Baaghi TV

Tag: celebrities

  • روبینہ اشرف نے کس اداکارہ کی پرفارمنس کو آسکر وننگ کہہ دیا ؟

    روبینہ اشرف نے کس اداکارہ کی پرفارمنس کو آسکر وننگ کہہ دیا ؟

    سینئر اداکارہ روبینہ اشرف اپنی خوبصورت اداکاری کی وجہ سے ایک خاص پہچان رکھتی ہیں. انہوں نے آج کی اداکارائوں کے ساتھ بھی کام کیا ہے ، روبینہ جہاں بہت ساری نئی اداکارائوں کے کام کی معترف ہیں وہیں وہ دیوانی ہیں یمنہ زیدی کے کام کی. روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ یمنہ زیدی کے اندر جتنی فنکارانہ صلاحیتیں ہیں وہ بہت کم اداکارائوں میں ہے. یمنہ سے آج تک وہ کام نہیں لیا جا سکا جو وہ کر سکتی ہے، وہ حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہے اس کی فنکارانہ صلاحیتیں اس قسم کی ہیں انہیں آسکر ایوارڈ دیاجانا چاہیے. روبینہ اشرف نے کہا کہ میں جب جب یمنہ زیدی کی اداکاری دیکھتی ہوں تو دل خوش ہوجاتا ہے کہ آج کل کے فنکار کس قدر باصلاحیت ہیں. روبینہ اشرف نے کہا کہ یمنہ زیدی کو بڑے پردے پر بھی آنا چاہیے اسکے ساتھ کام کرکے مجھے ہمیشہ ہی بہت اچھا لگا ہے.

    یاد رہے کہ روینہ اشرف پہلی اداکارہ نہیں ہیں جنہوں یمنہ زیدی کی اداکاری کو سراہااس سے قبل اداکار نعمان اعجاز بھی یمنہ زیدی کی اداکاری کی بے حد تعریف کر چکے ہیں ان کا بھی ماننا ہے کہ یمنہ زیدی ایک بہت بڑی فنکارہ ہیں وہ اپنے کردار میں اس طرح سے کھو جاتی ہے کہ دیکھنے والوں کو حقیقت کا گمان ہوتا ہے.

  • پٹھان نے 600 کروڑ کما لیا

    پٹھان نے 600 کروڑ کما لیا

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خآن کی فلم پٹھان نے بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے. پہلی ہی دن 600 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے والی پٹھان ہر گزرتے دن کے ساتھ کامیابی کے نئے ریکارڈز بنا رہی ہے. پچھلا سال بالی وڈ کے لئے بہت مایوس کن رہا ، سوائے کارتک آریان اور عالیہ رنبیر کے کسی بھی بالی وڈ سٹار کی فلم کامیاب نہیں ہو سکی. یہاں تک کہ اکشے کمار کی رکشا بندھن اور عامر خان کی لال سنگھ چڈھا کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا. بائیکاٹ ٹرینڈ گزشتہ برس عروج پہ رہا. لیکن اس سال بائیکاٹ ٹرینڈ کو پٹھان نے کک آئوٹ کروا دیا ہے اور فلم سپر ہٹ ہو گئی ہے شاہ رخ خان کی توقعات سے زیادہ فلم نے بزنس کیا ہے. تازہ اطلاعات ہیں ایک ہفتے میں فلم میں 600 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا

    ہے. اور مسلسل فلم سینما گھروں کے ہر شو میں رش لے رہی ہے. دیپیکا اور شاہ رخ خان فلم کی کامیابی پر نہایت خوش ہیں انکا کہنا ہے کہ ہم شکر گزار ہیں کہ ہمیں‌ہمارے مداحوں نے اسقدر عزت بخشی. دونوں ہی حالیہ انٹرویو میں فلم کی کامیابی پر خاصے ایموشنل نظر آئے.شاہ رخ خان کی آخری ہٹ فلم 2012 میں آئی تھی یوں دس سال کے بعد کنگ خان کی کوئی فلم سپر ہٹ ہوئی ہے.

