Baaghi TV

Tag: celebrities

  • میری رنگت کی وجہ سے مجھ پہ تنقید کی جاتی رہی ہے ایمان خان

    میری رنگت کی وجہ سے مجھ پہ تنقید کی جاتی رہی ہے ایمان خان

    نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ایمان خان جنہوں نے نہایت ہی کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. ایمان نے پنجزہ اور ان کہی جیسے ڈراموں میں کام بھی کیا ہے. اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں شوبز میں آئی تو مجھے میری رنگت کی وجہ سے بہت ساری تنقید کا سامنا کرنا پڑا . میں شروع شروع میں بہت زیادہ محسوس کرتی تھی لیکن میری ماں نے مجھے سمجھایا اور کہا کہ لوگوں کی ایسی باتوں پر دھیان نہ دو اور کام کی طرف توجہ دو اور میں نے ایسا ہی کیا اور فیصلہ کیا کہ میں ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی جو میری حوصلہ شکنی کررہے ہیں. ایمان خان نے کہا کہ میری والدہ میری بہترین دوست ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ ہر لڑکی کی والدہ کو اپنی بیٹی کی بہترین دوست بننا

    چاہیےاسکو احساس دلانا چاہیے کہ وہ اکیلی نہیں اس کی ماں ہر دم اس کے ساتھ کھڑی ہے. ایمان خان نے مزید کہاکہ آج کی نسل کو بہترین دوست کی ضرورت ہے اور وہ بہترین دوست ماں باپ اور بہن بھائیوں سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا. میں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق رکھتی تھی امی کا دوپٹہ لیکر اسکی ساڑھی باندھ کر گھر میں پھرتی ، اور شیشے کے سامنے کھڑی ہو کر باتیں کرتی. انہوں نے کہا کہ میں لگن اور محنت سے کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں .

  • مجھے فرق نہیں پڑتا میرا گانا کسی کو پسند آیا یا نہیں  آئمہ بیگ

    مجھے فرق نہیں پڑتا میرا گانا کسی کو پسند آیا یا نہیں آئمہ بیگ

    گلوکارہ آئمہ بیگ جنہوں نے حال ہی میں کہانی سنو گانا گایا اور مزید شہرت حاصل کی ، اس گیت کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کیفی خلیل بہت ہی عاجز انسان ہیں مجھے اس بات کاندازہ اس وقت ہوا جب میں نے ان کو کال کی اور کہا کہ میں نے آپکا گیت کہانی سنو گانا ہے تو انہوں نے دوسری بات ہی نہیں کی اور کہا کہ گا لو . آئمہ بیگ نے کہا کہ کیفی خلیل نہایت ہی ٹیلینٹڈ ہیں. انہوں نے مجھے کہا کہ آپ نے جب سے کہانی سنو گایا ہے تب سے میرا گایا ہوا کہانی سنو زیادہ سنا گیا ہے. اس سے پہلے بھی میرا گانا سنا جا

    رہا تھا لیکن آپ نے اسکو مزید شہرت دیدی ہے. آئمہ بیگ نے کہا کہ میں‌ نے یہ گانا گانا ہی تھا چاہے کسی کوپسند آتا یا نہیں آتا. میں اس چیز کی پرواہ نہیں کرتی کہ کسی کو کوئی چیز پسند آئیگی یا نہیں میں صرف اپنا کام کرتی ہوں. آئمہ نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے میرے مداح بہت پسند کرتے ہیں ، اور میرے ہر گیت کو پذیرائی دیتے ہیں.

  • راکھی نے ممبئی پولیس کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ، پوچھا  عادل نے کتنے میں خریدا؟‌

    راکھی نے ممبئی پولیس کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ، پوچھا عادل نے کتنے میں خریدا؟‌

    راکھی ساونت جو کہ ان دنوں دبئی میں ہیں انہوں نے وہاں سے ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے ممبئی پولیس نے میرے ساتھ انصاف نہیں کیا میں نے سارے ثبوت پیش کئے لیکن کسی چیز کی انکوائری نہیں کی گئی کورٹ میں ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا گیا. بتائو کتنے میں خریدا ہے عادل نے تمہیں ؟ میرا خدا پر بہت زیادہ یقین ہے جو کسی کے ساتھ غلط کرتا ہے اس کے ساتھ غلط ضرور ہوتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ عادل ہر لڑکی کو دھوکہ دیتے ہو مجھے بھی دھوکہ دیا. عادل کیا تمہیں خدا کا خوف نہیں ہے؟ تم نے مجھے ذہنی جسمانی طور پر ختم کر دیا ہے لیکن میں

    ایک بار پھر اٹھ کر کھڑی ہوں گی . تم نے میرا سارا پیسہ ہڑپ کر لیا مجھے کنگال کر دیا یہ نہ سمجھو کہ تم سکون سے رہ لو گے میں تو ایک بار پھر اٹھ کھڑی ہوئی ہوں . میں اب ایک ایسے شخص کے لئے نہیں رئوں گی جو دھوکے باز ہے اور مجھے ختم کر دینا چاہتا ہے. انہوں نے کہا کہ میرا خدا پر بہت زیادہ یقین ہے میں نماز پڑھتی ہوں مجھے طاقت ملتی ہے میرے ساتھ عادل نے غلط کیا خدا کی ذات اسکا انصاف ضرور کریگی .

  • رعب میرا چلتا ہے، گھر میں صاحبہ ماسیوں کی طرح کام کرتی ہے ریمبو

    رعب میرا چلتا ہے، گھر میں صاحبہ ماسیوں کی طرح کام کرتی ہے ریمبو

    لالی وڈ کی نہایت خوبصورت جوڑی صاحبہ اور ریمبو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم دونوں کے درمیان خوبصورت دوستی کا تعلق ہے دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں ۔ اسی انٹرویو میں ریمبو نے کہا کہ صاحبہ ایک بہترین ماں اور بیوی ہیں گھر میں بالکل بھی یہ ہیروئین بن کر نہیں رہتی بلکہ کام والی ماسیوں کی طرح کام کررہی ہوتی ہے۔ جبکہ صاھبہ نے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ ریمبو کا ساتھ ملا ، یہ بیوی کو عزت دیتے ہیں میرے ساتھ بہت مخلص ہیں اور شوہر کی سب سے بڑی خوبی ہی یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنی بیوی کو عزت دے اور اس کے ساتھ مخلص رہے۔ ریمبو نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے

    ہوئے کہاکہ گھر میں میرا رعب چلتا ہے۔ کھانا پہلے میری مرضی کا بنتا تھا اب میرے بڑے بیٹے احسن کی مرضی کا کھانا بنتا ہے۔ صاھبہ نے کہا کہ ریمبو کبھی ساری رات جاگتے ہیں اور کبھی دن میں جاگتے ہیں ان کی نیند کا کو ئی مخصوص وقت نہیں بستر کے علاوہ ان کو ہر جگہ نیند آتی ہے۔ ۔ ریمبو نے کہا کہ مجھے غصہ بہت آتا ہے ، لیکن ادھر غصہ آیا ادھر چلا گیا والا حساب ہوتا ہے لیکن صاحبہ کے ساتھ ایسا نہیں ہے اسکو سال ڈیڑھ کے بعد غصہ آتا ہے اور پھر کئ کئی دن رہتا ہے۔ صاحبہ نے کہا کہ میں ضدی ہوں بس جس بات پر اڑ جائوں پوری کروا کے چھوڑتی ہوں ۔

  • پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ناقدین جل جل مریں مشی خان

    پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ناقدین جل جل مریں مشی خان

    سابقہ اداکارہ مشی خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر حال ہی میں ایک وڈیو پوسٹ کی ہے اس وڈیو میں وہ کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں ، انہوں نے اس میں کہا ہے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور آج یہ ثابت بھی ہو گیا ہے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے. انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کے لیڈر ہیں ان کو سب بہت پسند کرتے ہیں ، یہ پاکستان کی امید ہیں . انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پر تنقید کرنے والے خصوصی طور پر جواد احمد ، عفت رحیم ، شمع جونیجو جلتے رہیں اور جل جل کر مرتے رہیں.

    آج سب نے دیکھ لیا کہ پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کو عمران خان سے بہتر کوئی نہیں چلا سکتا اور وہ وقت ایک بار پھر آئیگا جب عمران خان کے ہاتھ میں ملک کی باگ ڈور ہو گی . یاد رہے کہ مشی خان عمران خان سپورٹر ہیں اور ان کو لگتا ہے کہ جو عمرا ن خان کے علاوہ کسی کو سپورٹ کرتا ہے وہ سیاسی طور پر غلط راہ پر ہے.

  • آئی بروز بنوائیں تو ایسا لگا جیسے کوئی آپریشن ہو رہا ہے منیب بٹ

    آئی بروز بنوائیں تو ایسا لگا جیسے کوئی آپریشن ہو رہا ہے منیب بٹ

    اداکار منیب بٹ جنہوں نے ڈرامہ سیریل سر راہ میں ایک خواجہ سرا کا کردار ادا کیا ہے. اس حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس کردار کو کرنے کے لئے میں نے اپنے طور پر کافی تیاری کی ، میں نے اپنے بازو ویکس کئے ، آئی بروز بنوائیں اور مجھے یاد ہے کہ جب میں آئی بروز بنوا رہا تھا تو مجھے ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے میری کوئی سرجری ہو رہی ہے ، اس قدر تکلیف دہ پراسس ہے آئی بروز بنوانا ، مجھے اس روز احساس ہوا کہ آئی بروز بنوانے اور ویکس کروانے کی کتنی تکلیف ہوتی ہے. منیب بٹ نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی اور سالی سالے سے بھی اپنے اس کردار کو لیکر ڈسکشن کی سب نے کہا کہ دیکھ لینا اس کردار کے بعد بہت زیادہ

    تنقید بھی سننے کو ملے گی تو میں نے کہا کہ بھئی میں نے اب تو کر لیا ہے اور میں تنقید سہنے کو تیار ہوں اچھے کردار کبھی کبھی ملتےہیں یہ چیلنجنگ کردار ہے اس لئے کرنا ضروری سمجھا. منیب بٹ نے کہا کہ مجھے لوگوں کا بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے. بطور ایکٹر رسک لینا مجھے بہت اچھا لگتا ہے اور وہ کام ہی کیا جس میں رسک نہ لیا جائے.

  • ماریہ بی ڈرامہ سیریل سرراہ کی کہانی پر بھڑک اٹھیں

    ماریہ بی ڈرامہ سیریل سرراہ کی کہانی پر بھڑک اٹھیں

    حال ہی میں ڈرامہ سیریل ”سرراہ” شروع ہوا ہے اس میں جہاں بہت سارے خوبصورت کردار ہیں کہانی ویمن امپاورمنٹ کا درس دیتی ہے وہیں یہ کہانی خواجہ سراہوں کے مسائل کو بھی اجاگر کرتی ہے. ڈرامے میں ایک سین ایسا ہے جس میں باپ اپنے بیٹے کو جو کہ خواجہ سرا ہے اسکو جینے کا ڈھنگ سکھاتے ہوئے اس کو اسکی مرضی کے مطابق جینے کا حوصلہ دے رہا ہوتا ہے ، اس سین پر اعتراض کرتے ہوئے معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے کر دی ہے تنقید انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ایک لمبا چوڑا نوٹ ، بولیں ابھی تک پاکستانیوں کو ایجنڈا واضح نہیں

    ہوا ؟ باپ مرد یا عورت بننے کی بجائے بیٹے کو خواجہ سراہ کی طرح بننے کا درس دے رہا ہے ، پاکستانیوں کب جاگو گے ؟ بچوں کی تباہی میں ہم سب اہم کردار ادا کررہےہیں یوں ماریہ بی نے سرا راہ کی کہانی اور اس میں موجود خواجہ سرا کے کریکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا . یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ماریہ بی نے فلم جوائے لینڈ کی پاکستان میں نمائش اور اسکی پرموشن پر بھی اعتراض اٹھایا تھا.

    اس طرح آپنے پایروں‌کو فروخت کرتےہ ں شرعیت پر عمل کرنے مرد یا عورت بننے خواجہ سراہ کی طرح بننے کیا کہہ رہےہ یں . اصلاحی پاکاستانیوں جاگو ایجنڈا واضح نہیں ہوا بچوں کی تباہی میں اہم کردار ادا کررہےہ یں جوائے لینڈ پر اعتراض کیا .

  • اشنا شاہ شادی کی تصاویر اور وڈیو جاری کرنے پر اے بی لاکھانی پر برہم ، قانونی کاروائی کا عندیہ

    اشنا شاہ شادی کی تصاویر اور وڈیو جاری کرنے پر اے بی لاکھانی پر برہم ، قانونی کاروائی کا عندیہ

    اداکارہ اشنا شاہ جن کی شادی دو روز قبل کراچی میں معروف گالفر حمزہ امین سے انجام پائی، اشنا کی شادی کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پرگردش کرتی رہیں، اس پر ہو گئیں اداکارہ برہم انہوں نے انتہائی غصے میں انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ معروف بلاگر اے بی لاکھانی جن کو میں کافی عرصے سے جانتی تھی اس لئے انہیں شادی میں مدعو کیا ۔ میں نے صرف ان کو اکیلے کو شادی میں مدعو کیا تھا لیکن وہ جب شادی میں آئے تو اپنی بیوی اور فوٹوگرافر کے ساتھ ڈرون آپریٹر کو بھی ساتھ لے آئے ، اور میری فیملی سے کہا کہ میں نے اجازت دی ہے اس لئے وہ فوٹوگرافر لائے ہیں جو کہ بالکل غلط بیانی تھی میں نے ایسی کوئی اجازت نہیں دی تھی اور نہ ہی مجھے ایسا کچھ بتایا گیا تھا۔ اشنا شاہ نے کہا کہ جب شادی کے کارڈز بانٹے جا رہے

    تھے تو کہا گیا تھا کہ جس کو بلایا جا رہا ہے صرف وہی آئے گا لیکن اے بی لاکھانی نے ایسا نہیں کیا۔ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اور ویسے بھی کسی کی شادی کے قیمتی لمحات چرا کر سوشل میڈیا پر جاری کرنا انتہائی غلط حرکت ہے۔ میرے آفیشل فوٹوگرافر نے کسی قسم کی کوئی تصویر جاری نہیں کی ، یہ تمام تصاویر اور وڈیوز اے بی لاکھانی نے جاری کی ہیں جو کہ بد دیانتی ہے میں ان کے خلاف قانونی کاروائی کروں گی۔ دوسری طرف اے بی لاکھانی کے بھائی فہد لاکھانی نے کہا کہ میرا اے بی لاکھانی کی اس حرکت سے کسی قسم کا لینا دنیا نہیں ہے لیکن میں پھر بھی ان سے معافی مانگتا ہوں۔

  • یامی گوتم کی بغیر اجازت کے وڈیو بنانے والے مداح کے ساتھ اداکارہ نے کیا کیا؟

    یامی گوتم کی بغیر اجازت کے وڈیو بنانے والے مداح کے ساتھ اداکارہ نے کیا کیا؟

    بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اپنے آبائی شہر میں تھی میرا آبائی شہر چھوٹا سا ہے اور لوگ وہا ں مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور مجھ سے بات کرنے آتے ہیں میں کر لیتی ہوں۔ ایک بار میرے پاس ایک لڑکا آیا اس نے مجھے کہا کہ وہ میری تصویر بنانا چاہتا ہے ، میں نے اسکو اجازت دیدی لیکن مجھے بتائے بغیر اس نے وڈیو بنا لی اور جا کر سوشل میڈیا پر جاری کر دی جس کے بعد اس لڑکے کو بہت سارے لائکس اور ویوز ملے اور اس لڑکے نے باقاعدہ طور پر اس کا جشن منایا کہ اس کو اس وڈیو سے بہت سارے لائکس اور ہٹس ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں سے بات کرتی ہوں

    ان سے ملتی ہوں صرف اسلئے کہ وہ مجھے پسند کرتے ہیں لیکن چند لوگ ایسے بھی ملتے ہیں جو بھروسہ توڑ دیتے ہیں جیسے اس لڑکے نے کیا تو اس کے بعد پھر سوچنا پڑتا ہے کہ کسی سے ملنا یا بات کرنی چاہیے یا نہیں ۔ یاد رہے کہ یامی گوتم سے قبل عالیہ بھٹ بھی ایسی شکایت کر چکی ہیں ، عالیہ اپنے گھر میں انجوائے کررہیں تھیں ان لمحات کو پاپارازی نے کیمرے کی آنکھ میں قید کرکے سوشل میڈیا پر جاری کر دیا جس کے بعد عالہ بھٹ نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی اور اس میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی پرائیویسی کو لیک کرنا مناسب بات نہیں ہے شرم آنی چاہیے ایسی حرکت کرنے والوں کو۔

  • دپیکا پڈوکون نے پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کو کیا کہا؟

    دپیکا پڈوکون نے پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کو کیا کہا؟

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے، اس سال کی پہلی سپر ہٹ فلم کی کامیابی کے سلسلے میں شاہ رخ خان اور گوری نے ایک پارٹی رکھی جس میں نامور ستاروں نے شرکت کی ۔ اس پارٹی میں فلم کی ہیروئین دیپیکا پڈوکون نے شرکت کی اور گوری اور شاہ رخ خان سے کہا کہ میں اس فلم کی کامیابی کے لئے بہت زیادہ دعائیں کررہی تھی یہ فلم مجھ سے زیادہ شاہ رخ خان کے لئے اہمیت کی حامل تھی۔ دیپیکا نے کہا کہ میرا شاہ رخ خان کے ساتھ ایک اچھا تعلق ہونے کی وجہ سے بھی میری خواہش تھی کہ پٹھان سپر ہٹ ہوجائے۔ یوں دیپیکا پڈوکون نے بتا دیا کہ وہ

    کس طرح سے اورکیوں پٹھان کی کامیابی کےلئے دعائیں کرتی رہیں۔ یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے کیرئیر کی پہلی فلم شاہ ر خ خان کے ساتھ کی ، اس فلم کی کامیابی نے ان کو بالی وڈ کی کامیاب ترین اداکاراﺅں کی صف میں لاکھڑا کر دیا۔ شاہ رخ خان اور دیپیکا نے چنائی ایکسپریس میں بھی ایک ساتھ کام کیا شائقین ان دونوں کی جوڑی کو سراہتے ہیں۔ حال ہی میںفلم پٹھان کی کامیابی نے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی کو شائقین کا فیورٹ بنا دیا ہے۔