Baaghi TV

Tag: celebrities

  • راکھی پولیس سٹیشن پہنچ گئیں

    راکھی پولیس سٹیشن پہنچ گئیں

    راکھی ساونت جو کہ آج کل کافی پریشانی کا شکار ہیں، ایک طرف حال ہی میں ان کی ماں کا انتقال ہوا وہیں وہ اپنی اذدواجی زندگی کو لیکر کافی ہیں پریشان. تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں‌کہ گزشتہ رات راکھی ساونت ممبئی پولیس کے پاس پہنچ گئیں انہوں‌نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میرے شوہرعادل کے پاس میرے فلیٹ‌ کی چابی ہے مجھے ڈر ہے کہ وہ آ کر مجھ سے مار پیٹ کرے گا اس لئے میری مدد کریں اور اس سے میرے فلیٹ کی چابی مجھے واپس لے دیں. راکھی نے پولیس کو اپنے اور عادل کے رشتے کی موجودہ صورتحال بتائی اور مدد مانگ لی. راکھی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا شوہر عاد ل درانی ان کو پریشان کررہا ہے، وہ نہ صرف مجھے مارتا ہے بلکہ میری

    عمر کے طعنے مجھے دیتا رہتا ہے اور کہتا ہے کہ ہمارے پیغمبر نے بھی بڑی عورت کے ساتھ شادی کی تھی ، یوں ہمارے ہاں بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا سنت ہے. راکھی نے کہا کہ میں عادل سے سات سال بڑی ہوں ، عادل نے اپنی مرضی سے مجھ سے شادی کی ہے میں نے کوئی زور زبردستی نہیں کی تھی. انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں بڑی عمر کی ہوں تو کیا ہوا اس کے ساتھ کوئی دھوکہ تو نہیں کررہی ہوں نا یہ تو مجھے دھوکہ دے رہا ہے.

  • عادل تنو نامی لڑکی کے ساتھ رہ رہا ہے راکھی نے لڑکی کی تصاویر جاری کر دیں

    عادل تنو نامی لڑکی کے ساتھ رہ رہا ہے راکھی نے لڑکی کی تصاویر جاری کر دیں

    راکھی ساونت جو اپنی والدہ کی بیماری کے دوران کہتی رہیں کہ میں شدید مسائل کا شکارہوں وقت آنے پر بتائوں گی، انہوں‌نے کہا ہے کہ میری والدہ کا جس روز انتقال ہوا اس روز میرا شوہر اپنی گرل فرینڈ تنو کے ساتھ ہوٹل میں تھا. میں گھر گئی تو اسکو بلایا اور کہا کہ میری ماں انتقال کر گئی ہے اور تم اس لڑکی کے ساتھ گل چھرے اڑا رہے ہو.تو اس نے مجھ سے بحث کرنا شروع کر دی . میں نے کہا کہ تم نے تو قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا اس لڑکی سے نہیں ملو گے، اور تم نے اپنی قسم کا مان نہیں رکھا پاک کتاب کا مان نہیں رکھا. انہوں نے کہا کہ میں عادل کے لئے مسلمان ہوئی اور وہ تنو کے لئے ہندو ہوگیا. اگر مسلمان ہی اپنی پاک کتاب پر ہاتھ رکھ کر وعدہ کرکے توڑیں گے تو پھر ہم کافروں سے کیا شکایت.

    راکھی نے تنو کی تصاویر جاری کیں اور اسکی راکھی کو کی گئیں کالز کی ریکارڈنگ بھی میڈیا کے ساتھ شئیر کیں جس میں وہ لڑکی صاف کہتی ہوئی سنی جا سکتی ہے کہ تم عادل کو چھوڑ‌دو کیونکہ وہ مجھ سے محبت کرتا ہے اور راکھی تمہیں‌ کیوں سمجھ نہیں آرہی کہ عادل کو تم میں دلچپسی نہیں ہے. راکھی جب میڈیا سے بات کررہی تھیں تو رو رہیں تھیں کہ میں بیوی ہوں اور مجھے اپنی گرل فرینڈ سے میرا شوہر زلیل کروا رہا ہے.

