Baaghi TV

Tag: celebrities

  • اور جب سری دیوی نے دیویا بھارتی کی لاڈلا فلم کی شوٹنگ کی

    اور جب سری دیوی نے دیویا بھارتی کی لاڈلا فلم کی شوٹنگ کی

    اداکارہ دیویا بھارتی جو کہ نہ صرف خوبصورت تھیں بلکہ بہترین اداکارہ بھی تھیں ، انہوں نے چار سال کے کیرئیر میں 21 فلمیں کیں اور سال 1992 میں انکی 12 فلمیں ریلیز ہوئیں. 5 اپریل 1993 کو دیویا بھارتی اپنے ہی گھر کی کھڑکی سے گر کر دنیا سے منہ موڑ گئیں تھیں. جس وقت ان کی موت ہوئی اس وقت ان کی بہت ساری فلمیں زیر تکمیل تھیں ، جن میں وجے پتھ ، جسے بعد میں تبو نے کیا ، مہرہ جسے بعد میں روینہ ٹنڈن نے کیا، راجہ جسے بعد میں‌مادھوری ڈکشٹ نے کیا ،کرتاویہ کو بعد میں جوہی چاولہ نے کیا. لاڈلا جسے بعد میں سری دیوی نے کیا. کہا جاتا ہے کہ

    دیویا کی موت ہوئی تو اس وقت لاڈلہ کی 80 فیصد شوٹنگ ہو چکی تھی ، لیکن فلم دوبارہ ہی شوٹ ہونی تھی ، سری دیوی جب اس فلم کا حصہ بنیں تو ان کا ایک سین روینہ ٹنڈن اور شکتی کپور کے ساتھ شوٹ ہونا تھا اسکو وہ نہ کر سکیں ، انہیں کئی ری ٹیکس دینے پڑے لیکن وہ سین نہ کروا سکیں اور ایک وقت ایسا آیا کہ روینہ ٹنڈن کو انکی مدد کرنی پڑی اور وہ سین اوکے ہوا. سیٹ پر موجود سب لوگ حیران تھے کہ سری دیوی جیسی منجھی ہوئی اداکارہ سین کیوں نہیں‌کروا پا رہیں.

  • کیا سنجے دت دوبارہ سیاست میں اینٹری دے رہے ہیں؟

    کیا سنجے دت دوبارہ سیاست میں اینٹری دے رہے ہیں؟

    بالی وڈ اداکار سنجے دت جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں، سنجیدہ ہو یا ایکشن انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ہر کردار میں منوایا. سنجے دت اپنے کیرئیر میں بہت سارے تنازعات کا شکار رہے جسکی وجہ سے ان کے کیرئیر کو دھچکا بھی لگا لیکن مشکلات سے نکلنے کے بعد سنجے دت نے جب جب بالی وڈ میں اپنی اینٹری دی ان کے مداحوں نے ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا. سنجے دت نے اپنی شہرت کو کیش کروانے کے لئے سیاست کا بھی رخ کیا یہاں بھی اپنی قسمت آزمائی لیکن ان کو سیاست کے میدان میں رد کر دیا گیا جس کے بعد سنجے دت نے سیاست سے کنارہ کر لیا. اب ایک بار پھر سے خبریں گرم ہیں کہ سنجے دت سیاست میں واپسی کررہے ہیں، ان خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے سنجے دت نے کہا ہے کہ

    میرا سیاست میں بالکل بھی واپسی کا ارادہ نہیں ہے. ان سے ایک سوال ہوا کہ سیاست میں کہیں آپ اپنی اہلیہ مانیتا کے مشورے پر تو نہیں آئے جس پر سنجے دت نے کہا کہ میری اہلیہ کی صرف کچن کے فیصلوں میں چلتی ہے وہاں اس کے فیصلے کو رد نہیں کیا جا سکتا باقی زندگی کے فیصلے میں خود کرتا ہوں.

  • کنگنا کے ساتھ  ڈیٹ پر مینڈکوں کا آڈر دینے والا ہرتیک روشن تھا ؟

    کنگنا کے ساتھ ڈیٹ پر مینڈکوں کا آڈر دینے والا ہرتیک روشن تھا ؟

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو ہمیشہ ایسی بات کرتی ہیں کہ جن سے وہ آجاتی ہیں سرخیوں میں . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کامیابیوں اور ناکامیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنے اور اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کے بارے میں بھی بات کی . انہوں نے کہا کہ ایک بار میں پیرس میں تھی اور وہاں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک ڈیٹ پر تھی ، میں نے کیا دیکھا کہ اس نے مینڈکوں کا آڈر دیا ، میں حیران ہو کر دیکھ رہی تھی ، یہ ایک فرینچ ڈش تھی ، مینڈک مکھن میں فرائی ہوئے تھے. میرے بوائے فرینڈ نے وہ مینڈک کھائے اور میں اسکی طرف دیکھتی رہی. کنگنا رناوت نے جب یہ قصہ اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا تو سب نے گمان کرنا شروع کر دیا کہ شاید یہ جس بوائے فرینڈ کی بات کررہی ہے وہ ہرتیک روشن ہے

    کیونکہ کنگنا کا دعوی ہے کہ اسکی دوستی ہرتیک روشن کے ساتھ رہ چکی ہے لیکن ہرتیک روشن نے کبھی بھی کنگنا کے ساتھ اپنی دوستی کا اعتراف نہیں کیا. زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کا یہی کہنا ہے کہ کنگنا نے ہرتیک کی ہی بات کی ہے جبکہ کنگنا نے اپنے انٹرویو میں آگے چل کر خود ہی بتا دیا کہ میرا بوائے فرینڈ ایک انگریز تھا.

  • ارجن اور ملائکہ کی شادی کا معاملہ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

    ارجن اور ملائکہ کی شادی کا معاملہ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

    بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور کی جب سے قربتیں ہوئی ہیں ان کی شادی کی خبریں چرچا میں ہیں، ہر بار ارجن کپور نے کہا کہ میں ابھی شادی کا نہیں سوچ رہا بلکہ میرا دھیان کیرئیر بنانے پر ہے. ملائکہ اروڑہ بھی شادی کی خبروں پر بات کرنے سے کتراتی رہی ہیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہے. ملائکہ اروڑہ نے ارجن کپور کے ساتھ شادی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے.اور کہا ہے کہ میں اور ارجن ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں ایک دوسرے کو نہ صرف اچھی طرح سمجھتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے سنجیدہ ہیں. ملائکہ اروڑہ نے کہا کہ میں

    اور ارجن کپور شادی کے لئے تیار ہیں. یوں ملائکہ اروڑہ نے شادی بارے ہونے والے سوالات کا جواب صرف ایک ہی بات کرکے دیدیا ہے ، اور جواب یہ ہے کہ دونوں شادی کےلئے تیار ہیں. یاد رہے کہ ملائکہ اروڑ ہاور ارجن کپور کی دوستی 2018 میں ہوئی تھی جب ان کی دوستی
    کے بہت زیادہ چرچے ہونے لگے تو انہوں نے 2019 میں اپنی دوستی کا اعتراف کیا. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ملک اور بیرون ملک میں رہتے ہیں. ملائکہ ایک بہت بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں جبکہ ارجن کپور کا شمار اچھے اداکاروں میں ہوتا ہے.

  • پریتی زنٹا کی گاڑی کا پیچھا کرنے والا کون تھا؟

    پریتی زنٹا کی گاڑی کا پیچھا کرنے والا کون تھا؟

    پریتی زنٹا جنہوں نے 1998 میں فلم ”دل سے” سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا، 2000 کی دہائی میں اپنی زبردست پرفارمنس سے انڈسٹری پر راج کرنے لگیں . پریتی زنٹا اپنی فراخدلی کی وجہ سے مشہور ہیں۔لیکن بعض اوقات ان کی فراخدلی ان کو نقصان بھی پہنچاتی ہے. ایسا ہی ہوا ان کے ساتھ ھال ہی میں،. انٹرنیٹ پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ پریتی زنٹا اپنی گاڑی میں بیٹھ رہی ہیں ان سے ایک وہیل چئیر پر بیٹھے شخص نے پیسے مانگے شاید اسوقت ان کے پاس پیسے نہ تھے انہوں نے معذرت کر لی اور گاڑی میں بیٹھ کر گاڑی کا شیشہ اوپر کرکے نکل گئیں، لیکن وہیل چئیر والے شخص نے گاڑی کے ساتھ ساتھ چلنا شروع کر دیا اور گاڑی کے پیچھے بھاگنے لگا اور کہتا رہا کہ مجھے پیسے دو.

    انٹرنیٹ پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ اگر پریتی کے پاس اس وقت پیسے نہیں تھے تو وہیل چئیر پر بیٹھے شخص کو انکا پیچھا نہیں کرنا چاہیے تھا. یاد رہے کہ پریتی زنٹا اپنے شوہر اور جڑواں بچوں کے ساتھ اپنی زندگی کو انجوائے کررہی ہیں.وہ کافی عرصہ سے سلور سکرین سے دور ہیں لیکن وہ جب بھی باہر نکلتی ہیں ان کو اپنے مداح گھیر لیتے ہیں.اور وہ ان سے باقاعدہ بات چیت کرتی ہیں تصاویر بنواتی ہیں.

  • دیویا بھارتی کی جب موت ہوئی تو شاہ رخ خان کیا کررہے تھے ؟‌

    دیویا بھارتی کی جب موت ہوئی تو شاہ رخ خان کیا کررہے تھے ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ دیویا بھارتی کی المناک موت کا سوگ آج بھی ان کے چاہنے والے مناتے ہیں ، آج سے ٹھیک 30 برس قبل وہ اپنے ہی گھر کی کھڑکی سے گر کر دنیا سے ہمیشہ کے لئے منہ موڑ گئیں تھیں ان کی موت نہ صرف ناقابل یقین بلکہ متنازعہ بنی.لیکن آپ جانتے ہیں کہ جب دیویا کی موت ہوئی شاہ رخ خان اس وقت کیا کررہے تھے؟ دیویا بھارتی نے 1992 میں ایکشن تھرلر فلم وشواتما سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ گووندا کے ساتھ ان کی ایکشن اور کامیڈی فلم، شعلہ اور شبنم ان کے کیرئیر کے لئے ٹرننگ پوائنٹ بنی.دیویا نے بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم دیوانہ اور دل آشنا میں کام کیا.دیویا کی موت کے بعد ان کے کوسٹار شاہ رخ خان نے این ڈی ٹی وی کے ساتھ ایک پرانے وڈیو میں اداکارہ کے انتقال پر بات کی ،

    اس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں دیویا کی روح کےلئے دعا گو ہوں ، جب یہ المناک حادثہ پیش آیا اس وقت میں دہلی میں سو رہا تھا صبح اٹھا تو پتہ چلا دیویا اس دنیا میں نہیں رہی ، یہ خبر میرے لئے بہت بڑا جھٹکا تھی ، میں تو دیویا کے ساتھ ایک اور فلم کرنے جا رہا تھا. شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ میرا گانا دیویا بھارتی کے ساتھ ایسی دیوانگی ہٹ ہو چکا تھا اور مجھے لگتا تھا کہ میں سٹار بن چکا ہوں لیکن ایسا نہیں تھا دیویا بھارتی مجھ سے کہیں بڑی سٹار بن چکی تھیں .

  • پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تیاریاں زوروں‌ پر

    پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تیاریاں زوروں‌ پر

    بالی وڈ اداکارہ اور پریانکا چوپڑا کی کزن پریتنی چوپڑا کی شادی کی خبریں ہیں آج کل چرچا میں ، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پرینتی اور راگھو چڈھا کی رواں ماہ دہلی میں‌ منگنی ہو نے جا رہی ہے اس ھوالے سے تیاریاں زوروں پر ہیں. راگھو اور پرینتی اس وقت دہلی میں‌موجود ہیں . کہا جا رہا ہےکہ اس منگنی میں‌ پرینتی اور راگھو چڈھا کی فیملی اور بہت ہی قریبی دوست شامل ہوں گے. آج کل پریانکا اور ان کے شوہر نک بھی انڈیا میں ہی موجود ہیں وہ بھی اس منگنی میں شریک ہوں گی. پرینتی جیسے ہی دہلی پہنچیں تو ان کو ائیر پورٹ پر لینے اور ان کا استقبال کرنے خود

    راگھو چڈھا پہنچے، سوشل میڈیا پر وڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ راگھو پرینتی کو ائیرپورٹ پر ویلکم کررہے ہیں. کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ راگھو اس منگنی سے نہایت ہی خوش ہیں اور پرینتی کا کہنا ہے کہ ان کو ان کا ہمخیال مل گیا ہے. تاہم ان دونوں کے قریبی دوست انہیں زندگی بھر کے ساتھی بننے پر مبارکبادوں کے ٹیلی فونز کررہے ہیں. یاد رہے کہ پرینتی بالی وڈ کی وہ چلبلی اداکارہیں جنہوں نے کم وقت میں بالی وڈ جیسی بڑی انڈسٹری میں‌جگہ بنالی اور آج ان کا شمار بالی وڈ کی نامور اداکارائوں میں ہوتا ہے.

  • کیرئیر میں روڑے اٹکانے والوں کو معاف کر دیا پریانکا چوپڑا

    کیرئیر میں روڑے اٹکانے والوں کو معاف کر دیا پریانکا چوپڑا

    مس ورلڈ کا خطاب پانے والی معروف اداکارہ اور بالی وڈ حسینہ پریانکا چوپڑا رہتی ہیں بالی وڈ‌ سے ناراض ، اس چیز کا اظہار وہ مسلسل کرتی رہتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بالی وڈ‌میں بہت مشکل وقت دیکھا اور میں سمجھتی ہوں کہ اب میں اس مقام پر ہوں کہ میں اس حوالے سے بات کر سکتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کو معاف کر کے آگے بڑھ چکی ہوں جنہوں نے میرے لئے بالی وڈ کا سفر مشکل بنایا ، میرے کام کی راہ میں مشکلات کھڑی کیں، پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں نے ایک لمبا سفر طے کیا ہے اور اب میں چالیس

    برس کی ہوں ، آج جس بھی مقام پر ہوں وہ بہت بہتر اور اچھا ہے. میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اب جبکہ آپ بالی وڈ انڈسٹری چھوڑ چکی ہیں تو اسلئے آپ اس کے خلاف بات کررہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے ، اب میں کیرئیر کے ایک ایسے فیز میں کھڑی ہوں جہاں میں کچھ بھی کہہ سکتی ہوں اور گلہ بھی کر سکتی ہوں شاید کیرئیر کے شروع میں ، میں ایسا نہیں‌کر سکتی تھی کیونکہ تب میری بطور اداکارہ کوئی سٹینڈنگ نہیں تھی.

  • شوبز میں واپس آنے کی ضرورت نہیں ایمن خان

    شوبز میں واپس آنے کی ضرورت نہیں ایمن خان

    اداکارہ ایمن خان جنہوں نے منیب بٹ کے ساتھ شادی کے بعد شوبز سے بریک لے لی، ان کے مداح ان کی شوبزنس میں واپسی کے منتظر ہیں، لیکن اداکارہ نے پھیر دیا ہے ان کی امیدوں پر پانی اور انہوں نے حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ میرا شوبز میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے. میرا فیشن بزنس بہت اچھا چل رہا ہے اسلئے مجھے شوبز میں واپسی کی کوئی ضرورت نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں جب غیر شادی شدہ تھی تو مجھ پر ذمہ داریاں نہیں تھیں لیکن جب سے شادی ہوئی ہے خصوصی طور پر بیٹی کی پیدائش

    ہوئی ہے میں سمجھتی ہوں کہ میری تمام تر توجہ اب اسی پر ہونی چاہیے اور اپنے گھر پر ہونی چاہیے. انہوں نے کہا کہ جتنا کام کرنا تھا کر لیا ، اب مجھے کام سے زیادہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی چاہت ہے. ٹھیک ہے میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اب میری ترجیحات بدل چکی ہیں لہذا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ میں ڈراموں میں واپسی کروں. انہوں نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں کیونکہ منیب میری زندگی میں آئے ہم دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں.

  • جندو کا ٹریلر جاری ، عمائمہ ملک نے پراجیکٹ کو دل کے قریب قرار دیدیا

    جندو کا ٹریلر جاری ، عمائمہ ملک نے پراجیکٹ کو دل کے قریب قرار دیدیا

    اداکارہ عمائمہ ملک جن کی مارکیٹ ویلیو دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں دارو نتنی کا کردار کرنے کے بعد کافی بڑھ گئی ہے ، وہ اب ایک نئے روپ میں دکھائی دیں گی. اوراس نئے روپ کا نام ہے جندو ، جندو عمائمہ ملک کا نیا ڈرامہ ہے . اس ڈرامے میں عمائمہ ملک کے علاوہ گوہر رشید، سمیعہ ممتاز، نذر الحسن، ہاجرہ یامین، فراز علی اور نعیمہ بٹ و دیگر بھی اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں. ڈرامے کی ڈائریکشن انجم شہزاد کی ہیں جبکہ لکھا قربان علی نے ہے . جندو کا حال ہی میں‌ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ، عماعمہ ملک نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر لکھا کہ ” میرا یہ نیا پروجیکٹ جندو میرے دل کے بہت قریب ہے ، یہ ڈراما سیریز گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا، جس کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا آغاز رواں ماہ ہوگا۔

    گرین انٹرٹینمنٹ ایک پاکستانی چینل ہے جو عیدالفطر پر لانچ کیا جائے گا۔جندو کا ٹریلر کافی جاندار لگ رہا ہے ، ڈرامے میں کردار عام ڈراموں سے ہٹ کر محسوس ہو رہے ہیں ، ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمائمہ ملک کہہ رہی ہیں کہ ظلم سہنے والوں کو مظلوم کہنا سب سے بڑا گناہ ہے ، سب سے بڑے ظالم تو یہی ہیں جو ظلم دیکھ کر آواز نہ اٹھائیں . اس ڈرامے کی شوٹنگ کہانی کے اعتبار سے پاکستان کے دیہاتی علاقوں اور صحرائوں میں کی گئی ہے. عمائمہ ملک کہتی ہیں کہ میں نے اس کردار میں حقیقت کے رنگ بھرنے کےلئے بہت محنت کی ہے مجھے امید ہے کہ شائقین کو میرا یہ کردار بہت پسند آئیگا.