  • عامر خان نے سلمان خان کو فلم آفر کر دی، کیا سلمان خان فلم کریں گے؟

    عامر خان نے سلمان خان کو فلم آفر کر دی، کیا سلمان خان فلم کریں گے؟

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ جن کو گزشتہ برس لا سنگھ چڈھا کی ناکامی سے بہت بڑا دھچکا لگا. فلم کی ناکامی کے بعد انہوں‌نے چند مہینے آرام کرنے کے بعد ایک بار پھر ایک فلم پر کام شروع کر دیا ہے. کہا جا رہا ہے عامر خان گزشتہ چھ ماہ سے ایک سکرپٹ پر کام کررہے ہیں اس فلم کو آر ایس پرسنا ڈائریکٹ کریں گے. فلم کا سکرپٹ تقریبا تیار ہے اور عامر خان کا خیال ہے کہ اس میں ایک کردار ہے جو سلمان خان کو ہی کرنا چاہیے. اس سلسلے میں انہوں‌نے سلمان خان کے ساتھ گزشتہ دنوں ملاقات بھی کی اور انہیں یہ فلم آفر کی. کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے عامر خان کی فلم میں کام کرنے کی دلچپسی ظاہر کی ہے. عامر خان کا ماننا ہے کہ وہ جو کردار سلمان خان کو آفرکر رہے ہیں وہ سلمان سے بہتر بالی وڈ

    انڈسٹری میں کوئی نہیں کرسکتا. سلمان خان نے کردار کرنے میں دلچپسی تو ظاہر کر دی ہے لیکن ابھی فائنل فیصلہ نہیں کیا. اطلاعات یہ بھی ہیں کہ سلمان خان نے عامر خان کو اداکاری کی طرف واپس آنے کے لئے بھی بہت زیادہ متحرک کیا ہے. تاہم عامر خان اپنی نئی فلم کے سکرپٹ پر کام تقریبا مکمل کر چکے ہیں سلمان کے علاوہ وہ دیگر کاسٹ میں کس کا انتخاب کریں گے اس حوالے سے ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں.

  • ہیر رانجھا،پاکستان کی پہلی پنجابی فلم

    ہیر رانجھا،پاکستان کی پہلی پنجابی فلم

    چناں کتھے گزاری اے رات وے

    ہیر رانجھا
    پاکستان کی پہلی پنجابی فلم

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پاکستان کی پہلی پنجابی فلم 1932 میں لاہور کے سنیما مالک حکیم رام پرشاد نے پلے آرٹ فوٹو ٹون کے بینر تلے، ” حور پنجاب ” کے نام سے بنانا شروع کی. بعد میں اس کا نام ” ہیر رانجھا” کردیا گیا. ہیر انوری بیگم بنی اور رانجھارفیق غزنوی،(دونوں نے بعد میں شادی کرلی تھی) کیدو ایم اسماعیل بنے جن سے یہ کردار چپک گیا، وہ بعد میں بھی کیدو بنتے رہے. فلم کے ہدایت کار اے آر کاردار تھے. فلم لاہور کے امپیریل تھیٹر میں لگی( جس کا نام بعد میں ریجنٹ سنیما رکھ دیا گیا تھا) تیکنیکی ناتجربہ کاری کی وجہ سے فلم کی فوٹو گرافی اور ساؤنڈ دونوں ناقص رہیں جس کی وجہ سے فلم فلاپ ہوئی. ویسے بھی یہ پنجابی اردو ملی جلی تھی. بہر حال پنجابی فلموں کا آغاز ہوگیا.

    1932 سے 1947 تک 37 پنجابی فلمیں بنیں. پنجابی فلم سازی کے مراکز کلکتہ، لاہور اور بمبئی رہے.

