Baaghi TV

Tag: celebrities

  • اگر مجھے موت آ گئی تو ؟ عروسہ صدیقی نے ایسا کیوں کہا ؟

    اگر مجھے موت آ گئی تو ؟ عروسہ صدیقی نے ایسا کیوں کہا ؟

    آج کل جیسا کہ پر کوئی ٹک ٹاک پر ہے تو ایسے میں‌ شوبز کے لوگ کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں. اداکارہ عروسہ صدیقی جنہوں نے حیران کر دینے کی حد تک اپنے وزن میں‌ کمی کی ہے وہ آج کل سوشل میڈیا پر مزاحیہ وڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتی ہوئی نظر آتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی جس میں وہ اپنے مداحوں کو محظوظ کرتے ہوئے کہہ ر ہی ہیں کہ سب کہتے ہیں کہ کام کر لو نہیں موت آتی ، اگر موت آ گئی تو؟ میں اتنا بڑا رسک کیسے لولوں کام کر لیا اور موت آگئی تو؟ میں نے ابھی کچھ دیکھا ہی نہیں اپنی زندگی میں . عروسہ صدیقی

    اس مزاحیہ وڈیو کو بناتے ہوئے چہرے کے تاثرات بھی مزاحیہ بنا رہی ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح ان کو بہت پسند کررہے ہیں. عروصہ صدیقی کی یہ وڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے. یاد رہے کہ عروصہ صدیقی ٹی وی کی اداکارہ ہیں انہوں نے اپنے وزن میں‌ کمی کرکے سب کو حیران کر دیا ہے، ان کو دیکھ کر کوئی پہچان ہی نہیں سکتاکہ یہ وہی اداکارہ ہیں جو اپنا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے پریشان رہتی تھیں.

  • علی ظفر نے اپنی پڑھی ہوئی نعت کی وڈیو شئیر کر دی

    علی ظفر نے اپنی پڑھی ہوئی نعت کی وڈیو شئیر کر دی

    گلوکارو اداکار علی ظفر نے رمضان المبارک کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کی ہے اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی ظفر فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ہم بھی بےبس نہیں‌بے سہارا نہیں ، پڑھ رہے ہیں ، اس وڈیو کے ساتھ گلوکار نے یہ کیپشن بھی لکھا” یہ مقدس مہینہ نہ صرف روزہ رکھنے اور عبادت کرنے کا ہے بلکہ ہمارے دماغ ، جسم اور روح کو پاک صاف کرنے کے لئے بڑی انسپریشن ہے. میں آپ سب کے ساتھ اپنی پڑھی ہوئی نعت فاصلوں کو تکلف شئیر کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس کررہا ہوں یہ ایک ایسی نعت ہے جو پرانی یادوں

    کی یاد دلاتی ہے مکہ اور مدینہ کی یاد دلاتی ہے. یہ نعت میری پسندیدہ ہے میں اکثر اسکو گنگناتا ہوں. علی ظفر نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر جب یہ وڈیو شئیر کی تو اسے بڑی تعداد میں‌سنا گیا اور علی ظفر نے جس ٹھہرائو کے ساتھ اس نعت کو پڑھا ہے اسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. علی ظفر کے مداح ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں کہ انہوں نے اتنی خوبصورت نعت کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں‌اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شئیر کیا.

  • رابی پیرزادہ کا خواتین کےلئے رمضان کا تحفہ

    رابی پیرزادہ کا خواتین کےلئے رمضان کا تحفہ

    ماضی کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے حال ہی میں ایک وڈیو انسٹاگرام پر لگائی ہے جس میں انہوں نے اپنے تمام مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا میں رمضان آتے ہی سیلز لگا دی جاتی ہے . چیزوں کی قیمتیں‌کم کر دی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا. ہمارے ہاں رمضان سے پہلے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی گئیں اور پھر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا. یہ ساری صورتحال کافی افسوسناک ہے. انہوں نے کہا کہ پھلوں کی قیمتیں ہوں یا بیسن آٹا چاول گھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ایسے میں‌، میں نے راولپنڈی

