Baaghi TV

Tag: celebrities

  • ڈرامہ انڈسٹری میں جگہ بنانا آسان نہیں ہے جناح کا کردار کرنے والے حمزہ طارق جمیل

    ڈرامہ انڈسٹری میں جگہ بنانا آسان نہیں ہے جناح کا کردار کرنے والے حمزہ طارق جمیل

    انور مقصود جو کہ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں انہوں نے جب جب بھی لکھا اسے بہت زیادہ سراہا گیا. انور مقصود کے قلم سے نکلنے والی تحریر نے ہمیشہ لوگوں کے زہنوں میں سوال چھوڑے کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے اور ویسا کیوں‌ہوتا ہے. ساڑھے 14 اگست میں‌محمد علی جناح کا کردار کرنے والے حمزہ طارق سہیل کا کہنا ہے کہ میں نے بہت سال تک تھیٹر کیا اور خوب نام کمایا ، ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا حبس میں ، میرا کردار کافی اہم تھا. لیکن ڈراموں میں کام ھاصل کرنے کے لئے ایک بہت لمبی لائن میں‌لگنا پڑتا ہے لہذا میں‌نے سوچ لیا ہے کہ جب کام ملا کرے گا

    کر لیا کروں گا ورنہ سٹیج پلیز پر تو توجہ ہے ہی . انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا کردار کرنا آسان نہیں ہے لیکن میں نے اسکو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے . مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھ سے سینئرز نے بھی میرے کام کیا تعریف کی اور تعریف وہی ہے جو آپ سے سیئنرز کھڑے ہو کر آپ کے منہ پہ کرے. واضح رہے کہ ساڑھے 14 اگست ، 14 اگست کی سیریز کا آخری سٹیج پلے ہے. اس کے بعد اس سیریز کا کوئی بھی ڈرامہ نہیں آئے گا.

  • گاندھی کا کردار کرنا آسان نہیں تھا تنویر گل

    گاندھی کا کردار کرنا آسان نہیں تھا تنویر گل

    آج کل لاہور میں انور مقصود کا سٹیج پلے ساڑھے 14 اگست نمائش پذیر ہے اس ڈرامے کو بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے. اس ڈرامے میں‌ویسے تو بہت سارے کردار ہیں لیکن گاندھی اور محمد علی جناح کا کردار مرکزی ہے اور انہی دونوں کرداروں کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. گاندھی کا کردار کرنے والے تنویر گل نے کہا ہے کہ یہ کردار بہت مشکل تھا کسی بھی طرح آسان نہیں تھا، لیکن جب مجھے ملا تو چیلنج سمجھ کر قبول کیا. آڈیشن میں‌ پاس ہونے کے بعد جب کردار کرنا تھا تو بہت نروس تھا حالانکہ ڈرامہ کراچی اور اسلام آباد میں پیش کیا جا چکا ہے اور اب

    لاہور میں چل رہا ہے، ہر روز گاندھی کا کردار کررہا ہوں ، لیکن ہر روز سٹیج پر جانے سے پہلے نروس ہوتا ہوں. میں نے گاندھی کی وڈیوز اور ان کی تقاریر اور بہت ساری تصویریں دیکھیں، ان کا حلیہ اپنانے کےلئے جتنی محنت کر سکتا تھا کی. مجھے بہت خوشی ہے کہ شائقین میرے کردار کو بہت سراہ رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے لئے سب بڑی داد آڈینز کی تالی ہے جو وہ ہمارے کسی ڈائیلاگ یا ایکشن سے خوش ہو کر بجاتی ہے. لاہور آکر پرفارم کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے.

  • عمران خان نے کرسی کی خاطر اسمبلیاں توڑیں جواد احمد

    عمران خان نے کرسی کی خاطر اسمبلیاں توڑیں جواد احمد

    گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ عمران خان ایک لالچی انسان ہے اس نے کرسی کی لالچ میں اسمبلیاں‌ توڑیں ، وہ اپنے فالورز کو بھی استعمال کررہا ہے. اس کے فالورز نادان ہیں جنکو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ اسکو صرف کرسی سے غرض ہے. جواد احمد نے مزید کہا کہ ظل شاہ جیسے کارکن مرتے ہیں یہ خود تو گھر میں‌ چھپ کر بیٹھا ہوا ہے. اپنے بچے یہودیوں کے گھر میں رکھے ہوئے ہیں. جواد احمد نے کہا کہ نواز شریف ، آصف علی زرداری یا عمران خان یہ سب ایک جیسے ہیں ان میں‌بالکل بھی فرق نہیں ہے. سب اپنے فالورز کو اپنے پیچھے لگاتے ہیں‌لیکن جو گند

