Baaghi TV

Tag: celebrities

  • شاہ رخ خان کا سلمان خان کے نام ایک اعزاز

    شاہ رخ خان کا سلمان خان کے نام ایک اعزاز

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان جو ہر چند دن کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر گفتگو کا ایک سیشن رکھتے ہیں ۔ آسک ایس آر کے میں وہ اپنے مداحوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہیں۔ فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر آسک ایس آر کے کا ایک سیشن رکھا جس میں ان کے مداحوں نے مبارکباد دینے کے ساتھ سوالات کئے۔ بالی وڈ کے کنگ کے ایک مداح نے ان سے کہا کہ پٹھان تو ہٹ ہو گئی ہے لیکن آپ باکس آفس پر سلمان خان کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے جس پر شاہ رخ خان جواب دیا کہ سلمان خان تو گریٹسٹ آف آل ٹائم ہیں ، میں ان کا مقابلہ بھلا کیسے کر سکتا ہوں ۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی آپس میں کافی دوستی ہے ، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان دونوں کے درمیان کئی برس تک تعلقات خراب رہے لیکن ان کی

    صلح بھی ہو گئی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی دوستی گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی جا رہی ہے۔ شاہ رخ خان کی اس سال دو مزید فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں اور سلمان خان کی کسی کا بھائی کسی کی جان ریلیز ہونے جا رہی ہے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے تو کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ بالی وڈ کا بھائی سلمان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان شائقین کو کتنا متاثر کرتی ہے ۔

  • رجنی کانت ان ایکشن

    رجنی کانت ان ایکشن

    اداکار رجنی کانت جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں وہ آ گئے ہیں ایکشن میں۔ انہوں نے اپنی تصاویر اور آواز کے غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی شروع کر دی ہےاور ابھی تک جنہوں نے بھی ایسا کیا ہے انہوں نے اپنے وکیل کے زریعے انہیں قانونی نوٹسسز بھجوا دئیے ہیں۔ رجنی کانت کے مینجر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رجنی کانت ایک سپر سٹار ہیں پوری دنیا میں ان کے چاہنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچائیں اور ان کی تصاویر اور آواز

    کا غلط استعمال کرے۔ بہت وقت سے یہ سب چیزیں چل رہیں تھی ان کو روکنا بہت ضروری تھا اس لئے ہم نے ایسا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ رجنی کانت بھارت میں بہت مقبول ہیں انہوں نے اپنی بہترین اداکاری اور بہترین ایکشن کی وجہ سے بہت زیادہ شہرت کمائی۔ رجنی کانت بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ساﺅتھ کی انڈسٹری کے بھی سپر سٹار ہیں۔ ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں اور کردار ہیں جنہیں ان کے مداح ٓآج بھی یاد رکھے ہوئے ہیں

  • سجل علی امرائو جان  بن گئیں

    سجل علی امرائو جان بن گئیں

    شہرہ آفاق ناول امراﺅ جان ادا جس پر پاکستان اور بھارت میں فلمیں بن چکی ہیں. پاکستان میں جب امراﺅ جان بنی تو امراﺅ جان فلمسٹار رانی بنیں ان کی خوبصورت اداکاری نے امراﺅجان کے کردار میں حقیقت کے رنگ بھر دئیے. دوسری طرف 80 کی دہائی میں بھارت میں امراﺅ جان بنی اور امراﺅ جان کا کردار ریکھا نے ادا کیا. ریکھا نے بھی اس کردار میں جان بھر دی تھی.اس کے بعد ایک بار پھر ایشوریا رائے کو لیکر امراﺅ جان بنائی گئی لیکن اس بار امراﺅ جان کو رد کر دیا گیا اور ایشوریا رائے کو امراﺅ جان کے کردار میں بہت زیادہ پسند نہیںکیا گیا. امراﺅ جان ادا ناول پر فلمیں تو بن چکی ہیں لیکن کبھی بھی اس پر ویب سیریز نہیں?بنائی گئی. تاہم اب اس پر ویب سیریز بنائی جا رہی ہے اور سجل علی کو کاسٹ بھی کر

    لیا گیا ہے کہا جا رہا ہے سجل کے ساتھ اس میں ایک اور لیڈنگ اداکارہ کو کاسٹ کیا جائیگا. امراﺅ جان ادا ویب سیریز کی دیگر کاسٹ میں کون کون ہو گا اس بارے میں ابھی معلومات میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں کی گئیں. یاد رہے کہ امراﺅ جان ادا پر ویب سیریز کو حامد حسین اور محمد یعقوب پرڈیوس کریں گے اور اس میں بھارتی فنکاروں کو بھی کاسٹ کیا جائیگا .

