Baaghi TV

Tag: celebrities

  • پاک ترک دوستی؛ مری میں 2 روزہ ترکش فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

    پاک ترک دوستی؛ مری میں 2 روزہ ترکش فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

    مری :ملکہ کوہسار مری میں پاک ترک دوستیسیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جہاں پی سی بھوربن میں دو روزہ ترکش فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق گیریژن کمانڈر مری میجرجنرل واجد عزیز نے ملکہ کوہسار مری میں واقع پی سی بھوربن میں ترکی کے لذیز کھانوں کا دو روزہ ترکش فوڈ فیسٹیول کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا ۔

    ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پہلے روزترکش فوڈ فیسٹیول میں پاکستانی شیفز کے ہاتھوں سے بنےترکیہ کے روایتی کھانوں کومہمانوں نےخوب سراہااورترکش فوڈ فیسٹیول میں لال رنگوں سے سجے ترکی کے جھنڈے بھی نمایاں طور پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

    میلے کی افتتاحی تقریب میں سیاحوں سمیت کاروباری شخصیات کےعلاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کری اور ترکش پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔سیاح اور فیملیوں کی بڑی تعداد نے ترکش فوڈ فیسٹیول کو بے حد پسند کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میلے مزید منعقد ہونے چاہئے۔

    محکمہ سیاحت میں آسیہ گل کی تین ماہ کی خدمات قابل ستائش تاریخی اور یادگار

    ادھر مری اور مضافات میں آج بھی برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ کوژک ٹاپ پر ٹریول ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ توبہ اچکزئی میں برفباری کے دوران لاپتا پولیو ٹیم کو بھی ریسکیو کر لیا گیا، جس کے بعد پولیو ٹیم کو طبی معائنے کیلئے قلعہ عبداللہ ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ چمن شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالے بھر گئے۔

    سیاحت کے فروغ کےلیے پنجاب حکومت کے قابل تحسین اقدامات

    شمالی بلوچستان کے موسمی اثرات آج سے سندھ بھر میں پڑنے کا امکان ہے، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں ریکارڈ سردی متوقع ہے، کراچی میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینی گریڈ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حیدر آباد اور لطیف آباد میں بوندا باندی سے ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی آج سے بدھ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    سیاحتی مقامات پر انٹرنیٹ سروس کی فراہمی پر خصوصی توجہ کی ہدایت

    مینگورہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور بالاٸی علاقوں کے پہاڑوں پر برف باری جاری ہے، ملکہ کوہسار مری میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بارشیں برسانے والے نئے نظام کی آج سے آمد شروع ہوگئی ہے، نیا سلسلہ 21 جنوری سے ملک میں داخل ہوگا، جس کے بعد بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

  • میکال ذوالفقار ٹورنٹو میں ہونے والے سہارا لائف ٹرسٹ کے لئے فنڈ‌ریزنگ ایونٹ کی ہوسٹنگ کریں گے

    میکال ذوالفقار ٹورنٹو میں ہونے والے سہارا لائف ٹرسٹ کے لئے فنڈ‌ریزنگ ایونٹ کی ہوسٹنگ کریں گے

    اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو اپلوڈ‌ کرکے اپنے ٹورنٹو کے مداحوں کے ساتھ ایک خوشخبری شئیر کی ہے انہوں نے اس وڈیو میں بتایا ہے کہ ہفتہ کے دن 11 مارچ کو وہ اور ان کے بہت سارے ساتھی ٹورنٹو میں موجود ہوں گے اور وہاں پر وہ پاکستانی میوزک فیسیٹول کی ہوسٹنگ کریں گے .انہوں نے کہا کہ سہارا فار لائف ٹرسٹ کے لئے فنڈ ریزنگ کے اس ایونٹ‌میں میرے ساتھ اور بھی بہت سارے سٹارز موجود ہوں گے جیسا کہ فواد خان ، ہانیہ عامر ، کبری خان ، سونیا حسین ، گلوکاروں میں ابرارالحق ، فرحان سعید و دیگر ہوں گے میکال ذوالفقار نے کہا کہ میں اس شو کی ہوسٹنگ کےلئے بہت زیادہ خوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ شو بہت ہی یادگار ہوگا. میکال نے اپنے ٹورنٹو

    کے مداحوں سے کہا کہ آپ سب تیار رہیے ہم بس آرہے ہیں. یاد رہے کہ میکال ذوالفقار کا حال ہی میں ڈرامہ سیریل فراڈ‌اختتام پذیر ہوا ہے اس میں ان کے کردار کو بہت زیادہ سراہا گیا. اسی سال ان کی فلم منی بیگ گارنٹی بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے. جس کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں.