    پاکستان میں فلموں کا کوئی آرکائیو یا لائبریری نہیں ہے جہاں یہ فلمیں، ان کے گانے، بک لیٹ، پوسٹر محفوظ ہوں. دلچسپی رکھنے والے لوگوں نے ایسی کچھ چیزیں محفوظ کی ہیں لیکن مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں. ایسی صورت حال میں مشہور فلمی ریسرچر فیاض احمد اشعر نے اس مشکل ٹاسک پر کام شروع کیا. ان کی دُھن اور دوسروں سے تعاون کو سب مانتے ہیں اس لیے اکثر کلیکٹرز نے ان سے بھی تعاون کیا-

    اس طرح وہ ان فلموں کے بیشتر گانے جمع کرنے میں کامیاب رہے اور وہ سب اس کتاب”ابتدائی پنجابی فلمی گیت” میں پیش کردئیے. ایک ایک گیت کی تلاش کیلئے انہیں کہاں کہاں بھٹکنا اور خجل خوار ہونا پڑا، اس کا اندازہ کوئی ریسرچر ہی لگا سکتا ہے. گیت ہی نہیں، انہوں نے ہر فلم بنانے والی کمپنی، ہدایت کار، موسیقار، اداکاروں اور گلوکاروں کے نام بھی دے دئیے ہیں. اس طرح یہ فلمی تاریخ بھی ہے اور اس کی ادبی اہمیت بھی ہے.

    یہ جس قدر محنت طلب کام تھا اور ریسرچ کا نتیجہ جتنا وقیع ہے، اس سے آدھے کام پر بھی ایم فل بلکہ پی ایچ ڈی کی ڈگریاں مل جاتی ہیں. ( یہ الگ بات ہے کہ اب بھاری فیسیں بھی دینا پڑتی ہیں)

    1932 سے 1947 کی پنجابی فلمیں :

    1932 ہیر رانجھا( لاہور)
    1932شیلا عرف پنڈ دی کڑی (کلکتہ)
    1935 مرزا صاحباں عرف عشق پنجاب( کلکتہ)
    1938 ہیر سیال( کلکتہ)
    1939 مرزاصاحباں( بمبئی)
    سوہنی کمہارن (کلکتہ)
    سسی پنوں( کلکتہ)
    سوہنی مہینوال (لاہور)
    بھگت سورداس (کلکتہ)
    پورن بھگت( کلکتہ)
    گل بکاؤلی( لاہور)
    1940 یملا جٹ( لاہور)
    متوالی میراں( کلکتہ)
    لیلے’ مجنوں( کلکتہ)
    دلا بھٹی( لاہور)
    جگا ڈاکو( کلکتہ)
    علی بابا( بمبئی)
    1941 چترا بکاؤلی( لاہور)
    چنبے دی کلی( کلکتہ)
    کڑمائی (بمبئی)
    مبارک (کلکتہ)
    میرا پنجاب (کلکتہ)
    میرا ماہی (لاہور)
    چودھری (لاہور)
    سہتی مراد (لاہور)
    پٹواری( لاہور)
    پردیسی ڈھولا (کلکتہ)
    1942 منگتی (لاہور)
    راوی پار (لاہور)
    گوانڈھی( لاہور)
    پٹولا (کلکتہ)
    1943 اک مسافر (لاہور)
    1944 گل بلوچ (لاہور)
    کوئل (لاہور)
    1945 نکھٹو (لاہور)
    1946 کملی (لاہور)
    1947 وساکھی.. لاہور میں بننا شروع ہوئی لیکن فسادات کے باعث بمبئی منتقل کردی گئی اور 1950 میں ریلیز ہوسکی دو اور فلمیں کالیاں راتاں اور ماہیا بننے کا بھی اعلان ہوا. کچھ کام ہوا، گیت بھی ریکارڈ ہوئے لیکن فلمیں بن نہ سکیں.
    ماہیا کی خاص بات یہ تھی کی اس کی موسیقی نثار بزمی نے دی تھی. لیکن یہ سامنے نہ آسکی. اس کے بعد انہوں نے کسی پنجابی فلم کا میوزک نہیں دیا.