    بحریہ ٹائون میں رابی پیرزادہ سٹور پر خواتین کی تمام چیزوں کی قیمتیں‌کافی کم کر دی ہیں. ان چیزوں پر بالکل بھی منافع نہیں‌کمایا جا رہا ، خواتین جا کر وہاں دیکھیں اگر ان کو قیمتیں‌کم نہ لگیں یا بازار جتنی بھی لگیں تو مجھے ضرور شکایت کریں میں اسکو خود دیکھوں گی. رابی نے کہا کہ میں خواتین کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے امید ہے کہ دوسرے لوگ بھی رعایتی قیمتوں پر چیزیں فروخت کریں گے. انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سب کے روزے اچھے جا رہے ہیں اور خواتین میرے سٹور پر ضرور جائیں گی.

  • تیاری کے بغیر دادا ابو عیدی نہیں دیتے تھے صبا فیصل

    تیاری کے بغیر دادا ابو عیدی نہیں دیتے تھے صبا فیصل

    سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو انہوں نے ان کے دادا کو بچوں میں باقاعدگی سے عید بانٹتے ہوئے دیکھا. انہوں نے کہا کہ میرے دادا ابو کبھی بھی ہمیں عید کی تیاری کے بغیر عیدی نہیں دیا کرتے تھے لہذافیملی کے سارے بچے صبح صبح عید کے دن تیار ہو کر دادا ابو کے کمرے میں‌جایا کرتے تھے ، دادا ابو نے اپنے تکیے کے نیچے ہر بچے کے حصے کے پیسے پیکٹ کی صورت میں رکھے ہوتے تھے. ایک ایک بچہ دادا ابو کے کمرے میں‌جاتا اور اسکو اس کے حصے کے

    پیسے مل جاتے. صبا فیصل نے مزید کہا کہ ہمیں‌پانچ یا دس روپے ملتے تھے اور ان پیسوں میں بہت زیادہ برکت ہوا کرتی تھی اتنی برکت ہوتی تھی کہ ہم جتنا بھی خرچ کر لیتے پھر بھی پیسے بچ جاتے. صبا فیصل نے کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے اب عیدی لیتے نہیں عیدی دیتے ہیں. ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں کل بھی اچھا تھا آج بھی اچھا ہے. لیکن میں‌آج بھی عید کے روز تیار ہوتی ہیں اور تیار ہونے کی یہ عادت مجھے بچپن سے ہے جو کہ میری والدہ نے مجھے ڈالی .

  • کل سے شوگر فری روح افزاء بنوانا صبور علی کی گیم شو کی ٹیم کو تاکید

    کل سے شوگر فری روح افزاء بنوانا صبور علی کی گیم شو کی ٹیم کو تاکید

    اداکارہ صبور علی کی انسٹاگرام پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گیم شو کے سیٹ پر کھڑی ہیں اور تیار ہو رہی ہیں ان کے بالوں کو نیٹ کیا جا رہا ہے. وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبور علی گیم شو کی ٹیم سے کہہ رہی ہیں کہ کل سے شوگر فری روح افزاء بنوانا. یہ سن کر ان کے گرد کھڑا ایک لڑکا ان کی بات کو حیرانی کے ساتھ دہراتا ہے. صبور علی کی اس وڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے بہت سارے کمنٹس آ رہے ہیں جن میں کوئی ان پر تنقید کررہا ہے تو کوئی انہیں کہہ رہا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہے کیا منہ دکھائو گی خدا کو تم اتنے مردوں کے

    درمیان کھڑی ہو. صبور علی کی اس وڈیو کو زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین مذاق ہی سمجھ رہے ہیں. یاد رہے کہ صبور علی نے شادی کے بعد سے ابھی تک کوئی پراجیکٹ نہیں کیا لیکن رمضان کے اس گیم شو میں‌وہ نظر آرہی ہیں اور ان کے مداح ان کو دیکھ کر کافی خوش ہیں. دوسری طرف صبور علی کا ماننا ہے کہ میں اپنے کیرئیر سے کافی مطمئن ہوں جب جب اچھا پراجیکٹ ملے گا کروں گی.

