Baaghi TV

Tag: cricket

  • پی سی بی نے سال 2019-20 کیلئے ویمن کرکٹ کے ڈومیسٹک شیڈول کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے سال 2019-20 کیلئے ویمن کرکٹ کے ڈومیسٹک شیڈول کا اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ کے ڈومسیٹک سیزن 2019-20 کا اعلان کردیا ، سیزن کا آغاز قومی ٹرائینگولر ایک روزہ خواتین کرکٹ چیمپئن شپ سے ہوگا، چیمپئن شپ 17 سے 26 ستمبر تک لاہور جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلی جائے گی،ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی،
    پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کھیلنی ہے،پاکستان اے خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ اے سی سی ایمرجنگ کپ میں شرکت کرے گی، قومی ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی خواتین چیمپئن شپ آئندہ سال جنوری میں ہوگی

  • اسٹیو سمتھ دوبارہ ٹیم کے کپتان بن جائیں گے، سابق آسٹریلوی کپتان کا دعویٰ

    اسٹیو سمتھ دوبارہ ٹیم کے کپتان بن جائیں گے، سابق آسٹریلوی کپتان کا دعویٰ

    سڈنی: سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیو سمتھ دوبارہ ٹیم کے کپتان بن جائیں گے.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک ٹیلر نےکہا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز اسٹیوسمتھ پھرسے ٹیم کے کپتان بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسٹیو سمتھ کو دوبارہ قیادت کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔ اشیز سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد اسٹیو سمتھ کو دوبارہ کپتان بنانے کی باتیں ایک بار پھر سے زیر گردش ہیں. مارک ٹیلر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیو سمتھ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان بن جائیں گے.

    واضح رہے کہ انہیں گزشتہ برس کیپ ٹائون میں پیش آنے والے بال ٹمپرنگ کے واقعے کے بعد جہاں ایک سال کےلئے ٹیم سے نکال دیا گیا تھا، وہیں ان پر ایک سال کی پابندی بھی لگادی گئی تھی. تاہم اب ایک بار پھر انہیں کپتان بنانے کی باتیں زیر گردش ہیں.

  • جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز: بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز: بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    نئی دہلی: بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے. ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ایم ایس دھونی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے. آل راؤنڈر پانڈیا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جنہیں فاسٹ باؤلر بھونیشور کمار کی جگہ ٹیم میں رکھا گیا ہے. جسپریت بمرا اور دھونی کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا. بھارتی اسکواڈ کپتان ویرات کوہلی، نائب کپتان روہت شرما، راہول، شکر دھون، شیریاس ائیر، منیش پانڈے، وکٹ کیپر رشاب پینٹ، ہاردک پانڈیا، جدیجا، کرونال پانڈیا، واشنگٹن سندر، راہول چاہر، خلیل احمد، دیپک چاہر اور نودیپ سائنی پر مشتمل ہے.

    واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 15 سے 22 ستمبر تک کھیلی جائے گی.

  • دورہ پاکستان: سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ جانئے

    دورہ پاکستان: سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ جانئے

    کولمبو: لاہیرو تھریمانے اور ڈاسن شناکہ پاکستان کیخلاف سیریز میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے. تھریمانے ون ڈے ٹیم جبکہ ڈاسن شناکہ ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر کردئیے گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لاہیرو تھریمانے کو ون ڈے ٹیم جبکہ ڈاسن شناکہ کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے. سری لنکن کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ سینئر کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان کے انکار کے بعد کیا. لیستھ ملنگا، میتھیوز، دنیش چندیمل، کوشل میڈس، کوشل پریرا، دننجایا ڈی سلوا، سرنگا لکمل، دننجایا ڈی سلوا اورسرنگا لکمل ان کھلاڑیوں میں سے ہیں جنہوں نے دورہ پاکستان سے معذرت کی ہے. دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پیر کے روز سینئر کھلاڑیوں سے میٹنگ کی جس میں انہیں دورہ پاکستان کیلئے قائل کیا گیا لیکن سری لنکن کرکٹ بورڈ کی یہ کوششیں ناکام رہیں.

    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ہی ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے.

  • سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ: آخری ٹی 20 میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ: آخری ٹی 20 میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    کولمبو (اے پی پی) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان: میچ کا فیصلہ جانئے

    بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان: میچ کا فیصلہ جانئے

    چٹاگانگ (اے پی پی) بنگلہ دیش بورڈ الیون اور افغانستان الیون کے مابین دو روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون اور افغانستان الیون کے مابین دو روزہ ٹور میچ ڈرا ہو گیا۔ میچ کے دوسرے اور آخری روز میزبان ٹیم بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں 123 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 166 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، الامین 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ افغان الیون کی جانب سے ظاہر خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ راشد خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان الیون نے آخری روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان پر 14 رنز بنائے، اس طرح میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا.

  • کرس گیل کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب

    کرس گیل کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب

    کولمبو (اے پی پی) روس ٹیلر کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں رنز کی دوڑ میں کرس گیل کو پیچھے چھوڑنے کیلئے ایک رن درکار.

    تفصیلات کے مطابق کیوی بلے باز روس ٹیلر کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف ایک رن کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف دوسرے میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، روز ٹیلر 89 میچ کھیل کر 1627 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے 58 میچ کھیل کر 1627 رنز بنائے ہیں۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کے روہیت شرما 2422 رنز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

  • افغانستان کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ، بنگلہ دیش نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    افغانستان کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ، بنگلہ دیش نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، مستفیض الرحمان انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ہفتے افغانستان کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ فاسٹ باؤلر تسکین احمد کی دو برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ ستمبر 2017ء میں ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی، فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان انجری مسائل کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، میزبان ٹیم کو اوپننگ بیٹس مین تمیم اقبال کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی۔ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 5 ستمبر سے چٹاگانگ میں شروع ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان شکیب الحسن، سومیا سرکار، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، لٹن داس، محموداللہ، محمد متھن، مصدق حسین، مہدی حسن میراز، تیجل اسلام، نعیم حسن، ابوجاوید، تسکین احمد اور عبادت حسین پر مشتمل ہے۔

  • تین ملکی ٹی 20 سیریز کا اعلان کردیا گیا

    تین ملکی ٹی 20 سیریز کا اعلان کردیا گیا

    ڈبلن (اے پی پی) آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں رواں ماہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کھیلیں گی.

    تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ رواں ماہ تین ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا جس میں میزبان ملک کے علاوہ ہالینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ سیریز 15 سے 20 ستمبر تک کھیلی جائے گی، افتتاحی میچ میں آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ سیریز میں شریک تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی، شائقین کو میچز دیکھنے کیلئے گراؤنڈ میں مفت داخلہ کی اجازت ہو گی۔ سہ ملکی سیریز میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کو اکتوبر نومبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کی تیاری کا موقع ملے گا۔

  • ٹور میچ میں آسٹریلوی ٹیم جیت کے قریب، اسکور جانئے باغی ٹی وی پر

    ٹور میچ میں آسٹریلوی ٹیم جیت کے قریب، اسکور جانئے باغی ٹی وی پر

    ڈربی (اے پی پی) ٹور میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز 338 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ڈربی شائر کے خلاف ٹور میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 166 رنز کی برتری کے ساتھ 338 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی، مچل مارش 74، کپتان عثمان خواجہ 72 اور مارکوس ہیرس 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مارنوس لیبسچینج 40 اور کیمرون بنکرافٹ 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ڈربی شائر نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 53 رنز بنا لئے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 113 رنز درکار ہیں، لوئس ریس 14 اور بلی گولڈمین 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