  • فلم سیلفی کی پروموشن، اکشے کمار اور سلمان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    فلم سیلفی کی پروموشن، اکشے کمار اور سلمان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے سپُر اسٹار اکشے کمار اور سلمان خان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی نئی فلم ’ سیلفی‘ جلد ریلیز ہونے جا رہی ہے جس کی پروموشن کے لیے اکشےکمار نے نیا طریقہ اپنایا ہے،اسی سلسلے میں فلم کے گانے ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ پر ڈانس کے ذریعے اکشے کمار اور عمران ہاشمی فلم کی خوب تشہیر کر رہے ہیں۔

    انہوں نے اپنی فلم کے گانے ’’میں کھلاڑی تو اناڑی ‘‘ پر پہلے ٹائیگر شیروف کے ساتھ ڈانس ویڈیو بنائی تھی اور اب اسی گانے پر وہ سلمان خان کے ساتھ ناچتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

    اکشے نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اور جب’میں کھلاڑی‘ پر سلمان خان نے ڈانس کیا تو اُنہیں اس گانے کی دھن کو سمجھنے میں پر بمشکل چند سیکنڈ لگے اور پھر کیا بھائی، بس دھوم مچ گئی-

    اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک میں 77 لاکھ 82 ہزار سے زائد لوگوں نے ویڈیو کو لائیک کیا ہے جبکہ 3 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

    اداکار اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی 24 فروری کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی کہانی ٹریلر کے مطابق وجے کمار (اکشے کمار) نامی ایک فلمی ہیرو اور اوم پرکاش (عمران ہاشمی) نامی ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو اپنے پسندیدہ اداکار کا مداح ہے اور اس کے ساتھ سیلفی بنوانا چاہتا ہے تاہم اس مقصد میں ناکام ہونے کے بعد وہ پولیس کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتےہوئے سیلفی کی خاطر وجے کمار کو ڈرائیونگ لائسنس لینے کے لیے پولیس سٹیشن طلب کرتا ہے جہاں سے دونوں کے درمیان معاملات تلخ ہوجاتے ہیں۔

    فلم میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی کے علاوہ اداکارہ نشرت بھروچا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری راج مہتا نے کی ہے جبکہ سیلفی 2019 میں ریلیز ہونے والی جنوبی انڈیا کی ملیالم انڈسٹری کی فلم ’ڈرائیونگ لائسنس‘ کا ریمیک ہے،اس فلم کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں 1994 میں اکشے کمار اور سیف علی خان کی ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ کا ٹائٹل ٹریک بھی شامل کیا گیا ہے

  • فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری

    فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری

    کراچی: پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کئے گئے ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کے ٹیزر میں فواد خان کو وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ مزاحیہ انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ٹیزر کی جھلک وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی، جسے رواں برس عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔


    قبل ازیں گزشتہ دنوں جاری کئےگئے فلم کےٹریلر میں سب ہی اداکاروں کو پیسے لوٹتے، ایک دوسرے کےخلاف سازش کرکےایک دوسرے سے دولت کو چھیننے کی کوشش کرتے دکھایا گیا جبکہ ایک گینگ کو بڑی مہارت کے ساتھ بینک میں جمع دولت کو چراتے دیکھایا گیا تھا۔

    منی بیک گارنٹی کی ہدایت کاری فیصل قریشی نے دی ہے فلم کی میگا کاسٹ میں وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ سمیت جاوید شیخ، فواد خان، عائشہ عمر، فیصل قریشی، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، حنا دلپزیر، گوہر رشید، علی سفینا، مانی، کرن ملک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

  • شوبز انڈسٹری میں اقرباء پروری ہے آمنہ الیاس

    شوبز انڈسٹری میں اقرباء پروری ہے آمنہ الیاس

    ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہےکہ شوبز انڈسٹری میں اقرباء پروری ابھی بھی موجود ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ جن کو کام ملنا چاہیے ان کو نہیں ملتا.آمنہ الیاس نے یہ بھی کہا کہ یہ بھی یاد رکھیں کہ سفارش سے کام تو مل جاتا ہے لیکن اگر آپ میں صلاحیتیں نہ ہوں تو پھر وہ سفارش بار بار نہیں چل سکتی کیونکہ کوئی بھی کسی کے لئے رسک نہیں‌لے سکتا اور پیسہ لگا کر اپنا پراجیکٹ ڈبو نہیں‌سکتا. آمنہ الیاس نے کہا کہ میں نے ایک چیز نوٹ کی ہے کہ آج بھی گوری رنگت کو اہمیت دی جاتی ہے لیکن میں اب دیکھ رہی ہوں کہ معمولی نوعیت کی تبدیلی تو ہے کیونکہ گہری رنگت کی لڑکیوں کو بھی اہمیت دی جارہی ہے. آمنہ الیاس نے کہا کہ مجھے جب بھی کام ملا میری فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ملا ہے میری

    کبھی کسی نے سفارش نہیں کی نہ ہی میں سفارش پر یقین رکھتی ہوں، ماڈلنگ ہو یا اداکاری کی دنیا مجھے میرے کام کی وجہ سے ہمیشہ نوٹس کیا گیا ہے اور پراجیکٹس ملے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میں نے جو بھی کام کیا میرے مداحوں نے مجھے پذیرائی دی. رہی بات ماڈلنگ کی دنیا کی تو ماڈلنگ میں‌ہمیشہ کی طرح ابھی بھی اچھا کام ہو رہا ہے.