  • روزہ رکھ کر نماز پڑھ رہی ہوں دل کو بہت سکون مل رہا ہے راکھی ساونت

    روزہ رکھ کر نماز پڑھ رہی ہوں دل کو بہت سکون مل رہا ہے راکھی ساونت

    بالی وڈ کی اداکارہ راکھی ساونت جنہوں نے مسلم لڑکے عادل درانی کے ساتھ شادی کی اوران کی محبت میں مسلمان ہو گئیں . مسلمان ہونے کے بعد وہ مکمل طور پر دین اسلام کے احکامات پر چلنے کی کوشش کر رہی ہیں ایسا ان کا دعوی ہے. راکھی نے حال ہی میں‌ اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو ڈالی ہے جس میں انہوں نے اپنا سر مکمل طور پر ڈھانپا ہوا ہے اور وہ اپنے مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ آج میں نے رمضان کا پہلا روزہ رکھا ہے اور میں بہت خوش ہوں ، صبح چار بجے سحری ہوئی اور اس وقت کھایا اس کے بعد سے ابھی تک مجھے بھوک نہیں لگی. میں

    نماز پڑھ رہی ہوں اور اللہ سے دعائیں‌مانگ رہی ہوں، ایسا کرنے سے میرے دل کو بہت زیادہ سکون مل رہا ہے. راکھی نے کہا کہ اسلام میں بہت زیادہ طاقت ہے اس کے احکامات کے مطابق چلیں تو زندگی کافی سہل ہوجاتی ہے. میں بہت پریشان رہی لیکن اب میرا دل سنبھلنے لگا ہے میں محسوس کرتی ہوں اللہ کی عبادت کرکے نماز پڑھ کر میری روح کو راحت ملتی ہے اور میرا زہنی سکون بحال ہو رہا ہے. جس کے لئے میں اپنے رب کی مجھ پہ کرم نوازیوں کی شکر گزار ہوں.

  • سٹار والی فیلنگز آج بھی نہیں ہیں کمارشانو

    سٹار والی فیلنگز آج بھی نہیں ہیں کمارشانو

    نوے کی دہائی کا اگر میوزک سنا جائے تو شاید بالی وڈ کے میوزک کا ایسا دور ہے جسے بھلائے نہیں بھولا جا سکتا. اس دور کو اگر گلوکار کمار شانو کا دور کہا جائے تو غلط نہ ہوگا.کمار شانو کی آواز کے پیچھے دنیا پاگل تھی اور ہے. انہوں نے بےشمار سپرہٹ گیت گائے ہیں جو کہ آج بھی سنے جاتے ہیں. کمار شانو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بہت اچھا دور دیکھا کامیابی دیکھی ، اکیس بائیس ہزار گانے گا لئے لیکن آج بھی میرے اندر سٹار والی فیلنگز نہیں ہیں ، میرا یہی سے بڑا مسئلہ ہے کہ میں خود کو سٹار نہیں سمجھتا. انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے

    ہی کام کے معاملے میں بہت زیادہ پروفیشنل رہا ہوں، اگر مجھے کسی نے کوئی وقت دیا تو میں اس سے ایک منٹ پہلے تو پہنچ جاتا ہوں لیکن دیر نہیں‌ کرتا ، بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ایسا ہوا کہ میں اپنے کام سے لیٹ ہوا. اگر میں کہیں لیٹ جانا پسند نہیں‌ کرتا تو مجھے بھی لگتا ہے کہ مجھے بھی انتظار نہیں کروایا جانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے آج بھی نوے کی دہائی کے دور میں رہ رہا ہوں کیونکہ پرستار مجھے جہاں بھی ملتےہیں بہت محبت سے پیش آتے ہیں جسکے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں.

