Baaghi TV

Tag: celebrities

  • عالیہ بھٹ بہترین ماں ہیں یا بیوی ؟ رنبیر کپور

    عالیہ بھٹ بہترین ماں ہیں یا بیوی ؟ رنبیر کپور

    ساری دنیاجانتی ہے کہ رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کافی محبت کرتے ہیں ،وہ ہر وقت ان کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں ،اپنے حالیہ انٹرویو میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا. رنبیر کپور سے سوال کیا گیا کہ عالیہ ایک بہترین ماں ہیں یا بیوی تو انہوں نے کہا کہ وہ ماں اور اہلیہ دونوں روپ میں حیرت انگیز ہیں لیکن پھر بھی اگر میں موازنہ کروں تو میں محسوس کرتا ہوں کہ وہ ایک بہترین ماں ہیں. عالیہ بیٹی کا بہت اچھے سے خیال رکھتی ہے اور میں بھی اس میں اسکی مدد کرتاہوں . رنبیر کپور نے کہا کہ میں اپنی بیٹی راہا کے لیے برپنگ اسپیشلسٹ بن گیا ہوں، وہ جب فیڈ کر لیتی ہے تو میں بعد میں اسکو برپ دلاتا ہوں اور اس کام میں میں نے مہارت حاصل کرلی ہے . انہوں نے کہا کہ بہت سارے

    ایسے لوگ جن کے بچے نہیں ہیں وہ نہیں جانتے کہ بچے کی پیدائش کے ابتدائی چند مہینوں میں بچے کو دودھ کے بعد ہر بار برپ دلانابے حد ضروری ہوتا ہے. اور میں نے واقعی اس تکنیک میں مہارت حاصل کر لی ہے۔رنبیر کپور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری بیٹی شاہ رخ خان کو دیکھ کر بہت خوش ہو گی جب وہ اسکو اپنی پھیلی ہوئی بازو دکھائیں گے تو یقینا اسکو بہت اچھا لگے گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ رنویر سنگھ میری بیٹی کے لئے ایک بہترین اینٹرٹینر ثابت ہو سکتے ہیں اور وہ اس کی سالگرہ کی پارٹی کا انتظام بھی بہت اچھا کر سکتے ہیں.

  • ستیش کوشک کی اچانک موت پرجاوید اختر کا اظہار افسوس

    ستیش کوشک کی اچانک موت پرجاوید اختر کا اظہار افسوس

    بالی وڈ‌ اداکار ستیش کوشک کی اچانک موت نے ان کے ساتھیوں کو افسردہ کر دیا ہے. جاوید اختر جو کہ ستیش کے بہت ہی قریبی دوست ہیں انہوں نے اپنے دوست کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کے انتقال کی خبر پر شدید رنج کا اظہار کیا ہے. جاوید اختر نے اپنے پیارے دوست کی موت کے بعد ٹویٹر پر ستیش کوشک کے ساتھ ہولی کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا، ستیش گرمجوشی سے محبت اور مزاح سے بھرا آدمی تھا ہماری دوستی چالیس سال سے تھی وہ میرے بھائیوں جیسا تھا، وہ مجھ سے بارہ سال چھوٹا تھا۔ ستیش جی، اب آپ کی باری نہیں تھی۔

    جاوید اختر نے دو دن پہلے منائی گئی ہولی کو بھی یاد کیا اور اپنے دوست کا یوں اچانک دنیا چھوڑجانے پر شدید دکھ کا اظہار کیا . جاوید اختر کی پوسٹ‌پر ستیش کوشک کے بہت سارے مداحوں نے کمنٹس کئے. یاد رہے کہ ستیش کوشک کو آج دل کادورہ اس وقت پڑا جب وہ کسی سے ملنے کے لئے گھر سے نکلے اور دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا اسی وقت ستیش کوشک دنیا سے رخصت ہو گئے. ستیش نہ صرف بہترین اداکار تھے بلکہ بہترین ہدایتکار بھی تھے.

  • ستیش کوشک نے آخری ٹویٹ 7 مارچ کو کی

    ستیش کوشک نے آخری ٹویٹ 7 مارچ کو کی

    اداکار و ہدایت کار ستیش کوشک کی اچانک موت کی خبر نے فلم انڈسٹری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ انڈین ایکسپریس نے سب سے پہلے اداکار کے انتقال کی خبر شئیر کی . سیتش کوشک جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے تھے انہوں نے 7 مارچ کو ہولی کے موقع پر اپنی آخری پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے جاوید اختر کی ہولی پارٹی کی چند تصاویر پوسٹ کیں، جن میں ان کو تجربہ کار نغمہ نگار کے ساتھ ساتھ ریچا چڈھا، علی فضل اور ماہیما کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھاگیا. ہولی کے موقع کی ان تصاویر میں سب مسکرا رہے تھے سب کے

