Baaghi TV

Tag: celebrities

  • عفت عمر نے کس سیاستدان کو بدمعاش کہہ دیا ؟

    عفت عمر نے کس سیاستدان کو بدمعاش کہہ دیا ؟

    اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف نے عوام سے جو وعدے کئے ان میں سے کافی حد تک پورے کئے انہوں نے ہمیں بہترین انفراسٹرکچر دیا ، موٹر وےدی، این ایف سی ایوارڈز دئیے ، جبکہ آصف علی زرداری نے ہمیں 18 ویں ترمیم دی ، کراچی کے حالات جیسے بھی ہیں لیکن وہاں پر تعلیم اورعلاج کی بہترین سہولیات ہیں ، بہترین بزنس چل رہے ہیں. عمران خان نے جو دیا انہوں نے لوگوں کو سیاسی شعور دیا میرے اندر بھی انہی کی وجہ سے سیایس شعور بیدار ہوا. آج ہم جواسٹیبلشمنٹ پر آرام سے تنقید کر لیتے ہیں یہ انہی کی وجہ سے ممکن ہوا. عمران خان کی

    خامی پر بات کرتے ہوئے بولیں کہ عمران خآن کو لگتا ہے کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں اور دوسرا کوئی کچھ نہیں جانتا وہ جو کرتے اور کہتے ہیں وہی ٹھیک ہے.وہ دوسروں پر تنقید تو کرنا پسند کرتے ہیں لیکن ان پر کوئی تنقید کرے ان کو یہ نہیں پسند نہیں ہے.عمران خآن میں تھوڑا بدمعاشی کا عنصر بھی موجود ہے. دوسری طرف انہوں‌نے مسلم لیگ ن کے حوالے سے کہا کہ ان کی پارٹی میں الیکشن نہیں‌ہوتے ، ان کی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے، انہیں نوے کی دہائی کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا.

  • ٹینا دتہ نے شالین کو چھوڑنے کی وجہ بتا دی

    ٹینا دتہ نے شالین کو چھوڑنے کی وجہ بتا دی

    بگ باس 16 جس کے ختم ہونے میں چند ہی دن باقی ہیں، اس بار اس شو کا دورانیہ چار ہفتے بڑھایا گیا ہے. اس شو میں سے حال ہی میں ٹینا دتہ نکلی ہیں ، ٹینا کو گھر میں کافی تنقید کا سامنا رہا ہر ویک اینڈ کے وار میں انکی سلمان خان کے ہاتھوں کلاس لگتی رہی، اس بار کے ویک اینڈ کے وار میں تو ہوسٹ فرح خان نے ٹینا دتہ کو کہہ دیا کہ تمہیں تو باہر سب سے زیادہ نفرت مل رہی ہے. ٹینا نے گھر سے نکلنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں جب گھر سے باہر آئی تو بہت اچھا لگا ، لوگوں نے بہت پیار دیا ، میرے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور کہا کہ ہم تو آپ کو ٹاپ فائیو میں دیکھنا چاہتے تھے. ٹینا نے یہ بھی کہا کہ میں بگ باس کے گھر میں سروائیور تھی اور میں نے بہت کچھ سہا ، اور میں سمجھتی ہوں کہ میں بگ باس کے گھر سے بہت زیادہ سٹرانگ ہو کر نکلی ہوں، میں اب بہت زیادہ پر اعتماد ہوں، اب میں بہتر فیصلے کر سکتی ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ

    شالین سے دوستی تو ہوئی لیکن وہ جھوٹ بولتا تھا ، بات کرکے مکر جاتا تھا ، میں اسکو ہینڈل نہیں‌کر پا رہی تھی اور پھر میں‌نے محسوس کیا کہ یہ وہ انسان نہیں‌ ہے جس کے ساتھ میں چل سکتی ہوں لہذا اس سے الگ ہو گئی اگر کسی کو لگتا ہے کہ میں شالین سے جھوٹا پیار کر رہی تھی تو یہ ان کی سوچ ہے اگر ایسا ہوتا تو میں شو کے آخر تک یہ ڈرامہ کرتی اور باہر آکر شالین سے جان چھڑوا لیتی. لیکن میں نے اپنے آپ کے لئے سٹیںڈ لیا اور لوگوں نے میرے خیال میں میرے اس عمل کو بہت پسند کیا ہے.

  • شاہ رخ خان نے کیا راکھی کو فون

    شاہ رخ خان نے کیا راکھی کو فون

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت جن کی والدہ کا انتقال دو روز قبل ہوا، انہوں نے میڈیا سے حال ہی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میری والدہ اس دنیا کو چھوڑ کر چلی گئی وہ ایسی جگہ چلی گئی ہے جہاں اسکو دوائیاں نہیں کھانی پڑیں گی ، انجیکشنز نہیں لگیں گے نہ ہی اسکو کوئی تکلیف ہو گی . راکھی نے کہا کہ میں بہت دکھی ہوں اور اس دکھ کی گھڑی میں میرا ساتھ میرے پورے بالی وڈ نے دیا ہے. راکھی نے کہا کہ سلمان خان ہوں یا دیگر بالی وڈ سٹارز سب نے مجھے کالز کیں، شاہ رخ خان جن کی فلم اتنی بڑی ہٹ ہو گئی ہے انہوں نے اپنی مصروفیت سے وقت نکال کر مجھے کال کی اور میری ممی کے لئے دعائیں کیں، انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے اس دکھ درد میں میرا پورا بالی وڈ

    میرے ساتھ کھڑا ہے میں سب کی شکر گزار ہوں. اس موقع پر راکھی کے شوہر عادل نے کہا کہ راکھی کی ممی بہت زیادہ تکلیف میں تھیں‌، راکھی اپنی والدہ سے بہت محبت کرتی تھی ، جب وہ بول نہیں پاتی تھی تب بھی راکھی ان سے دیوانہ وار باتیں کرتی رہتی تھی. میں بہت افسردہ ہوں کہ راکھی جسے میں‌بہت محبت کرتا ہوں آج وہ شدید دکھ اور تکلیف کی حالت میں ہے کاش میں اسکی تکلیف کو کم کرپاتا لیکن ماں کا چلے جانا ایک بہت بڑا نقصان ہوتا ہے جس کوئی بھی اس دنیا میں نعم البدل نہیں‌ہو سکتا.

  • نئیر اعجاز جسکو پسند کرتے تھے اسکو جاتی بار خدا حافظ بھی کیوں نہ بول پائے؟‌

    نئیر اعجاز جسکو پسند کرتے تھے اسکو جاتی بار خدا حافظ بھی کیوں نہ بول پائے؟‌

    باصلاحیت اداکار نئیر اعجاز نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس انٹرویو میں انہوں نے کی ہیں کچھ دل کی باتیں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کو پہلا عشق کس کے ساتھ ہوا. نئیر اعجاز نے کہا کہ مجھے پہلا عشق میری ایک محلے دار کے ساتھ ہوا میں اسکو بے حدپسند کرتا تھا شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن میں شروع سے ہی ذمہ بھی تھا مجھے علم تھا کہ میں نے زندگی میں جو کرنا ہے اپنے لئے خود ہی کرنا ہے لہذا میں نے کچھ پیسے بھی جوڑے ہوئے تھے ، میرے والد کا ایک دن مجھے فون آیا انہوں نے مجھے گائوں بلا لیا ان کی طبیعت خراب تھی ، میں اسی پریشانی میں کوئٹہ سے ریل میں

    بیٹھا اور چلا گیا اور اس لڑکی کو جسے میں‌پسند کرتا تھا کچھ نہ کہہ سکا نہ کچھ بتا سکا، پھر والد کے ساتھ لگا رہا ، بس ایسے کرتے کرتے سات آٹھ سال گزر گئے جب میں واپس اپنے اسی محلے میں گیا تو اس لڑکی کی شادی ہو چکی تھی میں اب کیا کر سکتا تھا، دکھ ہوا لیکن میری طرف سے بھی ایک زیادتی ہوئی تھی کہ جب میں جا رہا تھا تو اسکو بتا کر نہ جا سکا. یاد رہے کہ نئیر اعجاز اس وقت فلم میکرز کی مختلف اور اہم کرداروں کے لئے اولین چوائس بنے ہوئے ہیں .

