Baaghi TV

Tag: celebrities

  • فلم انڈسٹری کی ترقی کس طرح‌ ممکن ہے منال خان نے بتا دیا

    فلم انڈسٹری کی ترقی کس طرح‌ ممکن ہے منال خان نے بتا دیا

    اداکارہ منال خان جوغلط انگلش بولنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں‌ رہتی ہیں انہوں حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹٍڈ فنکاروں کی کمی نہیں ہے . بس کمی ہے تو مواقعوں گی . اب وقت آن پہنچاہے کہ ہم دنیا بھر کے ملکوں کے ساتھ مل کر فلمیں بنائیں . ہم اگر اپنی انڈسٹری کو فروغ دینا چاہتےہیں تو ہمیں‌آگے بڑھ کر جدید وقت کے تقاضوں کے مطابق کام کرنا ہو گا. اپنی فلموں کی مارکیٹ‌بڑھانی ہو گی تبہی جا کر فلمی صنعت کی ترقی ہوگی. انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم باہر کے ممالک کے ساتھ ملک کر فلمیں بنائیں گے تو یقینا باہر کے ملکوں کے فنکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا. انہوں یہ بھی کہا کہ آج کے فنکار اتنے

    باصلاحیت ہیں کہ وہ کسی بھی سیئنر کا ہنس کر مقابلہ کر سکتے ہیں ان کے کام میں اتنی جان ہے اسکی تعریف کئے بغیر کوئی بھی نہیں‌رہ سکتا. انہوں نے کہا کہ میں ڈراموں میں‌واپسی کب کرتی ہوں یہ تو وقت ہی بتائے اور مجھ پہ کوئی روک ٹوک نہیں ہے میں بس اپنے گھر اور گھریلو زندگی کو وقت دے رہی ہوں. یاد رہے کہ منال خان نے کچھ عرصہ قبل شادی کی ہے اور یہ بھی اپنی بہن کی طرح شوبز سے فی الوقت دوری اختیار کئے ہوئے ہیں.

  • کیا چیز فنکاروں‌کا حوصلہ بلند کرتی ہے صنم ماروی نے بتا دیا

    کیا چیز فنکاروں‌کا حوصلہ بلند کرتی ہے صنم ماروی نے بتا دیا

    نامور گلوکارہ صنم ماروی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فنون لطیفہ سے وابستہ لوگوں کو سول ایوارڈز سے نوازا جانا قابل ستائش ہے. ایوارڈز فنکار کو اچھا کام کرنے کا مزید حوصلہ فراہم کرتے ہیں، اگر میں‌یہ کہوں کہ ایورڈ سے فنکار کو نئی زندگی ملتی ہےتو بےجا نہ ہوگا. انہوں نے کہا کہ مثبت ھوصلہ افزائی سے میں خوش ہوتی ہوں اور اپنی اصلاح بھی کرتی ہوں، مثبت اصلاح ہمیشہ فائدہ دیتی ہے . انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ سمجھ رکھتی ہوں کہ منفی تنقید دوسرے کو پریشان کرنے اور توڑنے کے لئے کی جاتی ہے اسلئے میں منفی تنقید پر زیادہ نہ دھیان دیتی ہوں نہ ہی

    اسکو سر پر سوار کرتی ہوں. انہوں نے کہا کہ‌ حکومت کی جانب سے شوبز کے لوگوں کو ایوارڈز زدئیے جانے کا سلسلہ کبھی نہیں رکنا چاہیے. یاد رہے کہ گلوکارہ صنم ماوری کو نوجوان نسل بہت زیادہ پسند کرتی ہے ان کے گانےکافی مقبول ہیں. ان کی آواز کے مداح ان کے سینئر گلوکار بھی ہیں، صنم کم مگر اچھا بولنے کو ترجیح دیتی ہیں. صنم ماوری کے گیت سوشل میڈیا پر مسلسل وائرل ہوتے رہتےہیں اس ھوالے سے صنم کہتی ہیں کہ میرے مداحوں کی داد مجھے مزید اچھا گانے کی ترغیب دیتی ہے.

