Baaghi TV

Tag: chief justice

  • وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم کل جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے اور یہ ملاقات کل دوپہر2 بجےسپریم کورٹ میں ہو گی، ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر گفتگو ہوگی ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی تصدیق کی ہے

    ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے آج وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی ہے وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل اٹارنی جنرل چیف جسٹس پاکستان سے بھی ملے تھے، اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کوچیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تفصیلات سےآگاہ کیا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا،اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا اور ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا جبکہ یہ اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

  • ہرچیزکی ذمہ داری حکومت پر چھوڑنادرست نہیں. چیف جسٹس عطاء بندیال

    ہرچیزکی ذمہ داری حکومت پر چھوڑنادرست نہیں. چیف جسٹس عطاء بندیال

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ ہرچیزکی ذمہ داری حکومت پر چھوڑنا درست نہیں ہے جبکہ ہماری آبادی میں بے ہنگم اضافے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے۔ ججوں کو معاشرے کے بارے میں نئی ضرورتوں اور آئیڈیاز کاعلم ہونا لازمی ہے آبادی میں اضافے پر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ فردکی خوشی خاندان کی خوشی میں مضمر ہے، ماں اوربچےکی صحت کاخیال رکھناریاست کی ذمہ داری ہے، آبادی میں بے ہنگم اضافے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ اس حوالےسےاقوام متحدہ سمیت مختلف ادارےحکومت کی معاونت کر رہے ہیں، بنگلہ دیش اورایران نےبڑھتی آبادی پر کیسے قابو پایا، ہمارےلیےکیس اسٹڈی ہے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ آبادی پرقابوپانےسےاہم آبادی کو سود مند بنانا ضروری ہے، ہرچیزکی ذمہ داری حکومت پر چھوڑنادرست نہیں، کچھ چیزوں میں صحیح اور غلط کا پیمانہ معاشرہ خود طے کرے، اسلام خاندانی نظام کو مضبوط بناتا ہے، ایک نسل پہلےتک رشتہ دارایک دوسرےکی طاقت ہوتےتھے، نئی نسل کو ہنر مند بنا کر بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، آبادی کے مسائل قانونی نقطہ نظر سے حل نہیں کئے جا سکتے، معاشرہ مسائل کا حل تلاش کر کے ریاست کی معاونت کرے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
    پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
    اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
    واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
    نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
    روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا
    چیف جسٹس نے کہا کہ 1947ء میں جب پاکستان بنا تو اس کے پاس کوئی دولت نہیں تھی۔ عام لوگوں نے پاکستان کو پیسے دیے۔ اس وقت پاکستان کے لوگوں نے اپنی ذمے داری کا احساس کیا۔ ایک وقت تھا جب پاکستان نے چین کو قرض دیا تھا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہمیں پہلا اقدام اٹھاتے ہوئے سادگی اپنانا ہوگی۔ ہمیں تعلیم اور پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ وہ سادہ اقدامات ہیں جو کرنے چاہییں۔ ہم 2 روزہ کانفرنس میں تجاویز دیں گے۔ یہاں مقدمہ بازی سپریم کورٹ تک آتی ہے۔ ہمیں مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ججوں کو معاشرے کے بارے میں نئی ضرورتوں اور آئیڈیاز کاعلم ہونا چاہیے۔

  • عمر عطا بندیال تاریخ آپ کو یاد رکھے گی شان شاہد

    عمر عطا بندیال تاریخ آپ کو یاد رکھے گی شان شاہد

    سب جانتے ہیں کہ اداکار شان شاہد عمران خان کی شخصیت اور ان کے سیاسی نظریات سے بہت زیادہ متاثر ہیں. وہ ہر دوسرے دن ان کی تصویر لگا کر ان کو پاکستان کی آخری امید کہتے ہیں. چونکہ عمران خان کی محبت میں شان شاہد ملکی سیاست میں بھی دلچپسی لیتے ہیں ، لہذا سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی تصویرٹویٹر پر لگا کر لکھا ” عمر عطا بندیال آپ کے لئے بہت زیادہ عزت اور احترام آپ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں ہم سب آپکا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا، تاریخ آپ کو یاد رکھے گی” . اپنی ایک دوسری ٹویٹ میں شان شاہد نے پی ٹی آئی کےچئیرمین جناب عمران خان کی

    تصویر لگا کر اس کا کیپشن کچھ یوں‌لکھا” پاکستانیوں کے ساتھ اور ان کے لئے کھڑے رہنے کے لئے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ پاکستان کی امید ہیں اور پاکستانی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں. شان شاہد کی اس پوسٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے ، کسی نے انکی ہاں میں ہاں ملائی تو کسی نے لیا انکو آڑھے ہاتھوں اور پنجابی فلمیں کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ سیاست سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے.

  • منیب بٹ چیف جسٹس کے حق میں کھڑے ہوگئے

    منیب بٹ چیف جسٹس کے حق میں کھڑے ہوگئے

    اداکار منیب بٹ جو ٹویٹر کا استعمال ہی شاید عمران خان کی سپورٹ کرنے کے لئے کرتے ہیں، انہیں اس قوم کا مسیحا صرف عمران خان اور ان حامی لگتے ہیں. منیب بٹ اپنی اداکاری اور اپنے شعبے کے حوالے سے کم پوسٹیں لگاتے ہیں جبکہ ملکی معاملات اور سیاست پر زیادہ پوسٹیں شئیر کرتے ہیں. حال ہی میں ملکی صورتحال کے پیش نذر انہوں نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو ہی سپورٹ کیا اور ان کے سپورٹر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی کھل کر سپورٹ کیا . انہوں نے پہلے تو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تصویر لگا لکھا ” آخری امید” . اس کے بعد جب چیف جسٹس نے 12 مئی کو پنجاب کے انتخابات کروانے کا فیصلہ دیا تو ، منیب بٹ نے

    خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”سدا بادشاہی صرف اللہ کی. یہ قوم آپکو نہیں بھولے گی. شکریہ چیف جسٹس” . انہوں نے ایک اور پوسٹ میں ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا ” آئین پر ڈٹ گیا چیف جسٹس” .منیب بٹ کی ان تمام پوسٹوں پر ان کے مداحوں اور سیاسی نظریے سے اختلاف رکھنے والوں نے کمنٹس کئے لیکن منیب نے کسی کا بھی جواب نہیں دیا. کسی صارف نے انہیں اداکاری پر توجہ دینے کےلئے کہا تو کسی نے ان کو سیاسی سمجھ بوجھ رکھنے پر داد دی.