  • واسع چوہدری کا پنجاب فلم سنسر بورڈ‌ میں اپنا  کردار ختم ہونے پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ

    واسع چوہدری کا پنجاب فلم سنسر بورڈ‌ میں اپنا کردار ختم ہونے پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ

    نگران سیٹ اپ کے بعد پنجاب فلم سنسر بورڈ کو ختم کر دیا گیا ہے اور اس کےتمام ممبران کو گھر بھیج دیا گیا ہے. نئی ٹیم کی تشکیل کےلئےمشاورت جاری ہے تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک اہم شخصیت کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چئیرمین لگائے جانے کا امکان ہے. اداکار اور رائٹر واسع چوہدری جو کہ پنجاب فلم سنسر بورڈ کے وائس چئیرمین تھے وہ بھی اس عہدے سے فارغ ہو گئے ہیں ، اپنے عہدے سے فراغت نے بعد انہوں نے کہا کہ میراپنجاب فلم سنسر بورڈ میں کردار ختم ہو گیا ہے اس دوان میں نے 8 فلمیں دیکھیں‌ ، 4 کپ کافی پی ، 1 پاپ کارن ، 1 چپس کا پیکٹ ، 3 پانی کی بوتلیں پی . یوں واسع چوہدری نے دلچپسپ انداز میں پنجاب فلم سنسر بورڈ میں اپنی کارکردگی کے

    بارے میں بات کی . ان کے مداحوں نے ان کے اس انداز کو خوب سراہا. یاد رہے کہ واسع چوہدری نے جوانی پھر نہیں آنی جیسی فلمیں‌لکھی ہیں اور نجی چینل پر ایک پروگرام بھی ہوسٹ کرتے ہیں ، واسع میں خداد صلاحیتیں ہیں وہ جو بھی کام کرتے ہیں اسی کے لئے پرفیکٹ لگتے ہیں. واسع چوہدری زیادہ تر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرتےہیں اور ہمایوں کے ساتھ جب بھی انہوں نے مل کر کوئی کام کیا ہے وہ روٹین سے ہٹ کر ہی ثابت ہوا ہے.

  • عفت عمر خلیل الرحمان قمر سے ناراض کیوں ہیں؟‌

    عفت عمر خلیل الرحمان قمر سے ناراض کیوں ہیں؟‌

    ماڈل اور اداکارہ عفت عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ میرا خلیل الرحمان قمر کے ساتھ بہت اچھا تعلق رہا ہے ، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا، وہ سکرپٹ بہت اچھا لکھتے ہیں. لیکن میرا اختلاف ان سے تب شروع ہوا جب انہوں نے ماروی سرمد کےساتھ نیشنل ٹی وی پر بدتمیزی کی اور میں‌نے صرف ایک ٹویٹ کیا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے اس کے بعد انہوں نے کچھ انٹرویوز میں میرے خلاف بات کی . خلیل الرحمان کی سوچ اور زبان سے اب مجھے اختلاف ہے. عفت عمر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عریانی اور فحاشی تو ڈراموں میں نہیں دکھائی جا رہی لیکن ہم ایسے موضوعات کو بار بار دکھا رہے ہیں جن کو دکھانے کا فائدہ نہیں ہے. میں یہ نہیں کہتی کہ جو کچھ دکھایا جا رہا ہے ایسا سوسائٹی میں

    نہیں‌ہوتا یقینا ایسا ہوتا ہو گا لیکن کب تک ہم ایک لڑکا اور دو لڑکیوں کی محبت کی کہانیاں دکھاتے رہیں گے. دنیا اور سوسائٹی میں اور بھی بہت سارے مسائل ہیں لیکن صرف ایسے موضوعات کو ہی کیوں دکھایا جا رہا ہے جن سے مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھیں. عفت عمر نے مزید یہ بھی کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ عریانی یا فحاشی دکھائی جا رہی ہے، ہر کسی کا فحاشی کا اپنا ایک سٹینڈرذ ہے کسی کے نزدیک تو عورت کی آنکھ نظر آنا بھی فحاشی ہے میرے نزدیک ایسا نہیں ہے.