    چہروں پر خوشی عیاں تھی. ایک تصویر میں ستیش کوشک جاویداختر کے ساتھ پوزدیتے ہوئے دیکھے گئے. ستیش کوشک کی اچانک موت نے جہاں نے سب دوستوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں ریچا چڈھا بھی ہی صدمے میں .انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اور ستیش کوشک کی ہولی کی تصاویر شئیر کرکے کیپشن لکھاکہ صرف 48 گھنٹے پہلے. ستیش کوشک کی ہولی کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر خوش تھے اور ان کے تمام دوستوں کا ماننا ہے کہ ستیش کوشک نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی چہرے کی ہنسی خوشی کو کہیں کھونے نہ دیا.

  • ستیش کوشک کا انتقال: سونم کپور، پریانکا چوپڑا، اکشے کمار اور دیگر کااظہار تعزیت

    ستیش کوشک کا انتقال: سونم کپور، پریانکا چوپڑا، اکشے کمار اور دیگر کااظہار تعزیت

    بالی وڈ داکار اور فلم ساز ستیش کوشک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ان کے انتقال پر ان کے فلمی دنیا کے دوست نہایت ہی غمگین ہیں. اکشے کمار، کرینہ کپور خان، سنجے دت، پریانکا چوپڑا، ابھیشیک بچن، سونم کپور، اجے دیوگن، ارباز خان، سبھاش گھئی، مدھر بھنڈارکر، فرح خان، نیہا دھوپیا، منوج باجپائی اور دیگر نے بھی ستیش کوشک کی موت پر سوگ منایا۔اجے دیوگن نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے ستیش کوشک کے ساتھ آن اور آف اسکرین ہنسی شیئر کی، اور وہ ہمیشہ ہنستے مسکراتے ہوئے ہی ملے. کرینہ کپور خان نے ٹویٹ کیا کہ انتہائی دل شکستہ ہوں ، مجھے تو یقین نہیں آرہا. فرح خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ستیش کوشک کے انتقال کی خبر شیئر کی اور لکھا، ’’بہت اچانک اور بہت زیادہ غمگین ہوں ،ستیش نہایت ہی مہربان اور خوش رہنے والے انسان تھے . مدھور بھنڈارکر نے ستیش کوشک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ٹویٹ کیا، "میں اداکار ہدایتکار ستیش کوشک جی کے انتقال کی خبر سن کر بہت صدمے میں ہوں، وہ بہت ہی متحرک، توانا اور زندگی سے بھرپور تھے.

    سبھاش گھئی نے اپنے انسٹاگرام پر ستیش کوشک کی ایک تصویر پوسٹ کی۔ اپنے کیپشن میں انہوں نے لکھا "یہ میرے لیے دل دہلا دینے والی خبر ہے ہم نے اپنے ایک بہت ہی خوبصورت دوست کو کھو دیا ہے .میں بہت اداس ہوں۔منوج باجپائی نے لکھا ” ستیش کوشک کے انتقال کی خبر سن کر میں مکمل طور پر صدمے میں ہوں،یہ شوبز انڈسٹری اور ان کے خاندان کے لئے بہت بڑا نقصان ہے. اکشے کمار نے مسٹر اینڈ مسز کھلاڑی کے سیٹ کی ایک تصویر شئیر کی اور ٹویٹ کیا، "چندا ماما چلے گئے ہیں، ستیش کوشک جی کے انتقال کے بارے میں سن کر گہرا دکھ ہوا ان کے ساتھ کام کے دوران وقت ہمیشہ یاد رہے گا. ارباز خان نے ستیش کوشک کے ساتھ تصویروں کی ایک سیریز بھی شیئر کی، اور ایک تصویر میں اداکار ستیش کوشک ارباز، سلمان خان اور سہیل خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے لکھا "اوم شانتی ستیش سر۔ اسی طرح سے سونم کپور، سونی رازدان، نیہا دھوپیا، مکیش چھابڑا اور دیگر نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

  • اداکار ستیش کوشک دل کا دورہ پڑنے سے 66 سال کی عمر میں چل بسے

    اداکار ستیش کوشک دل کا دورہ پڑنے سے 66 سال کی عمر میں چل بسے

    بالی وڈ اداکار اور فلم ساز ستیش کوشک 66 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں.انڈین ایکسپریس کے مطابق ستیش کوشک کا انتقال این سی آر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ ستیش کوشک کسی سے ملنے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور کار میں انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوہ ثابت ہوا۔ستیش کوشک نیشنل اسکول آف ڈرامہ اور فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سابق طالب علم تھے۔ انوپم کھیر این ایس ڈی میں ان کے بیچ میٹ تھے۔ستیش کوشک نے مسٹر انڈیا میں ‘کیلنڈر’ کا کردار ادا کیا تھا، اور یہ ان کے سب سے قابل ذکر کرداروں میں سے