  • ماہرہ خان مینا کماری بنیں گی ؟

    ماہرہ خان مینا کماری بنیں گی ؟

    بالی وڈ‌ اداکارہ مینا کماری جن کو ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے آج بھی یاد کیا جاتا ہے. انہوں نے پاکیزہ جیسی فلموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. فلم پاکیزہ 70 کی دہائی میں بنائی گئی تھی اس فلم کے گیتوں نے اُن وقتوں میں بہت دھوم مچائی تھی . کہا جا رہا ہے کہا اب اس فلم کا پاکستانی ری میک بنایا جائیگا. جو پروڈکشن ہائوس یہ فلم بنانے جا رہا ہے اس نے کہا ہے کہ مینا کماری کے کردار کےلئے وہ بہت ساری پاکستانی اداکارائوں کے ساتھ رابطے میں ہیں. تاہم امکان ہے کہ ماہرہ خان اس کردار کو ادا کریں گی. اس ھوالے سے ماہرہ خان نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی پروڈکشن ہائوس کے ساتھ ان کے کوئی ایسے معاملات طے پائے ہیں. یاد رہے کہ فلم پاکیزہ کے بعد مینا کماری دنیا سے

    رخصت ہو گئیں تھیں . اس فلم کے ویسے تو تمام ہی گیت مشہور ہوئے لیکن چلتے چلتے اور موسم ہے آشقانہ آج تک سنے جاتے ہیں . یہاں تک کہ آج کی نوجوان نسل بھی ان گیتوں کو شوق سے سنتی ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ اگر ماہرہ خان مینا کماری کا کردار ادا کرتی ہیں تو شائقین ان کو مینا کماری کے روپ میں سراہتے ہیں یا نہیں کیونکہ مینا کماری کے چہرے کے تاثرات ایسے تھے کہ جن کو کاپی کرنا آسان نہیں ہے.

  • شاہ رخ خان دنیا کی 8 ہزار اسکرینز پر

    شاہ رخ خان دنیا کی 8 ہزار اسکرینز پر

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی حال ہی میں‌فلم پٹھان ریلیز ہوئی ہے اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں اس فلم کے ہندی زبان میں گائے ہوئے گیت ویسے تو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں لیکن عربی میں بھی اس فلم کے گیت اب سوشل پر دھوم مچا رہے ہیں. شاہ رخ خان اس وقت دنیا کی 8 ہزار سکرینز پر راج کررہے ہیں. پٹھان کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان کو زندہ انتہا پسند ہندئوں کی طرف سے زندہ جلائے جانے کی دھمکیاں دی گئیں. یہاں تک کہ فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے ایسی دھمکیاں بھی دی گئیں. بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلتا رہالیکن شاہ ر خ خان کی فلم پٹھان نے ایسے تمام ٹرینڈز کو پائوں تلے روند دیا اور آج پٹھان بالی وڈ کی ہسٹری میں وہ فلم بن چکی ہے جس نے ریکارڈ توڑ نہ

    صرف اوپننگ لی بلکہ ہر روز کمال بزنس کررہی ہے. یہاں تک کہ شاہ رخ جن کے ناقدین کا یہ کہنا تھا کہ اس فلم کے بعد شاہ رخ خان کا کیرئیر ختم ہوجائیگا انکو بھی منہ کی کھانی پڑی. شاہ رخ خان نے پٹھان فلم کے ساتھ ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعتا بالی وڈ کنگ ہیں اور انہیں کوئی بھی مات نہیں دے سکتا یہاں تک کہ بائیکاٹ ٹرینڈز بھی.

