Baaghi TV

Tag: celebrities

  • بالی وڈ میں اپنے تعلقات والدین کی سپورٹ کے بغیر خود بنائے سارا علی خان

    بالی وڈ میں اپنے تعلقات والدین کی سپورٹ کے بغیر خود بنائے سارا علی خان

    بالی وڈ‌ اداکارہ سارا علی خان کا کہنا ہےکہ میں نے بالی وڈ‌ میں خود اپنی کوشش سے اپنے تعلقات بنائے اپنے والدین کی اس میں سپورٹ حاصل نہیں کی نہ ہی انہوں نے سپورٹ کیا. سارا علی خان نے کہا کہ میری ماں نے ہمیشہ مجھے یہی مشورہ دیا کہ کبھی دوسروں پر انحصار نہ کرو، اور اپنا راستہ خود بنائو ، خود اپنی صلاحیتوں کے بل پر کام ھاصل کرو. سارا علی خان نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے یہ بھی کہا کہ ہر ایک کا اپنا ایک سفر ہوتا ہے لہذا اپنے سفر کو اپنے طریقے سے کاٹیں. اداکارہ نے کہا کہ میرے والدین کے جو دوست تھے ان کے ساتھ بھی میں نے

    بطور اداکارہ اپنے تعلقات کو بنایا وہ مجھے اداکارہ سارا کے طور پر جانتے ہیں سیف یا امریتا کی بیٹی کے طور پر نہیں، یاد رہے کہ سارا علی خان نے حال ہی میں 76 ویں کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کیا جس کے بعد سے وہ مسلسل سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ سارا نے اپنے فیشن ایبل انداز سے کانز میں ہر کسی کا دل جیت لیا. سارا کی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے ریلیز ہونے والی ہے، سارا حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں.

  • امریتا رائو کی شادی کی ساڑھی کتنے کی تھی، جان کر رہ جائیں حیران

    امریتا رائو کی شادی کی ساڑھی کتنے کی تھی، جان کر رہ جائیں حیران

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ امریتا رائو نے جس تیزی سے شہرت حاصل کی وہ کسی کاخواب ہی ہو سکتی ہے، لیکن انہوں نے اپنے کیرئیر کے عروج پر شادی کر لی. انہوں نے شادی 2014 میں کی تھی جبکہ اسکا اعلان 2016 میں کیا تھا. امریتا رائو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں نے اپنی شادی کا اعلان فوری طور پر اس لئے نہیں کیا تھا کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ اس خبر سے میرے کیرئیر کو نقصان پہنچ سکتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں شادی پر کوئی ڈیزائنر جوڑا نہیں پہننا چاہتی تھی میں ہمارے بھارت کا جو روایتی شادی کا جوڑا ہے میں‌ وہ پہننا چاہتی تھی. اس لئے میں نے جو جوڑا پہنا تھا اسکی قیمت تین ہزار تھی اور منگل سُتر کی قیمت اٹھاراں ہزار تھی.

    انہوں نے بتایا کہ میں نے جیولری بھی بھی آرٹیفیشل پہنی تھی. امریتا رائو نے کہا کہ چونکہ میں اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتی تھی اس لئے کسی پارلر میں بھی تیار نہیں ہونے گئی بلکہ اپنے بال بھی خود بنائے اور جیولری بھی خود سیٹ کی. امریتا رائو نے کہا کہ میں اپنی شادی شدہ زندگی سے بہت خوش ہوں، اگر کام ملنا ہو گا تو یقینا مل جائیگا.

  • فیچر فلم "تیری میری کہانیاں "کی اسٹار کاسٹ کا اعلان کردیا گیا

    فیچر فلم "تیری میری کہانیاں "کی اسٹار کاسٹ کا اعلان کردیا گیا

    عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فیچر فلم "تیری میری کہانیاں "کی پہلی جھلکیوں میں اس کی مرکزی کاسٹ پیش کردی گئی ہے.تیری میری کہانیاں پاکستانی سینما میں پیش کی جانے والی سب سے زیادہ اسٹارکاسٹ پر مبنی فلم ہے.فیچر فلم کی کاسٹ میں‌ مہوش حیات ندیم بیگ کے پروجیکٹ میں جلوہ گر ہورہی ہیں اور ان کے ساتھ پاکستان میں آج کے دور کے مقبول فنکار وہاج علی پہلی مرتبہ سلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ زاہد احمد اور آمنہ الیاس ایک ساتھ نظر آئیں گے.شہریارمنور اور رمشا خان ایک ساتھ دکھائی دیں گے.اسکے علاوہ حرا اور مانی بھی پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے۔ تیری میری کہانیاں خلیل الرحمن قمر، واسع چودھری،علی عباس