    عمران خان نے کیا ہے اور جس طرح‌سے شدت پسندی اور نفرت اپنے فالورز میں بھری ہے اس نے اسکی کہیں‌مثال نہیں ملتی. جواد آحمد نے کہا کہ نواز شریف یا زرداری کو عمران خان سیاست سے باہر نہیں کر سکتا ہے اگر کوئی پارٹی کر سکتی ہے تو وہ ہے برابری پارٹی. ہم نومبر میں‌ہونے والے انتخابات میں‌پوری تیاری کے ساتھ الیکشنز میں آئیں گے تمام سیٹوں‌پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے.

  • روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار

    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار

    اداکار عثمان مختار جو کہ سکرین پر بہت ہی سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں سکرین پر جتنا سنجیدہ دکھائی دیتا ہوں اتنا ہوں نہیں ،. زاتی زندگی میں ، میں بہت ہی ہنس مکھ ہوں مجھے تو سنجیدہ کرنا ہی بہت مشکل ہے، لیکن مجھے کردار ہی اس قسم کے ملے ہیں کہ جن سے تاثر ابھرتا ہے کہ میں بہت ہی سنجیدہ آدمی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سنجیدہ کردار کر لئے اب میں اس سے ہٹ کر کچھ کرنا چاہتا ہوں . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ضرور ہیں کہ شوبز انڈسٹری میں گروپس بنے ہوئے ہیں لیکن میرا ایسا کوئی تجربہ نہیں ہے، مجھے کام اور عزت دونوں ہی ملتی ہے. انہوں نے کہا کہ میں نےاپنا ایک پروڈکشن ہائوس بنایا ہے اس کے

    تحت گلابو بنائی ہے جو کہ ہارر مووی ہے. میں مزید بھی فلمیں پرڈیوس کروں لیکن ڈائریکٹ نہیں کروں گا. انہوں نے کہا کہ ہم کہاں کے سچے تھے میرے کیرئیر کا یادگا ترین پلے ہے. میں اب کوشش کررہا ہوں روٹین سے ہٹ کر کچھ کروں ، مجھے کامیڈی کرنا بہت پسند ہے فلموں میں کام کروں گا اگر کوئی کہانی سمجھ میں آ گئی لیکن میں اچھا ڈانسر نہیں ہوں.

  • لو برڈز اننیا پانڈے اور  آدتیہ رائے کپور منیش ملہوترا کے لیے شو اسٹاپرز بن گئے

    لو برڈز اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور منیش ملہوترا کے لیے شو اسٹاپرز بن گئے

    اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور اکثر بالی وڈ پارٹیوں میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور آج کل اسی وجہ سے رہتے ہیں سرخیوں میں. ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت پھیلی جب انہیں 2022 میں کریتی سینن کی دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ایک بار پھر یہ دونوں سرخیوں میں آ گئے ہیں کیونکہ ان دونوں نے لکمے فیشن ویک کے عظیم الشان فائنل میں منیش ملہوترا کے لیے شو اسٹاپرز بن کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے. لکمی فیشن ویک کا گرینڈ فائنل گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہوا۔ اس کا آغاز 9 مارچ کو سشمیتا سین، زینت امان، سارہ علی خان، شانایا کپور اور دیگر جیسی مشہور شخصیات کے ساتھ ہوا جنہوں نے اپنے اسٹائلش انداز سے ریمپ پر طوفان برپا کیا۔ فائنل منیش ملہوترا

    کے کلیکشن ‘ڈفیوز’ کی پیشکش کے ساتھ ختم ہوا جہاں لو برڈز اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور فیشن ڈیزائنر کے شو اسٹاپرز بنے۔ یہ یقینی طور پر ان کے مداحوں کے لیے ایک حیرت انگیز لمحہ تھا دونوں ایک ساتھ بہت ہی اچھے لگ رہے تھے . کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں تاہم ان کی طرف سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا. یاد رہے کہ اننیا پانڈے ماضی کے اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں.