  • سنیل شیٹی نے پاکستانی چینل کی خبر کی تردید کر دی

    سنیل شیٹی نے پاکستانی چینل کی خبر کی تردید کر دی

    نوے کی دہائی کے سپر ہٹ اداکار سنیل شیٹی جن کی بیٹی اتھیا شیٹی کی شادی 23 جنوری کو بھارت کھنڈالہ میں معروف کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ ہوئی. اس شادی کی دھوم بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت زیادہ رہی. اتھیا شیٹی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر چلتی رہیں بہت سارے یوٹیوبرز یہاں تک کہ پاکستان کے ایک بڑے چینل نے یہ خبر چلا دی کہ اتھیا شیٹی کی شادی میں بڑی تعداد میں بالی وڈ کے ستاروں نے شرکت کی اور انہیں قیمتی تحائف دئیے لیکن سنیل شیٹی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ شادی میں کسی بھی بالی وڈ‌شخصیت نے شادی نہیں کی اور نہ ہی انہیں قیمیتی تحائف دئیے گئے ہیں. ان کا مزید کہنا ہے کہ شادی میں صرف قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی. آئی پی ایل

    کے بعد سنیل شیٹی اپنے بالی وڈ ساتھیوں اور کرکٹر دوستوں کو اتھیا کی ریسپشن میں مدعو کریں گے. یوں تمام یوٹیوبرز کی اور پاکستانی چینلز سمیت انڈیا میں چلنے والی ایسی تمام خبریں دم توڑ گئیں. یاد رہے کہ اتھیا شیٹی نے معروف کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کی ہے. اتھیا اور راہول شادی کی تصاویر میں کافی خوبصورت لگ رہے ہیں.

  • جن سے پیار کرتا ہوں بس انہی کے بارے میں سوچتا ہوں شاہ رخ خان

    جن سے پیار کرتا ہوں بس انہی کے بارے میں سوچتا ہوں شاہ رخ خان

    بالی وڈ‌ کے بادشاہ شاہ رخ خان جن کی فلم پٹھان سپر ہٹ ہو چکی ہے ، ان کا سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ میرے ماں باپ نے مجھے دو باتیں‌ کہیں ایک یہ کہ جن سے محبت کرتے ہو صرف ان کے بارے میں سوچو اور جن سے محبت نہیں‌ کرتے ان کے بارے میں‌ مت سوچو. شاہ رخ خان نے کہا کہ جب انسان کسی سے نفرت کرتا ہے یا محبت کرتا ہے تودونوں ہی صورتوں میں اسکے بارے میں‌بہت زیادہ سوچتا ہے، تو میں‌نے فیصلہ کیا کہ میں صرف ان کے بارے میں‌سوچوں گا جن سے میں محبت کرتا ہوں. میں‌نے خود کو بھیڑ سے الگ کر لیا اور نیگیٹیوٹی کو دور پھینک دیا. شاہ رخ خآن نے کہا کہ میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں‌کہ میں کسی کے لئے

    نفرت پالوں اس لئے مجھے لگتا ہےکہ انسان کو خود کو پازیٹیو رکھنے کےلئے بہت ضروری ہے کہ وہ صرف اپنے کام سے کام رکھے اور ان لوگوں سے تعلق میں رہے جو اسکو دل سے محبت کرتے ہیں. اور میں خوش قسمت انسان ہوں کہ میں نے بہت محبت کمائی ہے اچھے دوست پائے ہیں . واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان سپر ہٹ ہو چکی ہے پہلے تین دن میں اس نے ریکارڈ‌بزنس کیا ہے.

  • پرویز الہی نے فواد چوہدری کو گالیاں دیں عمران خان کیوں خاموش ہیں جواد احمد نے سوال اٹھا دیا

    پرویز الہی نے فواد چوہدری کو گالیاں دیں عمران خان کیوں خاموش ہیں جواد احمد نے سوال اٹھا دیا

    برابری پارٹی کے چئیرمین جواد احمد جو عمران خان کے بہت بڑے ناقد ہیں ، انہوں نے حال ہی میں ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”پرویزالہی نےفوادچوہدری کوڈبوکہا،انہیں ماں بہن کی گالیاں دیں اورعمران اب تک خاموش ہے۔فوادچوہدری کی اہلیہ اوربھائی ٹھیک طریقےسےپرویزالہی کوجواب بھی نہیں دےپارہےکیونکہ عمران منافق پرویزالہی کےبوٹ پالش کررہاہے۔عمران ایک گھٹیا اورغلیظ آدمی ہےجواپنی کرسی کےلۓدوسروں کی تذلیل کرواتاہے۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کےجولوگ یہ سمجھتےہیں کہ عمران کرپٹ لالچی نہیں وہ تھوڑی سی عقل،غیرت استعمال کر کےصرف اس سوال کاجواب دیں کہ عمران نےغریب ملک کےتوشہ خانےسےکروڑوں روپےکیوں بنائے جبکہ

    اسکےپاس اربوں کی14جائدادیں اوراربوں روپےکے3بڑےگھرہیں جن میں سےایک کوبیچ کروہ آسانی سےسڑک بنواسکتاتھا؟ یاد رہے کہ جواد احمد نے عمران خان کی خاموشی پر سوال پرویز الہی کی اس مبینہ آڈیو کی لیک کے بعد اٹھایا ہے جس میں وہ فواد چوہدری کو گالیاں دے رہے ہیں اور کہہ رہے کہ اگر اسکو پہلے گرفتار کر لیا گیا ہوتا تو ہماری اسمبلیاں بچ جاتیں. اس آڈیو لیک کے بعد سے لیکر اب تک عمران خان نے پرویز الہی کی مذمت نہیں کی. اس آڈیو لیک کے بعد سے اب تک سوشل میڈیا پر پرویز الہی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے.

  • فرح خان کو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے کمنٹس سیکشن بند کرنے پڑ گئے لیکن کیوں؟‌

    فرح خان کو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے کمنٹس سیکشن بند کرنے پڑ گئے لیکن کیوں؟‌

    بالی وڈ کی معروف فلم میکر فرح خان جو کہ بگ باس کی ہوسٹنگ کررہی ہیں انہوں نے اس بار ویک اینڈ کا وار ہوسٹ کیا. لیکن پہلی ہی بار انہوں نے بگ باس کے شرکاء میں سے ٹینا اور پریانکا کو بنایا شدید تنقید کا نشانہ. پریانکا کو فرح خان نے کہا کہ پہلے آپ ہیروئین تھیں اب آپ ویمپ ہو ، ٹینا سے کہا کہ سب کو آپ سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح سے کسی کو استعمال کرنا ہے. فرح نے ان دونوں کو کہا کہ آپ دونوں کو اس گھر میں باہر سب سے زیادہ نفرت مل رہی ہے. فرح خان کے ایسے کمنٹس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی نفرت مل رہی ہے انہیں شدید تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

    اس ساری صورتحال کے بعد فرح خان کو اپنے تمام سوشل میڈیا اکائونٹس کے کمنٹس سیکشن بند کرنےپڑے کیونکہ فرح خان کو بگ باس کے فینز نے خوب سنائیں . یوں پہلے ہی ویک اینڈ کے وار کو ہوسٹ کرنے کے بعد فرح خان پھنس گئی ہیں مشکل میں، اب دیکھنا یہ ہے کہ فرح خان اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے پریانکا اور ٹینا سے معافی مانگتی ہیں یا نہیں. یاد رہے کہ بگ باس ختم ہونے میں‌صرف دو ہفتے باقی ہیں.

  • راکھی ساونت کی والدہ انتقال کر گئیں

    راکھی ساونت کی والدہ انتقال کر گئیں

    بالی وڈ‌ اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت کی والدہ انتقال کر گئی ہیں اب سے کچھ دیر پہلے ان کی والدہ ممبئی کے ہسپتال میں دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں. راکھی ساونت کی والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں. راکھی ساونت گزشتہ کئی روز سے اپنی والدہ کی سیریس حالت کے بارے میں میڈیا پر آ کر بتا رہی تھیں، کہ کینسر ان کی والدہ کے پوری جسم میں پھیل چکا ہے ، نہ وہ بول رہی ہیں نہ ہی کسی کو پہچان رہی ہیں. راکھی کی والدہ کو ڈاکٹروں نے چند روز قبل وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا تھاکیونکہ ان کو سانس لینے میں‌دشواری کا سامنا تھا. لیکن اب راکھی کی والدہ اس دنیا میں‌نہیں رہیں وہ کیسنر سے جنگ لڑے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئی ہیں.ان کی موت سے چند منٹس پہلے راکھی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ڈاکٹروں

    کا کہنا ہےکہ میری والدہ کی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی اور انکی حالت ہر گزرتے منٹ میں تشویشناک ہوتی جا رہی ہے. انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ خدایا میری والدہ کو اگر زندگی نہٰں دے سکتا تو اسکی تکلیف میں ہی کمی کردے. یاد رہے کہ راکھی ساونت اپنی والدہ کی وجہ سے بہت پریشان تھیں دن رات ان کے ساتھ ہسپتال میں رہ رہی تھیں.راکھی نے جب بھی میڈیا سے بات کی انکی آنکھیں‌نم ہی نظر آئیں.