  • شاہ ر‌خ خان کی دوسری بیوی بننا چاہتی ہوں عرفی جاوید

    شاہ ر‌خ خان کی دوسری بیوی بننا چاہتی ہوں عرفی جاوید

    بالی وڈ‌ کی متنازعہ شخصیت عرفی جاوید نے حال ہی میں‌میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم پٹھان دیکھنے کی خواہش ہے مصروفیت کی وجہ سے ابھی تک دیکھ نہیں سکی ، لیکن اگلے چند دن میں فلم ضرور دیکھنے جائوں گی . شاہ رخ خان میرے پسندیدہ اداکارہ ہیں ، میں ان کی بہت بڑی مداح ہوں انکو بہت زیادہ پسند کرتی ہوں، یہاں تک کہ اگر شاہ رخ خان مجھے اپنی دوسری بیوی بنا لیں تو مجھے اعتراض نہیں ہے. شاہ رخ‌ خان اگر مجھ سے دوسری شادی کرناچاہیں تو میں تیار ہوں. انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کے بہت سارے مداح ہیں لیکن میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں. یوں عرفی جاوید نے شاہ رخ خان کو دوسری شادی کی پیشکش کر دی ہے. یاد رہے کہ عرفی جاوید اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے تنقید

    کا نشانہ بنی رہتی ہیں اور وہ تنقید کرنے والوں کو جوتے کی نوک پر رکھتی ہیں ، عرفی متعدد مرتبہ کہہ چکی ہیں کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتی ، جس کو جو سوچنا ہے سوچے میرا تو جو دل کرے گا میں وہی کروں گی اور اپنی من پسند ڈریسنگ کروں‌ گی . دوسری طرف انہیں کئی مرتبہ جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی جا چکی ہیں لیکن وہ ان کی پرواہ کئے بغیر بولڈ‌ ڈریسنگ کرتی ہیں.

  • یامی گوتم صحافی بن گئیں

    یامی گوتم صحافی بن گئیں

    بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم جو جب بھی سکرین پر آتی ہیں کچھ نئے انداز اور کردار میں ہی دکھائی دیتی ہیں. اس بار وہ ایک نئے کردار کے ساتھ شائقین کو دکھائی دیں گی جی ہاں یامی گوتم اپنی نئی فلم میں‌صحافی کا کردار کرتی ہوئی نظر آئیں گی. یامی کی نئی فلم ” لو لوسٹ ” ایشین فلم فیسٹیول، اٹلانٹا انڈین فلم فیسٹیول اور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں نمائش کیلئے پیش کی جاچکی ہے جہاں اسے بڑی پذیرائی حاصل ہو ئی. لو لوسٹ میں‌یامی کے ساتھ پنکج کپور، راہول کھنہ، نیل بھوپالام، تشار پانڈے اور پیا باجپائی بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے. فلم کا ٹریلر کافی دلچپسپ ہے اور یامی اس میں ایک کرائم رپورٹر نظر آرہی ہیں وہ ایک نوجوان تھیٹر آرٹسٹ کی اچانک گمشدگی پر سچ کی تلاش میں نکلتی

    ہیں۔پنکج کپور کافی عرصے کے بعد کسی فلم میں نظر آرہے ہیں. پنکج ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں . جبکہ یامی گوتم نے اپنی منفرد اداکاری کے زریعے نہایت کم عرصے میں بالی وڈ میں اپنی جگہ بنائی. یامی کم کم لیکن معیاری کام کرتی ہیں. ان کے شائقین لو لوسٹ دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں. اب دیکھنا یہ ہے کہ لوسٹ شائقین کے دلوں میں‌پٹھان کے بعد اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں.

