Baaghi TV

Tag: celebrity news

  • کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی ٹائیگر تھری کے ساتھ ریلیز نہیں‌کی جائیگی

    کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی ٹائیگر تھری کے ساتھ ریلیز نہیں‌کی جائیگی

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو کہ اپنی نئی آنے والی فلم ایمرجنسی کو لیکر کافی پرجوش ہیں اس میں وہ اندراگاندھی کا کردار ادا کررہی ہیں ، اس کریکٹر کی تصاویر سوشل میڈیا پر موجود ہیں جنہیں بہت زیاد ہ پسند کیا گیا ہے۔ اس فلم کو ریلیز کرنے کےلئے پہلے 24نومبر کی تاریخ رکھی گئی تھی لیکن کہا جا رہا ہے کہ ٹائیگر تھری ریلیز ہونے جا رہی ہے جس کی وجہ سے ایمرجنسی فلم کے فلم میکرز نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اب اس تاریخ کو فلم ریلیز نہیں کریں گے

    کیونکہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر تھری کی وجہ سے ہماری فلم کو نقصان ہو سکتا ہے۔ ”ایمرجنسی‘ ایک تاریخی ڈراما ہے جسے اداکارہ نے خود ہی ڈائریکٹ کیا ہے ”۔ فلم ’ایمرجنسی‘ کے اسکرپٹ میں بھی اداکارہ نے کردار ادا کیا ہے جبکہ اسے ابتدائی طور رتیش شاہ نے لکھا ہے۔تھرلر فلم کی کہانی انڈیا کی تیسری وزیراعظم اندرا گاندھی کے سیاسی کیریئر کے گرد گھومتی ہے جن کی پالیسیوں نے انڈیا کی تاریخ کو تبدیل کیا تھا۔’ایمرجنسی‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ انوپم کھیر، شریاس تالپاڑے اور ماہیما چوہدری نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔دوسری طرف ٹائیگر تھری میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف دکھائی دیں گی ۔

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • سلمان خان کی ٹائیگر 3 دیوالی پر ریلیز کی جائیگی

    سلمان خان کی ٹائیگر 3 دیوالی پر ریلیز کی جائیگی

    بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ، ٹریلر جاری ہوتے ہی اس کی دھوم مچ گئی ہے . فلم کو دیوالی پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. اس فلم میں‌سلمان خان ایک جاسوس ایجنٹ کے طور پر جلوہ گر ہوں گے،منیش شرما کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کی ریلیز کا اعلان سلمان خان کے مداحوں کے لئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے.
    سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں کترینہ کیف جلوہ گر ہورہی ہیں. سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی ایک بار پھر دھوم مچانے کو تیار ہے.

    ”ٹریلر میں سلمان خان اور کترینہ کی اپنے دشمنوں کے ساتھ لڑائی سے لیکر ان کی شادی کا منظر بھی دِکھایا گیا ہے۔ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے ”۔ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے،اس بار بھی توقع کی جارہی کہ ٹائیگر3 بھی ریکارڈ بزنس کرے گی۔یاد رہے کہ سلمان خان بالی وڈ‌کے وہ فنکار ہیں جن کےنام پر ہی ریلیز سے پہلے فلم ہٹ ہوجاتی ہے. سلمان خان ان دنوں‌بگ باس 17 کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں.

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • اداکار پرابھاس نے  اپنا آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیا

    اداکار پرابھاس نے اپنا آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیا

    فلموں کی ریلیز سے قبل بہت سارے فنکار اور فلمساز ایسی حرکات کرتے ہیں کہ جس نے نہ صرف ان کو ڈسکس کیا جائے بلکہ ان کے آنے والے پراجیکٹ کو بھی ڈسکس کیاجائے. اس وقت بھارتی اداکار پرابھاس ہیں چرچا میں‌، اور چرچا میں‌بھی وہ اس لئے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی فلم کی ریلیز سے قبل اپنا آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، پرابھاس کی آنے والی فلم سالار کے خوب چرچے ہورہے ہیں، پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے ساتھ ریلیز ہوگی، دونوں بڑی فلمیں 22 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوں گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ” سالار اور ڈنکی کی ریلیز پر بھارتی فلم انڈسٹری میں بڑا تصادم ہوگا” کیونکہ دونوں فلموں کی ریلیز کے لیے مداح بےحد پرجوش ہیں۔ اب، بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکار پرابھاس نے اپنا آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔ اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ اداکار نے جان بوجھ کر توجہ حاصل کرنے اور فلم کی پبلسٹی کے لئے اپنا انسٹاگرام اکائونٹ ڈیلیٹ کیا ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ اداکار نے عین فلم کی ریلیز کے قریب یہ حرکت کی ہے. یہ پبلسٹی سٹنٹ کے علاوہ کچھ نہیں ہو سکتا. دوسری طرف فلم ڈنکی ریلیز سے قبل ہی بے حڈ چرچا میں‌ہے اگر یہ فلم بھی سپر ہٹ ہوتی ہے تو پھر شاہ رخ خان ہٹ فلموں‌کی ہیٹرک کر لیں گے.