    آپ کو حیرت ہوگی کہ اس دور کے فلمی (اور بعض غیر فلمی ) گیتوں کے مقبول مکھڑوں پر بعد کے شاعروں بالخصوص خواجہ پرویز نے خوب ہاتھ صاف کیا . مثلا” یہ مکھڑے :
    ماہی میرا غصے غصے
    پلا مارکے بجھا گئی دیوا
    چناں کتھے گزاری اے رات وے
    کچی ٹٹ گئی جنہاں دی یاری
    بتی بال کے بنیرے آتے رکھنی آں
    ڈھول جانی ساڈی گلی آویں
    بھاویں جانے تے بھاویں نہ جانے
    چھڈ میری وینی نہ مروڑ
    لما لما باجرے دا سٹا

  • بگ باس کا گھر اور انکی آواز کو مس کررہی ہو ٹینا دتہ

    بگ باس کا گھر اور انکی آواز کو مس کررہی ہو ٹینا دتہ

    بگ باس 16 سے ھال میں نکلنے والی پارٹیسیپینٹ ٹینا دتہ ہیں کافی چرچہ میں. انہوں نے گھر سے آنے کے بعد نہ صرف میڈیا سے بات چیت کی بلکہ وہ مسلسل بگ باس کے گھر کی ہی باتیں‌کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. ٹینا دتہ نے گھر سے نکلنے کے بعد جو میڈیا سے گفتگو کی اس میں انہوں نے شالین کے ساتھ اپنا تعلق ختم کرنے کی وجوہات پہ بات کی اور اپنا آپ کلئیر کرنے کی کوشش بھی کی کہ کیوں انہوں نے ایسا کیا. ٹینا دتہ نے ھال ہی میں پھر سے میڈیا سے گفتگو کی ہے اور کہا ہے کہ میں بگ باس کے گھر کو بہت زیادہ مس کررہی ہوں ، اس سے بھی زیادہ بگ باس کی آواز کو مس کررہی ہوں. میڈیا نے جب شالین کے بارے میں ان سے بات کی تو اس بار انہوں نے صاف منع کر دیا اور کہا کہ میں شالین کے

    موضوع پہ بالکل بھی بات نہیں کرنا چاہتی. ٹینا نے کہا کہ ارچنا اور پریانکا کے ساتھ اپنی دوستی کو مس کررہی ہوں گوکہ بہت وقت لگا ہمیں فرینڈز بننے میں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ اب جو ہمارا تعلق بنا ہے وہ زندگی بھر کے لئے ہے. میں‌بہت بےتاب ہوں پریانکا سے ملنے کےلئے . مجھے ایسا لگتا ہے کہ شیو اورپریانکا میں سے کوئی ایک ونر ہو گا لیکن میری دعائیں پریانکا کے ساتھ ہیں.

  • بگ باس 16 کا ونر کون ہوگا؟‌

    بگ باس 16 کا ونر کون ہوگا؟‌

    بگ باس 16 جس کا فائنل ہونے والا ہے گھر میں صرف 7 لوگ باقی رہ گئے ہیں ، نمرت آہلووالیا، سنبل توقیر خان ، شیو ٹھاکرے ، ایم سی سٹینڈ ، ارچنا گوتھم ، شالین ، پریانکا چوہدری میں اس وقت زبردست مقابلہ چل رہا ہے. ان تمام پارٹیسپینٹس کے گھر سے باہر بہت سارے مداح ہیں. جو بگ باس 16 کو فالو کررہے ہیں وہ آج کل یہی گفتگو کرتے ہیں کہ کون جیتے گا. سوشل میڈیا کو دیکھیں اور جو لوگ گھر سے باہر آ چکے ہیں ان کی باتوں کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ آخر میں پریانکا اور شیو ٹھاکرے کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا. دوسری طرف ایم سی سیٹنڈ اور ارچنا گوتھم کے بارے میں بھی کہا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے ان دونوں میں سے کوئی جیت جائے. بگ باس 16 کا دورانیہ 4 ہفتتے زیادہ کیا گیا ہے. اس شو میں پہلی

    بار ایسا ہوا ہے کہ شو کا دورانیہ بڑھانے پر کچھ پارٹیسیپینٹس نے شو چھوڑ دیا اور گھر سے باہر چلے گئے ، ان میں ساجد خان اور عبد و کا نام قابل کر ہے جنہوں نے ایسا کیا. سلمان خان کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد انہوں نے بگ باس کی میزبانی نہیں کی ان کی جگہ فرح خان ویک اینڈ کا وار ہوسٹ کر رہی ہیں اپنے پہلے ہی شو کے بعد ان کو خاصی تنقید کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے پریانکا کے بارے میں کافی غلط الفاظ استعمال کئے ہیں اور کہا آپ اور ٹینا گھر کی ویمپ ہیں.