  • بھارتی فلم انڈسٹری پاکستان کو لے کر پاگل کیوں؟

    بھارتی فلم انڈسٹری پاکستان کو لے کر پاگل کیوں؟

    بھارتی فلم انڈسٹری پاکستان کو لے کر پاگل کیوں؟

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ایجنسی دی گارڈین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ نے ہمیشہ بھارت کی سیاسی سوچ کی عکاسی کی ہے بالی ووڈ میں کوئی ایسی فلم نہیں ملے گی جس میں ولن یا منفی کردار میں کسی چینی کو دکھایا گیا ہواگر حالیہ بھارتی فلموں کو دیکھا جائے تو یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ انڈین فلم انڈسٹری پاکستان کو لے کر پاگل ہو چکی ہے جیسے کوئی انسان رات کے وقت دور بین لے کر اپنے اپارٹمنٹ سے نظارہ کر رہا ہو۔


    سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ آخر اس چیزکواتنی اہمیت کیوں دی جا رہی ہے؟جبکہ اس کے برعکس ہمارے ہمسایہ ملک چائنہ نے لداخ میں 38ہزار مربع کلومیٹررقبہ پرناصرف قبضہ کرلیا ہےبلکہ وہاں تعمیرات بھی شروع کردی ہیں لیکن بالی وڈ فلموں میں تمام برے کرداروں کو پاکستانی دکھایا جاتا ہے جو عام طور پر فوجی وردی پہنتے ہیں اور ہمیشہ مسلمان ہی ہوتے ہیں۔

    بالی ووڈ میں تمام ترپاگل پن صرف پاکستان کے لئے ہی ہے۔1950 کی دہائی کی فلمیں نئے آزاد ملک کی اُمید اور رومانس کی آئینہ دار تھیں۔
    70 کی دہائی کا ہیرو طاقتور اور بدعنوانوں کے خلاف لڑنے والا ایک قابل فخر لیکن حق رائے دہی سے محروم آدمی ہوتا تھااسی طرح1990 کی دہائی میں ایسے کرداروں پر فلمیں بنیں جس میں ہیرو یا تو دبئی میں کام کرتا یا لندن کے ڈسکوز میں رقص کرتا تھا اورچم چماتی مرسڈیز چلاتا تھا۔

    جب سے ہندوتوا کے پیروکار مودی کی حکومت آئی ہے بالی ووڈ نے بھارتی چالوں سے بھری سیاست کو اپنا لیا ہے سال 2018 میں عالیہ بھٹ فلم ’راضی‘ کی وجہ سے خبروں کی زینت بنیں، یہ فلم ایک ایسی خاتون کے بارے میں ہے جو 1971 کی جنگ کے دوران جاسوسی کرنے کے لیے ایک پاکستانی فوجی افسر سے شادی کرتی ہے۔

    سال 2019میں ’اُڑی‘ فلم ریلیز ہوئی جس میں دہشت گردی کے واقع کو سرجیکل سٹرائیکس کا رنگ دیا گیا۔اس فلم میں بھی حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا۔اگرچہ یہ فلم حقیقت پر مبنی نہیں تھی جس میں دو نیوکلئیر ملک آمنے سامنے ہو گئے لیکن یہ فلم بھی حقائق کی بنیاد پر پر کامیاب نہ ہو سکی۔

    انڈین فلم انڈسٹری کے بیشتر نامور ستارے جس میں شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان اور دلیپ کمار جو پشاور میں پیدا ہوئے بالی ووڈ ہمیشہ مختلف مذاہب کو اُجاگر کرتا رہا ہےبالی ووڈ کے کئی نامور گلوکار مسلمان ہیں اور ان کو سکرین پر بڑی پذیرائی ملتی ہے مغلِ اعظم فلم کو انتہائی پذیرائی ملی جس میں جہانگیر کے دور کو اُجاگر کیا گیا تھالیکن آج بھارتی فلم انڈسٹری اپنے سیاسی نظام کے باعث سیاست کی بھینٹ چڑھ چکی ہے۔

    گزشتہ ماہ شاہ رخ کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی جس میں آرٹیکل370کو غلط انداز میں اُجا گر کرنے کی کوشش کی گئی فلم کا آغاز لاہور میں ہوتا ہے جہاں ایک پاکستانی فوجی جنرل کے کردار کو دکھایا گیا، یہ منظر بھی شامل کئے گئے کہ نریندر مودی کی حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا ہے، اس آرٹیکل کے تحت کشمیر، بھارت کی واحد مسلم اکثریتی ریاست، خودمختاری اور خصوصی حیثیت کی ضمانت دی گئی تھی۔