  • دھوکہ دینے والے سے دور ہوجاتا ہوں شمعون عباسی

    دھوکہ دینے والے سے دور ہوجاتا ہوں شمعون عباسی

    اداکار شمعون عباسی جو میڈیا سے اب دور ہی رہتے ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میں جس کے ساتھ چلتا ہوں دل سے چلتا ہوں اور اگر کوئی مجھے دھوکہ دے اور میرے ساتھ مخلص نہ ہو میں محسوس کرنے کے بعد اس سے دور ہوجاتا ہوں ، میں نے کبھی لڑائی جھگڑا نہیں کیا لیکن اس شخص پر دوبارہ کبھی بھی اعتبار نہیں کرتا. انہوں نے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہتا ہوں اور جس پر ضروری ہو اس مسئلے پر بات کر لیتا ہوں. انہوں نے کہا کہ حالانکہ سٹارز کے سکینڈلز بنتے ہیں لیکن میرے ساتھ ایسا کم ہی ہوا ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں

    کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ اپنی پوسٹ پر آنے والے تمام کمنٹس پڑھوں اور ان کے جواب بھی دوں. انہوں نے کہا کہ مجھے کھانے میں تقریبا ہر چیزپسند ہے بس مزے کی بنی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ کچھ ڈشز ہیں جو میں بہت اچھی بنالیتا ہوں،. انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں میں رہنا پسند کرتا ہوں جو میرے جیسے ہیں . میں پارٹیز کاحصہ بنناپسند نہیں کرتا. عید پر میری فلم ہوئے تم اجنبی آرہی ہے جس سے مجھے بہت امیدیں ہیں . اسکے علاوہ دادل بھی ایک الگ اور منفرد فلم ثابت ہو گی.

  • علی سیٹھی  کا ایک اور اعزاز ، پسوڑی آسکر پارٹی میں گایا

    علی سیٹھی کا ایک اور اعزاز ، پسوڑی آسکر پارٹی میں گایا

    علی سیٹھی کا گایا ہوا گانا پسوڑی نے بے حد شہرت ھاصل کی ہے. پاکستانی ہوں یا بالی وڈ کی سلیبرٹیز سب نے اس گیت کو نہ صرف انجوائے کیا ہے بلکہ اس پر وڈیوز بنا کر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیں. بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی اس گانے کو انجوائے کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی . اری جیت جیساگلوکار بھی علی سیٹھی کے اس گیت کو لائیو کنسرٹس میں گا رہا ہے. علی سیٹھی نے ایسی ہی ایک اور کامیابی اپنے نام کی ہے جی ہاں علی سیٹھی نے گزشتہ رات لاس اینجلس میں ہونے والی آسکر پارٹی میں پسوڑی لائیوگایااور سماں باندھ دیا. سوشل میڈیا پر اس ایونٹ کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں علی سیٹھی کو پرفارم کرتے اور لوگوں کو انجوائے کرتا ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.

    علی سیٹھی کا کوک سٹوڈیو کے لئے گایا ہوا یہ گیت ریلیز سے لیکر ابھی تک مقبول ہے . آج بھی اس گیت کو دیوانہ وار سنا جا رہا ہے. یاد رہے کہ علی سیٹھی نے یہ گیت کوک سٹوڈیو کے سیزن 14 کے لئے گایااور اس گانے کو جو پذیرائی ملی ہے وہ ابھی تک کوک سٹوڈیو کے کسی دوسرے گیت کے حصے میں نہیں آئی .

  • ارچنا پُورن سنگھ کس اداکارہ کو  دیکھ کر  رو پڑیں

    ارچنا پُورن سنگھ کس اداکارہ کو دیکھ کر رو پڑیں

    ہندوستان میں کپل شرما کا کامیڈی شو بہت مشہور ہے اس شو کو پاکستان میں بھی شوق سے دیکھا جاتا ہے.اس شو میں جہاں کپل شرما مختلف مہمانوں کو بلا کر ان سے کھٹی میٹھی باتیں کرتے ہیں وہیں اداکارہ ارچنا پورن سنگھ جج کے فرائض انجام دیتی ہیں. ارچناکا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ رو رہی ہیں ، کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارچنا پورن سنگھ ماضی کی اداکارہ وحیدہ رحمان سے گلے مل کر رو رہی ہیں اور روتے ہوئے وہ کہہ رہی ہیں کہ آپ کو میں بچپن سے دیکھ رہی ہوں اور دیکھتے ہوئے ہی بڑی ہوئی ہوں، آپ نے تین سے زیادہ دہائیوں تک بالی وڈ انڈسٹری پر راج کیا ہے. اور میرے لئے نہایت ہی عزت افزائی کی بات ہے کہ میں جس شو میں ہوں وہاں آپ بطور مہمان

    شریک ہوئی ہیں‌.آپ کی موجودگی میں آج مجھ سے تو شاید جج کی کرسی پر بیٹھا ہی نہیں جائیگا. آپ کو دیکھ کر میری کیا فیلنگز ہیں ان کو لفظوں میں بیان کرنا نہایت ہی مشکل ہے. میں کبھی اس طرح سے جذباتی نہیں ہوئی جس طرح سے آج ہو رہی ہوں. شاید یہ میری زندگی کا قابل فخر لمحہ ہے کہ میں آپ کے ساتھ ایکسٹیج پر کھڑی ہوں.

  • مشی خان نے ایک بار پھر عفت عمر پر تنقید کے نشتر برسا دئیے

    مشی خان نے ایک بار پھر عفت عمر پر تنقید کے نشتر برسا دئیے

    اداکارہ مشی خان جو کہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں زور زور سے ہنستی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. انہوں نے اس میں کہا ہے کہ میں چونکہ ٹویٹر پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہوں لہذا ابھی میں نے ٹویٹر پر ایک تصویر دیکھی اور تصویر ہے عفت عمر کی جس میں انہوں نے ایک بنیان پہنی ہوئی ہے ، انہوں نے اس کا کیپشن لکھا ہے ” سڑو اور سڑو ” میں عفت عمر سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ اس میں سڑنے والی کیا بات ہے. مجھے تو ان کی تصویر دیکھ کر ہنسی آرہی ہے اور مجھے ان کی یہ تصویر

    دیکھ کر بنیان کا ایک ایڈ یاد آگیا وہ ایڈ کیا تھااس کامیں اب مکمل طور پر زکر نہیں کرنا چاہتی . انہوں نے کہا کہ عفت آپ نے کہا تھا کہ فیاض الحس چوہان صاحب آپ سنی لیونی کی تصاویر دیکھتے ہیں تو پھر عفت آپ کو کیا لگتا ہے کہ لوگ آپ کی تصویر کیوں دیکھیں گے،. مت کیا کریں ایسا مذاق. میری تو ہنسی ہی نہیں رک رہی آپ نے جس طرح سے تصویر لگائی ہے اور جس طرح‌ کا اسکا کیپشن لکھا ہے. عفت عمر آئی ایم سوری لیکن آپ کو ایسا کرکے اپنا مذاق نہیں بنوانا چاہیے، پلیز نہ کیا کریں ایسی مزاحیہ پوسٹیں .

  • پہلا ریمپ واک اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے اچھا نہ ہوا کیرتی سینن

    پہلا ریمپ واک اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے اچھا نہ ہوا کیرتی سینن

    بالی وڈ اداکارہ کیرتی سینن نے کہا کہ میں نے انجنئرنگ پڑھی ہوئی ہے لیکن اداکاری کا شوق مجھے شوبز میں لے . جب میں نے اداکاری کا سوچا تو میری ماں نے مجھے کہا کہ اس کے لئے بہت سارے اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے، ایشوریا رائے ، پریانکا چوپڑا و دیگر کو دیکھو. مجھے ایک ریمپ شو ملا میں نے جب کیا تو اعتماد کی کمی کی وجہ سے اچھا نہ ہوسکا ، میری ماں نے اس وقت مجھے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں جب اس شعبے میں آئی ہو تو پھر اب ٹھان کو کہ کچھ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جن کا فلمی بیک گرائونڈ نہیں‌ہوتا ان کے

    لئے بہت مشکلات ہوتی ہیں میرے ساتھ ایسا ہوا ، کیونکہ مجھےایک بار ایک فلم ملنی تھی لیکن ایک سٹار کڈ کو اسکے والدین کی وجہ سے مل گئی ، میڈیا سٹار کڈز کو اتنی کوریج دیتا ہے کہ جو لوگ نہیں بھی جانتے ان کو وہ بھی جاننا شروع کر دیتے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے میک اپ کرنا بالکل نہیں آتا تھا لیکن آہستہ آہستہ سیکھ لیا ہے. انہوں نے کہا کہ میں آج بالی وڈ میں جو بھی ہوں اپنی محنت کے بل پر ہوں میرے پاس کوئی سفارش نہیں‌تھی لیکن محنت کا دامن نہ چھوڑا اور آج مجھے بھی لوگ جانتے ہیں ، مجھے بھی اچھے کرداروں‌کے لئے کنسیڈر کیا جاتا ہے.