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • شلپا شیٹی اور ان کا شوہر راج کندرا انوکھے انداز میں‌ آئے میڈیا کے سامنے

    شلپا شیٹی اور ان کا شوہر راج کندرا انوکھے انداز میں‌ آئے میڈیا کے سامنے

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی جنہوں نے راج کندرا کے ساتھ شادی کی ہے، جب سے راج کندرا پولیس کیس میں‌پھنسے ہیں اس کے بعد وہ سے وہ اب جب بھی میڈیا کے سامنے آتے ہیں‌اس میں‌ نوے فیصد انہوں نے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوتا ہے. لیکن اس بار تو شلپا شیٹی نے بھی اپنے چہرے کو چھپا لیا. رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی کی اپنے شوہر راج کندرا کے ساتھ منفرد انداز میں گھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔دونوں میاں بیوی ویڈیو میں سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ان لوگوں نے اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپا ہوا ہے،شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کی ویڈیو میں فوٹو گرافراز دونوں میاں بیوی کو پاور رینجرز کپل پکارتے نظر آرہے ہیں، اور شلپا شیٹھی سے ماسک ہٹانے کی درخواست بھی کررہے ہیں،

    کچھ دیر بعد اداکارہ اپنے چہرے سے ماسک ہٹا دیتی ہیں اور مسکراتی ہوئی چلی جاتی ہیں۔”شلپا شیٹی اور راج کندرا کو اس وڈیو کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے” ، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ راج کندرا اور شلپا کا یہ انداز بالکل بھی اچھا نہیں ہے اور راج کندرا تو اب اپنا چہرہ کسی کو دکھاتے ہی نہیں ہیں.

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • میری پریانکا چوپڑا کے ساتھ کبھی ہاتھا پائی نہٰیں‌ہوئی کرینہ کپور

    میری پریانکا چوپڑا کے ساتھ کبھی ہاتھا پائی نہٰیں‌ہوئی کرینہ کپور

    بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اور پریانکا چوپڑا کی کبھی ہاتھا پائی نہیں‌ہوئی ، مجھے نہیں سمجھ آتی کہ لوگ کہاں سے باتیں نکال لاتے ہیں، ہماری شادی ویسے کوئی نوک جھوک ہو گئی ہو گی لیکن کبھی بھی ہاتھا پائی تک نوبت نہیں‌پہنچی . انہوں نے کہاکہ کچھ بھی بول دیتا ہے کوئی بھی یہ بہت ہی غلط بات ہے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم نے ے فلم اعتراض میں ایک ساتھ کام کیا تھا یہ فلم 2004 میں‌ریلیز ہوئی تھی اس فلم کا ہمیں بہت اچھا ریسپانس ملا تھا.

    کرینہ کپور نے کہا کہ ”میں نے نوے کی دہائی میں کم عمر تھی جب انڈسٹری میں‌آئی تو اپنے کیرئیر کے لئے جدوجہد کرنا اور اپنا نام بنانا بہت چیلنجنگ تھا میں‌نے بہت محنت کی ، اس دوران اگر کبھی کسی سے تکرار ہوئی تو اس کے جھگڑے کا نام دے دیا گیا . ”انہوں نے کہا کہ میں نے بہت فوکسڈ ہو کر کام کیا ہے. نام اور مقا م ایک دن میں‌نہیں مل جاتا اس کے لئے سال ہا سال محنت کرنی پڑتی ہے. میرا اپنی تمام کو سٹارز کے ساتھ بہت اچھا تعلق رہا ہے.