  • بگ باس پریانکا چوہدری شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی

    بگ باس پریانکا چوہدری شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی

    بگ باس 16 ابھی ختم نہیں ہوا اور اس کے شرکاء کو کوئی کسی ڈرامے میں‌ کاسٹ کررہا ہے تو کوئی فلم میں. اسی شو کی ایک پارٹیسپینٹ پریانکا چوہدری کو جب سے سلمان خان نے مکمل ہیروئین میٹیرل کہا ہے تب سے ان کی کافی شہرت ہونے لگی ہے. اطلاعات یہ بھی تھیں کہ معروف پرڈیوسر ایکتا کپور پریانکا چوہدری کو ناگن کے لئے کاسٹ کریں گے لیکن یہ بھی خبریں ہیں کہ پریانکا تک جب یہ آفر پہنچی تو انہوں نے منع کر دیا. دوسری طرف یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ شاہ رخ خان پریانکا کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنے والے ہیں ، راج کمار ہرانی اس فلم کے ڈائریکٹر ہیں اور ان کو ایسی لڑکی تلاش تھی جس کا پنجابی بیک گرائونڈ ہو. لہذا سلمان خان نے راج کمار ہرانی کو پریانکا کا نام دیا اور کہا کہ جس قسم کا

    کردار ہے اس کو لیکر پریانکا بہترین چوائس رہے گی. یوں پریانکا کو بگ باس کے گھر سے نکلنے سے پہلے ہی بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم مل گئی ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ بگ باس کی پریانکا ونر بنتی ہیں یا نہیں ، وہ بگ باس کی ونر بنیں نہ بنیں لیکن سلمان خان اور شاہ رخ خان کی وہ فیورٹ ضرور بن گئی ہیں .

  • کنگ خان نے سنایا اپنی غریبی کا ایک قصہ

    کنگ خان نے سنایا اپنی غریبی کا ایک قصہ

    بالی کنگ شاہ رخ خان کا شمار آج دنیا کے چوتھے امیر ترین آرٹسٹوں میں ہوتا ہے لیکن شاہ رخ ہمیشہ سے ہی امیر نہیں تھے بلکہ انہوں نے ایسے دن بھی دیکھے کہ جب ان کے پاس کھانے کو پیسے نہیں ہوتے تھے اور نہ ہی ان کے پاس گھومنے پھرنے کے پیسے ہوتے تھے. شاہ رخ‌خان کو تاج محل دیکھنے اور وہاں تصویر بنانے کا بھی بہت شوق تھا لیکن ان کے پاس پیسے نہ تھے. شاہ رخ خان نے سنایا اپنی غریبی کا ایک قصہ. انہوں نے بتایا ہے کہ میری جو پہلی جاب تھی وہ سینما ہال میں ٹارچ چلا کر لوگوں کو سیٹوں پر بٹھانے والے کی تھی اور تنخواہ پچاس روپے تھی، جب پہلی تنخواہ ملی تو میری خوشی کی انتہا نہ تھی دل کرتا تھا کہ پچاس روپے سے تاج محل خرید لوں. تاج محل دیکھنے کو بہت دل کرتا تھا وہاں

    چلا گیا لیکن اندر جانے کی ٹکٹ مہنگی تھی میں اندر نہ جا سکا ، تو میں نے باہر کھڑے ایک ریڑھی والے سے پچاس روپے کی لسی پی لی، اور اس لسی میں شہد کی مکھی تھی مجھے پتہ نہ چلا اور میں مکھی کو بھی ساتھ ہی پی گیا. واپسی جب کی تو راستے میں قہہ آتی رہی، یوں شاہ رخ خان نے سنایا قصہ اپنی غریبی کا ، اور بتایا کہ ان کے پاس تو تاج محل دیکھنے تک کے پیسے نہ تھے.واضح رہے کہ آج شاہ رخ خان کے پاس اتنی دولت ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے لئے ایک تاج محل بنوا سکتے ہیں .