    نقوی اور باسط نقوی نے لکھی ہیں.ڈائریکٹرز میں نبیل قریشی، ندیم بیگ اور مرینہ خان ہیں.عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی اس فیچر فلم کا انتظار بےچینی سے کیا جا رہا ہے. اس قسم کا تجربہ پاکستان میں پہلی مرتبہ کیا جا رہا ہے. سینما مالکان کا کہنا ہے کہ اس قسم کا تجربہ اگر کامیاب ہو گیا تو یہ پاکستان فلم انڈسٹری کو سنبھالا دے گا. دوسری طرف مرینہ خان پہلی بار کسی بھی فلم کی ڈائریکشن کررہی ہیں امید کی جا رہی ہے ڈائریکشن کی دنیا میں یہ ایک اچھا اضافہ ہو گا.

  • جب نواز الدین صدیقی کو انکی شکل کی وجہ سے رد کر کے کہا گیا تم اداکار نہیں بن سکتے

    جب نواز الدین صدیقی کو انکی شکل کی وجہ سے رد کر کے کہا گیا تم اداکار نہیں بن سکتے

    نوازالدین صدیقی کا شمار بالی وڈ کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنی ہر فلم سے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں. اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ اپنے جدوجہد کے دنوں کی کھل کر بات کی انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کہہ دیا گیا تھا کہ ان کی شکل نہیں اچھی نہیں‌ لہذا وہ کبھی بھی اداکار نہیں بن سکتے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ تم اپنا وقت ضائع کرنا بند کرو.انہوں نے مزید کہا کہ وہ جہاں بھی آڈٰیشن کے لئے گئے انہیں کہا گیا کہ وہ اداکار نہیں لگتے۔نواز الدین صدیقی نے کہا کہ مجھے نو دس سال تو اسی چیز میں لگے کہ مجھ پہ کوئی اعتبار کر

    لے مجھے کام دے دے. نوازالدین صدیقی نے ایک اور واقعہ یاد کیا جب ایک ٹیلی ویژن شو کی ٹیم نے انہیں کاسٹ کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہر طرف سے ریجیکٹ کیا جا رہا تھا لیکن کبھی بھی میں نے ہمت نہیں ہاری اور نہ ہی پریشان ہو کر ہار مان کر بیٹھا مجھے یقین تھا کہ ایک نہ ایک دن میری صلاحیتوں پر اعتباد کیاجائیگا. اور اوپر والے کے کرم سے میرا نام ہے پرڈیوسرز مجھ پہ پیسہ لگانے کو تیار ہیں.

  • سارا علی خان کو مس کرتا ہوں کہہ کر وکی کوشل پھنس گئے

    سارا علی خان کو مس کرتا ہوں کہہ کر وکی کوشل پھنس گئے

    وکی کوشل جو کہ آج کل اپنی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں ،ان کی کو سٹار سارا علی خان بیرون ملک ہونے کی وجہ سے تشہیری مہم کا حصہ تاھال نہیں بن پائیں، وکی سے فلم کی پرموشن کے دوران ایک سوال ہوا کہ آپ اپنی کو سٹار سارا علی خان کو مس کررہے ہیں تو وکی نے خوش ہوتے ہوئے کہا کہ جی ہاں میں اپنی کو سٹار سارا کو بہت مس کررہا ہوں، جیسے ہی انہوں نے ایسا کہا تو ان سے ایک اور سوال ہوا کہ سارا کو تو مس کرتے ہیں تو کترینہ کو مس کرتے ہیں تو اس پر اداکار نے کہا کہ کترینہ تو میری جان ہے اس کو میں سب

    سے زیادہ مس کرتا ہوں. اس پر وہاں موجود لوگوں نے قہقہے لگائے اور خوشی کا اظہار کیا. وکی نے کہا کہ سارا علی خان ایک بہترین اداکارہ ہیں اور میں ان کا مداح ہوں. انہوں نے فلم میں بہت اچھا کام کیا ہے مجھے امید ہےکہ ہماری فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے کو بہت زیادہ پسند کیاجائیگا. یاد رہے کہ وکی کوشل اور سارا علی خان ایک ساتھ پہلی بار دکھائی دے رہےہیں.

