Baaghi TV

Tag: Bus

  • مراکش؛ ٹریفک حادثے میں 24 افراد جاں بحق

    مراکش؛ ٹریفک حادثے میں 24 افراد جاں بحق

    مراکش کے وسطی صوبے ازیلال میں اتوار کے روز پیش آنے والے بدترین سڑک حادثے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ مسافروں کو ہفتہ وار بازار لے جانے والی ایک منی بس قصبہ دمنات میں واقع ایک موڑ پر الٹ گئی اور اس حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، مراکش اور شمالی افریقہ میں واقع دیگر ممالک کی سڑکوں پر اکثر مہلک حادثات پیش آتے رہتے ہیں اور اس خطے میں سالانہ ہزاروں افراد سڑک حادثات کی نذر ہوجاتے ہیں۔

    مراکشی اخبار کے مطابق مارچ میں مراکش کے دیہی قصبے البراشوہ میں ایک منی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے، ان میں زیادہ تر زرعی مزدور تھے اور بہت سے غریب شہری دیہی علاقوں میں سفر کرنے کے لیے کوچ اور منی بسوں کا استعمال کرتے ہیں۔

    جبکہ گذشتہ سال اگست میں مراکش کے اقتصادی دارالحکومت کاسابلانکا کے مشرق میں واقع ایک موڑ پر ایک بس الٹ گئی تھی جس سے 23 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے تھے جبکہ نیشنل روڈ سیفٹی ایجنسی کے مطابق مراکش میں سالانہ اوسطاً 3500 افراد سڑک حادثات میں جانیں گنوا بیٹھتے ہیں اور 12000 افراد زخمی ہوتے ہیں۔گذشتہ سال حادثات میں مرنے والوں کی تعداد قریباً 3200 رہی تھی۔حکام نے 2026 تک سڑک حادثات میں اموات کی شرح کو نصف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    19 جولائی کو ہمسایہ ملک الجزائر میں ایک مسافر بس اور ایندھن کے ڈبے لے جانے والے ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے تھے اور ان میں سے بعض بری طرح جھلس گئے تھے۔ اور لیبیا کی سڑکوں کا شمار دنیا کی مہلک ترین شاہراہوں میں ہوتا ہے۔لیبیا کی وزارت داخلہ کے ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے مطابق 2018 میں ملک بھر میں 4115 سڑک حادثات ہوئے جن میں 2500 افراد ہلاک اور 3000 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    جبکہ تُونس کے بدترین سڑک حادثات میں سے ایک 2019 میں پیش آیا تھا جب ایک بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے تھے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں عرب دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک مصر کی سڑکوں پر قریباً 7,000 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ عالمی ادارہ صحت اور عالمی بینک کے مطابق سوڈان میں 2016 سے 2019 کے درمیان سڑک حادثات سالانہ 10 ہزار ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

  • ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق

    ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پولیس کے مطابق واقعہ راڑا شم کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی اور حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 10زخمی ہو گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انکی شناخت شہزاد ، محمد کاشف ، مجیب ، طابش عصمت اللہ اور محمد اکرم کے ناموں سے ہوئی ہے اور مرنے والوں میں دو کا تعلق بلوچستان جبکہ چار کا پنجاب سے بتایا جارہا ہے پولیس حکام کے مطابق میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ، حادثے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے

    ادھر دوسری جانب کراچی میں مستونگ کے دو نو عمر بھائیوں کو مبینہ مقابلے میں گولیاں مار کر زخمی کرنے کا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے جبکہ کراچی کے الفلاح تھانے کی حدود میں دو نوعمر بھائیوں کو پولیس مقابلے میں زخمی کرنے کے حوالے سے سامنے آئی ایک ویڈیو نے معاملہ مشکوک بنا دیا ہے۔

    اہل خانہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ سے تعلق رکھنے والے دو نو عمر بھائی نور محمد اور فہیم احمد گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کیلئے والدہ کے پاس کراچی آئے ہوئے تھے اور الفلاح کے علاقے گلشن منیر میں اپنی والدہ کے پاس رہائش پذیر تھے۔
    27 جولائی کو پولیس نے مبینہ مقابلے میں نور محمد اور فہیم احمد کو رفاع عام سوسائٹی میں زخمی ظاہر کیا، دونوں بھائیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی حالت میں ویڈیوز بھی جاری کی گئیں۔