  • بلال قریشی بھی مہنگائی پر بول پڑے

    بلال قریشی بھی مہنگائی پر بول پڑے

    اس وقت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ہر طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے خصوصی طور پر مڈل کلاس اور اپر مڈل کلاس کے لئے پاکستان میں رہنا جینا تو بے حد مشکل ہو چکا ہے. پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں ہوں یا تیزی سے اوپر جاتا ہوں ڈالر ، ہر چیز کی قیمت کی دگنی ہو چکی ہے. ایسے میں‌ہر کوئی بلبلا اٹھا ہے. فنکار طبقہ بھی یقینا محنت ہی کرتا ہے اور ان کو بھی مہنگائی کا اثر تو پڑتا ہے بے شک کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جنہیں مہنگائی سے شاید فرق نہیں پڑتا ہو گا لیکن بہر حال فنکاروں‌کا ایک بڑا طبقہ مہنگائی پر بلبلا اٹھا ہے. اداکار بلال قریشی بھی مہنگائی سے

    تنگ ہیں انہوں نے حال ہی میں‌کہا ہے کہ مہنگائی سے صرف ان کو فرق پڑتا ہے جو محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کرتے ہیں اور باقی سب موج میں ہیں. انہوں‌نے کہا کہ محنت مزدوری کرنے والا طبقہ ہمیشہ پسا ہوا ہی رہتا ہے انہیں مشکلات کا سامنا رہتا ہے. یوں بلال قریشی نے اپنی پوسٹ کے زریعے عام عوام کی نمائندگی کی. یاد رہے کہ بلال قریشی اور عروسہ بلال دونوں کو عوام بہت سراہتی ہے دونوں نے محبت کی شادی کی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کے لئے ان دونوں کا ہی دعوی ہے کہ ہم دنیا کے بہترین ماں باپ ہیں.

  • نواز الدین صدیقی ہما قریشی سے کیوں ڈرے؟

    نواز الدین صدیقی ہما قریشی سے کیوں ڈرے؟

    بالی وڈ‌ اداکار نوازالدین صدیقی کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انکی فنکارانہ صلاحیتوں کے بل پر انہیں کئی نقادوں نے کئی بار سراہا. نواز الدین صدیقی اور اداکارہ ہما قریشی جو کہ شارٹس جیسی فلموں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں انہیں ایک ساتھ بہت سراہا بھی گیا. نواز الدین صدیقی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہیں جب بتایا گیا کہ انہیں ہما قریشی کے ساتھ فلم میں رومینٹک سینز کرنے ہیں تو انہیں ڈر لگا، ڈر کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایک تو ہما قریشی کو جانتا نہیں تھا اس لئے بھی نروس تھا اور دوسرا یہ کہ شوٹنگ کے پہلے روز ہی ہما قریشی نے مجھے آکر

    بھائی بول دیا.ان کا بھائی بولنا بہت برا نہیں لگا لیکن میرے دوستوں نے میرا بہت مذاق بنایا اور پھر میں انہیں کہتا تھا کہ اس لڑکی نے تو مجھے بھائی بول دیا ہے بھئی میں کیسے اس کے ساتھ رومینٹک سین کروں گا. لیکن جب ہم نے کام کیا ایکساتھ تو بہت اچھا لگا مزا آیا ہما کو میں نے نہایت ہی پروفیشنل پایا. نواز الدین صدیقی نے کہا کہ مجھے کبھی بھی کوئی کردار مشکل نہیں لگا لیکن ہر کردار کرنے سے پہلے نروس ضرور ہوتا ہوں. یاد رہے کہ ہما قریشی نے فلم گینگ آف واسع پور سے شہرت حاصل کی تھی اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا آج انکا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت ہی کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.

  • انٹرویو کے دوران  دیپیکا پڈوکون کی آںکھیں چھلک پڑیں

    انٹرویو کے دوران دیپیکا پڈوکون کی آںکھیں چھلک پڑیں

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جن کی فلم پٹھان نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں وہ اس کی کامیابی پر کافی خوش ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا اس انٹرویو میں ان کے سامنے آڈینز موجود تھی جب انٹرویو کے دوران ہی انہوں نے دیپیکا کے نعرے لگانا شروع کر دئیے تو دیپیکا کی آنکھیں آنسوئوں سے چھلک پڑیں. انہوں نے کہا کہ فلم پٹھان کی کامیابی پر نہ صرف دل خوش ہے بلکہ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ملک میں‌کوئی فیسیٹول ہے اور لوگ فیسٹیول منا رہے ہیں. مجھے بہت خوشی ہے کہ پٹھان نے ہمارے دیش کی جنتا کو ایک کر دیا

    اور سب ہی سینما گھروں کا نہ صرف رخ کررہے ہیں بلکہ اس فلم کے گیتوں اور ہر سین پر تالیاں بجا رہے ہیں. میرے مداحوں نے ہمیشہ مجھے بہت پیار دیا ہے اور اس بار جو پیار دیا ہے اس پر دل بے حد خوش ہے. یاد رہے کہ فلم پٹھان کی ریلیز کوایک ہفتہ ہو گیا ہے اور اس دوران اس نے ساڑھے پانچ سو کروڑ کے قریب بزنس کر لیا ہے. اور اس وقت بھارت میں صرف دو ہی سٹارز کے نام کا ڈنکا بج رہا ہے اور وہ ہیں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون.

  • دکھ اور سکھ دونوں حالتوں میں اپنی بالکنی میں آجاتا ہوں شاہ رخ‌ خان

    دکھ اور سکھ دونوں حالتوں میں اپنی بالکنی میں آجاتا ہوں شاہ رخ‌ خان

    شاہ رخ خان جن کی فلم پٹھان نے پہلے ہفتے ہی پانچ سو کروڑ‌کما لیےہیں انہوں‌نے حال ہی میں دیپیکا کے ہمراہ ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری فلم ہٹ ہو یا فلاپ مجھے لوگوں نے ہمیشہ بہت زیادہ محبت دی ہے . میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے دنیا بھر سے لاکھوں کروڑوں اربوں لوگوں کا پیار ملتا ہے. جب میں اداس ہوتا ہوں یابہت خوش ہوتا ہوں تو اپنے گھر کی بالکنی میں‌چلا جاتا ہوں. مجھے لگتا ہے کہ میرے گھر کی بالکنی کا خدا نے مجھے ہمیشہ کے لئے ٹکٹ‌دے رکھا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے کسی نے کہا کہ جب آپ اداس ہوں تو ان کے پاس جائیں جو آپ کو پیار دیتے ہیں تو میں اداس ہونے پر ان لوگوں‌کے پاس چلا جاتا ہوں جن سے مجھے محبت ملتی ہے. انہوں نے کہا کہ فلم

    پٹھان کے سیٹ‌پر میرے ساتھ بہت تعاون کیا گیا میرے کو سٹارز ہوں یا ٹیکنیشنز سب یہی کہتے رہے کہ یہ فلم خدا کرے شاہ رخ کے لئے اچھی ثابت ہو جائے، اور ایسا ہی ہوا، آپ سب نے مجھے جتنی محبت ہمیشہ دی ہے میں اسکو نہیں بھلا سکتا. شاہ رخ خان نے کہا کہ میں دن میں کئی مرتبہ اداس ہوتا ہوں ، کئی مرتبہ گرتا ہوں پھر سنبھلتا ہوں لیکن کام کرنے کی کوشش جاری رکھتا ہوں میرا یہ یقین اور ایمان ہے کہ کامیابی اور ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے.