Baaghi TV

Tag: celebrity news

  • واسع چوہدری شوبز میں کیسے آئے ؟‌

    واسع چوہدری شوبز میں کیسے آئے ؟‌

    احمد واسع نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ شوبز میں کیسے آئے . انہوں نے کہا کہ میرے ایک کزن حسیب خان تھے وہ اداکاری کرتے تھے میں ایک دن اس کے ساتھ شوٹنگ پر گیا ، ان کے سیٹ پر ایک گارڈ کا رول کرنے والا نہ آیا میں وہاں کھڑا تھا ، حسیب سے اس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ گارڈ کا رول کر لے گا ؟‌تو اس نے مجھ سے پوچھا میں نے ہاں بول دیا پندراں سیکنڈ کا کردار کیا اس کے بعد بس سلسلہ چل نکلا. انہوں نے کہا کہ لاہور سے کامیڈی بن کر کراچی جایا کرتی تھی لیکن ایک وقت آیا کہ کراچی کے کچھ چینلز نے کامیڈی سٹ کامز لینا بند کر دئیے یوں پھر کس کے لئے کامیڈی سٹ کامز بنائے جاتے اس چیز نے لاہور سے بننے والے کامیڈی پراجیکٹس کو ایک بڑا دھچکا لگایا. واسع چوہدری نے کہا کہ اچھی کامیڈی کی جائے تو بہت مشکل ہے بری کی جائے تو بہت آسان ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے میں ہوں شاہد آفریدی ، جوانی

    پھر نہیں آنی ون اور ٹو لکھی. میں نے ہمایوں سعید کو ایک دن کہا کہ ایک کہانی ذہن میں آئی ہے سیریل بنا لو اس نے کہانی سن کر کہا کہ نہیں یہ تو فلم بنی گی جب ہمایوں نے ایسا کہا کہ فلم بنے گی تو میں نے سوچا کہ بس اب یہ سیریل بھی نہیں بنے گا . ہم میں ہوں شاہد آفریدی میں لگ گئے اس کے بعد ہمایوں نے کہا کہ تم نے ایک آئیڈیا سنایا تھا اس پر فلم بناتے ہیں پھر میں ندیم بیگ اور ہمایوں سعید ایک ساتھ بیٹھے اور فلم پر کام شروع کر دیا میں نے فلم لکھی بنی اور سپر ہٹ ہو گئی .

  • سونم کپور ممبئی کی ٹریفک سے بیزار

    سونم کپور ممبئی کی ٹریفک سے بیزار

    انیل کپور کی بیٹی بالی وڈ اداکارہ سونم کپور جو کہ بغیر سوچے سمجھنے بولنے پر مشہور ہیں. انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ممبئی میں رہتی ہوں اور کہیں جانا ہو تو اتنا وقت لگ جاتا ہے آدھے گھنٹے کا سفر تین گھنٹوں میں طے ہوتا ہے . انہوں نے ایک ٹویٹ کے زریعے کہا کہ میں ممبئی کی آلودگی اور ٹریفک سے بہت بیزار ہوں شہر میں‌جگہ جگہ تعمیراتی کام ہو رہے ہیں اور آلودگی شہر میں بہت زیادہ بڑھ چکی ہے یہ سب کیا ہو رہا ہے. یوں سونم کپور برس پڑیں اپنے ہی شہر کی ٹریفک اور آلودگی پر. سونم کپور پہلی اداکارہ نہیں ہیں جنہوں نے ممبئی کی ٹریفک پر بات کی ہے اس سے پہلے بھی بہت سارے بالی وڈ اداکار ممبئی کی

    ٹریفک پر بات کر چکے ہیں. یاد رہے کہ سونم کپور نے بیٹی کی پیدائش کے بعد بالی وڈ کی فلموں سے کچھ عرصہ کے لئے بریک لیا ہے وہ کہتی ہیں کہ میں ابھی اپنے بے بی پر توجہ دے رہی ہوں تاہم فلموں میں‌کام کرنا نہیں چھوڑوں گی. میں نے ابھی یہ بھی پلان نہیں کیا کہ میری بیٹی کہاں تعلیم حاصل کریگی لندن یا ممبئی .

  • میں نے نہیں شوبز نے میرا انتخاب کیا ہے طوبی انور

    میں نے نہیں شوبز نے میرا انتخاب کیا ہے طوبی انور

    عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ طوبی انور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں ماڈلنگ کروں گی یا اداکاری کروں گی . انہوں نے کہا کہ مجھے ماڈلنگ کی بہت زیادہ آفرز آتی رہیں ، پھر میں‌نے بھی سوچ لیا کہ ٹھیک ہے اتنی آفرز آرہی ہیں تومیں‌کرکے دیکھ لیتی ہوں ماڈلنگ کی تو اچھا لگا پھر مجھے مزید آفرز آنے لگیں اور یوں کام چل نکالا . اس کے بعد اداکاری کی بھی آفرز آنے لگیں پھر میں نے اداکاری میں بھی قسمت آزمائی تو یہاں بھی مجھے کامیابی ملی . طوبی انور نے کہا کہ میں نے تھوڑا سا وقفہ دینے کے بعد پھر سے اداکاری شروع کر دی ہے ، صبح دس بجے کام شروع ہوتا ہے اور رات کو دس بجے ختم ہوتا ہے یوں صبح سے لیکر شام تک کام

    کرنا پڑتا ہے اور کرتی ہوں خوشی سے. لیکن اتنی مصروفیت میں خود کے لئے وقت ہی نہیں ملتا یہ ہی دوستوں کے ساتھ بات کرنے اور ملنے کا موقع ملتا ہے لیکن پھر بھی میں اپنی زندگی میں کافی زیادہ خوش ہوں . یاد رہے کہ طوبی انور کو اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ شادی کی . انہوں نے بہت جلد ہی اپنے شوہر سے خلع لے لی تھی اور کام سے بھی بریک لے لیا تھا.

  • حرامانی نے ہوٹلز میں‌جانا کیوں چھوڑا ؟‌

    حرامانی نے ہوٹلز میں‌جانا کیوں چھوڑا ؟‌

    اداکارہ حرا مانی جو کہ چھوٹی سکرین پر چھائی رہتی ہیں . ان کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جو انہوں نے اداکارہ ثمینہ پیرزداہ کو دیا ہے انہوں نے اس انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے ہوٹلز میں‌جانا کیوں چھوڑا؟ اور کیوں برینڈز کی چیزیں لینا چھوڑ دیں . انہوں نے روتے ہوئے ایک واقعہ سنایا اور کہا کہ ایک بار رات کے وقت میں کسی ہوٹل سے کھانا کھا کر نکلی اپنے بیٹے کےلئے کھانا پیک کروا کے گھر جا رہی تھی . میری گاڑی کے ساتھ ایک بچہ سویا ہوا تھا وہ میرے بیٹے کی عمر کا تھا چھوٹا تھا. جیسے ہی میں نے اسکو ہلایا وہ بھاگ گیا ، میں نے اسکو پکڑا وہ ڈر اور سہم گیا ، میں‌ نے اس کو کہا میں تمہیں کچھ نہیں‌کہہ رہی میں تمہیں کھانا کھلانے لگی ہوں. میں نے اسکو کھانا کھلایا میں بہت

    پریشان ہوئی اور بعد میں سوچا کہ ہم مہنگے کپڑے پہنتے شاپنگ کرتے ہیں ، بڑے ہوٹلز میں کھانا کھاتے ہیں ، اور یہاں بچوں کے پاس سونے کو جگہ نہیں ہے. بس وہ دن جائے آج کا آئے میں نے ہوٹلز میں‌جانا چھوڑ دیا مہنگی چیزیں خریدنا چھوڑ دیں . حرا مانی نے کہا کہ میں نے باقاعدہ سائیکیٹرسٹ کے پاس جا کر خود کے دماغ کو ان باتوں‌پر راضی کیا دنیا عارضی ہے اور ہمیں اس میں رہنے کےلئے فیک نہیں‌ بننا .

  • کوئی ادھار واپس نہ کرے تو اسکو گھر چھوڑ‌کر آتا ہوں فہد مصفطفی

    کوئی ادھار واپس نہ کرے تو اسکو گھر چھوڑ‌کر آتا ہوں فہد مصفطفی

    اداکار و پرڈیوسر فہد مصطفی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا کوئی ادھار واپس نہ کرے تو میں اسکو گھر تک واپس چھوڑ کر آتا ہوں. اگر کسی کے پاس پیسے نہیں‌ ہیں تو وہ مجھے ویسے ہی کہہ دے لیکن مجھ سے جھوٹ نہ بولے. فہد مصطفی نے کہا کہ مجھے ماہرہ خان بہت پسند تیھ اس کے ساتھ کام کرنے کی میری بہت زیادہ خواہش تھی . پانچ پراجیکٹ ہمیں آفر ہوئے کچھ پراجیکٹ میں نے رد کر دئیے کچھ ماہرہ خان نے یوں ہمیں‌موقع نہ مل سکا لیکن گزشتہ برس ان کے ساتھ فلم قائداعظم زندہ باد کرنے کا موقع ملا تو میں بہت خوش ہوا مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا ماہرہ کو میرے ساتھ کام کرکے کتنا اچھا لگا یہ تو وہی بتا سکتی ہیں. فہد مصطفی نے مزید کہا کہ زندگی میں ناکامی دیکھنا بہت

    ضروری ہے جس نے ناکامی نہیں دیکھی اسکو کامیابی کا کیا مزہ آئیگا. فہد مصطفی نے کہا کہ ایک بار بائیک چلانے کی کوشش کی لیکن نہیں چلا سکا . میں نے چھ ماہ بائیک چلا کر دیکھا لیکن محسوس کر لیا کہ میں بائیک والا آدمی نہیں ہوں ، میں بائیک پر ہائی پہ جا رہا تھا اور مجھے نیند آگئی اور میں نے بائیک چلانا چھوڑ دی. مجھے بہت سارے لوگوں نے آگے بڑھنے کا موقع دیا میں ان سب کا شکر گزار ہوں .

  • عادل نے راکھی سے شادی کا اعتراف کر لیا

    عادل نے راکھی سے شادی کا اعتراف کر لیا

    راکھی ساونت اور عادل درانی ان دنوں بہت زیادہ ہیں خبروں میں. راکھی ساونت کے مطابق ان کی عادل کے ساتھ شادی پچھلے سال مئی میں‌ہوئی تھی ، عادل نے انہیں‌کہا تھا کہ اس شادی کو تب تک چھپانا ہے جب تک کہ میری فیملی مان نہ جائے. لیکن راکھی نے شادی کی وڈیوز پبلک کر دیں تو عادل اس شادی سے انکار کرتے رہے لیکن تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ عادل اس شادی کو مان گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میں نے اور راکھی نے شادی کر لی ہے اور ہم میاں بیوی کے طور پر ایک ساتھ رہ رہے ہیں. میں اس شادی سے اس لئے انکار کررہا تھا کیونکہ میں اپنی فیملی کو منا رہا تھا میری فیملی مان نہیں‌رہی. اور منانے کا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے. عادل نے کہا کہ جب میڈیا میں ہر طرف یہ باتیں کچھ زیادہ ہی ہونے لگیں تو مجھے لگا کہ راکھی کے ساتھ اپنی شادی

    کا اعتراف کرنا چاہیے راکھی بیچاری اکیلی میڈیا کا سامنا کررہی ہے. عادل نے یہ بھی کہا کہ میری فیملی راکھی کے لئے نہیں‌مان رہی . یاد رہے کہ راکھی ساونت کی عادل کے ساتھ تیسری شادی ہے اور عادل کی دوسری شادی ہے. دونوں بظاہر تو ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش دکھائی دیتے ہیں تاہم یہ رشتہ کتنی دیر چلتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا.

  • میرے ولیمے پر ایک صاحب نے کہا عمر قید مبارک ہو، جو کہ گھٹیا بات ہے محب مرزا

    میرے ولیمے پر ایک صاحب نے کہا عمر قید مبارک ہو، جو کہ گھٹیا بات ہے محب مرزا

    اداکار محب مرزا اور صنم سعید گزشتہ دنوں اپنی شادی کو لیکر کافی سرخیوں میں‌رہے ہیں. ایک حلقے کا کہنا ہےکہ محب مرزا نے صنم سعید کے ساتھ شادی کر لی ہے. تاہم دونوں نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں‌ کی . لیکن محب مرزا نے اتنا ضرور کلئیر کر دیا ہے کہ انہوں نے شادی کر لی ہے. محب مرزا نے کہا ہے کہ میں اب اکیلا نہیں‌ہوں میں نے شادی کر لی ہے ، میرے والد گزشتہ برس بہت زیادہ بیمار تھے انہوں نے مجھے کہا کہ شادی کر لو میں تمہیں‌تمہاری زندگی میں‌سیٹل ہوا دیکھنا چاہتا ہوں تو میں نے شادی کر لی. انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں‌بچوں کی لڑکوں کی خصوصی طور پر کونسلنگ نہیں‌ کی جاتی کہ زندگی گزارنی کیسے ہے ، یا دو لوگوں‌ کو کس طرح‌سے زندگی گزارنی چاہیے. محب

    نے کہا کہ ایک صاحب ہماری شادی میں آئے اور انہوں نے مجھ سے ایک گھٹیا بات کہی اور وہ بات یہ تھی کہ محب تمہیں عمر قید مبارک ہو . بھئی شرم آنی چاہیے ایسی بات کرتے ہوئے. شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے کیوں عمر قید ہے بھئی. واضح رہے کہ محب مرزا نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے شادی کس کے ساتھ کی ہے.

  • یمنہ زیدی پگلی بننے کے لئے تیار

    یمنہ زیدی پگلی بننے کے لئے تیار

    اداکارہ یمنہ زیدی جو چھوٹی سکرین پر خاصی مقبولیت رکھتی ہیں ان کے مداحوں کو وہ ایک خوشخبری آل ریڈی دے چکی ہیں کہ وہ بہت جلد بڑی سکرین پر نظر آئیں گی. ان کے مداح ان کو بڑی سکرین پر دیکھنےکےلئے بے تاب ہیں. تاہم اب یمنہ زیدی پگلی بننے کے لئے تیار ہٰیں. اس میں ان کے ساتھ پہلی بار سہیل احمد کے بیٹے حمزہ سہیل ان کے ساتھ نظر آئیں گے. یمنہ زیدی اور حمزہ سہیل پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ چھوٹی سکرین پر نظر آئیں‌ گے. یمنہ زیدی کے اب تک جتنے بھی پراجیکٹ آئے ہیں ان میں انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ آج کے دور کی بہترین اداکارہ ہیں‌. یمنہ زیدی وہ اداکارہ ہیں جن کی تعریف نعمان اعجاز جیسے منجھے ہوئے اداکار بھی کرتے نظر آتے ہیں. دوسری طرف سہیل احمد کے

    صاحبزادے حمزہ سہیل نے ڈرامہ سیریل رقیب سے ، اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا. حمزہ سہیل نئے اداکاروں میں ایک اچھااضافہ ہیں. تاہم یمنہ زیدی اور حمزہ سہیل ایک ساتھ چھوٹی سکرین پر کیا رنگ جماتے ہیں. ڈرامے کی دیگر تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں. یمنہ زیدی ایک سال میں ایک ہی پراجیکٹ کرتی ہیں. دوسری طرف حمزہ سہیل کے پاس بھی بہت اچھے اور بڑے پراجیکٹس ہیں.

  • شیزان خان کی ضمانت نامنطور

    شیزان خان کی ضمانت نامنطور

    ٹی وی اداکار شیزان خان جو کہ اداکارہ تنیشا شرما کی خود کشی کے کیس میں گرفتار ہیں ان کی ضمانت عدالت نے رد کر دی ہے. یوں شیزان خان ابھی مزید حراست میں رہیں گے. شیزان خان کے وکیل کو بہت امید تھی کہ عدالت شیزان خان کی ضمانت منظور کریگی لیکن ایسا نہ ہو سکا. دوسری طرف شیزان خان کا کہنا ہے کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے میرے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے تنیشا کی خود کشی کا ذمہ دار ٹھہرا کر سزا دلوائی جائے. تینشا کی والدہ مسلسل کہہ رہی ہیں کہ ان کی بیٹی کو شیزان خان نے دھوکہ دیا جس کی وجہ سے میری بیٹی نے خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا. کیس دن بہ دن الجھتا ہی جا رہا ہے کیونکہ شیزان خان کے وکیل نے کچھ ایسے پیپرز

    عدالت کو دئیے ہیں‌ جن سے پتہ لگتا ہے کہ تنیشا کچھ ادویات کا استعمال کررہی تھی ، وہ کیوں اور کن ادویات کا استعمال کررہی تھی یہ ابھی ثابت ہونا باقی ہے ، شیزان خان ک وکیل نے تنیشا کو دوائیاں دینے کے الزامات ان کی والدہ پر لگائے ہیں. واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخری ہفتے میں تنیشا شرما نے خودکشی کر لی تھی انہوں نے خود کشی ڈرامے کے سیٹ پر کی.

  • صبا قمر اور منیب بٹ ایک ساتھ

    صبا قمر اور منیب بٹ ایک ساتھ

    اداکارہ صبا قمر جن کی داکاری اور خوبصورتی کے شائقین دیوانے ہیں ان کا ہر پراجیکٹ پہلے سے مختلف ہوتا ہے. حال ہی میں ان کے ڈرامہ سیریل تیرے حسن کے نام اختتام پذیر ہوا ہے اس میں وہ عمران عباس کے ساتھ نظر آئیں گی. لیکن صبا قمر اور منیب بٹ کے مداحوں کےلئے خوشخبری ہے کہ اب منیب بٹ اور صبا قمر ایک ساتھ نظر آئیں گے یہی نہیں‌بلکہ ان کے ساتھ جنید نیازی اور آغا مصطفی بھی نظر آئیں گے. ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل سے آن ائیر جائیگا اور ڈائریکشن احمد بھٹی کریں گے. ڈرامے کا نام ہے اے زندگی گلے لگا لے. اس ڈرامے کی کہانی کس قسم کی ہے اور صبا منیب و دیگر کے کردار کیا ہیں روٹین کی کہانی یا کردار ہیں یا اس سے کچھ ہٹ کر ہے یہ تو تب ہی پتہ چلے گا جب ڈرامہ آن ائیر

    جائیگا. واضح رہے کہ منیب بٹ اور صبا قمر پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ مرکزی کردارں میں نظر آرہے ہیں. امید کی جا رہی ہے کہ صبا قمر جیسا کہ روٹین سے ہٹ کر ڈراموں‌میں‌کام کرتی ہیں تو یہ ڈرامہ بھی روٹٰن سے ہٹ کر ہی ہو گا.