Baaghi TV

Tag: cricket

  • جیسن ہولڈر ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری کے قریب

    جیسن ہولڈر ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری کے قریب

    کنگسٹن (اے پی پی) جیسن ہولڈر ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری کے قریب پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے صرف دو وکٹیں درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ بھارت کے خلاف کنگسٹن میں جاری ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، جیسن ہولڈر اب تک 98 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 23 ویں ویسٹ انڈین باؤلر بن جائیں گے۔

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: دوسرے ٹیسٹ میچ کا اسکور جانئے باغی ٹی وی پر

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: دوسرے ٹیسٹ میچ کا اسکور جانئے باغی ٹی وی پر

    کنگسٹن (اے پی پی) دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارت نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا لئے.

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شروع ہونے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا لئے، ویرات کوہلی اور میانک اگروال نے نصف سنچریاں بنائیں، ہنومان وہاڑی 42 اور رشابھ پنٹ 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جیسن ہولڈر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کنگسٹن میں شروع ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کو پہلا نقصان 32 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب راہول 13 رنز بنانے کے بعد جیسن ہولڈر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، چیتشوار پجارا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 6 رنز بنانے کے بعد کورنوال کا شکار بن گئے، اس موقع پر کپتان ویرات کوہلی اور میانک اگروال نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور 115 تک پہنچا دیا، اگروال 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اجنکیا راہانے مجموعی سکور میں 24 رنز کا اضافہ کر سکے، ویرات کوہلی بھارت کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 76 رنز بناکر جیسن ہولڈر کی گیند پر ہیملٹن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد ہنومان وہاڑی اور رشابھ پنٹ نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور پہلے روز کھیل کے اختتام پر ٹیم کا سکور 264 تک پہنچا دیا، وہاڑی 42 اور رشابھ پنٹ 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے تین جبکہ کیمار روچ اور کورنوال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • بھارتی آل راﺅنڈ کا تازہ ترین بیان سامنے‌ آگیا

    بھارتی آل راﺅنڈ کا تازہ ترین بیان سامنے‌ آگیا

    ممبئی (اے پی پی) بھارتی آل راﺅنڈ ہارڈیک پانڈیا نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اپنی سلیکشن کو درست ثابت کروں گا.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی آل راﺅنڈ ہارڈیک پانڈیا ٹی 20 سکواڈ میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ہارڈیک پانڈیا کی چھ ماہ بعد ٹی 20 کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے، انہیں فاسٹ باﺅلر بھونیشور کمار کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پانڈیا کا کہنا ہے کہ ٹی 20 سکواڈ میں شامل ہونے پر بہت خوش ہیں، جو سلیکٹرز نے انہیں اعتماد دیا ہے اس پر وہ پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

  • بھارتی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لےلیا

    بھارتی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لےلیا

    نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر یو ٹرن لے لیا، انہوں نے دو ماہ قبل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز امباتی رائیڈو نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور وہ تینوں فارمیٹ کےلئے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے گزشتہ روز ای میل کے ذریعے حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذبات میں آکر کیا تھا مگر سابق ٹیسٹ کرکٹر وی وی ایس لکشمن اور دیگر اہم شخصیات کی سپورٹ کے بعد کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کرکیا ہے، وہ آئندہ سیزن کےلئے حیدر آباد کو دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ امباتی رائیڈو بھارت کی طرف سے 55 ون ڈے اور 6 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔

  • بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    نئی دہلی (اے پی پی) بھارت اور جنوبی افریقہ اے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ اے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔ بھارت کی ٹیم کو جنوبی افریقہ اے کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی اے کرکٹ ٹیم کو 70 رنز سے شکست دی تھی۔ جنوبی افریقہ اے کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر ہے جہاں وہ پانچ ون ڈے میچوں کے علاوہ دو چار روزہ میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 2 ستمبر کو کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 4 ستمبر کو اور آخری ون ڈے میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • فاف ڈوپلیسی کو جنوبی افریقن ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا

    فاف ڈوپلیسی کو جنوبی افریقن ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا

    جوہانسبرگ (اے پی پی) فاف ڈوپلیسی دورہ بھارت کیلئے جنوبی افریقن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں ان کی کپتانی غیریقینی صورتحال کا شکار رہی ہے، اسی لیے ابھی ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی کپتانی کا فیصلہ نہیں کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق فاف ڈوپلیس دورہ بھارت کیلئے جنوبی افریقن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے البتہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں ان کی کپتانی غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ جنوبی افریقن ٹیم دورہ بھارت کے دوران تین ٹی ٹونٹی، تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کے قائم مقام ڈائریکٹر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈوپلیسی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کی کپتانی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم 2023ء میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ابھی سے نئی حکمت عملی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے اسی لحاظ سے نئے ون ڈے کپتان کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

  • اشیز سیریز کا اگلا میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    اشیز سیریز کا اگلا میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    مانچسٹر (اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ایشز ٹیسٹ میچ 4 ستمبر سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابر ہے.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 4 ستمبر سے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا۔ دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا تاہم انگلینڈ کی ٹیم نے آل راﺅنڈر بین سٹوکس کی شاندار کارکردگی کی بدولت کینگروز کو تیسرے ایشز ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دیکر نہ صرف سیریز میں شاندار کم بیک کیا بلکہ پانچ میچوں کی ایشز سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا.

  • بریکنگ: کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ کو مقرر کردیا گیا

    بریکنگ: کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ کو مقرر کردیا گیا

    دبئی (اے پی پی) مونٹی دیسائی کو یو اے ای کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق مونٹی دیسائی یو اے ای کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر ہو گئے۔ دیسائی ہیڈ کوچ ڈوگی براﺅن کے ساتھ کام کریں گے۔ ایمرٹس کرکٹ بورڈ کے ترجمان زیاد عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ مونٹی دیسائی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی خدمات ہمارے لئے باعث اعزاز ہے، وہ بلے بازوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ دیسائی اس سے قبل نیپال، افغانستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون؟ بریکنگ نیوز آگئی

    قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون؟ بریکنگ نیوز آگئی

    لاہور (اے پی پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سپورٹس سٹاف کی تلاش کےلئے پینل تشکیل دیدیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز سمیت سپورٹس سٹاف کی تلاش کےلئے 5 رکنی پینل تشکیل دے دیا ہے۔ 5 رکنی پینل میں سابق کپتان اور کوچ انتخاب عالم، سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر بازید خان، اسد علی خان، وسیم خان ( چیف ایگزیکٹو پی سی بی) اور ذاکر خان (ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ) شامل ہیں۔ یہ پینل ٹیم منیجمنٹ کےلئے درخواست گزاروں کے انٹرویوز کرے گا۔ ہیڈکوچ اور باﺅلنگ کوچ کےلئے امیدواروں کے انٹرویوز جمعرات کو ہوں گے۔ پینل کی جانب سے امیدواروں کے نام فائنل ہوتے ہی پی سی بی کی جانب سے اعلان کر دیا جائے گا۔

    بیٹنگ کوچ کے امیدوار کا انٹرویو ہیڈ کوچ کا نام فائنل ہونے کے بعد ہوگا۔ پی سی بی انٹرویوز کےلئے فائنل کیے گئے امیدواروں کے نام جاری نہیں کرے گا۔

  • بریکنگ: کرکٹ‌ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کردیا گیا

    بریکنگ: کرکٹ‌ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کردیا گیا

    ڈربی (اے پی پی) عثمان خواجہ کو ڈربی شائر خلاف تین روزہ ٹور میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق عثمان خواجہ ڈربی شائر کے خلاف تین روزہ ٹور کرکٹ میچ میں آسٹریلیا الیون کی قیادت کریں گے۔ ریگولر کپتان ٹم پین سمیت ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، پیٹ کمنز، جوش ہیزلووڈ، جیمز پیٹنسن اور نیتھن لیون کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جبکہ ایلکس کیری کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ بلے باز سٹیون سمتھ جو کہ دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ کے دوران جوفرا آرچر کا باﺅنسر لگنے سے انجری کا شکار ہوئے تھے اور تیسرا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکے تھے ٹور میچ میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    آسٹریلیا الیون اور ڈربی شائر کے درمیان ٹور میچ جمعرات سے شروع ہو گا۔ آسٹریلوی ٹیم کپتان عثمان خواجہ، کیمرون بینکرافٹ، ایلکس کیری، مارکس ہیرس، مارنس لبوشگنی، مچل مارش، مائیکل نیسر، پیٹرسڈل، سٹیون سمتھ، مچل سٹارک اور میتھیو ویڈ پر مشتمل ہے۔