  • رنبیر نے سلیفی لینے والے لڑّکے کا موبائل پکڑ کر پھینک دیا

    رنبیر نے سلیفی لینے والے لڑّکے کا موبائل پکڑ کر پھینک دیا

    بالی وڈ‌اداکار رنبیر کپور بعض اوقات ایسی حرکتیں کرتے ہیں کہ جن کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے یہ تکبر اور غرور سے بھرے ہوئے انسان ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک ایسی ہی ھرکت کی ہے جس سے اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ رنبیر کپور نہایت ہی تکبر سے بھرے ہوئے انسان ہیں. فلم تو جھوٹی میں مکار کی پرموشن کی غرض سے رنبیر کپور شہر شہر جا رہے ہیں ، ظاہر ہے جہاں بھی جاتے ہیں ان کو ان کے مداح گھیر لیتے ہیں. حال ہی میں ایسا ہی ہوا تو جھوٹی میں مکار کی پرموشن کے دوران وہ ایک جگہ پر پہنچے وہاں ان کے پاس انکا ایک مداح آیا اور اس نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کےلئے اپنا موبائل نکالا ، اس نے سیلفی لی ٹھیک نہ آئی تو دوبارہ لینے کی کوشش کی تو رنبیر کپور نے اس سے کہا کہ اپنا

    موبائل دو زرا ، اس مداح نے جب رنیبر کو اپنا موبائل دیا تو رنیبر نے اس کا موبائل پھینک دیا . اس واقعہ کا کلپ بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے . اور رنبیر کپور پر خاصی تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ ان کو کسی بھی مداح کے ساتھ ایسا نہیں‌کرنا چاہیے. تاہم رنبیر کی طرف سے اس ھوالے سے ابھی تک کسی قسم کی کوئی بات سامنے نہیں آئی کہ انہوں نے ایسا کیوں‌کیا.

  • فرح خان نے ویک اینڈ کے وار میں بولا ایک بہت بڑا جھوٹ‌

    فرح خان نے ویک اینڈ کے وار میں بولا ایک بہت بڑا جھوٹ‌

    بگ باس 16 کی میزبانی سلمان خان کے بعد آئی ہے فرح خان کے حصے میں. انہوں نے ویک اینڈ کے وار کی میزبانی کی اور ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے وہ بگ باس میں شریک کنٹیسٹینٹ پریانکا کو نیچا دکھانے کےلئے زہن بنا کر آئی ہیں. انہوں نے پریانکا کو بگ باس کے گھر کی ویمپ کہا اور یہ بھی کہا کہ باہر پریانکا تمہارے ساتھ سب سے زیادہ نفرت کی جا رہی ہے. یہ وہی فرح خان ہیں جنہوں نے پریانکا کو بگ باس میں آکر ہیروئین میٹیریل کہتے ہوئے دیپیکا پڈوکون سے ملایا تھا. لیکن اچانک ہی انہوں نے یوٹرن کیوں‌ لیا؟ اس یوٹرن کی بڑی وجہ یہ ہے کہ فرح خان

    کے بھائی ساجد خان جو کہ اس شو کاحصہ رہ چکے ہیں ان کی پریانکا سے نہیں بنتی تھی لہذا ایسا لگتا ہے کہ اسی چیز کی خار فرح خان اب بگ باس کو ہوسٹ کرتے ہوئے نکال رہی ہیں. صاف محسوس ہو رہا ہے کہ وہ اپنے بھائی ساجد خان کی پسند نہ پسند کے مطابق ہوسٹنگ کررہی ہیں. فرح خان نے جب سے پریانکا کو ویمپ کہا ہے تب سے ان پر ہو رہی ہے شدید تنقید. اور کہا جا رہا ہے کہ اپنے بھائی ساجد کی پسند نہ پسند کے مطابق سوٹنگ کررہی ہیں.

  • نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اپنی ساس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا

    نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اپنی ساس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا

    نوازالدین صدیقی کو بالی وڈ انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے ان کے کریڈٹ پر بےشمار سپر ہٹ فلمیں ہیں. وہ ہمیشہ اپنی اچھی اداکاری کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں لیکن اس بار وہ سرخیوں میں اپنی اہلیہ عالیہ صدیقی کی وجہ سے ہیں. کیونکہ ان کی اہلیہ نے کئے ہیں چونکا دینے والے انکشافات.ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے کہا کہ میری ساس نے مجھے میرے ہی گھر میں ہراساں کیا.عالیہ صدیقی نے مزید کہا کہ میری کچن تک رسائی پر پابندی ہے اور میں نے کمرے کا صوفہ اپنا بستر بنا

    لیا ہے۔ مجھے کھانا کمرے میں بھیجا جاتا ہے کسی کو میرے کمرے میں آنے کی اجازت نہیں ہے میں تو اپنے کمرے سے باہر نکلنے سے ڈرنے لگی ہوں.میرے گھر کسی ڈیلیوری بوائے کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اس وقت نواز الدین صدیقی کے ساتھ شادی کی جب وہ کچھ بھی نہیں تھے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے پاس کوئی دوسرا گھر نہیں کہ اس کو چھوڑ کر وہاں رہ لوں لیکن میں اس گھر کو کیوں چھوڑوں؟ میں نواز الدین صدیقی کی اہلیہ ہوں یہاں‌ رہنا میرا حق ہے میں اسے چھوڑ کر کہیں نہیں‌جائوں گی.

  • کرکٹر سرفراز گلوکار بن گئے

    کرکٹر سرفراز گلوکار بن گئے

    معروف کرکٹر سرفراز احمد کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گاتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں. سرفراز کرکٹر شان مسعود کی قوالی نائٹ میں موجود ہیں اور وہاں وہ بہت زیادہ خوش دکھائی دے رہےہیں انہوں نے ہاتھ میں مائیک پکڑ رکھا ہے اور وہ انڈین گانا مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری گا رہے ہیں اس گانے کو ادت نارائن نے گایا ہوا ہے ، سرفراز کی آواز میں اس گانے کو سن کو ان کے مداحوں نے کافی پسند کیا ہے. اداکارہ سونیا حسین بھی ان کی مداح نکلی ہیں انہوں نے سرفراز کے گائے ہوئے گیت کو نہ صرف پسند کیا ہے بلکہ انہوں نے کہا کہ او مائی گاڈ‌اتنا

    خوبصورت گار رہے ہیں سرفراز. سونیا حسین کے علاوہ بھی سوشل مٰیڈیا پر سرفراز کے مداح ان کو کافی پسند کررہے ہیں ، کئی مداحوں نے تو سرفرازکو گائیکی شروع کرنے کا مشورہ دیدیا ہے. یاد رہے کہ شان مسعود کی شادی کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں اور اسی سلسلے میں قوالی نائٹ رکھی گئی اور ان میں انہوں نے اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں‌کو مدعو کیا.

  • عفت عمر آپ کے منہ میں خاک مشی خان

    عفت عمر آپ کے منہ میں خاک مشی خان

    اداکارہ مشی خان جو اکثر مختلف ایشوز کو ڈسکس کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں اور عمران خان کی بہت بڑی حامی ہیں، عمران خان کے خلاف کوئی رتی برابر بھی بات کرے تو اس پر برس پڑتی ہیں. مشی خان نے حال ہی میں ایک وڈیو بنا کر انسٹاگرام پر ڈالی اور اس میں کہا کہ آج کل پاڈ‌کاسٹ کا دور ہے ، اور میں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ایک کلپ دیکھا ہے جس میں منصور علی خان عفت عمر کو انٹرویو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ کیسے سنائپرز تھے جو عمران خان کو ٹھیک طرح سے گولی بھی نہ مار سکے ، مشی خان نے مزید کہا

    کہ عفت تمہیں تو کسی ادارے میں ہونا چاہیے جہاں تم گولیاں چیک کرتی رہو. تمہارے منہ میں خاک ، عمران بچ گئے ہیں اور زلت ، زندگی اور عزت اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے اگر تمہارا اس پر یقین ہے تو. انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان اور عفت عمر کو عمران خان پر تنقید کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا دونوں صبح سے شام تک عمران خان کے خلاف ہی بولتی رہتی ہیں. ان کا ٹویٹر تو چلتا ہی عمران خان پر تنقید کے سہارے ہے. انہوں‌نے کہا کہ بھئی آپ دونوں اسکے علاوہ بھی کچھ کرلیں.

  • مایا علی ڈرامہ پر ریویو دینے والوں پر برس پڑیں

    مایا علی ڈرامہ پر ریویو دینے والوں پر برس پڑیں

    اداکارہ مایا علی جنہوں‌ نے ٹی وی اور فلم دونوں میڈیمز کے لئے کام کیا اور دونوں جگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرامہ پر ریویو دینا بہت آسان ہوتا ہے ، لیکن سردیوں کی راتوں اور گرمیوں‌کے دنوں میٰں کام کرنا آسان نہیں ہوتا. ریویو وہ لوگ دے رہے ہوتے ہیں جو ریویو کا آر بھی نہیں جانتے، پہلی قسط دیکھ کر آپ ججمنٹ دے دیتے ہیں ، بھئی اگلی پچیس اقساط میں کیا ہوگا کسی کو بھی پتہ نہیں ہوتا لیکن پہلی قسط کے بعد ہی ڈرامے کو ادھیڑ کر رکھ دینا مناسب نہیں ہوتا. مایا علی نے کہا کہ آرٹسٹ‌ بہت حساس ہوتا ہے وہ یہ سب چیزیں بہت

    زیادہ محسوس کرتا ہے. ریویو دیں لیکن جن کا یہ کام ہے ان کو کرنے دیں ہر کوئی ریویو کیسے دے سکتا ہے. ہم بہت محنت کے ساتھ کام کرتے ہیں لہذا ہمارے کام کو پوری طرح‌پہلے دیکھنا جایا جانا چاہیے اس کے بعد اپنی کسی بھی قسم کی ججمنٹ کو سامنے لایا جانا چاہیے. یاد رہے کہ مایا علی کا بہت جلد ڈرامہ یونہی آن ائیر ہونے جا رہا ہے اس میں ان کے ساتھ اداکار بلال اشرف دکھائی دیں گے. دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے شائقین کافی پرجوش نظر آرہے ہیں.

  • فضا علی اور ساحر علی بگا کے ساتھ دھوکہ ہو گیا

    فضا علی اور ساحر علی بگا کے ساتھ دھوکہ ہو گیا

    پزمان ایونٹس کمپنی نے فضا علی اور ساحر علی بگا کے ساتھ فراڈ‌کر دیا. اس کمپنی سے سلمان علی خلجی ، طارق سندھو و دیگر نے ساحر علی بگا اور فضا علی کے ساتھ رابطہ کرکے ان کو بہاولپور نور محل میں ہونے والے ایک شو کے لئے بک کیا. انکو کہا کہ پے منٹ‌آپ کو شو سے ایک دن پہلے مل جائیگی . لیکن ایسا نہ ہو سکا. آج کے دن نور محل میں شو ہے لیکن فضا علی کے مطابق اس کمپنی سے کسی نے بھی فضا اور ساحر کی ٹیم کا فون نہیں اٹھایا اور نہ ہی ان کے میسجز دیکھے ہیں اور ن ہی ان کو پے منٹ‌دی ہے. فضا نے ایک وڈیو بنا کر سب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ناموں

    کا استعمال کرکے ٹکٹیں فروخت کی جا رہی ہیں یہ سب فراڈ ہیں پلیز آپ ان سے بچیں. فضا علی نے مزید کہا کہ ہم نور محل کے ہونے والے شو کا بکل بھی اب حصہ نہیں ہیں‌ ہمارے ناموں پر ٹکٹیں فروخت کی گئی ہیں. فضا علی نے مزید کہا کہ میں نے اور ساحر علی بگا نے جب ڈائریکٹ ان فراڈیوں کو کالز کیں تو انہوں نے ان نان نمبر جانتے ہوئے فون اٹھا لیا لیکن کہا کہ آپ کو کال بیک کرتے ہیں لیکن کال نہیں‌کی لہذا ہمارے نام پر ٹکٹیں خریدنے والے جان لیں کہ ہم دونوں اس شو میں نہیں آئیں گے لہذا ان سے بچیں.

  • اور فرح خان  نے سلمان خان کی جگہ لے لی

    اور فرح خان نے سلمان خان کی جگہ لے لی

    بگ باس 16 کامیابی سے جاری ہے ، سلمان خان نے بگ باس کی میزبانی کے فرائض بخوبی انجام دئیے لیکن جب بگ باس کو چار ہفتوں کے لئے مزید بڑھایا گیا تو سلمان خان اپنا کنٹریکٹ بڑھانے نے کی بجائے جتنا ان کا کنٹریکٹ تھا اس کے حساب سے شوز کرکے چلے گئے. اس کے بعد اس شو کی میزبانی تھما دی گئی ہے فرح خان کے ہاتھوں میں. معروف فلم میکر فرح‌خان نے گزشتہ روز ویک اینڈ کا وار کیا اور انہوں‌نے شو شروع ہوتے ہی کہا کہ میں سلمان خان نہیں‌ہوں فرح خان ہوں ، مجھے اس شو کو ہوسٹ کرنے کا موقع ملا ہے بگ باس میرا پسندیدہ شو ہے اور میں نے جب بھی اس شو کی میزبانی کی ہے بہت مزا آیا ہے اس بار بھی یقینا ایسا ہی تجربہ ہو گا. فرح‌خان نے گھر کے شرکاء سے بات ان کو اطلاع

    دیتے ہوئے کی اور اطلاع تھی فلم پٹھان کی کامیابی کی . انہوں نے کہا کہ آپ سب کو مبارک ہو فلم پٹھان سپر ڈوپر ہٹ ہو گئی ہے، اور آپ سب جب باہر آئو گے تو ضرور دیکھنے جانا. فرح‌خآن نے گھر والوں کے ساتھ کچھ مستی کی اور ان سے کچھ سنجیدہ باتیں بھی کیں. یوں سلمان خان کی جگہ لیتے ہوئے فرح‌خان نے ویک اینڈ کا وار اچھے سے ہوسٹ کیا . فرح خان اب بگ باس کی فائنل تک شو کی میزبانی کریں گی.