  • عروہ اور ندیم بیگ کے درمیان ٹھن  گئی

    عروہ اور ندیم بیگ کے درمیان ٹھن گئی

    اداکارہ عروہ حسین جنہوں نے ٹی وی پر منفی کرداروں سے کام کی شروعات کی اس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں اورفلموں میں کام کیا اور خوب داد سمیٹی. عروہ حسین نے فرحان سعید کے ساتھ شادی کی جس کے ٹوٹنے کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کررہی ہیں لیکن ان دونوں کی طرف باقاعدہ کنفرم نہیں‌کیا گیا. عروہ حسین نے بہت سارے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا اسی طرح سے انہوں نے ہدایتکار ندیم بیگ کے ساتھ بھی کیا. ندیم بیگ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں ان سے سوال ہوا کہ کونسی اداکارہ نخرے دکھاتی ہے تو انہوں نے عروہ

    حسین کا نام لیا. عروہ حسین نے جب یہ کلپ وائرل ہوا تو عروہ نے بھی دیکھا اور انہیں شدید غصہ آیا ، انہوں نے اسی غصے میں ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میں نے ندیم کے ساتھ صرف ایک پراجیکٹ میں کام کیا ہے اور اس میں بھی لک ہلنا ڈانس نمبر پر ان سے کچھ بحث ہوئی تھی مجھے نہیں پتہ تھا یہ اس بحث کو ابھی تک لیکر بیٹھے ہوئے ہیں . انہیں‌پروفیشنلزم کا مظاہرہ کرنا چاہیے جو کہ انہوں نے نہیں‌کیا اور میرے بارے میں‌کہہ دیا کہ میں نخرے دکھاتی ہوں .

  • روٹین سے ہٹ کر دکھائیں گے تو فلم چلے گی ورنہ نہیں صائمہ نور

    روٹین سے ہٹ کر دکھائیں گے تو فلم چلے گی ورنہ نہیں صائمہ نور

    لالی وڈ‌ اداکار صائمہ نور نے حال ہی میں‌ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم قلندر کے ٹریلر لانچ میں شرکت کی. انہوں نے وہاں کہا کہ میں نوجوان فلم میکرز سے بہت خوش ہوں‌، یہ بہت اچھا کام کررہے ہیں. میں نے ابھی تک جتنی بھی نوجوان نسل کے ڈائریکٹرز کی بنی ہوئی فلمیں دیکھی ہیں مجھے تو سب کا کام متاثر کیا ہے. میں سمجھتی ہوں کہ اب تو وہ وقت ہے کہ اگر ہم روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھائیں‌گے تو لوگ دیکھیں گے ورنہ رد کر دیا جائیگا. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ وہ دور بھی گیا جب ایک ہی چہرے کو سال ہا سال لوگوں کو دکھایا جاتا تھا. اب تجرباتی کام ہو رہا ہے جو کہ وقت کی ضرورت ہے. وقت تبدیل ہوتے ہی لوگوں کے مزاج بھی تبدیل

    ہوئے ہیں. اور تبدیلی کو میرا خیال ہے کہ قبول کرکے آگے چلنا چاہیے ورنہ تو ہم پچھلے زمانے میں ہی رہ جائیں گے . میں چاہتی ہوں کہ مزید نوجوان فلم میکرز انڈسٹری میں آئیں اور اپنے فن کا لوہا منوائیں یہ انہی کا دور ہے اور انہیں بہتر سے بہترین کام کرکے دکھانا ہو گا. آج زبردست مقابلے کی فضا ہے اور مقابلے کی فضا ہی یقینا اچھا کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے.

  • سوناکشی سنہا کی رینا رائے سے شکل کیوں ملتی ہے ؟ اداکارہ بول پڑیں

    سوناکشی سنہا کی رینا رائے سے شکل کیوں ملتی ہے ؟ اداکارہ بول پڑیں

    بالی وڈ اداکار شتروگن سنہا جن کی دوستی رینا رائے سے بہت زیادہ تھی ، ان کی دوستی کے اتنے چرچے تھے کہ کہا جا رہا تھا کہ یہ دونوں ایک دوسرے شادی کر لیں گے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا. رینا رائے نے پاکستای کرکٹر محسن حسن خان سے شادی کی ، ان کی ایک بیٹی جنت بھی ہے، محسن اور رینا کی شادی بہت عرصہ نہ چل سکی. رینا رائے نے اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ محسن ایک اچھے باپ اور شوہر تھے لیکن میں ان کے ساتھ ان کے ماھول میں ایڈجسٹ نہ ہو سکی جس کی وجہ سے ہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ ایک دوسرے کو چھوڑ

    دیتے ہیں اور چھوڑ دیا. لیکن محسن آج بھی اپنی بیٹی کو ملتے ہیں. رینا رائے سے حال ہی میں ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ سوناکشی سنہا کی شکل آپ سے اتنی زیادہ کیوں ملتی ہے تو اس پرانہوں نے کہا کہ یہ تو قدرت کا کرشمہ ہے کہ شترو کی بیٹی کی شکل مجھ سے ملتی ہے . اسی طرح سے جتیندر کی ماں اورمیری ماں کی شکل اتنی ملتی ہے کہ دونوں بہنیں لگتی ہیں . لہذا قدرت کے فیصلوں میں کون بول سکتا ہے.

