Baaghi TV

Tag: cricket

  • بھارت کو میچ ہرانے کیلئے ویسٹ انڈیز نے خطرناک ٹیم کا اعلان کردیا

    بھارت کو میچ ہرانے کیلئے ویسٹ انڈیز نے خطرناک ٹیم کا اعلان کردیا

    جمیکا (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، کیموپال کی ٹیم میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف شیڈول دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، آل راﺅنڈر کیموپال کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، وہ انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے جس میں ویسٹ انڈیز کو 318 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، میگل کمنز کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، کریگ بریتھویٹ، ڈیرن براوو، شمارکھ بروکس، جان کیمپ بیل، روسٹن چیس، راہکیم کورنوال، جہمار ہملٹن، شمرون ہٹمائر، شائی ہوپ، شینن گبرائل، کیموپال اور کیمر روچ پر مشتمل ہے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہو گا اور مہمان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    کنگسٹن (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہو گا، بھارت کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے.

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کنگسٹن میں شروع ہو گا۔ مہمان بھارتی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بھارت نے کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 318 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح کے بعد بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈین ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کرنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں تاہم دوسری جانب میزبان ٹیم بھی دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی خواہاں ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز بھی بھارت کے نام رہیں تھیں۔

  • سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ: پہلا ٹی 20 میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ: پہلا ٹی 20 میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    کولمبو (اے پی پی) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر کو پالے کیلے میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ ٹی 20 سیریز سے قبل مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کل جمعرات کو مقامی ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گی، ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر، دوسرا 3 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا تمام میچز پالے کیلی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

  • کرس گیل دوباہ کھیلتے نظر آئیں گے

    کرس گیل دوباہ کھیلتے نظر آئیں گے

    کنگسٹن (اے پی پی) کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیئر لیگ میں دوبارہ جمیکا تلاواز کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے.

    تفصیلات کے مطابق جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کو جوائن کریں گے۔ گیل کی زیر قیادت تلاواز کو 2013ء اور 2016ء میں سی پی ایل ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم 2017ء میں انہوں نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ تلاواز کے چیئرمین جیفرسن ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ گیل ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے خطرناک بلے باز ہیں، وہ اکیلے میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتی ہے اسلئے ہم انہیں دوبارہ ہوم ٹیم میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، بلاشبہ یہ پوری ٹیم کیلئے ایک بڑی خبر ہے، امید ہے کہ وہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو ایک بار پھر چیمپئن بنوانے میں کردار ادا کریں گے۔

  • کیریبیئن پریمیئر لیگ کب شروع ہوگی؟ جانئے

    کیریبیئن پریمیئر لیگ کب شروع ہوگی؟ جانئے

    کنگسٹن (اے پی پی) کیریبیئن پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 4 ستمبر سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق رواں سال شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 04 ستمبر سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔ جس میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے گزشتہ سال فائنل میں گھانا امازون واریئرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر لیگ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اس لئے ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائینگے۔ کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013ء میں ہوا تھا۔

    دوسری جانب کیریبین پریمیئر لیگ کے کل چھ ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ تین مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔ جمیکا کی ٹیم دو مرتبہ جیت چکی ہے جبکہ بارباڈوس کی ٹیم ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

  • آئی سی سی نے کرپشن میں‌ ملوث کھلاڑیوں‌ کو سزائیں سنادیں

    آئی سی سی نے کرپشن میں‌ ملوث کھلاڑیوں‌ کو سزائیں سنادیں

    دبئی (اے پی پی) میچ فکسنگ کیس میں آئی سی سی نے ہانگ کانگ کے کرکٹرز عرفان اور ندیم پر تاحیات جبکہ حسیب پر 5 برس کی پابندی عائد کر دی.

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ فکسنگ اور کرپشن کیس میں ہانگ کانگ کے کرکٹرز عرفان احمد اور ندیم احمد پر تاحیات جبکہ حسیب امجد پر 5 برس تک ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی۔ ورلڈ گورننگ باڈی ٹریبونل نے تینوں کھلاڑیوں کے خلاف میچ فکسنگ اور کرپشن کے بارے دلائل سننے کے بعد ان کھلاڑیوں کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے عرفان اور ندیم پر تاحیات جبکہ حسیب پر 5 برس تک کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز دو سال کے عرصے کے دوران سکاٹ لینڈ اور کینیڈا کے خلاف میچز میں کرپشن اور فکسنگ میں ملوث پائے گئے ہیں، عرفان احمد پر 9 جبکہ حسیب اور ندیم پر 3، 3 جرائم پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

  • ویرات کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    ویرات کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    جمیکا (اے پی پی) ویرات کوہلی نے بطور کپتان ملک سے باہر زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا انٹرنیشنل کرکٹ میں ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کوہلی نے بطور قائد ملک سے باہر زیادہ ٹیسٹ فتوحات حاصل کر کے نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا، یہ ان کی بحیثیت کپتان ملک سے باہر 12ویں ٹیسٹ فتح تھی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق ہم وطن کرکٹر سارو گنگولی کا بطور کپتان ملک سے باہر زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا جن کی زیر قیادت بھارت نے ملک سے باہر 11 میچز میں کامیابیاں حاصل کر رکھی تھیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بحیثیت کپتان زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا دھونی کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔

  • بین سٹوکس کے نام اہم ریکارڈ

    بین سٹوکس کے نام اہم ریکارڈ

    لیڈز (اے پی پی) بین سٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہدف کے کامیاب تعاقب میں چوتھی اننگز میں زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا.

    تفصیلات کے مطابق انگلش آل راﺅنڈر بین سٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہدف کے کامیاب تعاقب میں چوتھی اننگز میں زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ سٹوکس نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں اننگز میں 8 چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ سٹوکس نے 135 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔

    واضح رہے کہ سٹوکس ٹیسٹ تاریخ میں چوتھی اننگز میں زیادہ چھکے لگانے والے تیسرے بلے باز ہیں، نیتھن ایسٹل نے 11 اور ٹم ساﺅتھی نے 9 چھکے لگا رکھے ہیں۔

  • برینڈن میک کولم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    برینڈن میک کولم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کولمبو (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، واٹلنگ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کیوی وکٹ کیپر بن گئے.

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر واٹلنگ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کیوی وکٹ کیپر بن گئے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچری بنا کر سابق ہم وطن وکٹ کیپر برینڈن میک کولم کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، میک کولم نے بطور وکٹ کیپر 5 سنچریاں بنا رکھی تھیں جبکہ واٹلنگ نے بحیثیت وکٹ کیپر 6 سنچریاں بنا لی ہیں۔

  • انگلینڈ نے کرکٹ کا 91 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    انگلینڈ نے کرکٹ کا 91 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    لیڈز (اے پی پی) انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ میں بڑا ہدف حاصل کر کے بڑی فتح کا 91 برس پرانا اپنا ملکی ریکارڈ توڑ دیا.

    تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ٹیسٹ میچ میں چوتھی اننگز میں بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں 359 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کر کے 91 برس پرانا اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل انگلش ٹیم نے 1928-29ء میں آسٹریلیا کے خلاف ہی کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 332 رنز کا ہدف حاصل کر کے بڑی فتح کا ملکی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی.