Baaghi TV

Tag: celebrity news

  • راکھی ساونت کو گرفتار کر لیا گیا

    راکھی ساونت کو گرفتار کر لیا گیا

    بالی وڈ کی ڈرامہ کوئین کہلائی جانے والی راکھی ساونت کو گرفتار کر لیا گیا ہے. ان کی گرفتاری اس وقت ہوئی جب وہ اپنی بنائی ہوئی ڈانس اکیڈمی کا افتتاح کرنے والی تھیں کہ وہاں پولیس پہنچ گئی اور راکھی کو گرفتار کرکے لے گئی. میڈیا اور مہمانوں‌کی موجودگی میں راکھی کو گرفتار کر لیا گیا، انہیں اپنی اکیڈمی کا افتتاح بھی نہ کرنے دیا گیا ایسا لگتا ہے کہ جیسے سوچ سمجھ کر اس موقع کا انتخاب کیا گیا، راکھی ساونت کو گرفتار شرلین چوپڑا کی طرف سے کروائی گئی ایف آئی آر کے نتیجے میں کیا گیا . شرلین چوپڑا اکثر راکھی ساونت اور عادل درانی کو لیکر طنزیہ وڈیز بناتی رہتی ہیں اور لیتی ہیں راکھی ساونت کو آڑھے ہاتھوں. راکھی اب چونکہ گرفتار ہو چکی ہیں ان کی وکیل اس کیس کو کس طرح‌سے آگے لیکر چلتی ہیں اور عادل درانی کس طرح‌سے اپنی اہلیہ کی جان اس کیس سے چھڑواتے ہیں یہ دیکھنا دلچپسی سے خالی نہیں ہوگا. یاد رہے کہ

    راکھی ساونت کی زندگی اس وقت مسائل میں گھری ہوئی ہے وہ اپنی ماں کی دن بہ دن بگڑتی ہوئی حالت کے باعث پریشان ہیں. ان کی ماں کے پورے جسم میں کینسر پھیل چکا ہے ڈاکٹرز علاج کر رہے ہیں لیکن بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آرہی. راکھی دن رات ہسپتالوں کے چکر لگا رہی تھیں ایسے میں ان کی گرفتاری یقینا ان کے لئے زیادہ تکلیف دہ ہے.

  • آفریدی لڑکی سمجھ کرفون پر کرتے رہے بات، سامنے آیا تو نکلا لڑکا

    آفریدی لڑکی سمجھ کرفون پر کرتے رہے بات، سامنے آیا تو نکلا لڑکا

    پاکستان کے قومی کھلاڑی شاہد آفریدی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ فون پر لڑکی سمجھ کر بات کرتے رہے تا ہم بعد میں جب لڑکی کو شادی کے لئے بلایا تو وہ لڑکا نکلا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے جذباتی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل راؤنڈر ہوں ناں، غصہ بھی آتا ہے اور رومانٹک بھی ہوں، نجی ٹی وی کے اینکر شاہزیب خانزادہ نے بتایا کہ شاہد آفریدی جب کیریئرکے عروج پر تھے اور دنیا ان کیلئے پاگل تھی تو وہ ایک انسان سے فون پر بات کرتے تھے اس وقت فون مہنگا ہوتا تھا یہاں تک کہ آسٹریلیا سے بھی انہیں کالز کرتے تھے شاہد آفریدی نے اس انسان کو شادی کیلئے بلا بھی لیا اور پھر جب لالا شاہد آفریدی نے دروازہ کھولا تو سرپرائز یہ ملا کہ وہ لڑکا تھا جو لڑکی کی آواز میں شاہد آفریدی سے بات کرتا تھا

    پروگرام کے دوران شاہد آفریدی نے خود بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس کی آواز اتنی پیاری تھی کہ میں آسٹریلیا سے اس کو فون کرتا تھا حالانکہ اس وقت ہمارے پاس موبائل وغیرہ نہیں تھا کارڈ لے کرہوٹل سے فون ملاتا تھا اور کئی کئی گھنٹے بات کرتے تھے ،جب شاہد آفریدی کو یہ سرپرائز ملا کہ دراصل وہ لڑکی نہیں لڑکا ہے اس پر شاہد آفریری نے کہا کہ وہ عید کے دن ہی سامنے آیا تھا ، پھر میں نے اس لڑکے کو دوسرے کھلاڑیوں کیخلاف استعمال بھی کیا اور وہ لڑکی بن کر ان سے بات کرتا تھا دو تین لڑکوں نے تو اس کو شادی کی پیشکش بھی کردی تھی لیکن وہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی نہیں تھے

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • للت مودی کورونا کا شکار حالت بگڑ گئی ، سشمیتا سین کے بھائی نے صحیتابی کی دعا کی

    للت مودی کورونا کا شکار حالت بگڑ گئی ، سشمیتا سین کے بھائی نے صحیتابی کی دعا کی

    انڈین پریمیئر لیگ کے بانی للت مودی آج کل کورونا کو شکار ہیں ان کی حالت خاصی خراب بتائی جاتی ہے. للت مودی نے اپنی اس حالت کی آگاہی اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شئیر کی . انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ میں 24×7 بیرونی آکسیجن سپورٹ پر ہوں. انہوں نے کہا کہ میری صحت دو ہفتوں کے کورونا میں دو بار شدید بگڑ گئی تھی. مجھے کورونا کے ساتھ انفلوئنزا اورنمونیا بھی ہوا۔للت مودی نے مزید کہا کہ مجھے صحت یاب ہونے کے لیے ابھی بھی وقت درکار ہے میں فی الحال 24×7 بیرونی آکسیجن سپورٹ پر ہوں. جیسے للت مودی نے اپنی

    صحت کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دی تو اس کے بعد اس پوسٹ پر للت مودی کے دوستوں اور چاہنے والوں کے کمنٹس آنا شروع ہو گئے کسی نے صحتیابی کی دعا دی اور کسی نے حال پوچھا. للت مودی کی سابقہ گرل فرینڈ سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین نے بھی للت مودی کی پوسٹ پر ان کی جلد صحیتابی کی دعائیں کیں. ہر بھجن سنگھ نے بھی لکھا کہ پا جی جلدی ٹھیک ہوجائو. یاد رہے کہ للت مودی ہسپتال کے بستر سے اپنی کچھ تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کیں جس سے ان کے چاہنے والوں‌کو ان کی طبیعت کی خرابی کا اندازہ ہوا.

  • عامر لیاقت سے شادی پیسے کے لئے نہیں کی تھی طوبی انور

    عامر لیاقت سے شادی پیسے کے لئے نہیں کی تھی طوبی انور

    اداکارہ و ماڈل طوبی انور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں‌نے کھل کی ہے پہلی بار اپنی شادی اور طلاق پر بات انہوں‌نے کہا ہے کہ لوگوں نے مجھ پر الزامات لگائے کہ میں نے عامر لیاقت حسین سے شادی پیسوں کے لئے کی تھی. ایسی کوئی بات نہیں تھی میں خود ایک بہت اچھے گھرانے سے تعلق رکھتی تھی ہماری فیملی پڑھی لکھی تھی، پیسے کی کمی نہ تھی ، میرے والد نے مجھے ہر جگہ گھمائی تھی. طوبی انور نے مزید یہ بھی کہا کہ جب میری شادی ہوئی اس وقت میں بہت چھوٹی تھی مجھے بہت ساری باتوں کا علم نہ تھا یہی وجہ ہے کہ بعد میں خرابیاں بھی پیدا ہوئیں. طوبی نے کہا کہ ہم نے شادی کر لی تھی لیکن انائونس نہیں‌کیا تھا کیونکہ ہم مناسب وقت کا انتظار کررہے تھے لیکن ہمارے بتانے

    سے پہلے ہی ہماری شادی کی خبر لیک ہو گئی اس کے بعد سوشل میڈیا پر جو کچھ ہوا اسکو یاد کرکے آج بھی پریشان ہو جاتی ہوں میری کردار کشی کی گئی ، مجھے قتل ، ریپ کی دھمکیاں ملیں‌یہ سب کچھ میرے لئے نیا تھا جس نے مجھے شدید پریشان کیا. یوں طوبی انور نے پہلی بار اپنی شادی اور طلاق کے سوالوں کا جواب دیا اور کلئیر کیا کہ انہوں نے یہ شادی پیسے کے لئے نہیں کی تھی.

  • راکھی کو پریگنینسی چھپانے کا کس نے کہا اور کیوں ؟‌

    راکھی کو پریگنینسی چھپانے کا کس نے کہا اور کیوں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت ہیں شدید پریشان وہ اپنی زندگی کے بد ترین دور سے گزر رہی ہیں. ایک طرف ان کے شوہر نے شادی تو مان لی ہے لیکن دوسری طرف ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس شادی کے منظر عام پر آنے سے خوش نہیں ہیں. راکھی ساونت کی پریگنینسی کی خبریں گزشتہ روز سے گردش کررہی تھیں اس حوالے سے انہوں نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں پرینگنینٹ‌ تھی اور میری پریگنینسی تین ماہ کی تھی، جب عادل کو اس چیز کا پتہ چلا تو انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی کو نہیں بتاتی سب سے چھپانی ہے. لہذا مجھے چھپانا پڑا. میری پریگنینسی ضائع ہو گئی ، ضائع کیسے ہوئی اس پر راکھی نے بات کرنے سے گریز کیا انہوں‌نے کہا کہ میں ایسی کوئی بات نہیں‌کرنا چاہتی کہ جس سے میرے

    شوہر کے بارے میں غلط باتیں ہوں لوگ اسکو برا بھلا کہیں. راکھی نے کہا کہ میں کس سے اپنے دل کی بات جا کر کہوں ، میں کس کو بتائوں‌ کہ میں کتنی دکھی انسان ہوں، لوگوں کو لگتا ہے کہ میں ڈرامہ کرتی ہوں لیکن ایسا نہیں ہے میں دل سے بات کرتی ہوں. میں اس وقت اپنی زندگی کے بدترین دور سے گزر رہی ہوں مجھے نہیں سمجھ آرہی کہ میں کیا کروں.

  • سلمان خان نے راکھی ساونت کو کیا کرنے سے منع کیا؟‌

    سلمان خان نے راکھی ساونت کو کیا کرنے سے منع کیا؟‌

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت اپنی والدہ کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے کافی پریشان ہیں. وہ دن رات ہسپتالوں کے چکر لگا رہی ہیں. عادل درانی نے راکھی کے ساتھ اپنی شادی مان تو لی ہے لیکن راکھی مسلسل پریشان ہیں ایسا لگتا ہےکہ ابھی بھی ایسا کچھ ہے جسکو راکھی چھپا رہی ہیں وہ اپنی والدہ کے علاوہ اپنے رشتے سے بھی پریشان ہی دکھائی دے رہی ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ چہرے پر جھوٹی خوشی سجا لیتی ہیں جب عادل کا نام لیا جاتا ہے. راکھی ساونت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سلمان خان نے مجھے کہا تھا کہ میں تمہارا گھر بسانے کی کوشش کررہا ہوں، لیکن تم نے میرا نام نہیں‌لینا لیکن میں‌سلمان خان کا نام لیے بغیر نہیں رہ سکتی. ان کا شکریہ ادا کئے بغیر نہیں رہ سکتی. یہی نہیں

    بلکہ سلمان خان نے میری ماں کے علاج کے لئے بھی میری بہت مدد کی ہے اور مسلسل کررہے ہیں، راکھی ساونت نے کہا کہ عادل سے بہت کہتی رہی کہ شادی انائونس کرو لیکن وہ کہتا تھا کہ میرا کیرئیر ختم ہو جائیگا تو میں کہتی تھی کہ کونسا کیرئیر ؟ جن کی شادیاں ہوتی ہیں تو کیا ان کا کیرئیر ختم ہوجاتا ہے ؟ تم ہماری شادی انائونس کرو لیکن وہ نہیں‌مانتا تھا لیکن سلمان خان کی بدولت ایسا ممکن ہوا ہے.

  • کترینہ کو کبھی دھوکہ نہیں دوں گا کیونکہ … وکی کوشل

    کترینہ کو کبھی دھوکہ نہیں دوں گا کیونکہ … وکی کوشل

    بالی وڈ اداکار وکی کوشل جو کہ کترینہ کیف سے بہت محبت کرتے ہیں وہ کترینہ کیف کی تعریف کرنے اور ان سے محبت جتانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے. وکی کوشل نے اپنے حالیہ بیان میں کترینہ کیف پر ایک بار پھر محبت جتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں کبھی بھی کترینہ کیف کو دھوکہ نہیں‌دوں گا کیونکہ اس نے اپنے پہلے کے تعلقات میں بہت چوٹ کھائی ہے لہذا میں ایسا کچھ نہیں‌ کرنا چاہتا یا کر سکتا کہ جس سے میری اہلیہ کترینہ کیف کو تکلیف پہنچے یا اس کے جذبات مجروح ہوں. وکی کوشل کترینہ کے شوہر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے مداح بھی ہیں وہ کہہ چکے ہیں‌کہ کترینہ میرا فخر ہے اور وہ بالی وڈ کی بہترین اداکارہ ہے انڈیا کے جو چند فنکار انڈیا کی انٹرنیشنل لیول پر نمائندگی کرتے ہیں کترینہ

    کیف کا ان میں‌شمار ہوتا ہے ، وکی کا یہ بھی ماننا ہے کہ آج کترینہ کیف جو کچھ بھی ہے اس کے پیچھے صرف ان کی خود کی محبت ہے انکو کسی نے سپورٹ نہیں‌کیا. یاد رہے وکی اور کترینہ کیف نے 2021 میں شادی کی اور دونوں نے محبت کی شادی کی ان کی شادی شائقین اور بالی وڈ انڈسٹری کے لئے ایک سرپرائز تھا کیونکہ ادھر انکی دوستی ہوئی ادھر شادی.

  • منیب بٹ کا فیروز کو مشورہ بولے وکیل تبدیل کرو

    منیب بٹ کا فیروز کو مشورہ بولے وکیل تبدیل کرو

    فیروز خان نے ایک ساتھ بہت سارے فنکاروں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اب ہر کوئی انکی اس حرکت پر رد عمل دے رہا ہے. منیب بٹ کی اہلیہ ایمن خان کا نمبر بھی فیروز خان نے لیک کیا ہے. ایمن نے سوشل میڈیا پر چند سکرین شارٹس بھی شئیر کئے ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کو مختلف نمبروں سے میسجز موصول ہورہے ہیں. ایمن خان ہی صرف اس وجہ سے تکلیف میں نہیں آئیں بلکہ ان کے شوہر بھی ہیں خاصے پریشان. انہوں‌ نے فیروز خان کو ایک مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا وکیل تبدیل کرو وہ تمہارے کیس کی وجہ سے یوٹیوب پر خوب سبسکرائبرزبڑھا رہا

    ہے اور لگتا ہے کہ یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا جب تک کہ اسکو سلور بٹن نہیں مل جاتا. منیب بٹ نےفیروز خان کو یہ مشورہ اس لئے دیا ہے کہ کیونکہ فیروز خان کا وکیل فیروز خان کے کیس کی ہر اپ ڈیٹ اپنے یوٹیوب چینل پر دے رہا ہے. یوں وہ اپنا یوٹیوب کا کاروبار بھی ساتھ ساتھ چکما رہا ہے. منیب بٹ نے فیروز خان کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے. اطلاعات یہ ہیں کہ منیب بٹ نے فیروز خان کو لیگل نوٹس بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی ہے.

  • مرد وہ ہے جو مرد کو مارے عورت تو پھول ہے یاسر نواز

    مرد وہ ہے جو مرد کو مارے عورت تو پھول ہے یاسر نواز

    اس وقت سوشل میڈیا پر صرف فیروز خان کے چرچے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو لیگل نوٹس بھیجنے کے بعد ان کے فون نمبرز لیک کر دئیے. اس پر شوبز انڈسٹری میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے. اب اداکار یاسر نواز بھی آگئے ہیں میدان میں انہوں نے فیروز خان کو طنز لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مرد وہ ہے جو مرد کو مارے عورت ذات تو پھول جیسی ہوتی ہے ، میرا پیار میری ماں ، میری پیاری بہن ، میری آخری محبت میری اہلیہ ہے. یوں یاسر نواز نے کچھ نہ کہہ کر بھی فیروز خان کو بہت کچھ کہہ دیا. دوسری طرف یاسر نوازکی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا

    صارفین کے کمنٹس بتا رہے ہیں کہ ان کی بات سے بہت سارے لوگ متفق ہیں. یاسر نواز کی ایسی پوسٹ کے بعد ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فیروز خان کی سائیڈ پر نہیں‌ کھڑے وہ نہ صرف اپنے شوبز کے ساتھیوں کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی تمام ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں. یاد رہے کہ فیروز خان نے ساتھیوں کے نمبرز شئیر کرنے پر تاحال معافی نہیں‌مانگی ، چوبیس گھنٹے گزر چکے ہیں.

  • میں علیزے کی سپورٹ نہیں چھوڑوں گی ثروت گیلانی کا فیروز خان کے گھٹیا وار کے بعد جواب

    میں علیزے کی سپورٹ نہیں چھوڑوں گی ثروت گیلانی کا فیروز خان کے گھٹیا وار کے بعد جواب

    فیروز خان نے جب سے اپنے ساتھیوں کے نمبرز لیک کئے ہیں سوشل میڈیا پر ایک ہلچل مچی ہوئی ہے. اور ان آرٹسٹوں کے فون مسلسل بج رہے ہیں، جس جس کے ہاتھ ان کے نمبرز لگے ہیں وہ سب انہیں کالز کر کے تنگ کررہے ہیں. اداکارہ ثروت گیلانی بھی فیروز خان کی اس نفرت کا شکار بنی ہیں ان کا بھی نمبر لیک کیا گیا ہے. ثروت گیلانی نے فیروز خان کی اس حرکت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا وکیل فیروز خان سے بات کریگا اور میں علیزے سلطان کی سپورٹ کرنے سے پیچھے نہیں‌ ہٹوں گی.یوں ثروت گیلانی نے دو ٹوک الفاظ میں فیروز خان کے لیگل نوٹس کو ہوا میں اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہمدردیاں آج بھی انکی اہلیہ کے ساتھ ہیں اور انہی کے ساتھ رہیں گے ثروت گیلانی سے پہلے ان کے

    شوہر فہد مرزا نے بھی فیروز خان کو پاگل انسان کہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو بھی کیا ہے وہ غلط کیاہے. دوسری طرف اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا ہے کہ فیروز خان تم نے جو ذاتی انفرمیشن شئیر کی ہے اسکو ڈیلیٹ کرو یہ مناسب بات نہیں ہے. یاد رہے کہ فیروز خان نے عثمان خالد بٹ کا نمبر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے اور انہیں بھی لیگل نوٹس بھیجا ہے.