Baaghi TV

Tag: celebrities

  • بالی وڈ اینٹری پر وکی کوشل کے والد نے انہیں کیا کہا ؟

    بالی وڈ اینٹری پر وکی کوشل کے والد نے انہیں کیا کہا ؟

    بالی وڈ کے معروف اداکار اور کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے والد شام کوشل نے مجھے بالی وڈ میں بالکل بھی سپورٹ نہیں کیا ۔ درحقیقت انہوں نے کہا تھا کہ تم بالی و ڈمیں آتو گئے ہو لیکن میں بالکل بھی تمہیں سپورٹ نہیں کر سکوں گا ، تمہیں جو بھی کرنا ہے خود کرنا ہے ، اگر کام حاصل کرنا ہے یا آگے بڑھنا ہے تو اپنا ہی زور بازو استعمال کرنا ہو گا ، ٹیلنٹ دکھانا ہو گا۔وکی کوشل نے مزید کہا کہ میرے والد نے جب مجھے ایسا کہا تو میں نے سوچ لیا کہ جو کرنا ہے خود کرنا ہے لہذا ٹریک سے نہیں ہٹنا اور محنت کرتے جانا ہے کامیابی ایک نہ ایک دن

    ضرور ملے گی اور کامیابی ملی بھی۔ وکی نے کہا کہ انسان اگر سوچ لے کے اس نے فلاں کام کرنا ہے تو پھر اسکو مسلسل محنت کرتے رہنا چاہیے۔ وکی کوشل نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ مجھ میں شادی کے بعد بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے اور یہ تبدیلی کی ذمہ دار کترینہ ہے انہوں نے مجھے جینے کا ڈھنگ سکھایا انہوں نے مجھے سکھایا کہ کس طرح سے ناکامی سے بھی گزر رہے ہوں تو حوصلہ رکھنا ہے۔ میں جس بھی مقام پر ہوں بہت زیادہ خوش ہوں۔

  • اچھے سکرپٹ کے حصول کے لئے جنگ لڑنی پڑتی ہے سجل علی

    اچھے سکرپٹ کے حصول کے لئے جنگ لڑنی پڑتی ہے سجل علی

    ورسٹائل اداکارہ سجل علی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ٹی وی ایک ایسا میڈیم ہے جو لوگوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کر سکتا ہے لیکن ہمارے ہاں جو ڈرامے بن رہے ہیں ان کی کہانیاں ایک جیسی ہیں ، یہاں تک کہ ڈراموں میں ہراسمنٹ بھی دکھائی جا رہی ہے اور بعد میں ہراسر کے ساتھ ہی لڑکی محبت میں مبتلا ہو جاتی ہے ۔ میں ایسی کہانیوں کو سپورٹ نہیں کرتی۔ ایک اچھا سکرپٹ پانے کےلئے بہت سارے سکرپٹس کو نہ کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہ کہا کہ میرے پاس بہت سارے ایسے سکرپٹس آتے ہیں جن کو پڑھتے ہی نہ کر دیتی ہوں بہت سارے

    لوگ برا بھی مناتے ہیں کہ ان کے پراجیکٹ کے لئے منع کیا۔ لیکن میں ہمیشہ اچھے سکرپٹ کی متلاشی رہتی ہوں۔ سجل علی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آڈینز سمارٹ نہیں ہے لیکن آڈینز سمارٹ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ زہین بھی ہے۔ ہمیں ایسے ڈرامے بنانے چاہیں جو سبق آموز ہوں ۔ ہمارے ہاں بہترین ڈرامہ بنتا ہے لیکن افئیرز اور سازشوں والی کہانیوں سے اب باہر نکلنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ سجل علی پاکستان کی وہ فنکارہ ہیں جنہیں انٹرنیشنل لیول پر ان کے کام کی وجہ سے خاصی پذیرائی ملتی ہے۔

  • حمزہ علی عباسی کی ڈراموں میں واپسی

    حمزہ علی عباسی کی ڈراموں میں واپسی

    اداکار حمزہ علی عباسی جو ایک عرصے سے شوبز کی دنیا سے دور ہیں ان کی گزشتہ برس فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے نوری نت کا کردار ادکیا ۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد ان کے پرستاروں نے خواہش کا اظہار کیا کہ حمزہ ایک بار پھر شوبز میں واپسی کریں ۔ تو حمزہ علی عباسی کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کا پسندیدہ سٹار اب ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر نظر آئے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں اور ثناءشاہنواز کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے سے