  • ایوشمان کی شاہ رخ کو پٹھان کی کامیابی پر مبارکباد ، ڈانس بھی کیا

    ایوشمان کی شاہ رخ کو پٹھان کی کامیابی پر مبارکباد ، ڈانس بھی کیا

    بالی وڈ‌اداکار ایوشمان کھرانہ نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں ہیں ان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہایت ہی کم عرصے میں شائقین کے دل جیت لئے. ایوشمان کھرانہ جو کہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں انہوں نے ان کے ساتھ پٹھان فلم کی کامیابی کے بعد ایک ملاقات کی ان کے ساتھ گلے مل کر نہ صرف انکو فلم کی کامیابی پر مبارکباد دی بلکہ ان کے ساتھ ڈانس بھی کیا. ایوشمان کھرانہ نے اس موقع پر کہا کہ فلم پٹھان کی کامیابی صرف شاہ رخ خان کی کامیابی نہیں ہے ہم سب کی کامیابی ہے بلکہ مجھے تو یہ اپنی ذاتی

    کامیابی محسوس ہو رہی ہے. ایوشمان کھرانہ اور شاہ رخ خان کی ملاقات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دونوں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں. یاد رہے کہ فلم پٹھان ریلیز کے دن سے اب تک صرف سات دنوں میں ساڑھے پانچ سو کروڑکا بزنس کر چکی ہے. فلم کو دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پٹھان کی کامیابی میرے لئے بہت ضروری تھی. فلم پٹھان مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اور بزنس کے ریکارڈز بنا رہی ہے.

  • سیمی گریوال بگ باس کی پریانکا کی دیوانی لیکن کیوں؟

    سیمی گریوال بگ باس کی پریانکا کی دیوانی لیکن کیوں؟

    بالی وڈ اداکارہ سیمی گریووال جنہوں نے بگ باس 16 میں شرکت کی . یہ بگ باس کا پہلا سیزن تھا جس میں سیمی گریوال نے بطور مہمان شرکت کی اور گھر والوں سے بات چیت بھی کی. سیمی گریوال جب سے گھر سے ہو کر آئی ہیں وہ بن بیٹھی ہیں پریانکا کی دیوانی. انہوں نے سلمان خان کے ساتھ ایک سیشن میں خوب جم کر کی تعریف پریانکا کی . سیمی گریوال نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے پریانکا کی ڈریسنگ سینس کی کافی تعریف کی ہے انہوں نے لکھا ہے کہ میرا دل کرتا ہے کہ پریانکا کا ڈریس چوری کر لوں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں اور خوبصورت ہیں

    بھی. سیمی گریوال کی ان پوسٹوں‌پر سوشل میڈیا صارفین نے کئے کمنٹس اور کہا کہ آپ ٹھیک کہ رہی ہیں پریانکا نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ بگ باس کے گھر کی رانی ہیں ، تعریفوں کے ساتھ ساتھ سیمی کو رہا تنقید کا بھی سامنا کیونکہ کچھ صارفین نے لکھا کہ سیمی گریوال کے یہ ٹویٹس تو سپانسرڈ لگ رہے ہیں. یاد رہے کہ پریانکا اس وقت بگ باس کے گھر میں ہیں اور بگ باس 16 کا تمغہ ھاصل کرنے کے لئے کافی مضبوط امیدوار ہیں . دیکھنا یہ ہے کہ اس بار بگ باس کا تاج لڑکے کے سر پہنایا جا ئیگا یا لڑکی کے. بگ باس کا کھیل اس وقت دلچپسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے. نتیجہ ایک ہفتے کی دوری پر ہے.