    پاکستانی جنرل اپنی زندگی کے بقیہ سالوں کو ہندوستان کو شکست دینے کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور فوری طور پر ایک دہشت گرد کو بلاتا ہے تاکہ بھارت کے خلاف سازش کرسکے یہ حقائق سے بالاتر ہے اور اگر آرٹیکل 370 کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال بھی ایسی ہی ہے لیکن ہم حقائق پر کیوں بات کریں، ہم کیوں بات کریں کے کشمیری اصل میں کیا سوچتے ہیں؟-

    جب سے ہندوتوا کے پیروکار مودی کی حکومت آئی ہے بھارت میں مسلمان اداکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ان اداکاروں کو بار بار کہا جاتا ہے کہ آپ پاکستان چلے جائیں شاہ رخ خا ن کے والد نے آزادی کے لئےجنگ لڑی لیکن شاہ رخ خا نےکبھی بھی ایک لفظ مُودی حکومت کے خلاف نہیں کہا۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ انڈیا میں مسلمانوں کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔

    بھارت نے اپنے شہریت ایکٹ میں بھی7لاکھ مسلمانوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے مُودی کی سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان نے نریندر مودی کیلئے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”ہمارے ملک اور اس کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے آپ کی لگن قابل تعریف ہے، آپ کو اپنے تمام اہداف میں کامیابی حاصل ہو اور آپ صحت مند رہیں“۔

    یہ بات خان نے ایک ایسے شخص کیلئے کہی جس کی نگرانی میں 2002 کے فسادات کے دوران گجرات میں 2000 مسلمانوں کے قتل اور سیکڑوں خواتین کی منظم عصمت دری کی گئی۔“

    پنکج سرا نے کہا کہ بالی ووڈ نے مودی سرکار کو موڈ میوزک دیا جب وہ حکومت میں آئے۔

    پٹھان فلم نے اس بات کو صحیح کر کے چھپانے کی کوشش کی جس میں بھارتی ریاست نے370آرٹیکل لگا کر کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کی،جس میں انٹرنیٹ لاک ڈاؤن، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاری اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزی کی یہ بات ایک المیہ سے کم نہیں کہ جن لوگوں نے مودی سرکار کے اس عمل کو درست کہا وہی لوگ مودی سرکار کے آلہ کار ثابت ہوئے۔

    جنوری میں نیٹ فلکس نے مشن مجنوں کو بھی ریلیز کیا جس کی کہانی ایک بھارتی جاسوس کے گرد گھومتی ہے وہ جاسوس پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتا ہے۔ جب اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا تو تب بھی صارفین نے اس کا مذاق اڑایا تھا لیکن انڈیا میں اس فلم کا موازنہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی‘ سے کیا جا رہا ہے۔

    مودی سرکار کے دور میں بھارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ایک بُلندی تک پہنچے 2017میں مودی پہلے وزیراعظم ہیں جس نے اسرائیل کا دورہ کیا۔جس میں نتن یاہو دونوں مل کر اسرائیل کے ساحل پر پیدل چل رہے اور اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    ان تصویروں کے علاوہ ان ممالک کی 8بلین ڈالر کی تجارت ہے۔اس طرح بھارت اسرائیل سے سب سے زیادہ جنگی سامان خریدنے والا ملک بن گیا ہے پاکستان کو پچھلی دو دہائیوں سے خراب معیشت، دہشت گردی اور دہشت گردی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا سامنا ہے۔

    پاکستان فلم انڈسٹری میں پیار محبت، خواتین سے متعلق معاملات اور اس طرح کی موسیقی کو اُجاگر کیا جا رہا ہے جس میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ ہم دو ہمسایہ ممالک کے درمیان علیحدگی کیوں ہے اس کے برعکس ہمسایہ ملک بھار ت میں ایسی فلمیں بنائی جا رہی ہیں جن سے ثقافت کو مسخ کیا جا رہا ہے۔

    بھارت سرکار نے یوٹیوب اور ٹویٹر کو حکم دے رکھا ہے کہ جو ڈاکومنٹری مودی کے خلاف بنی ہے اس کو بند کرےایک ڈاکومنٹری 2002 کے دوران گجرات میں ہونے والے فسادات پر مبنی ہے جب مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے جبکہ دوسری ڈاکومنٹری اسلاموفوبیا پر مبنی ہے جس میں دُنیا کی سب سے بڑی ڈیمو کریسی میں مسلمانوں کو درپیش حالات۔

