Baaghi TV

Tag: celebrities

  • اللہ آُپکو اقراء جیسی تین بیویاں دے ، یاسر حسین کو کسی ان نان نمبر سے میسج

    اللہ آُپکو اقراء جیسی تین بیویاں دے ، یاسر حسین کو کسی ان نان نمبر سے میسج

    جب سے فیروز خان نے یاسر حسین کا نمبر لیک کیا ہے ان کو مختلف نمبروں سے میسجز موصول ہورہے ہیں جن کے وہ سکرین شارٹس بھی سوشل میڈیا پر لگا رہے ہیں. یاسر حسین نے جو پہلا سکرین شارٹ شئیر کیا اس میں لکھا ہے کہ بھائی مجھے آپ کی فلم جاوید اختر دیکھنی ہے یہ صرف اس شہر میں ریلیز نہیں ہوئی جہاں میں رہتا ہوں کچھ بتائیے میں کیا کروں ، یاسر حسین نے جواب میں کہا کہ ابے جاوید اختر نہیں‌جاوید اقبال . یاسر نے ایک اور سکرین شارٹ شئیر کیا ہے جس میں کسی نے ان کو لکھا ہے کہ بھئی میرا نمبر بلاک نہ کرنا پلیز مجھے بابر اعظم کا نمبر دیدو ، اللہ تمہیں کبیر جیسے تین بیٹے اقراء جیسی تین بیویاں دے گا. اس کے جواب میں یاسر حسین نے لکھا کہ یار فیروز خان سے ہی بابر اعظم کا نمبر

    لے لے نا ، ویسے بھی وہ سب کے نمبرز لیکر کررہا ہے. اور ایسی دعائیں نہ دو کہ میری بیوی مجھے مارے. اس سکرین شارٹ‌کے مطابق یاسر حسین نے یہ جواب دیکر میسج کرنے والے کو بلاک کر دیا. یوں فیروز خان نے تمام آرٹسٹوں‌کی زندگیوں‌کے سکون کو حرام کر دیا ہے. یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں‌یہ بھی لکھا ہے کہ ایک پاگل نے اپنی بیوی کو پہلے مارا اور پھر سب کے نمبرز لیک کر دئیے.

  • فیروز خان نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل کا رد عمل

    فیروز خان نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل کا رد عمل

    فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے فیروز خان کی جانب سے آرٹسٹوں نے ذاتی نمبرز سوشل مٰیڈیا پر جاری کرنے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسان جب صبح صبح اٹھتا ہے تو یقینا سوشل میڈیا پر جاتا ہےمیں بھی جب سوشل میڈیا پر گئی تو پتہ چلا کہ ایک جاہل آدمی (فیروز خان) نے ساتھیوں کو نہ صرف لیگل نوٹس بھیجا ہے بلکہ ان کے ذاتی فون نمبرز اور گھر کے ایڈریس تک سوشل میڈیا پر جاری کر دئیے ہیٰں. یہ ایک بنیادی سطح کی تمیز ہے جو سب میں ہوتی ہے کہ کسی کی ذاتی انفرمیشن کو پبلک نہیں‌ کرنا. مجھے تو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ کوئی ایسا کر سکتا ہے جو فیروز خان نے کیا ہے. اگر فیروز خان نے پبلک کو بتانا تھا کہ انہوں نے چند فنکاروں‌ کو قانونی نوٹس بھیجے ہیں تو ان کے نام لکھ دینا کافی تھا، گھر کے ایڈریس اور فون نمبرز شئیر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟‌. کسی دوست کا نمبر کسی کے ساتھ شئیر کرنا ہوتو ہم وہ بھی اگلے سے

    اجازت لیکر کرتے ہیں لیکن فیروز خآن نے سب آرٹسٹوں کے ہی نمبرز اور ایڈریس سوشل میڈیا پر ڈال دئیے. فیروز خان نے تو تمیز کو تھیلی میں ڈال کر باہر پھینک دیا اور گند کر ڈالا . مجھے تو فیروز خان کا وکیل بھی جاہل ہی لگتا ہے جس نے فیروز خان کو ایسا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہو گا کہ آپ ایسا کر سکتے ہیں کوئی مسئلہ نہٰیں. اس وکیل کو لائسنس کس نے دیا؟ جہالت میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے شاید اس وکیل نے جس نے اپنے ہی کلائنٹ‌کو رسوا کروا دیا .اس جاہل آدمی فیروز نے جو کیا ہے اس کے نتیجے میں اس کے ساتھ کچھ ایسا ہونا چاہیے کہ یہ اور اس جیسے اور بھی لوگ یاد رکھیں اور ایسی حرکت کرنے سے پہلے سو بار سوچیں .