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • سونم کپور بھی فلسطینیوں کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    سونم کپور بھی فلسطینیوں کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ‌فنکار بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کررہے ہیں. کچھ روز پہلے اداکارہ گوہر خان نے اسرائیل کو آڑھے ہاتھوں لیا. اب سونم کپور بھی آ گئی ہیں میدان میں انہوں نے فلسطینیوں کے حق میں‌آواز بلند کی ہے. انہوں نے انسٹاگرام اکائونٹ پر دو سٹوریز شئیر کیں . پہلی اسٹوری میں چھ مرتبہ ایک ہی جملہ دہرایا گیا ہے کہ غزہ کی آدھی آبادی بچوں پر مشتمل ہے۔ سونم کپور نے دوسری اسٹوری میں اسرائیل کی حمایت کرنے اور فلسطین کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اگر اسرائیل کے بچوں کی زندگی کے لیے آواز اٹھانا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے تو فلسطین کے بچوں کی جانوں کیلئے بھی آواز بلند کرنا ہم پر فرض ہے، دونوں کی ہی زندگیوں کی قیمت ایک جیسی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ”مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اسرائیل کی حمایت کس لئے کی جا ر ہی ہے وہ فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں،” لیکن پھر بھی ان کی حمایت کرنا اور فلسطین کے حق میں آواز نہ اٹھانے سے زیادہ بے حسی کوئی نہیں‌ہو سکتی. یاد رہے کہ سونم کپور کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جو ڈنکے کی چوٹ پر اپنی بات کہتی ہیں. فلسطینیوں کے حق سونم کا بولنا سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا ہے.

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • کمرشل تھیٹرز کی کڑی نگرانی جاری رہے گی   ایگزیکٹو ڈائریکٹر  پنجاب آرٹس کونسل بلال حیدر

    کمرشل تھیٹرز کی کڑی نگرانی جاری رہے گی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل بلال حیدر

    آج پنجاب آرٹس کونسل (پکار) کے ہیڈآفس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال حیدر نے کلچرل رپورٹرز کے ساتھ ایک بیٹھک کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب آرٹس کونسل وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی ہدایات کے مطابق کلچر اور آرٹ کی پروموشن میں اپنا قلیدی کردار ادا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آرٹس کونسل کو پنجاب کے تمام اضلاع تک ایکسٹینڈ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ آرٹس کونسل کے ریجنل دفاتر میں آرٹس اور کلچر سے متعلقہ کلاسوں کا خصوصی اہتمام بھی کیا جا رہا ہے جس میں شرکت کرنے والوں چھ ہفتوں سے چھ ماہ تک کا ڈپلومہ و سرٹیفیکٹ دیا جائے گا.

    انہوں نے مزید بتایا کہ ”آرٹس اور کلچر سے تعلق رکھنے والے جتنے بھی شعبہ جات ہیں ان میں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز سے فارغ التحصیل ہونے والے بچوں کو اپنے ہنر کو آگے بڑھانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک آسان اقساط پر قرضہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جو دستکار، میوزیشنز یا آرٹسٹس بیروزگار ہیں ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے بھی 10 لاکھ تک کا قرضہ دیا جائے گا ”تاکہ وہ متعلقہ شعبے میں اپنا کوئی مناسب سیٹ اپ لگا کر اپنے لیے روزگار کے پیدا کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معدوم ہوتی ہوئی دستکاری (ہینڈی کرافٹس) کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور نومبر میں پنجاب آرٹس کونسل لارنس گارڈن میں ایک فیسٹیول اور ایکسپو کا اہتمام کرے گی جس میں پنجاب کے تمام اضلاع کی ثقافت، آرٹس اور دستکاری کو پروموٹ کیا جائے گا ۔ اس ایکسپو میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے اسپورٹس مین، دستکار اور آرٹسٹس حصہ لیں گے۔اپنی گفتگو میں بلال حیدر نے مزید بتایا کہ نگران وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر صاحب کی ہدایت کی روشنی میں 1875 کے ڈرامہ ایکٹ میں ترمیم کے لیے مسلسل کام کیا جا رہا ہے جس کی کابینہ سے منظوری لے کر اس کو پنجاب بھر میں نافذ العمل کیا جائے گا جس کے تحت آرٹس کونسلز کے پاس تھیٹرز کو ریگولیٹ کرنے کے تمام اختیارات ہوں گے۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے یہ بھی کہا کہ اگر وہ ان چیزوں میں اپنی کنٹریبیوشن یا کوئی آراء دینا چاہیں تو اس کے لیے ان کو ویلکم کیا جائیگا۔اپنی گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمرشل تھیٹرز کی کڑی نگرانی جاری رہے گی اور جو لوگ رولز اور ریگولیشنز کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.

     

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • 15 سال تک والد کو نہیں دیکھا اذان سمیع خان

    15 سال تک والد کو نہیں دیکھا اذان سمیع خان

    زیبا بختیار اورعدنان سمیع خان کے بیٹے ازان سمیع خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں نے 15 سال تک اپنے والدکی شکل ہی نہیں دیکھی تھی . میں ان کی عادات سے اچھے سے واقف نہیں تھا ، مجھے ان کے بارے میں‌کچھ نہیں پتہ تھا ، اگر میرا ان سے رشتہ جڑا تو وہ میوزک کی وجہ سے جڑا، میں جب بھی میوزک بناتا ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے میرے والد میرے اردگرد ہیں. انہوں نے کہا کہ میوزک ایک ایسی چیز ہے جو میلوں بیٹھے لوگوں کو قریبب کرتی ہے. ایک سوال کے جواب میں اذان سمیع خان نے کہا کہ

    ”میری والدہ نے میری بہت اچھی تربیت کی ہے میں‌بہت خوش ہوں” کہ میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں 22 سال کا تھا جب میرے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی. اس وقت میرے صحت کے مسائل چل رہے تھے ، بیٹی کی پیدائش کے بعد میں‌نے سوچا کہ مجھے خود پر توجہ دینی چاہیے ، میں نے اپنا وزن کم کرنا شروع کیا اور کھانے میں‌احتیاط کی . میں بہت خوش ہوں کہ میں اس امتحان میں‌کامیاب ہوا کیونکہ میں‌نے اسکو ایک چیلنج کے طور پر لیا تھا. اذان سمیع خان نے کہا کہ میں میوزک کی دنیا میں اپنے والد کے میوز اور ان کی گائیکی سے بے حد متاثر ہوں .

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    اداکارہ غنا علی نے حال ہی میں‌اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو سلانے میں‌مصروف ہیں .انہوں نے اس وڈیو کا کیپشن یوں لکھا کہ ” جب بھی میں مجھے لگتا ہے کہ بیٹا سو گیا تو بیٹی رونے لگ جاتی ہے۔اب اس پر آپ سوچیں کہ میری کیا حالت ہوتی ہو گی کہ اگر بیٹا بھی اٹھ گیا تو پھر ان دونوں کو کیسے سنبھالوں گی، انہوں نے ایک اور وڈیو شئیر کی جس کا کیپشن انہوں نے یوں لکھا ” لوگ ہمیشہ ہی کہتے ہیں کہ شادی ہو گئی، بچے ہو گئے اب اور کیا چاہیے لیکن مجھے سیرو تفریح کرنی ہے، دوستوں کو ملنا ہے اور فلمیں وغیرہ بھی دیکھنی ہیں۔

    غنا علی کی جانب سے ان وڈیوز پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کئے انہوں نے کہا کہ” آپ ایک ذمہ دار والدہ ہیں ، یہی اصل زندگی ہے” اور بچے جب چھوٹے ہوتے ہیں تو ان کے ساتھ اچھا وقت گزر جاتا ہے ، جیسے ہی بڑے ہوتے ہیں تو وہ اپنی اپنی زندگی اور کاموں میں‌مصروف ہوجاتے ہیں لہذا اس وقت کو غنیمت جانیں . یاد رہے کہ غنا علی نے شادی کے بعد اداکاری سے بریک لے لی تھی لیکن اب وہ پھر سے شوبز میں‌متحرک ہو گئی ہیں.

    کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

    پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

    اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

  • جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    حال ہی میں فلمسٹار میرا اور ان کی والدہ نے ایک ٹی وی شو میں‌شرکت کی.اس میں‌فلمسٹار میرا سے سوال ہوا کہ آپ نے بالی وڈ میں کام کرنا کیوں چھوڑا ، تو میرا نے کہا کہ اس سوال کا جواب میری والدہ دیں گی شفقت بیگم نے کہا کہ میری بیٹی نے بالی وڈ‌فلم نظر اور کسک میں‌کام کیا اسکو بہت زیادہ کامیابی ملی ، اسکو مزید بہت ساری فلموں میں کام کرنے کی آفر بھی ہوئی . لیکن میں‌نے ہی منع کر دیا کیونکہ میں‌سمجھتی ہوں‌کہ وہ ایک الگ ملک ہے وہاں ایک اکیلی لڑکی کیسے چل سکتی تھی.

    اس لئے میری بیٹی نے بالی وڈ کی مزید فلموں میں‌کام کرنا مناسب نہیں سمجھا . انہوں نے یہ بھی کہا کہ جوہی چاولہ اور ایشوریا رائے کے ساتھ میرا کی بہت دوستی تھی لیکن وہ مجھے زیادہ کالز کیا کرتی تھیں اور ابھی بھی کرتی ہیں جوہی چاولہ نے تو مجھے ماں‌بنایا ہوا ہے. وہ بہت ہی اچھی ہے. ایک سوال کے جواب میں‌میرا نے کہا کہ ”کون کہتا ہے کہ میرا کیرئیر ختم ہو گیا ہے ، میں اپنی مرضی سے کام کم کررہی ہوں ”ابھی بھی میرے پاس کام کی آفرز کے ڈھیر رہتے ہیں لیکن جب تک مجھے میری مرضی کا کردار نہیں‌آفر ہو گا تب تک کام نہیں کروں گی .

    کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

    پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

    اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا