Baaghi TV

Tag: chakwal

  • لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، فیصل مسجد ونہار کو آج سے کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے.

    لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، فیصل مسجد ونہار کو آج سے کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے.

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے فیصل مسجد ونہار کو آج ہی کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے فیصلہ فدا حسین متولی کے حق میں دے دیا گیا.واضح رہے کہ دو گروپوں میں مسلکی مسئلے کی وجہ سے اس مسجد کو بند کر دیا گیا تھا… اور ایک طویل عرصے تک بند رہنے کے بعد آج ہی لاہور ہائی کورٹ نے اسے کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں.

  • ڈپٹی کمشنر چکوال کا احساس کفالت سنٹرز کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر چکوال کا احساس کفالت سنٹرز کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر چکوال بلال ہاشم نے آج یونیورسٹی آف چکوال میں قائم احساس کفالت پروگرام سنٹر کا معائنہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ ضلع چکوال میں چھ احساس کفالت پروگرام سنٹرز بنانے گئے ہیں جن پر احساس پروگرام کے رجسٹر تقریباً تیرا ہزار افراد ہیں۔ تمام سینٹرز پر کروناایس او پیز اور سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے وہاں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں پر موجود افراد سے استفسار کیا. اس موقع پر احساس کفالت اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھیں.

  • چکوال کنویں میں دب جانیوالے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں.

    چکوال کنویں میں دب جانیوالے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں.

    بھیں 3 گھنٹے کے آپریشن کے بعد 30 فٹ گہرےکنویں سے 2 لاشیں نکال لی گئیں

    چکوال قصبہ بھیں میں کنویں میں دو افراد پھنس گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے دو ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں عاشق حسینSI نے بتایا کہ دو افراد خشک پرانے کنویں سے اینٹیں نکال رہے تھے کہ اچانک کنویں کی مٹی ان پر جا گری اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے کنویں کی مٹی کے نیچے دب گئے جنہیں تقریبا 3 گھنٹے کے مسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لیا گیا جانبحق افراد میں 27 سالہ ناصر عباس ولد امیر خان ساکن چک ملوک اور 60 سالہ محمد رضا ولد محمد نذیر ساکن چک ملوک شامل ہیں. لاشیں مٹی کے نیچے10 فٹ گہرائی سے ملیں. جنہیں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا کنواں داخلی بھیں،بنیادی ہیلتھ یونٹ اور قبرستان کے قریب کھیتوں میں واقع تھا جس کی کل گہرائی 30 فٹ تھی.

  • تلہ گنگ میانوالی روڈ کی مرمت کے لیے ہائی وے اتھارٹی نے ٹینڈر جاری کر دیا.

    تلہ گنگ میانوالی روڈ کی مرمت کے لیے ہائی وے اتھارٹی نے ٹینڈر جاری کر دیا.

    تلہ گنگ میانوالی روڈ کی مرمت کے لیے NHA نے ٹینڈر جاری کر دیا،چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی محنت رنگ لے آئی
    یاد رہے کہ کچھ دن قبل صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے تلہ گنگ میانوالی روڈ کی مرمت کیلے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر این ایچ اے نے پہلے فیز کیلے 6 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جبکہ دوسرے فیز کیلے بھی جلد از جلد فنڈز جاری ہونے کی یقین دہانی کر وائی.عوام نے خونی روڈ کی مرمت کے لیے دئیے جانیوالے ٹینڈر پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس روڈ کی مرمت سے کئی حادثات سے بچا جا سکے گا.روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے یہاں آئے روز حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا.

  • چکوال میں خونی روڈ نے مزید دو جانیں نگل لیں

    چکوال میں خونی روڈ نے مزید دو جانیں نگل لیں

    چکوال میانوالی روڈ پر القائم مل اور بلکسر انٹرچینج کے درمیان کار اور بس کی ٹکر ہوئی جس کے نتیجہ میں کار میں موجود کل 3 افراد میں سے 02 افراد جانبحق جبکہ 1 زخمی ہوا،ریسکیو 1122 اسٹیشن چکوال سے 3 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کی گئیں ریسکیو آپریشن کمانڈر نے بتایا کہ کار میں موجود افراد گاڑی میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں گاڑی کاٹ کر نکالا گیا 78 سالہ روات کے رہائشی صوفی جاوید ولدخوشی محمد نامی زخمی کو ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا کار روات سے میال (تلہ گنگ) جارہی تھی جبکہ مسافر بس اوچھالی سے راولپنڈی جا رہی تھی جو قمنے سامنے سے ٹکرائے جانبحق افراد میں روات کے رہائشی 40 سالہ گلزار احمد ولدزشید احمد اور 45 سالہ الیاس ولدمحمد اسلم شامل ہیں جنہیں ریسکیو 1122 نے سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا۔ یاد رہے کار کے مسافر میال میں ایک جنازہ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