    سوال یہ ہے کہ اِن واقعات کے باوجود بھی مودی وزیراعظم کیسے بنا؟اس بات میں کوئی حیرانی نہیں کہ بھارت میں مودی پر بننے والی ان فلموں کو نا صرف بین کیا گیا بلکہ نئی دہلی میں دو طالبعلموں کو بھی گرفتار کیا گیا جنہوں نے اس کو سکرین کرنے کی کوشش کی۔

    ان حالات کے باعث مغرب بھارت کو چائنہ کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے اگر بھارت کے مرکزی سینما نے اس نفرت انگیز عمل کو نہ روکا تو مستقبل میں یہ عمل دہائیوں تک بالی ووڈ پر چھا جائے گا جس میں خوشی اور مذاق کی بجائے صرف نفرت ہی دیکھنے کو ملے گی۔

  • بگ باس 16 کا فائنل 12 فروری کو ہوگا

    بگ باس 16 کا فائنل 12 فروری کو ہوگا

    بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس کا ہر سیزن شائقین کافی شوق سے دیکھتے ہیں، ہر بار کی طرح‌اس بار بھی بگ باس کا سیزن کافی دلچپسپ رہا ، اس بار تو بگ باس کی 16 سالہ تاریخ میں‌پہلی بار شو کا دورانیہ چار ہفتے تک بڑھایا گیا. گزشتہ روز شو سے سنبل توقیر خان نکل چکی ہیں اور اب گھر میں صرف 6 لوگ بے ہیں جن میں‌ شیو ٹھاکرے ، پریانکا چوہدری ، ایم سی سٹینڈ ، ارچنا اور شالین، ان میں سے ونر کون ہو گا اسکا پتہ 12 فروری کو چلے گا. جی ہاں بگ باس 16 کا فائنل 12 فروری کو ہونے جا رہا ہے. لوگ اپنے اپنے پسندیدہ پارٹیسپینٹ کو دھڑا دھڑ ووٹ کررہے ہیں. شو کو کرن جوہر ہوسٹ کریں گے. اس موقع پر سلمان خان موجود ہوں گے یا نہیں‌ یہ تو اسی روز پتہ چلے گا. اس بار کے ویک اینڈ کے وار میں

    جب کرن جوہر نے گھر والوں سے کہا کہ شو کا دورانیہ مزید بڑھایا جا رہا ہے تو سب نے کہا کہ پلیز ایسا نہ کریں. ہم نے آل ریڈی اس گھر میں اپنے کنٹریکٹ سے زیادہ وقت گزار لیا ہے. تمام گھر والوں میں سے صرف ارچنا ایسی تھیں جن کا کہنا تھا کہ شو کا دورانیہ بڑھ جائے تو بہت مزا آئیگا. پھر کرن نے گھر والوں سے کہا کہ میں مذاق کررہا ہوں بگ باس کی انتظامیہ کا کوئی ایسا ارادہ نہیں ہے.

  • رضا مراد کی راکھی ساونت سے ملاقات

    رضا مراد کی راکھی ساونت سے ملاقات

    بالی وڈ اداکار رضا مراد نے گزشتہ روز راکھی ساونت سے ملاقات کی ان کے ساتھ انکی اہلیہ بھی موجود تھیں، رضا مراد نے راکھی سے ملاقات کرکے ان کی والدہ کے انتقال کا افسوس کیا اور انہیں کہا کہ تمہاری ماں کی دعائیں تمہارے ساتھ رہیں گی ہمیشہ بےشک وہ دنیا سے جا چکی ہیں. رضا مراد نے کہا کہ تم ایک بہادر ماں کی بہادر بیٹی ہو ہم سب کی دعائیں تمہارے ساتھ ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں تمہارے ساتھ کھڑے ہیں . انہوں نے کہا کہ تمہارے بگڑے ہوئے کام کیسے ہوجائیں گے تمہیں پتہ بھی نہیں چلے گا تو راکھی نے کہا کہ رضا جی آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں‌میرا عادل

    میرے پاس واپس آگیا ہے ہماری صلح ہو گئی ہے وہ میرے ساتھ اب اچھی طرح اور ایمانداری سے زندگی گزارے گا. رضا مراد کی اہلیہ نے اس موقع پر راکھی سے کہا کہ تم ایک بہادر لڑکی ہو اور تم باقی لڑکیوں کے لئے مثال ہو، تم اپنی جنگ بہت حوصلے اور ہمت سے لڑ رہی ہو ہم سب تم سے بہت متاثر ہیں. تمہاری ماں کی دعائیں تمہارے ساتھ ساتھ رہیں گی ہمیشہ تم فکر نہ کرو اور پورا بالی وڈ تمہارے ساتھ کھڑا ہے.