  • علیزے شاہ کی طبیعت ناساز والدہ پریشان

    علیزے شاہ کی طبیعت ناساز والدہ پریشان

    انتہائی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ علیزے شاہ بیمار پڑ گئی ہیں. ان کو کیا بیماری ہوئی ہے اس بارے میں‌انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہی نہیں دی لیکن صرف اتنی سوشل میڈیا پوسٹ لگائی ہے کہ میری صحیتابی کے لئے دعا کیجیے. انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر پڑی ہیں ، بعد ازاں انہوں نے ایک اور سٹوری شئیر کی جس میں ایک وڈیو ہے اور اس وڈیو میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے شاہ کی والدہ ان کے ساتھ پاس کھڑی ہیں اور ان کے لئے نہایت ہی فکر مند دکھائی دے رہی ہیں. علیزے نے کیپشن لکھا کہ

    میری والدہ میری بیماری کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور ان کی اس قدر پریشانی کو دیکھ کر میں بری طرح ٹوٹ گئی ہوں. علیزے شاہ کی پوسٹ اور انسٹاگرام سٹوریز کے بعد ان کے مداحوں اور ساتھیوں نے ان کی صحیتابی کے لئے دعائیں کیں. اور کہا کہ وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو ایک بار پھر تندرست اور صحتیاب سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں.

  • ارجن رامپال نے دھکڑ کی ناکامی کو ماننے سے انکار کر دیا

    ارجن رامپال نے دھکڑ کی ناکامی کو ماننے سے انکار کر دیا

    بالی وڈ کے خوبصورت ماڈل اور اداکار ارجن رامپال جنہوں نے جتنی شہرت ماڈلنگ میں‌ کمائی اتنی اداکاری کی دنیا میں نہیں‌ کما سکے. ارجن رامپال بطور اداکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا نہیں منوا پائے حالانکہ وہ ایکٹر مناسب ہیں. انہوں نے ابھی تک جتنی بھی فلموں میں‌کام کیا ہے ان میں سے زیادہ تر فلاپ ہی رہی ہیں، ان کی فلم دھکڑ جو کہ 2022 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے ساتھ کنگنا رناوت بھی تھیں اس کے بارے میں اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی . انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ دھکٹر کامیاب نہ ہو سکی ، یہ جتنی اچھی فلم تھی اور جو اسے مقام ملنا

    چاہیے تھا وہ نہیں ملا. فلم میں کسی قسم کی کمی نہیں تھی مجھے سمجھ نہیں آئی کہ یہ کیوں کامیاب نہ ہو سکی. انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد اس فلم کو اس وقت ریلیز کیا گیا جب لوگ ابھی سینما گھروں کو جانا شروع نہیں ہوئے تھے شاید اس لئے فلم نہیں‌ چلی ، دوسری طرف انہوں نے کہا کہ بھول بھلیاں ٹو جو کہ سپر ہٹ فلم تھی اس کے ساتھ اسکو ریلیز کرنا بھی ایک زیادتی تھی. ارجن رامپال نے کہا کہ میں‌آج بھی نہیں مانتا کہ یہ فلم اچھی نہیں تھی یا فلاپ ہونی چاہیے تھی.

  • شرمین عبید حاضر ہوں عدالت نے فیروز خان کیس میں طلب کر لیا

    شرمین عبید حاضر ہوں عدالت نے فیروز خان کیس میں طلب کر لیا

    اداکار فیروز خان جو کہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں اس وقت آئے جب ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے ان پر مار پیٹ کے الزامات لگائے اس کے بعد انہوں نے اس ھوالے سے عدالت میں ثبوت بھی جمع کر وا دئیے. علیزے سلطان کے حق میں جہاں بہت ساری شخصیات کھڑی ہو گئیں وہیں شرمین عبید چنائے بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں. انہوں نے بھی فیروز خان کے خلاف جاتے ہوئے علیزے سلطان کا ساتھ دیا اور گھریلو تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایسا کرنے والوں کی بھی حوصلہ شکنی کی . شرمین عبید کی طرف سے ایسا کئے جانے پر فیروز خان نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا اور کہا کہ معافی مانگیں ورنہ میری ساکھ کو خراب کرنے کے جرم میں پانچ

    کروڑ روپیہ دیں. شرمین عبید چنائے کے خلاف اس کیس کی حال ہی میں سماعت ہوئی ہے اور اداکار نے موقف اپنایا ہے کہ شرمین کے اکائونٹ سے میرے خلاف گندی مہم چلائی گئی جس سے میری ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے. عدالت نے شرمین عبید چنائے کو 4 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے طلب کر لیا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ شرمین اس کیس کا کس طور مقابلہ کرتی ہیں اور اپنے حق میں کیا دلائل دیتی ہیں.