  • فیروز خان نے میری زندگی کو خطرے میں ڈالا ، میں قانونی راستہ اختیار کروں گی منا ل خان

    فیروز خان نے میری زندگی کو خطرے میں ڈالا ، میں قانونی راستہ اختیار کروں گی منا ل خان

    اداکارفیروز خان جن کے بارے میں جب ان کی اہلیہ علیزے سلطان نے انکشاف کیا بلکہ تشدد کی تصاویر وائرل کیں تو کچھ سلیبرٹیز نے فیروز خان کا ساتھ دینے کے بجائے ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے حق میں بیانات دئیے. اس چیز کا غصہ فیروز خان نے نکالا ان سب کو قانونی نوٹس بھیج کر جنہوں‌نے علیزے کے حق میں بیانات دئیے. فیروز خان نے جن سلیبرٹیز کو قانونی نوٹس بھیجا اور تحریری طور پر معافی مانگنے کے لئے کہا ان میں اداکارہ منال خان کا نام بھی شامل ہے. فیروز خان نے ان کے گھر کا ایڈریس اور فون نمبر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا. ایمن خان نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میرے فون نمبر سمیت میری ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں. یہ ایک گھٹیا حرکت ہے جو فیروز خان نے کی

    ہے. ان کی اس ھرکت نے مجھے زہنی طور پر پریشان کر دیا ہے اور مجھے سینکڑوں کالز اور میسجز موصول ہو رہے ہی. میری سیکیورٹی خطرے میں ڈالی گئی ہے. میں نہ صرف ذہنی طور پر پریشان ہوں بلکہ مجھے کئی نمبروں سے ڈرایا دھمکایا بھی جا رہا ہے. فیروز خان کا ایسا کرنا غیر قانونی ہے. میں فیروز خان کے خلاف سخت قانونی ایکشن لوں گی کیونکہ میری اور میری فیملی کی زندگی اور سکون کو خطرے میں ڈالا گیا ہے.

  • منیب بٹ کا مردوں کو ایک مشورہ

    منیب بٹ کا مردوں کو ایک مشورہ

    منیب بٹ اور ایمن خان نے دونوں نے حال ہی میں ایک وڈیو بنائی ہے اس میں انہوں‌نے ایک کمرشل کا زکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کمرشل دیکھ کر بہت اچھا لگا کیونکہ اس کمرشل میں گھر داری کو دکھایا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ مردوں کو چاہیے کہ عورتوں کی گھر کے کاموں میں مدد کریں. ایمن نے کہا کہ گھر میں‌کوئی ڈنر ہو یا دعوت اس میں خواتین کچن میں‌لگی ہوتی ہیں وہ نہ دعوت کو انجوائے کرپاتی ہیں اور نہ ہی ڈنر کو. تو مردوں کو چاہیے کہ وہ عورتوں‌کی مدد کریں گھر کے کام کرنا صرف عورت کی زمہ داری نہیں‌ہے بلکہ مردوں‌کو بھی اس میں اپنا حصہ

    ڈالنا چاہیے. منیب بٹ نے کہا کہ عورتوں کا بھی حق ہے کہ وہ دعوت ڈنر کو انجوائے کریں‌، مرد اس میں ان کے کاموں‌میں‌مدد کر دیں تو ان کا بھی بوجھ ہلکا ہو سکتا ہے اور وہ بھی گھر میں ہونے والی پارٹیز کو انجوائے کر سکتی ہیں. ایمن نے کہا کہ میں اور منیب گھر میں مل کر کام کرتے ہیں اور ہمارے دوستوں‌نے آنا ہو یا فیملی نے ہم دونوں مل کر انتظامات کرتے ہیں. منیب نے کہا کہ مرد اپنی مائوں بہنوں بیٹیوں کی کچن کی ذمہ داریوں‌کو اگر بانٹ لیا کریں‌تو خواتین کے لئے بھی آسانی ہو جاتی ہے .