    حمزہ ڈراموں میں واپسی کررہے ہیں۔ حمزہ علی عباسی کے مداح اس خبر کو سن کر کافی خوش ہیں ۔ یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا تھا کہ وہ شوبز سے دوری اختیار کررہے ہیں اور کئی برس تک انہوں نے ڈرامے اور فلمیں نہیں کیں ۔ تاہم دالیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹائم پر انٹرویوز کے دوران انہوں نے کہا کہ تھا کہ اسلام میں جتنی اجازت ہے وہ صرف اتنا ہی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا تھاکہ میں نے بہت سارے کام شوبز میں ایسے کیے جن کو دیکھ کر اب لگتا ہے کہ نہیں کرنا چاہیے اور صرف وہ کام کرنا چاہیے جس کی اجازت اسلام دیتا ہے۔ حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نعمل خاور بھی بہت جلد اداکاری کے پراجیکٹ میں نظر آئیں گی۔

  • مادھوری ڈکشٹ نے اپنے شوہر کے ساتھ شادی کو مشکل کیوں کہا؟

    مادھوری ڈکشٹ نے اپنے شوہر کے ساتھ شادی کو مشکل کیوں کہا؟

    بالی وڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے اپنے شوہر کے یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے شوہر شری رام نینے کی کامیابیوں سے نہایت خوش ہوں اور مجھے فخر ہے کہ وہ اپنے مریضوں کی بہت زیادہ کئیر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شری رام نینے کے ساتھ شادی کرنا مشکل مگر خوبصورت ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، مشکل اس لئے کیونکہ بہت بار ایسا ہوتا ہے کہ شوہر مریضوں کی دیکھ بھال میں لگا ہوتا ہے ادھر میں اپنے بچوں کو سکول سے لا رہی ہوں ، گھر کے کام نمٹا رہی ہوں تو کبھی کبھار محسوس کرتی ہوں کہ میں اپنے بچوں کی دیکھ بھال کررہی ہوں ہمارے لئے نینے نہیں ہیں لیکن دوسروں کے لئے ہیں۔ لیکن پھر بھی میں فخر

    مھسوس کرتی ہوں کہ میرا شوہر انسانیت کی خدمت کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے شوہر نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہمارے بچے ہمارے کام کی وجہ سے اگنور نہ ہوں اس لئے ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ان کے ساتھ رہیں ان کو وقت دیں ان کو یہ محسوس نہ ہو کہ وہ اکیلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماں باپ اور بچوں کا رشتہ بہت خوبصورت ہوتا ہے ، میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ گھر اور کام میں توازن قائم رکھوں اس میں میرے شوہر نے ہمیشہ میرا بہت ساتھ دیا میرے بچے بھی میری مصروفیات کی نوعیت کو سمجھتے ہیں جسکی مجھے بہت زیادہ خوشی ہے۔

  • زینت امان نے بتا دیا وہ انسٹاگرام اکاونٹ کو کس مقصد کے لئے استعمال کریں گی

    زینت امان نے بتا دیا وہ انسٹاگرام اکاونٹ کو کس مقصد کے لئے استعمال کریں گی

    اسی کی دہائی کی بولڈ اور بیوٹی فل اداکارہ زینت امان جنہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام جوائن کیا ہے ، جیسے ہی انہوں نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ بنایا بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کو فالو کیا، چند ہی دنوں میں ان کے فالورز کی تعداد بیاسی ہزار سے اوپر ہو چکی ہے۔ زینت امان نے کہا ہے کہ میں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کا استعمال کسی مقصد کے تحت کروں گی اور وہ مقصد ہو گا ایشوز کو ہائی لائٹ کرنا ان پرکھل کر بات کرنا اور لوگوں کو شعور دینا۔ زینت امان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے سامنے میز پر ایک کتاب کے ساتھ کرسی پر بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔ اپنے کیپشن میں انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا

    کہ مجھے جتنی بڑی تعداد میں مداحوں کے تعریفی اور محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے ہیں ان کے لئے میں آپ سب کا بہت زیادہ شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ یوں زینت امان نے اپنے مداحوں کے ساتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسٹاگرام کا مسلسل استعمال کریںگی اور اس پر مختلف ایشوز پر بات کرتی رہیں گی کچھ اپنی کہیں گی اور کچھ لوگوں کی سنیں گی ۔ یاد رہے کہ زینت امان بالی وڈ کی وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے ہیروئین کے تصور کو یکسر ہی بدل کر رکھ دیا تھا۔