  • کترینہ کے شوہر کو کس نے کہہ دیا وکی میری جان ہے؟‌

    کترینہ کے شوہر کو کس نے کہہ دیا وکی میری جان ہے؟‌

    کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کل شام ممبئی کے ایک مال میں اپنی فلم زارا ہٹ کے زرا بچ کے کی تشہیر کے لیے موجود تھے۔ لکشمن اٹیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ان کے مد مقابل سارہ علی خان بھی ہیں۔ حسب توقع شائقین اداکار وکی کوشل کو اپنے سامنے دیکھ کر دیوانے ہو گئے۔ مال بہت زیادہ ہجوم سے بھرا ہوا تھا وہاں موجود لوگ وکی کو دیکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے. اسی ہجوم میں ایک ایسی لڑکی بھی تھی جو کہ وکی کو دیکھ کر اپنی خوشی پر قابو نہ پا سکی ، اس نے تقریب کے دوران مائیک لیکر کہا کہ کترینہ وکی کی جان

    ہے اور وکی میری جان ہیں، انہوں نے کہا کہ اس جنم میں تو وکی کترینہ کے ہیں لیکن اگلے سارے جنم وکی میرے ہوں گے.وکی کو میں بہت پسند کرتی ہوں. وکی کوشل نے اپنی مداح کی یہ بات سن کر نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ اسکو گلے لگا لیا. ہاد رہے کہ وکی اور کترینہ کی شادی ڈیڑھ برس قبل ہوئی تھی ، دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور کرتے ہیں ، وکی کا ماننا ہے کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے کترینہ کیف جیسی بیوی ملی.

  • اکشے کمار، شلپا شیٹی اور میں اچھے دوست ہیں روینہ ٹنڈن

    اکشے کمار، شلپا شیٹی اور میں اچھے دوست ہیں روینہ ٹنڈن

    سب جانتے ہیں کہ کھلاڑی اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن محبت کرتے تھے ان دونوں کی منگنی بھی ہو چکی تھی لیکن ان کے درمیان شلپا شیٹی آ گئی اور اکشے کمار نے روینہ ٹنڈن کو بابائے بول دیا یوں ان دونوں کی منگنی ختم ہو گئی ، روینہ ٹنڈن نے اس چیز کا بہت صدمہ لیا اور زندگی کے ایک برے فیز سے گزریں . اس دوران اکشے کے شلپا کے علاوہ بھی بہت ساری لڑکیوں کے ساتھ دوستی کے قصے مشہور ہوئے لیکن روینہ ٹنڈن نے خاموشی اخیتار کئے رکھی. جب ان کا رشتہ ختم ہو ا تو یہ دونوں ایک ساتھ کبھی دکھائی نہ دئیے ، لیکن حال ہی میں دونوں ایک ایوارڈ شو

    میں دکھائی دئیے ، روینہ ٹنڈن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی ہے کھل کر بات اکشے اور شلپا شیٹی کے ساتھ اپنے تعلق کی انہوں نے کہا ہے کہ ہم تینوں آج بھی اچھے دوست ہیں. اور ہر ایک کی زندگی کا ایک سفر ہوتا ہے جو اسکو طے کرنا ہوتا ہے اچھا برا وقت آکر نکل جاتا ہے لہذا ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے . اکشے اور شلپا کے لئے میرے دل میں ایسی کوئی بات نہیں ہم اچھے دوست تھے ہیں اور رہیں گے.

  • گوندا ہمیشہ سیٹ پر لیٹ آتے روینہ ٹنڈن

    گوندا ہمیشہ سیٹ پر لیٹ آتے روینہ ٹنڈن

    روینہ ٹنڈن بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ وہ 90 کی دہائی میں ایک اسٹار تھیں اور بلاشبہ اپنے وقت کی ٹاپ کی اداکارہ تھیں۔روینہ نے جہاں اپنے دور کے دیگر سٹارز کےساتھ کام کیا وہیں گوندا کے ساتھ بھی کام کیا ان کے ساتھ انکی جوڑی کو بے حد سراہا گیا. روینہ ٹنڈن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں گوندا کے ساتھ اپنے کام کرنے کے دور کو یاد کیا انہوں نے انکشاف کیا کہ گوندا ہمیشہ سیٹ پر دیر سے پہنچتے تھے لیکن اس چیز کو لیکر کبھی ہمارے درمیان جھگڑا نہیں ہوا تھا، ہم بہت اچھے دوست تھے. ہم نے ایک ساتھ بہت ساری

