اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) دیپالپور میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے کرایوں میں اوور چارجنگ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 3 مسافر گاڑیوں کو بند کر دیا جبکہ ڈرائیورز کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مسافروں سے براہِ راست کرایوں کے بارے میں دریافت کیا، جس پر زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات درست ثابت ہوئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی آڑ میں اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کا استحصال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ سرکاری مقرر کردہ کرایہ ناموں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کرایہ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں، بصورت دیگر اڈہ مالکان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔
Tag: Crackdown
-

ننکانہ صاحب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف کریک ڈاؤن، بلا نقشہ تعمیرات مسمار
ننکانہ صاحب حکومتی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ننکانہ صاحب ڈپٹی کمشنر راؤ تسلیم اختر کی زیر نگرانی چیف افیسر عامر اختر بٹ ضلع کونسل کی ھدایت پر ننکانہ صاحب بلڈنگ انفورسمنٹ ونگ کا غیر قانونی بلا نقشہ منظوری ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف کریک ڈاؤن
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 51 ار بی اضافی ابادی چوہدری جمیل گجراضافی ابادی عمر فاروق جمرہ روڈ شاہکوٹ 51 ار بی متعدد نوٹس جاری کرنے کے بعد عدم تعمیل کی صورت میں موقع پرقانونی کاروائی کرتے ہوئے زیر تعمیر آفس کے بلڈنگ سڑکات اور سیوریج وغیرہ گرا دیے گئے مزید یہ کہ حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا اور زرعی زمین پر بے تحاشہ رائشی سکیمز بنا کر سادہ لو عوام کو ترقیاتی کاموں کا جھانسا دے کر سبز باغ دکھا کر چاندی کرنے میں مگن ہیں. متعلقہ محکمہ یا اتھارٹی سے منظوری نہ لینے کی بنا پر مزید غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان اور ڈیویلپرز کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ایف ائی ار کا اندراج کروایا جائے گالہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں سرمایہ داری کرنے سے پہلے متعلقہ لوکل گورنمنٹ یا اتھارٹی سے ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کے متعلق واضح کر لیں تاکہ اپ کا قیمتی سرمایہ ضائع ہونے سے بچ سکے. -

تلہ گنگ میں بڑا کریک ڈاؤن: مہنگی گیس فروخت کرنے والا ایل پی جی پلانٹ سیل، انتظامیہ کا سخت ایکشن
تلہ گنگ: پنڈی روڈ کوٹ سارنگ کے قریب ایل پی جی پلانٹ سیل، علاقے میں ہلچل
تلہ گنگ: اسسٹنٹ کمشنر سلمان منشاء کی ہدایات پر پنجاب پیرا فورس کی بڑی کارروائی
تلہ گنگ: مہنگے داموں گیس فروخت کرنے پر ایل پی جی پلانٹ سیل کر دیا گیا
تلہ گنگ: انسپکٹر محمد احتشام کی نگرانی میں بروقت اور مؤثر ایکشن
تلہ گنگ: عوامی شکایات پر فوری کارروائی، طویل عرصے سے جاری مسائل پر قابو
تلہ گنگ: ضابطہ خلاف ورزی اور اوورچارجنگ پر سخت کارروائی، انتظامیہ کا واضح مؤقف
تلہ گنگ: بڑے مافیا کے خلاف ایکشن، احتساب کا دائرہ وسیع ہونے کا اشارہ
تلہ گنگ: پیغام واضح قانون سب کے لیے برابر، بڑے عناصر بھی گرفت میں
تلہ گنگ: مین پنڈی روڈ کوٹ سارنگ پر واقع گیس پلانٹ مکمل طور پر سیل
تلہ گنگ: پیرا فورس کا کریک ڈاؤن جاری، غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی
تلہ گنگ: شہریوں کے تحفظ اور ریلیف کے لیے سخت نگرانی کا فیصلہ
تلہ گنگ: اہل علاقہ کا بھرپور ردعمل، کارروائی کو سراہا گیا
تلہ گنگ: شہریوں کا مطالبہ مہنگائی مافیا کے خلاف مستقل کارروائیاں کی جائیں
تلہ گنگ: انتظامیہ کی یقین دہانی عوامی استحصال کسی صورت برداشت نہیں ہوگا
تلہ گنگ: قوانین پر سختی سے عملدرآمد، خلاف ورزی پر بلاامتیاز ایکشن جاری
-

اسمگل شدا پٹرول فروخت کرنے والوں خلاف کریک ڈاون
ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں غیر قانونی اور اسمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کیخلاف سخت کریک ڈائون
خانیوال ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں غیر قانونی اور اسمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کیخلاف سخت کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا جبکہ سول ڈیفینس کو ایل پی جی کی ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کیخلاف بھی خصوصی کارروائی ٹاسک دیدیا گیا ہے-
ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے سول ڈیفینس، صحت، ماحولیات، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز سے خصوصی میٹنگ کی-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزمحمد اکرام ملک، محمداختر منڈھیرا، کبیروالا ،میاں چنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سرکاری وصولیوں کی رفتار اور دیہی مراکز مال کے قیام کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ دیہی مراکز مال کے قیام کے لئے تمام کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ دیہات تک سطح تک عوام کے لئے کمپیوٹرائزڈ فردات اور انتقالات کے سرٹیفکیٹس کا اجراء آسان بنایا جاسکے –محکمہ ماحولیات کو رہ حانے والے بھٹہ جلد از جلد زگ زیک ٹیکنالوجی پر منتقل کرانے کی ہدایت بھی کی-ڈی او انڈسٹریز نے چینی کے نرخوں ،ڈیمانڈ اینڈ سپلائی بارے آگاہ کیا-ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کے حکام کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کسی جگہ سے قلت بارے شکایات نہیں ملنی چاہئے-اجلاس میں ضلع میں شجر کاری اور تجاوزات خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا-