  • کپل شرما نے کم عمر میں کام کیوں‌ شروع کیا؟‌ سن کر رہ جائیں حیران

    کپل شرما نے کم عمر میں کام کیوں‌ شروع کیا؟‌ سن کر رہ جائیں حیران

    کپل شرما اس وقت انڈیا کا سب سے بڑا کامیڈی شو کپل شرما شو کررہےہیں. ان کو بہت پسند کیا جاتا ہے ان کی بات سنی جاتی ہے. ان کے شو پر بڑی سے بڑی سلیبرٹیزآنے میں عزت محسوس کرتی ہیں. کپل شرما نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے نہایت ہی کم عمر میں کام شروع کر دیا تھا، عموما بچے اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لئے چھوٹی عمر میں کام کرنا شروع کر دیتے ہیں لیکن میں نے اپنے گھر والوں کو نہیں بلکہ خود کا جیب خرچ نکالنے کےلئے کام شروع کیا ، میں نے گارمنٹس کی فیکٹری میں بھی کام کیا ، نو سو روپے ماہانہ کماتا تھا. اسی طرح سے پانچ سو روپے ماہانہ پر بھی کام کیا. مجھے گھر والوں سے پیسے مانگنا اچھا نہیں‌لگتا تھا ، دل کرتا تھا کہ

    خدا مجھے اتنا دے کہ میں اپنے گھر والوں کو سپورٹ کروں گو کہ اسکی ضرورت آج بھی انہیں نہیں . آج اوپر والے کا کرم ہے کہ میں بہت کماتا ہوں لیکن میں نے زندگی میں جتنی جدوجہد کی وہ ہمیشہ یاد رہے گی. میں نام کمانے کے بعد بھی اپنے پائوں زمین پر رکھتا ہوں. میں آج بھی اپنے پرانے دوستوں کو ملتا ہوں زمین پر بیٹھ کر ان کے ساتھ کھانا کھاتا ہوں.

  • مریم نواز نے چہرے کی سرجری نہیں‌ کروائی عفت عمر کا دعوی

    مریم نواز نے چہرے کی سرجری نہیں‌ کروائی عفت عمر کا دعوی

    سابقہ ماڈل و اداکارہ عفت عمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں،ایک وقت تھا جب وہ عمران خان کی دیوانی تھیں اور سوشل میڈیا پر ان کی تعریفیں لکھتی نہیں تھیں، لیکن ایک وقت ایسا بھی ہے کہ اب وہ عمران خان کے شدید خلاف ہیں. وہ عمران خان کو لیتی ہیں آڑھے ہاتھوں . عفت عمر سے ان کے حالیہ انٹرویو میں‌ پوچھا گیا کہ بتائیے مریم نواز نے سرجری کروائی ہے تو انہوں نے کہا کہ مریم نواز دراصل خوبصورت ہیں حسین ہیں اور پی ٹی آئی کے فالورزان کی حسن سے جلتے ہیں. میں نے ماڈلنگ کی ہے اداکاری کی ہے اور میں ان چیزوں کو بہت اچھی طرح سمجھتی ہوں. اور میں دعوے سے کہتی ہوں کہ مریم نواز کی نیچرل بیوٹی ہے اور انہوں نے کسی قسم کی سرجری نہیں

    کروائی.انہوں نے کہا کہ میں قسم کھا کر کہتی ہوں کہ انہوں نے کوئی سرجری نہیں‌کروائی. سوشل میڈیا پر ان کے ٹرولز ان سے حسد میں اتنے آگے جا چکے ہیں کہ ہر وقت یہ بیانیہ بنانے کی کوشش کرتے رہتےہیں کہ مریم کا چہرہ نقلی ہے اور انہوں نے سرجری کی مدد سے اپنی خوبصورتی کو بڑھایا ہے. یاد رہے کہ عفت عمر اداکاری کو خیرباد کہہ چکی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کہانیاں اچھی نہیں‌ بن رہیں جس کی وجہ سے اداکاری کو چھوڑا ہے.

