Baaghi TV

Tag: chakwal

  • لاک ڈاؤن،ڈپٹی کمشنر چکوال نے بڑا اعلان کر دیا.

    لاک ڈاؤن،ڈپٹی کمشنر چکوال نے بڑا اعلان کر دیا.

    چکوال: ضلع بھر میں جمعہ کا لاک ڈاﺅن ختم کر دیا گیا

    چکوال:اب جمعہ کے دن سمیت ہفتہ کے ساتوں روز کارباری مراکز کھلے رہیں گے

    چکوال: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال ہاشم نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا

    کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے.

    اس سے پہلے پنجاب میں صرف ضلع چکوال میں جمعہ کو لاک ڈاؤن کا اعلان تھا اور تمام کاروبار بند ہوتے تھا.

  • ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، ڈپٹی کمشنر کا دبنگ اعلان

    ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، ڈپٹی کمشنر کا دبنگ اعلان

    ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم نے کہا ہے کہ ضلع میں ڈرگ ایکٹ کا کامل نفاذ یقینی بنا کر صحت عامہ کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے میڈیکل سٹور مالکان کو قطعاً معاف نہیں کیا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹرز کو احکامات جاری کئے کہ عطائیت کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لئے سخت گیر کریک ڈاؤن مستقل طور پر جاری رکھاجائے۔

    ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈرگ سیل لائسنس اور کوالیفائڈ پرسن کے بغیر کسی میڈیکل سٹور پر ادویات فروخت نہیں کی جا سکیں گی۔

    انہوں نے اجلاس کے دوران پیش کئے گئے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر مبنی کیسز کا مفصل جائزہ لیا اور کوالٹی کنٹرول بورڈ کی مشاورت سے قانونی کارروائی کے لئے فیصلے کئے.

  • المناک واقعہ، بچہ اینٹوں کے بھٹے میں کر کر جھلس گیا.

    المناک واقعہ، بچہ اینٹوں کے بھٹے میں کر کر جھلس گیا.

    چکوال:مندرہ چکوال روڈ پر ساہنگ اڈہ کے قریب اینٹوں کے بھٹہ میں بچہ گر گیا.

    چکوال:ریسکیو ذرائع کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے بھٹہ میں گرا جس سے اس کا جسم 60% جھلس گیا.

    چکوال:ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا،

    بچے کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی جس کی عمر 9 سال ہے.

  • قیمتوں میں اضافہ یا کچھ اور، ڈپٹی کمشنر اچانک سبزی منڈی پہنچ گئے.

    قیمتوں میں اضافہ یا کچھ اور، ڈپٹی کمشنر اچانک سبزی منڈی پہنچ گئے.

    ڈپٹی کمشنر چکوال بلال ہاشم نے علی الصبح شہر میں سبزی منڈی کا اچانک دورہ کر کے بولی کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی بھی چیک کی۔

    انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کی سہولت کے لئے سبزی و فروٹ کی قیمتوں میں استحکام کو اچانک معائنہ کے ذریعے یقینی بنایا جا رہا ہے اور منڈی میں بولی کی مانیٹرنگ کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کے لئے ریلیف کی بنیاد کو مستحکم رکھا جائے۔

    ڈپٹی کمشنر نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آڑھتی حضرات اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

    ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مفاد عامہ کے پیش نظر منڈی میں بولی کا عمل کم از کم قیمتوں کے تعین کی بنیاد ہے۔

  • افسر شاہی کا رعب جمانا مہنگا پڑ گیا،لینے کے دینے پڑ گئے.

    افسر شاہی کا رعب جمانا مہنگا پڑ گیا،لینے کے دینے پڑ گئے.

    چکوال اسسٹنٹ کمشنر چکوال کو سخت ہزیمت کاسامنا. ٹول ٹیکس عملہ کو تڑیاں دینا مہنگا پڑ گیا۔

    ٹول ٹیکس نہیں دوں گا یہ میرا علاقہ ہے۔اے سی چکوال

    بلکسر ٹول پلازہ پر اے سی چکوال کی حیثیت سے اپنا تعارف کرانے کے بعد ٹول ٹیکس دینے سے انکار کر دیا۔

    ٹول عملہ اور اے سی چکوال کے درمیان تلخ کلامی کے بعد سیکورٹی والے آگئے اور اے سی کی گاڑی کو یونٹ میں بند کر دیا۔

    صورتحال کشیدہ ہونے پر سرکاری اور اور غیر سرکاری شخصیات حرکت میں آ گئیں۔

    ایف ڈیلبو او والوں نے کہا کہ جب تک اے سی چکوال ٹول ٹیکس نہیں دیں گے گاڑی نہیں دی جائے گی.

    تقریباً آٹھ گھنٹے کے بعد اے سی چکوال نے گھٹنے ٹیک دیئے اور ٹول ٹیکس دینے کے بعد انہیں یونٹ سے سرکاری گاڑی دے دی گئی.

  • کوئلے کی کان میں دھماکہ، ایک شخص جانبحق 5 شدید زخمی

    کوئلے کی کان میں دھماکہ، ایک شخص جانبحق 5 شدید زخمی

    کرولی تحصیل کلرکہار کوئلے کی کان میں دھماکہ، 1 جانبحق ، 5 شدید زخمی ہسپتال منتقل.

    کرولی گاؤں سے 6 کلومیٹر چھوئی جندراں کوئلے کی کان میں دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 سے ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال کی سربراہی میں 2 ایمرجنسی گاڑیاں اور ڈیزاسٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم روانہ کی گئیں.

    تفصیلات کے مطابق 4000 فٹ کوئلے کی کان جس میں 25 ورکر کام کر رہے تھے میں اچانک ٹاکسک گیسز موجود ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی.

    حادثہ کے نتیجہ میں 6 افراد مائن میں پھنس گئے جن میں کشمیر کے رہائشی 21 سالہ اکسر یاسین ولد موقع پر جانبحق جبکہ 35 سالہ محمد صغیر ولد محمد اقبال، 43 سالہ لطیف ولد سرسر، 17 سالہشعیب ولد شبیر، 40 سالہ محمد رحمن ولد محمد رئیس،25 سالہ نعمان ولد عارف جل گئے اور شدید زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا.

    ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 چکوال سے کمانڈر ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے علاوہ مصدق حسینLFR، مسلم رسولDR، علیDR،عمرانLTV، عبدالجبارEMT اور نوید LTV نے حصہ لیا.

  • پنجاب حکومت نے ریوڑیاں بیچنی شروع کر دیں معیشت مستحکم.؟

    پنجاب حکومت نے ریوڑیاں بیچنی شروع کر دیں معیشت مستحکم.؟

    چکوال : حکومت پنجاب نے پہلوان ریوڑی فروخت کرنا شروع کر دی

    چکوال :پی ٹی آئی کے مشیر نے ریوڑی کے ڈبے پر حکومت پنجاب کا لو گو لگا لیا. ڈپٹی کمشنر کے جعلی آرڈر ڈبے پرچسپاں کر لئے.

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کس کی اجازت سے شیخ وقار نے قانون کو ہاتھ میں لیا؟حکومت کا لو گو اور ڈی سی کا نام استعمال کرنے کا اختیار کس نے دیا؟

    چکوال :ڈپٹی کمشنر نے کاروائی کے احکامات جاری کیوں نہیں کیے.کیا قانون صرف عام آدمی کے لئے ہے؟

    ضلع چکوال کی عوام ڈپٹی کمشنر اورقانون کے علمبرداروں کے جواب کی منتظر ہے

  • والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے جانیوالی بچی تاحال لا پتہ

    والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے جانیوالی بچی تاحال لا پتہ

    تلہ گنگ میں والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے جانیوالی بچی تاحال لا پتہ.

    تفصیلات کے مطابق والدہ نے بچی کو ڈانٹا جس پر وہ دلبرداشتہ ہو گئی اور گھر سے باہر نکل گئی.

    کافی دیر تک واپس نا آنے پر جب بچی کو تلاش کیا گیا تو کوئی سراغ نا مل سکا.

    تلہ گنگ میں کئی دفعہ شہر کے مرکزی علاقوں میں کیمرے لگانے کا اعلان کیا گیا لیکن یہ صرف اعلان ہی رہا.

    اگر کیمرے لگائے گئے ہوتے تو کئی مقدمات میں فائدہ مند ثابت ہو سکتے تھے.اور اس بچی کا سراغ بھی آسانی سے لگایا جا سکتا تھا. پولیس تاحال بچی کا پتہ لگانے میں ناکام رہی ہے.

  • وزیراعظم عمران خان 26 دسمبر کو چکوال کا دورہ کریں گے.

    وزیراعظم عمران خان 26 دسمبر کو چکوال کا دورہ کریں گے.

    وزیراعظم عمران خان 26دسمبرکو چکوال پہنچیں گے. اپنے اس دورے میں وزیر اعظم یونیورسٹی آف چکوال، پانچ سو بستروں کے ہسپتال، رنگ روڈ اورسکول آف ایکسی لینس جیسے چار بڑے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کریں گے.واضح رہے کہ وزیراعظم یہ دورہ صوبائی وزیر تعلیم راجہ ہمایوں یاسر کی دعوت پر کر رہے ہیں.وزیراعظم کا یہ دورہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے لیے ایک امتحان ثابت ہو گا کیونکہ ضمنی الیکشن پر اس دورے کے واضح اثرات مرتب ہو سکتے ہیں.

  • الخدمت ہسپتال تلہ گنگ کی کامیابی کے بعد مافیا سرگرم ہو گیا.

    الخدمت ہسپتال تلہ گنگ کی کامیابی کے بعد مافیا سرگرم ہو گیا.

    الخدمت ہسپتال تلہ گنگ کی کامیابی کے بعد مافیا سرگرم ہو گیا ہے اور بے بنیاد الزامات کی بدولت ایک منظم مہم جوئی شروع کر دی گئی ہے.کچھ عرصہ پہلے بنائے جانیوالے اس ہسپتال میں تجربہ کار ڈاکٹروں کے علاوہ صحت کی تمام بنیادی سہولتیں موجود ہیں. الخدمت ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والے اس ہسپتال سے جہاں عوام کو تمام بنیادی سہولتیں میسر آئی ہیں وہیں پر پرائیویٹ ہسپتالوں کی لوٹ مار سے بھی عوام کی جان بخشی ہوئی ہے. لیکن عوام میں اس ہسپتال کی بڑھتی مقبولیت سے پرائیویٹ ہسپتالوں میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے اور اب باقاعدہ طور پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے.سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ مافیا اپنی مہم جوئی کے ذریعے اپنے مقاصد میں کامیاب ہو گیا تو غریبوں کا سہارا بنا یہ ہسپتال بھی ختم. ہو جائے گا اور پھر وہی لوٹ مار تسلی کے ساتھ جاری رکھی جا سکے گی.