Baaghi TV

Tag: Bussiness

  • آل پاکستان انجمن تاجران کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

    آل پاکستان انجمن تاجران کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

    آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف 29 اگست کو ملک گیر احتجاج اور 31 اگست کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جبکہ صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ اور دیگر عہدیداران نے پریس کانفرنس کی جس کے دوران انہوں نے 29 اگست کو ملک گیر احتجاج جبکہ 31 اگست کو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کا اعلان کیا ہے.

    جبکہ خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف عوام کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اور چھٹی کے روز بھی ملک کے مختلف شہروں میں عوام نے مہنگی بجلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ 5 لاکھ کا سوٹ اور 10 کروڑ کی گاڑی حکمران استعمال کریں لیکن ٹیکس چوری کا الزام تاجروں پر آتا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ بڑے واپڈا افسران کی مفت بجلی ختم کرنا مذاق ہے ، باقی ملازمین کیلئے بجلی مفت کیوں؟۔

    پریس کانفرنس کے دوران صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ حالات مہنگائی سے آگے نکل کر تباہی کے قریب پہنچ چکے ہیں، 16 ماہ کی حکومت نے تباہی مچائی، نگرانوں کیلئے قانون سازی بھی کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو ملک چھوڑنے کی راہ دکھانے والے نگران وزیراعظم معافی مانگیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    احتجاج؛ جماعت اسلامی رہنماؤں پر مقدمے درج
    امریکی محکمہ انصاف کا ایلون مسک کی کمپنی پر مقدمے کا اعلان
    15 سالہ سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا بھائی گرفتار

    تاہم واضح رہے کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے بھی بجلی بلوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے 29 اگست کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے جبکہ تنظیم کے صدر کاشف چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تاجروں کیلئے کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا، ملک کا ہر شہری ڈیفالٹ کر چکا ہے، حالات سول نافرمانی کا اشارہ دے رہے ہیں۔

  • برکس سربراہ اجلاس کا آغاز؛ زرعی تجارت ایجنڈے میں شامل

    برکس سربراہ اجلاس کا آغاز؛ زرعی تجارت ایجنڈے میں شامل

    جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں برکس سربراہ اجلاس 2023 کا آغاز کردیا گیا جبکہ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا کے نمائندوں نے بلاک کے اندر زرعی تجارت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی اوراقتصادی تعاون جیسے اہم امور پر روشنی ڈالی۔ عرب میڈیا کے مطابق نمائندوں نے اجتماعی زرعی تجارت کو فروغ دینے کے لیے رکن ممالک کے مابین عدم مساوات کو دور کرنے کی ضرورت پر زوردیا.

    جبکہ خیال رہے کہ جنوبی افریقا ایگرو بزنس ورکنگ گروپ کی چیئرپرسن وانڈیل سیہلوبو نے کہا:’’ایک گروپ (برکس) کی حیثیت سے، ہم صرف 300 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات درآمد کرتے ہیں لیکن اس میں سے زیادہ تر تجارت بلاک سے باہر ہوتی ہے۔بھارت اور چین اس کا قریباً 85 فی صد درآمد کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ان میں سے کچھ مصنوعات برازیل اور جنوبی افریقا سے درآمد کرسکتے ہیں اور بلاک کے اندر تجارت میں اضافہ کرسکتے ہیں‘‘۔

    علاوہ ازیں برکس ممالک کھپت اور پیداوار دونوں میں زراعت کا پاور ہاؤس ہیں، جو سالانہ اربوں ڈالر کی تجارت کرتے ہیں۔ تاہم، اس تجارت کا ایک بڑا حصہ برکس سے باہر کے ممالک – یورپ اور امریکا – کے ساتھ ہوتا ہے جس کی وجہ بلاک کے اندر تجارتی رکاوٹیں اور وسیع پیمانے پر زرعی تجارت کو آسان بنانے کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی کمی ہے۔ تاہم بھارت کی برکس بزنس کونسل کے رکن جئے شیروف نے کہا کہ ہمیں (برکس) زرعی پالیسیوں سے نمٹنے میں زیادہ مؤثرکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ بلاک کے اندرتجارتی رکاوٹیں زرعی پیداوار کو بہت زیادہ متاثر کرنے جا رہی ہیں اور رکن ممالک کے درمیان تحفظ پسندانہ رویہ زرعی خوش حالی کو متاثر کر سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    علاوہ ازیں فورم میں روس کے نمائندے سرگئی کیٹرین کے مطابق برکس میں زراعت سب سے اہم شعبہ ہے۔ گروپ کے ممالک 315 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات خریدتے ہیں اور اس تجارت کا صرف 20 فی صد برکس ارکان کے ساتھ ہوتا ہے، فورم میں نمائندوں نے بنیادی ڈھانچے کے مسائل سے نمٹنے اور بلاک کے اندر سپلائی چین کی رکاوٹوں کو حل کرنے کے مقصد سے ایک ایئرلفٹ حکمتِ عملی کا بھی انکشاف کیا تاکہ برکس ممالک کے اندر آسانی سے رسائی کا راستہ پیدا کیا جاسکے۔

    تاہم برکس بزنس کونسل برازیل شاخ کے چیئرمین جوز سیراڈور نے کہا کہ ہم نے ایک ایئرلفٹ حکمتِ عملی تجویز کی ہے جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ ہوگا کہ ہمارے پاس برکس ممالک کے درمیان فضائی رابطہ ہو، کارگو، مسافروں اور کاروباری افراد کا بہاؤ قائم ہو جو تجارت کرنے اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ برکس کے افتتاحی سیشن میں بلاک کے اندر زرعی تجارت کو بڑھانا اہم موضوعات میں سے ایک تھا۔

    تاہم فورم میں ہونے والی بات چیت میں دوستانہ حکومتی پالیسیوں کے نفاذ، کھلی منڈیوں کو فروغ دینے اور عالمی تجارتی تنظیم کی جانب سے وضع کردہ کثیرالجہت معاہدوں کے نظام کو اپنانے کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کوترقی دینے کے بلاک کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی، برکس بزنس کونسل کے جنوبی افریقا شاخ کے چیئرمین بسی مابوزا نے کہا کہ ہم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ ہماری معیشتوں کی نوعیت ایسی ہے کہ وہ ایس ایم ایز کے ذریعے چلائے جاتے ہیں، اور درحقیقت ایس ایم ایز روزگار پیدا کرنے کے مرکز میں ہیں، برکس سربراہ اجلاس تین دن تک جاری رہے گا اور 24 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔ توقع ہے کہ برکس ممالک کے رہ نما اور دیگر مدعو مندوبین اگلے دو دنوں کے دوران میں بلاک کی توسیع اور تجارتی تعلقات سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار میں مثبت رجحان رہا ہے جبکہ کاروبارکے دوران ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوا۔ امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 287 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو سو چھیاسی روپے چونسٹھ پیسے ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت پچاس پیسے کمی سے دو سو نوے روپے پچاس پیسے پر آئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں 195 پوائنٹس اضافہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے

    ادھر عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بینالاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 1950 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 222200 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

    اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدر 190501 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ اُدھر فی تولہ اور دس گرام کی چاندی بھی استحکام کے بعد بالترتیب 2800 روپے اور 2400.54 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

  • کاروبار کے دوران انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کاروبار کے دوران انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیِزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 15 ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوا سال بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے آخری دن کے ایس ای 100 انڈیکس 15 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

    پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک موقع پر 46 ہزار 29 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوال سال بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوئی ہے۔ ادھر دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29 فیصد سے بڑھ گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.16 فیصد پر پہنچ گئی۔ رپورٹ میں ادارہ شماریات نے مزید بتایا چینی کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ ٹماٹر فی کلو 26 روپے 32 پیسے مہنگے ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    رپورٹ کے مطابق ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 11 روپے 7 پیسے اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 13 روپے 57 پیسے تک مہنگا ہوا۔ جبکہ دوسری طرف پیاز، آٹا، چکن، آئل سمیت 9 اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جبکہ 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • سعودی عرب  کی امداد کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ

    سعودی عرب کی امداد کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ

    سعودی عرب سے دو ارب ڈالرز سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کیے جانے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی جبکہ روپیہ میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، اسٹیٹ بینک ٓآف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 23 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 80 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 57 پیسے ہو گیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.44 فیصد کی بحالی دیکھی گئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 282 روپے پر آگیا۔ ڈالر کی قیمت 250 روپے سے نیچے آ سکتی ہے، معاشی ماہرین

    علاوہ ازیں معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان ہونے والے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت پہلے حصے میں سعودی عرب سے دو ارب ڈالرز موصول ہوئے ہیں، آئندہ چند روز کے دوران چین، قطر، یو اے ای سے بھی اربوں ڈالرز موصول ہوں گے جس کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
    سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
    پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
    چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
    موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
    سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
    کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

    ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے سے بھی جلد 3 ارب ڈالر میں سے پہلی قسط کے ایک ارب ڈالر جلد مل جائیں گے اس طرح پاکستان کی عالمی ادارے کو یقین دہانی بھی پوری ہو جائیگی جس کے مطابق رواں ماہ کے دوران اپنے زر مبادلہ کے ذخائر ہر حال میں 15 ارب ڈالر کرنا ہیں۔ ماہرین اس بات پر بھی زور دے رہے ہیں کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 250 روپے سے نیچے آ سکتی ہے۔ جس کے باعث درآمدات کی جانے والی چیزوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئیگی جس میں سرفہرست پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 28 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 207 پر بند

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 28 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 207 پر بند

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان رہا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 28 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 207 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند اور کم ترین سطحوں کا فرق 206 پوائنٹس رہا۔ بازارمیں 24 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 51 کروڑ روپے رہی۔

    مارکیٹ کیپٹلائزیشن تین ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 694 ارب روپے ہے۔ اقتصادی امور پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آئی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو کہ کسی بھی دوسری اسٹاک مارکیٹ سے بہتر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
    اس حوالے سے معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ذرائع کی جانب سے آنے والی فنڈنگ آئندہ ہفتوں میں اہم ہو گی۔ دوسری جانب آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان کے یوروبانڈز کی مالیت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

    سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

    ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 23 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 905 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد ، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کے دام 1800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 7 ہزار 800 روپے ہو گئے ہیں۔

    اُدھر 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 155 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 626 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 178 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 662 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 29 کروڑ شیئرز کا کاروبار 12 ارب 42 کروڑ روپے میں طے ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
    عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
    نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب

    مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 691 ارب روپے ہے۔

  • ڈالر کی قیمت  مزید نیچے آنے کا امکان

    ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان

    چیئرمین فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ روپے کے اچھے اور ڈالر کے برے دن آنے والے ہیں، ڈالر کی “ بلیک مارکیٹ “ دم توڑ رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہویئ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی گیپ ختم ہو گیا ہے، قیمت میں بڑا فرق ختم ہونے سے ہنڈی حوالہ کی بلیک مارکیٹ پر ضرب لگی۔

    علاوہ ازیں ملک بوستان نے کہا کہ پشاور میں گرے مارکیٹ میں ڈالر 291 اور دبئی میں 294 روپے پر آ گیا، آئی ایم ایف سے ڈیل کی صورت میں ڈالر بتدریج گر کر 270 روپے پر آ سکتا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ایک ماہ پہلے بلیک مارکیٹ میں ڈالر 320 روپے پر جا پہنچا تھا،ایک ماہ پہلے اوپن، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کا فرق 25 روپے تک پہنچ گیا تھا، ڈالر قانونی راستوں سے آنے سے ڈالر کی سپلائی میں اضافہ اور قیمت کم ہو گی۔ انٹر بینک میں ڈالر 286.50روپے اور اوپن مارکیٹ میں289روپے پرآگیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
    استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آئی تھی جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 71 پیسے ہے۔ انٹربینک میں جمعے کے روز ڈالر 286 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 290 روپے پر برقرار ہے۔

    ادھر ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قدر 1922 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد ، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کی تنزلی کے بعد 214200 روپے ہو گئی ہے۔

    اُدھر دس گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کم ہو کر 183642 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2550 روپے اور 2186.21 روپے ہو گئی ہیں۔