    ایک ہے انکو اس کردار کے بعد بے حد پذیرائی ملی تھی۔ ستیش کوشک نے لاتعداد فلموں میںاہم کردار نبھائے جن میں دیوانہ مستانہ، رام لکھن، ساجن چلے سسرال ودیگر کے نام قابل زکر ہے. انہوں نے مشہور زمانہ فلم روپ کی رانی چوروں کا راجہاور تیرے نام جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی۔ستیش کوشک کی بطور ہدایتکار فلم تیرے نام نے ان کو کامیاب ڈائریکٹروں کی صف میں لا کر کھڑا کر دیا گو کہ اس سے پہلے بھی ستیش کوشک اپنے نام کالوہامنواچکے تھے. ستیش کےانتقال پر پورا بالی وڈ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے.

  • عمران عباس پاکستانی ڈراموں‌پر انڈین موویز کو کیوں ترجیح دے رہے ہیں؟‌

    عمران عباس پاکستانی ڈراموں‌پر انڈین موویز کو کیوں ترجیح دے رہے ہیں؟‌

    اداکار عمران عباس جنہوں نے پاکستانی ڈراموں میں اپنا نام اور مقام بنایا یہاں تک کہ ان کی شہرت ہمسایہ ملک میں بھی جا پہنچی اور انہیں‌بالی وڈ کی بھی کچھ فلمیں آفر ہوئیں انہوں نے بی پاشا باسو کے ساتھ بھی کام کیا. عمران عباس اپنی مرضی کے مطابق کام کرتے ہیں ، انہوں نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی اور ان سے سوال ہوا کہ وہ پاکستانی فلموں میں نظر نہیں آرہے جبکہ بھارتی فلموں کی شوٹنگ تو کررہے ہیں اور اس سوال کے جواب

    میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو فلمیں بن رہی ہیں میں ان سے مطمئن نہیں ہوں اور اس وقت جن سکرپٹس پر کام ہو رہا ہے وہ ٹھوس نہیں ہیں‌ نہایت ہی کمزور ہیں اسلئے میں پاکستانی فلمیں کرنے کی بجائے انڈین فلمیں کررہا ہوں . انہوں نے کہا کہ ابھی پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا وقت ٹھیک نہیں ہے جب ہو گا کر لوں گا. یاد رہے کہ عمران عباس پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام ہیں. ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ ڈرامے ہیں انہوں نے خدا اور محبت جیسے ڈراموں میں اداکاری کرکے اپنے فن کا لوہا منوایا .

  • آئزہ خان کس بات پر ہیں خوش ؟‌

    آئزہ خان کس بات پر ہیں خوش ؟‌

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ آئزہ خان جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں ، ان کے مداحوں میں ایک باپر پھر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ ان کو ایک بار پھر پیارے افضل کی جوڑی ایک ساتھ دکھائی دے گی. جی ہاں‌آئزہ خان اور حمزہ علی عباسی ڈرامہ سیریل جان جہاں میں ایک ساتھ نظر آئیں گے. آئزہ خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ڈرامےکا ٹیزر شئیر کیا اور اپنے مداحوں کے ساتھ خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اور حمزہ علی عباسی ایک بار پھر ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں. انہوں نے سوشل

    میڈیا پر یہ بھی لکھا کہ جان جہاں ڈرامہ پیارے افضل سے بھی زیادہ بڑا ہٹ ثابت ہو گا. مجھے امید ہے کہ میرے اور حمزہ کے مداح ایک بار پھر ہم دونوں کی جوڑی کو سراہیں گے. یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور آئزہ خان کی جوڑی کو بہت سراہا جاتا ہے انہیں ایک ساتھ دیکھنے کےلئے شائقین بےتاب نظر آتے ہیں. دوسری طرف حمزہ علی عباسی کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ہٹ ہوئی ہے اور وہ بجائے فلم میں نظر آنے کے وہ ایک بڑی فلم دینے کے بعد چھوٹی سکرین کا رخ کررہے ہیں.

  • فہد شیخ نے نازش جہانگیر کو مشکل اداکارہ قرار دیدیا

    فہد شیخ نے نازش جہانگیر کو مشکل اداکارہ قرار دیدیا

    ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار فہد شیخ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان کو تین اداکاروں کے نام بتائے گئے یشمی گل ، نازش جہانگیر اور مشعل ، اور پوچھا گیا کہ ان میں سے کونسی اداکارہ کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے اور کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے پہلے چار بار سوچیں گے تو فہد شیخ نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لے رہا . لیکن جب میزبان نے انہیں کہا کہ کسی ایک کا نام لینا پڑے گا تو انہوں نے نازش جہانگیر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ نازش جہانگیر ایک مشکل اداکارہ ہیں ان کے ساتھ کام کرنے سے پہلے میں چار بار ضرور سوچوں گا .

    فہد شیخ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ تین کرکٹر ، شان ،مسعود عالم اور محمد آصف ان میں سے کس کرکٹر کی جگہ آپ کو ٹیم میں‌ہونا چاہیے تو انوہں نے محمد آصف کا نام لیا. سوشل میڈیا پر فہد شیخ کے اس طرح کے جوابات کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور طرح طرح کے تبصرے بھی کئے جارہے ہیں. یاد رہے کہ نازش جہانگیر اس وقت زیادہ خبروں میں آئیں جب محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ نے ان پر تشدد کرنے اور دھوکہ دینے جیسے الزامات لگائے.

  • سارا علی خان کی فلم گیس لائٹ 31 مارچ کو ریلیز ہوگی

    سارا علی خان کی فلم گیس لائٹ 31 مارچ کو ریلیز ہوگی

    بالی وڈ اداکارہ سارا علی خان جن کی ابھی تک جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئیں ہیں ان میں ان کی اداکاری کو پسند تو کیا گیا ہے لیکن ان فلموں نے سارا خان کو بالی وڈ کی ٹاپ کی اداکارائوں میں شامل نہیں کیا. تاہم ان کے پرستار انہیں دیکھنا چاہتے ہیں، ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ کی فلم گیس لائٹ 31 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے. فلم کو رمیش تورانی اور اکشے پوری نے پرڈیوس کیا ہے جبکہ ڈائریکٹ پون کرپلانی نے کیا ہے . فلم میں سارا علی خان کے علاوہ راہول دیو اور اکشے اوبرائے بھی مرکزی کرداروں میں‌نظر آئیں گے. اس فلم کے حوالے سے سارا خان کا کہنا ہے کہ میرا اس فلم میں بہت ہی الگ اور منفرد کردار ہے میرے مداحوں نے

    مجھے پہلے کبھی بھی ایسے کردار میں نہیں دیکھا. جب مجھے یہ کہانی سنائی گئی تو میں نے سنتے ساتھ ہی ہاں کر دی . دوسری طرف رمیش تورانی کا کہنا ہے کہ ’گیس لائٹ‘ بالی وڈ میں سنسنی خیز فلموں کا زاویہ تبدیل کر دے گی۔اکشے اوبرائے کہتے ہیں کہ فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. مجھے امید ہے کہ شائقین کو بھی یہ فلم ضرور پسند آئیگی.

  • سشمیتا سین  کو ڈاکٹروں کا ایک اہم مشورہ

    سشمیتا سین کو ڈاکٹروں کا ایک اہم مشورہ

    بالی وڈ‌ اداکارہ سشمیتا سین جنہیں گزشتہ ہفتے دل کا دورہ پڑنے کے بعد ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا بعد ازاں ان کی انجیوپلاسٹی کرنے کے علاوہ انہیں اسٹنٹ لگائے گئے تھے. اب وہ تیزی صحیتاب ہو رہی ہیں۔ سشمیتا سین نے ایک وڈیو کے زریعے اپنے پرستاروں کو بتایا تھاکہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں . سشمیتا سین کے بارے میں‌ تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ ان کی اب صحت پہلے سے کافی بہتر ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں ہلکی پھلکی ایکسرسائز کرنے کے علاوہ سٹریچنگ کرنے کی اجازت دیدی ہے. سشتمیا سین نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پراس ھوالے سے ایک وڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں ان کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سٹریچنگ کررہی ہیں. اپنی پسندیدہ اداکارہ کو

    ایکسرسائز کرتا دیکھ کر ان کے مداحوں نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ ان کے لئے نیک تمنائوں کے پیغام بھی ان کی تصویر کے کمنٹ باکس میں چھوڑے. سشمیتا سین کی صحت میں بہتری کے بعدانہوں نے اپنے روز مرہ کی روٹین کے مطابق چلنا شروع کر دیا ہے لیکن فی الحال وہ احتیاط سے کام لے رہی ہیں . یاد رہے کہ سشمیتا سین کو جب دل کا دورہ پڑا تو ان کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی صحتیابی کے لئے دعائیں بھی کیں.