  • وہ سب کرنے کی کوشش کی جس سے شوہر خوش رہے بشری انصاری

    وہ سب کرنے کی کوشش کی جس سے شوہر خوش رہے بشری انصاری

    سینئراداکارہ بشری انصاری کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ ان کی شادی کیسے ہوئی. بشری انصاری اس انٹرویو میں کہہ رہی ہیں کہ میری شادی میرے شوہر سے ملاقات کے محض تین ماہ میں ہو گئی اور میں نے وہ سب کرنے کی کوشش کی جس سے وہ خوش ہوں . میں نے وہ تمام شوق ختم کر دئیے جو لڑکیوں‌ کے ہوتے ہیں ، یہاں تک کہ میرے شوہر نے کہا کہ کس دوست کو ملنا ہے کس کو نہیں‌ملنا میں نے ان کی خوشی کی خاطر یہ بھی کیا، مجھے ایسا لگتا تھا کہ میں شوہر کی ہر بات مانوں گی تو وہ بہت خوش ہو گا اور وہ خوش ہو گا

    تو میں خوش ہوں گی. انہوں نے کہا کہ میں کوئی اپنی تعریفیں نہیں‌کررہی ، لیکن ہمارے دور میں لڑکیاں ایسا ہی سوچتی تھیں کہ شوہر کو خوش کرنا ہے چاہیے کچھ بھی ہوجائے. لیکن مجھے نہیں‌پتہ تھا کہ رشتے ایسے نہیں چلتے. اور نہ ہی شوہر کی ہر بات ماننے سے رشتے پکے ہوتے ہیں. یاد رہے کہ بشری انصاری کی طلاق شادی کے پینتیس سال کے بعد ہوئی اس کے بعد انہوں نے اپنے سے کم عمر ڈائریکٹر کے ساتھ شادی کی.

  • سجل علی نے سری دیوی کو ماں کہہ دیا

    سجل علی نے سری دیوی کو ماں کہہ دیا

    پاکستانی اداکارہ سجل علی جن کی صلاحیتوں کو نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ بھارت میں بھی بہت زیادہ سراہا جاتا ہے. انہوں نے سری دیوی کے ساتھ بھی فلم مام ، میں کام کیا . اس فلم میں وہ سری دیوی کی بیٹی بنی تھیں. سجل علی نے جب سے ان کے ساتھ کام کیا ہے وہ انکی بہت زیادہ معترف دکھائی دیتی ہیں. سجل علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سری دیوی وہ فنکارہ تھیں جو کسی دوسرے کو احساس تک نہیں دلاتی تھیں کہ وہ جونئیر ہے اور میں سینئر ہوں. انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران سری دیوی مجھے بہت زیادہ گائیڈ کرتی تھیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ میرے لئے میری ماں کی طرح تھیں انہوں نے مجھے بہت زیادہ پیار دیا. مجھے ان کے ساتھ کیا ہوا کام

    اور گزارا ہوا وقت ہمیشہ یاد رہے گا. انہوں نے کہا کہ سری دیوی میں سٹارز والی کوئی بات ہی نہیں تھی. یاد رہے کہ سجل علی نے سری دیوی کے ساتھ مام فلم میں‌کام کیا ، ان کے ساتھ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی تھے. ان دونوں کی اداکاری کو بھارت میں بہت زیادہ سراہا گیا تھا. سجل علی جب بھی کوئی کردار کرتی ہیں تو اس میں حقیقت کے رنگ بھر دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں.

  • فیصل قریشی کا جاوید اختر کو چیلنج

    فیصل قریشی کا جاوید اختر کو چیلنج

    بھارتی شاعر و ادیب جاوید اختر نے پاکستانیوں کے جذبات جب سے مجروح کئے ہیں تب سے ہر پاکستانی کا دل دکھا ہوا ہے. حال ہی میں فیصل قریشی نے ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم ایک ایسے ملک میں‌رہتےہیں جہاں تمام کمیونٹیز کا خیال رکھا جاتا ہے ، ہم ہر مسئلے پر کھل کر بات کر سکتے ہیں ، لیکن آپ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں تو آپ مقبوضہ کشمیر اور گجرات میں جو کچھ ہواہے اس کے بارے میں بات تک نہیں کر سکتے . میں انتظار کررہا ہوں کہ کب آپ اپنے ملک میں‌مقبوضہ کشمیر اور گجرات میں ہونے والے مظالم کے بارے میں بات کریں گے. فیصل قریشی نے کہا کہ آپ اپنے ایم ایس دھونی سے پوچھیں کے جب وہ اپنی ٹیم لیکر پاکستان

    آئے تھے ان کو کتنی محبت ملی تھی. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اجمل قصاب جو کہ کسی صورت پاکستانی نہیں تھآ اسکو پاکستان کے ساتھ جوڑ دیا اور بلاوجہ ہمارے ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی ، آپ کا ابھی نندن اور کلبھوشن سویڈن سے نہیں آئے تھے بلکہ ہندوستان سےہی آئے تھے. ہمارا تو کبوتر ہندوستان چلا جائے تو کہا جاتا ہے کہ جاسوس آگیا ہے.آپ کے ٹی وی چینلز سارا دن پاکستان کے خلاف پراپگینڈا کرتے رہتے ہیں جبکہ ہمارے ٹی وی چینلز ایسا نہیں کرتے لیکن میں منتظر ہوں کہ آپ بھارت میں گجرات اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بات کرکے دلیری دکھائیں.

  • میں نے جو بھی کہا پاکستانیوں کے بھرے ہال نے تالیاں بجائیں جاوید اختر

    میں نے جو بھی کہا پاکستانیوں کے بھرے ہال نے تالیاں بجائیں جاوید اختر

    بھارتی ادیب ور شاعر جاوید اختر جنہوں نے حال ہی میں فیض میلے میں شرکت کی اور پاکستان کے حوالے سے ایسی گفتگو کی کہ جس کو سن کر تمام پاکستانیوں کے دل دکھے ہیں. اس گفتگو کے حوالے سے جاوید اختر نے اپنے ملک بھارت جا کر کہا ہے کہ میں نے جو بھی کہا میں نے کہنا ہی تھا ، اور میں صرف پاکستان ہی نہیں‌دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوتا یہی کہتا جو میں نے پاکستان میں جا کر کہا ہے. جب وہ ہمیں کہیں گے کہ بھارتی نہیں پاکستان سے ملنا چاہتے تو میں تو کہوں گاکہ تم لوگ غلط کہہ رہے ہو. انہوں نے کہا کہ جب میں نے ایسی باتیں کہیں جو کہ کہی جانی چاہیں

    تھیں اس وقت پاکستانیوں سے بھرے ہال نے تالیاں بجائیں اور تالیوں‌کی گونج نے بتایا کہ میں ٹھیک کہہ رہا ہوں. یاد رہے کہ جاوید اختر نے فیض میلے میں کہا تھا کہ ”پاکستان نے اپنے دہشت گرد ہمارے ہندوستان بھیجے، جس کے نتیجے میں 26/11 کا افسوس ناک واقع پیش آیا اور آج بھی ابھی بھی اُس گھناؤنے عمل کو کرنے والے آپ کے ملک میں آزاد گھوم رہے ہیں۔‘‘ . جاوید اختر کے اس بیان کے بعد پاکستانیوں کے جذبات کو بہت زیادہ ٹھیس پہنچی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جاوید اختر کو دوبارہ پاکستان کا ویزہ نہ جاری کیا جائے.

  • اجے دیوگن کی بیٹی نائیسا نے ایسا کیا کر دیا کہ مچ گیا شور

    اجے دیوگن کی بیٹی نائیسا نے ایسا کیا کر دیا کہ مچ گیا شور

    کئی بھارتی فنکار ایسے ہیں جن کے بچوں کو ہندی میں بات کرنی نہیں آتی اس کے برعکس وہ انگلش میں کمال روانی کے ساتھ بات کرتے ہیں. جن فنکاروں کے بچے ٹھیک طرح سے ہندی نہیں بول پاتے ان میں اجے دیوگن کی بیٹی نائیسا ہے سر فہرست ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں ہندی میں بات کرنے کی کوشش کی وہ کہنا یہ چاہ رہی تھیں کہ میں بچپن سے ہی کتابیں پڑھنے کی عادی ہوں کبھی کبھی تو دن میں دو دو کتابیں ختم کر لیتی تھی ، آپ سب کو بھی کتابیں پڑھینی چاہیں اور پڑھنے کو عادت بنانا چاہیے ، یہ سب وہ روانی سے نہ بول پائیں

    اور جتنا بھی بولا اس میں بھی ہندی ٹھیک نہیں تھی اس پر مچ گیا وبال اور لے لیا گیا اجے دیوگن کو آڑھے ہاتھوں جنہوں نے ہمیشہ ہی ہندی نہ بول پانے والوں کو سنائیں خوب کھری کھری انہوں نے ہمیشہ ہی کہا ہے کہ ہندی ہر گھر میں بولی جانی چاہیے لیکن اب سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ دوسروں کو ہندی کو گیان دینے والے اپنے ہی گھر میں اپنے بچوں کو ہندی نہ سکھا سکے. یاد رہے کہ نائیسا کے علاوہ کرینہ کپور جھانوی کپور و دیگر روانی سے ہندی نہیں‌بول سکتیں.