  • یمنی زیدی کی دنیا دیوانی اور وہ کس کی اداکاری کی دیوانی ہیں؟‌

    یمنی زیدی کی دنیا دیوانی اور وہ کس کی اداکاری کی دیوانی ہیں؟‌

    اداکارہ یمنی زیدی جن کی اداکاری کے ان کے سینئرز بھی دیوانے ہیں وہ کس اداکار کی اداکاری کی دیوانی ہیں جان کر رہ جائیں گے آپ حیران. یمنی زیدی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب شوبز میں‌نہیں آئی تھی تو اس وقت میں اداکار احسن خان کی اداکاری کو بہت سراہتی تھی. مجھے انکی اداکاری بہت متاثر کرتی تھی. جب میں شوبز میں آئی تو ان کے ساتھ کام کرنے کی بہت خواہش تھی اور وہ پوری بھی ہو گئی. جب ان کے ساتھ مجھے کام کرنے کا موقع میسر آیا تو بہت اچھا لگا اور میں ان کی مزید دیوانی ہو گئی کیونکہ وہ سیٹ پر بہت اچھے سے سب سے بولتے ہیں اور سب کا بہت خیال

    کرتے ہیں انہوں نے کبھی یہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ بہت بڑے آرٹسٹ ہیں. یوں یمنی زیدی نے احسن خان کے کام اور ان کے پروفیشنلزم کی کھل کر تعریف کی. جبکہ یمنہ زیدی کی اداکاری کے دیوانے سیمی راحیل اور نعمان اعجاز جیسے اداکار ہیں. یمنی زیدی کی ویسے تو بہت سارے ہیروز کے ساتھ جوڑی سراہی جاتی ہے لیکن بلال عباس کے ساتھ ان کی آن سکرین جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے.

  • کیا سونالی کلکلرنی  نے بھارتی لڑکیوں کو لالچی قرار دیدیا؟

    کیا سونالی کلکلرنی نے بھارتی لڑکیوں کو لالچی قرار دیدیا؟

    بالی وڈ اداکارہ سونالی کلکرنی نے ھال ہی میں ایک ایونٹ میں‌شرکت کی اس میں انہوں اس پر کھل کر بات کی بھارتی سماج میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں پر. انہوں نے کہا کہ آج کل کی لڑکیاں راتوں رات امیر بننا چاہتی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ شوہر یا بوائے فرینڈ امیر ہو . وہ 27 اٹھائیس سال تک تو اپنے بوائے فرینڈ سے ہی خرچہ کرواتی رہتی ہیں. وہ شوہر ڈھونڈتی ہیں تو شرط یہ ہوتی ہے کہ ایسا ہو جس کی تنخواہ بہت، زیادہ سالانہ انکریمنٹ کمال کی لگتی ہو. یا بزنس مین ہو جسکا لمبا چوڑا بزنس ہو. ایسی لڑکیوں نے کبھی یہ کیوں نہیں سوچا کہ اگر لڑکوں نے ہی ان

    کی خواہشات پوری کرنی ہیں اور شوہروں نے ہی ان کے اخراجات برداشت کرنے ہیں تو پھر یہ خود کیا کریں گی؟ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں ہم کس طرف جا رہے ہیں لڑکیاں اگر امیر لڑکوں کے پیچھے ہی لگی رہیں تو گھر کیسے بسیں گے؟ اگر امیر نہیں ہو گا لڑکا تو کیا لڑکیاں شادی کے بعد چھوڑ دیں گی یا شادی کرنے سے ہی انکار کر دیں گی؟‌انہوں نے کہا کہ یہ رجحان کافی خطرناک ہے اس پر سوچنے کی ضرورت ہے.

  • آمنہ الیاس بن گئیں ملائکہ اروڑہ

    آمنہ الیاس بن گئیں ملائکہ اروڑہ

    پاکستانی ماڈ ل و اداکارہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پرکافی متحرک رہتی ہیں وہ مختلف قسم کی وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا صارفین کو محظوظ کرتی رہتی ہیں. انہوں نے کورونا کے دوران سوشل میڈیا پر کافی وڈیوز بنا کر ڈالیں جو خاصی وائرل ہوئیں. لیکن حال ہی میں جو انہوں نے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے وہ ان کو مہنگی پڑ گئی ہے. اس وڈیو میں آمنہ الیاس بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑہ کو کاپی کررہی ہیں انہی کی طرح چلنے کی کوشش کررہی ہیں ہاتھ میں‌ایک گلاس پکڑ رکھا ہے. آمنہ نے جب یہ وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تو صاف محسوس ہوا کہ ملائکہ کی

    کاپی کررہی ہیں ، آمنہ نے الیاس نے ملائکہ اروڑہ کی طرح ہی ڈریسنگ بھی کر رکھی تھی. آمنہ الیاس کو اس وڈیو کے بعد لیا گیا آڑھے ہاتھوں. ان کو کئی سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ کوا چلا ہنس کی چال اور اپنی بھی بھول گیا. کسی نے کہا کہ ملائکہ کے بہانے یہ لڑکی خود کی تہشیر کررہی ہے کسی نے کہا کہ آمنہ الیاس کو شرم آنی چاہیے کہ وہ ملائکہ کی کاپی کررہی ہیں،تاھال آمنہ الیاس نے اس قسم کے کمنٹس کا کوئی جواب نہیں دیا.