    سپر ہٹ فلموں میں کام کیا. انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سیٹ پر وقت پر جاتی ہوں، اور میں سمجھتی ہوں کہ جب کوئی پرڈیوسر آپکو سائن کرتا ہے تو پھر آپ پابند ہیں کہ اسکا کام وقت پر کروائیں اور اسکو تنگ نہ کریں. انہوں‌نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پرڈیوسر اور ڈائریکٹر کو باس مانا ہے مجھے اگر نو بجے سیٹ پر بلایا گیا تو میں نو بجے پہنچ گئی یہ جانتے ہوئے کہ گوندا تاخیر سے آئیگا. میں سیٹ پر پہنچ کر میک اپ کرواتی، تیار ہوجاتی گوندا لیٹ ہوتا تو اس دوران میں کتاب پڑھ لیتی یا سو جاتی.

  • سیف علی خان کے بیٹے ابراہم کی بالی وڈ میں اینٹری

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہم کی بالی وڈ میں اینٹری

    سیف علی خان کا بیٹا ابراہم علی خان‌‌ اب بالی وڈ میں دھوم مچائے گا ، اس کی تصدیق خود انکی بہن سارا علی خان نے کی ہے انہوں نے بتایا ہے کہ میرا بھائی ابراہم بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کے لئے تیار ہے اور ھال ہی میں اس نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ بھی مکمل کر لی ہے .سارا علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں جیسے ہی اس بات کی تصدیق کی تو سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی اور بحث چھڑ گئی کہ کیا ابراہم اچھا ایکٹر ثابت ہو سکے گا اپنے باپ اور ماں کی طرح بالی وڈ میں اپنی جگہ بنا سکے گا. ابراہم نے کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں کرن

    جوہر کو اسسٹ بھی کیا. اس انٹرویو میں انہوں نے اپنی ماں امریتآ سنگھ کے بارے میں بھی بات کی انہوں نے کہا کہ "میرے خیال میں ماں صرف طاقت کا مظہر ہے اس لیے وہ جذباتی طور پر بہت مضبوط انسان ہیں۔ وہ بہت پر سکون رہتی ہیں سکون کی نیند سوتی ہیں اور سکون کی نیند سونا ایک نعمت ہے .سارا علی خان مزید کہتی ہیں کہ میں بہت پرجوش ہوں کہ میرا بھائی بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہا ہے. مجھے امید ہے کہ ابراہم والدین کا نام روشن کریگا.

  • علی رحمان خواجہ سرا بن گئے

    علی رحمان خواجہ سرا بن گئے

    اداکار علی رحمان خان جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں وہ کم کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ، علی رحمان ایک بار پر چھوٹی سکرین پر اپنے فن کا جدود جگانے کےلئے تیار ہیں ، لیکن اس بار ہمیں ایک مختلف علی رحمان خان دیکھنے کو ملے گا، جی ہاں‌علی رحمان ڈرامہ سیریل گرو میں ایک خواجہ سرا کا کردار کررہےہیں ،یہ ڈرامہ بہت جلد آن ائیر جائیگا. علی رحمان سے قبل منیب بٹ نے خواجہ سرا کا کردار ادا کیا تھا. شائقین نے ان کو بے حد پسند کیا تھا . علی اس کردار کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ یہ صرف ایک کردار نہیں تھا بلکہ

    بہت بڑا چینلج تھا. جسے میں نے قبول کیا ، مجھے بہت امید ہے کہ شائقین میرے اس کردار کو بہت سراہیں گے. یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک ٹرانسجینڈر کے کردار کرنے کے لئے ہیرو جلدی حامی نہیں بھرتے تھے نہ ہی پرڈیوسرز ایسی کہانیاں لکھواتے تھے لیکن جب سے ڈرامے میں جدت آئی ہے مختلف موضوعات پرکہانیاں بننے لگی ہیں تو ہیروز بھی ایسے کردار کرنے لگے ہیں. اور شائقین ایسی کہانیوں کو بھی قبول کررہی ہے جس میں‌ٹرانسجنیڈرز دکھائے جا رہے ہیں.