  • اور جب نسیم وکی کی والدہ نے نبیل ظفر کو کراری جگت لگائی

    اور جب نسیم وکی کی والدہ نے نبیل ظفر کو کراری جگت لگائی

    اداکار نبیل ظفر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں ایک بار نسیم وکی کے گھر گیا ملاقات نہ ہو سکی ، تو نسیم وکی کی والدہ نے نسیم سے کہا کہ آج تمہارا ایک دوست آیا تھا ، ان کو میرا نام لینا نہیں آرہا تھا یا میرا نام وہ بھول رہی تھیں ، نسیم وکی نے کہا کہ امی جی کونسا دوست تو انہوں نے کہا کہ وہی جندرے کے منہ والا ، یعنی تالے کے منہ والا . نبیل نے کہا کہ میرا نسیم وکی اور ان کی والدہ کے ساتھ بہت پیار تھا. اسی بات سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کی جگتوں کا کوئی ثانی نہیں‌. اور لاہور ٹریننگ کے حوالے سے بہت آگے ہے یہاں رہنے والا دنیا میں‌کہیں بھی مار نہیں کھاتا. انہوں نے مزید کہا کہ میری زندگی پر اگر کوئی فلم بنے تو اسکا نام ہو گا ندیم سے نبیل تک کا سفر. اس میں ، میں خود

    ہی مرکزی کردار کروں گا. نبیل نے مزید کہا کہ میں اپنی اہلیہ کو بہت تحفے دیتا ہوں میں اس چیز پر بہت یقین رکھتا ہوں‌کہ تحفے دینے سے محبت بڑھتی ہے. نبیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے بچپن میں بہت مار پڑتی تھی کیونکہ میں بہت شرارتی ہوا کرتا تھا. گلی ڈنڈا ، قنچے ، اور کرکٹ‌کھیلا کرتا تھا میری جب بھی باری آتی تھی بیٹنگ کی میری امی بھی گھر سے ڈناڈا لیکر چل پڑتی تھی. یوں میرا بچپن بہت یادگار گزرا.

  • افتخار ٹھاکر کی ڈگری پر نیویارک اکیڈمی نے سوالات کیوں اٹھائے؟‌

    افتخار ٹھاکر کی ڈگری پر نیویارک اکیڈمی نے سوالات کیوں اٹھائے؟‌

    معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر کہتے ہیں کہ کیرئیر کے آغاز کی بات ہے کہ میں ایک ڈرامہ کرنے کے لئے امریکہ گیا ، وہاں میرا جھگڑا کسی بندے سے ہو گیا وہ بہت طاقتور تھا ، ڈرامہ ختم ہو گیا پاکستان واپس جانے کا وقت آگیا ، میں‌نے محسوس کیا کہ یہ بندہ تو بہت طاقتور ہے شوبز حلقوں میں اسکا بڑا نام ہے او یہ مجھے کسی صورت وہاں کام نہیں‌کرنے دے گا. میں نے اپنے ایک دوست کے ساتھ بات کی اس نے کہا کہ تم کچھ عرصہ یہیں رہو،جب اسکا غصہ ٹھنڈا ہوجائیگا تب واپس چلے جانا. مجھے اسکا مشورہ سمجھ میں آیا لہذا میں نے نیویارک میں‌قیام کیا ، میں نے بی اے کر رکھا تھا ، اپنی ڈگریاں پاکستان سے منگوائیں لیکر نیویارک اکیڈمی چلا گیا ، کہ کچھ پڑھ لوں ، انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا بی اے ہے

    ہمارے لئے میٹرک ہے ، میں بہت پریشان ہوا ہمت نہ ہاری اور دوبارہ سے پڑھائی کی ڈگری لی، سوا تین سال وہاں رہا، وہاں مجھے اچھی نوکری مل گئی ، پانچ لاکھ مہینہ اور ایک گاڑی تھی میرے پاس ، لیکن میں نے پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کیا تومیری کمپنی والے حیران ہوئے بولے کیوں جا رہے تو میں‌نے کہا کہ میرا مشن تھا پڑھنا وہ میں نے پڑھ لیا اب میں اپنے ملک واپس جائونگا مجھے واپس آکر افتخار ٹھاکر بننا تھا لہذا میں واپس آیا اور ویسے بھی اس ملک نے مجھے عزت دی تھی میں کیسے اسکو چھوڑ‌سکتا تھا.

  • سجل علی نے شئیر کیا تکلیف دہ وقت سے گزرنے کا تجربہ

    سجل علی نے شئیر کیا تکلیف دہ وقت سے گزرنے کا تجربہ

    باصلاحیت اداکارہ سجل علی جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں ، انہوں نے اداکار احد رضا میر کے ساتھ شادی کی ، شروع میں تو ان کی شادی کافی اچھی چلتی رہی لیکن بعد ازاں ان کے رشتے میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئیں اور انجام انکی علیحدگی کی صورت میں نکلا. دونوں نے گوکہ آج تک اپنی طلاق کی خبروں‌کی تصدیق یا تردید نہیں‌ کی لیکن دونوں ایک دوسرے سےالگ رہتے ہیں. سجل علی نے حال ہی میں کہا ہے کہ انسان اپنی زندگی میں‌ تکلیفوں سے بھی گزرتا ہے اس وقت مایوسی اس پر حاوی ہوتی ہے لیکن اللہ وقت کے ساتھ ساتھ انسان کو صبر اور حوصلہ دے دیتا ہے اسکی توقعات سے بھی زیادہ حوصلہ دیتا ہے. انہوں نے یہ کہا اس بات پر یقین مجھے زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے.

    یاد رہے کہ سجل علی آج کل ڈرامہ سیریل ان کہی میں‌نظر آرہی ہیں، اس میں ان کا کردار مختلف نظر آرہا ہے ، اس میں ان کو بلال عباس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ، بلال عباس کےساتھ سجل علی کی آن سکرین جوڑی کو کافی سراہا جاتا ہے . ان کے پہلے بھی ایک ساتھ پراجیکٹس آچکے ہیں جن میں رنگریزہ قابل زکر ہے دونوں نے فلم کھیل کھیل میں ، بھی کام کیا اور شائقین کی داد سمیٹی.

  • بگ باس کون جیتے گا؟ ساجد خان نے بتا دیا

    بگ باس کون جیتے گا؟ ساجد خان نے بتا دیا

    معروف فلم میکر ساجد خان جو کہ بگ باس 16 میں بطور کنٹسیٹنٹ‌ شریک ہوئے انہوں نے بگ باس میں اچھا کھیلا لیکن جیسے ہی بگ باس کا چار ہفتے کا دورانیہ بڑھایا گیا تو ساجد خان کو شو چھوڑنا پڑا کیونکہ ساجد خان نے شوٹنگ کے لئے کسی کو ڈیٹس دے رکھی تھیں. ان کے ساتھ گھر سے عبداللہ جنہیں‌ بگ باس میں عبدو بھی کہا جاتا تھا انہوں نے بھی بگ باس کا گھر انہی وجوہات کی بناء پر چھوڑ‌دیا. ساجد خان جب سے گھر سے باہر گئے ہیں ان سے انٹرویوز ہو رہے ہیں وہ کسی بھی ایونٹ میں‌جاتے ہیں ان کو میڈیا گھیر لیتا ہے. حال ہی میں انہوں نے ایک ایونٹ میں شرکت کی ان سے جب پوچھا گیا کہ بگ باس میں جانے کا تجربہ کیسا رہا تو انہوں‌نے کہا کہ میرا وہاں کا تجربہ بہت اچھا رہا بہت کچھ مشاہدہ کیا اور سیکھنے کا موقع بھی ملا. ایک سوال

    کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بگ باس کے تمام شرکاء ہی بہت اچھے اور پاپولر ہیں لیکن مجھے جو لگتا ہے اس حساب سے شیو ٹھاکرے بگ باس 16 جیتیں گے. انہوں نے کہا کہ باقی جنتا فیصلہ کریگی کہ کس کو بگ باس جیتنا چاہیے. یاد رہے کہ ساجد خان پر جنسی ہراسانی جیسے الزامات ہیں انہیں بگ باس سے نکالے جانے کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا لیکن بگ باس کی انتظامیہ نے ایسا نہ کیا.

  • میشا شفیع فیروز خان کے مقابلے میں‌ فرحان، یاسر ، ثروت د دیگر کے ساتھ کھڑی ہو گئیں

    میشا شفیع فیروز خان کے مقابلے میں‌ فرحان، یاسر ، ثروت د دیگر کے ساتھ کھڑی ہو گئیں

    جیسا کہ کل سےاداکار فیروز خان اپنے ساتھی فنکاروں‌کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج چکے ہیں اور ان سے 15 دن کے اندر تحریری معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے اس کے بعد فیروز خان کی اس حرکت پر ان کو شدید تنقید کا سامنا ہے، اداکارہ ثروت گیلانی کےشوہر فہد مرزا نے فیروز خان کو نہ صرف بے وقوف کہا بلکہ کہا کہ اب تو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے علیزے سچی تھی . فہد کے بعد اب میدان میں آ گئی ہیں اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع انہوں نے کہا ہے کہ میں ہتک عزت جیسے کیس کی تکلیف کو اچھی طرح‌سمجھتی ہوں ، میں ان سب کو جو اس گھٹیا کیس پر پریشان ہو رہے

    ہیں ، وہ پریشان نہ ہوں اس کیس میں‌ فیروز خان سب کچھ ہارنے جا رہے ہیں، ان کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئیگا . میری آپ سب کے ساتھ ہمدردیاں ہیں خصوصی طور پر علیزے سلطان جو کہ فیروز خان کی سابقہ اہلیہ ہیں ان کے ساتھ ہیں. یوں میشا شفیع نے لے لیا آڑھے ہاتھوں فیروز خان کو فنکاروں کو لیگل نوٹس بھیجنے پر اور ساتھ ہی کہہ دیا کہ فنکار بالکل بھی پریشان نہ ہوں فیروز خان کو آخر میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا.

  • اقراء عزیز اور یاسر کا انڈین گانے پر رقص

    اقراء عزیز اور یاسر کا انڈین گانے پر رقص

    اقراء عزیز اور یاسر حسین شوبز کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ہیں. حقیقی زندگی کی یہ جوڑی سکرین پر ایک ساتھ بہت کم دیکھنے کو ملی ہے .دونوں نے ایک ساتھ ڈرامہ سیریل جھوٹی میں کام کیا تھا. دونوں کو آن سکرین ایک ساتھ کافی پسند کیا گیا. اقراء اور یاسر دونوں ہی کافی بلنٹ ہیں ، ان کے دل میں جوتا ہے بول دیتے ہیں اور کسی سے بھی ڈرتے نہیں. اقراء اور یاسر نہاہت ہی خوشگوار اذدواجی زندگی بسر کررہے ہیں. ھال ہی میں دونوں کو ایک شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے دیکھا گیا. اقراء اور یاسر نے ہرتیک روشن اور پریتی زنٹا کے گانے بھمرو پر ڈانس کیا، ان کے ڈانس کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے. اقراء اور یاسر نے نہایت ہی پرفیکٹ انداز میں ڈانس کیا ہے جس کو ان دونوں کے مداح دیکھ کرکافی محظوظ ہو رہے ہیں.

    یاد رہےکہ یاسر اور اقراء کی ایک بیٹی ہے ،اقراء نے بیٹی کی پیدائش کے بعد پھر سے کام شروع کر دیا ہے گو کہ ابھی تک وہ کسی ڈرامہ میں نظر نہیں آئیں لیکن آن سیٹ ان کے کافی پراجیکٹس ہیں ان کے مداح ان کے پراجیکٹس کے منتظر رہتے ہیں دوسری طرف یاسر حسین جاوید اقبال پارٹ ٹو میں بھی کام کررہے ہیں.