Baaghi TV

Tag: cricket

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: اگلا میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: اگلا میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    کنگسٹن (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 30 اگست سے کنگسٹن میں شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 318 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا، تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 2-0 سے جیتی تھی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کنگسٹن میں شروع ہوگا۔

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: پہلا ٹیسٹ میچ کون جیتا؟ جانئے

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: پہلا ٹیسٹ میچ کون جیتا؟ جانئے

    جمیکا: بھارت نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 318 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز جاری ہیں، دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو 318 رنز سے شکست دیدی. بھارت کی جانب سے اجنکیا راہانے نے سنچری اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا. بھارت کی جانب سے ویسٹ انڈیز کو 419 رنز کا ہدف دیا گیا جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم 100 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی. بھارت کی طرف سے دوسری اننگز میں جسپریت بمرا نے 5، ایشانت شرما نے 3 اور محمد شامی نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ انجکیا راہانے کو عمدہ بیٹنگ پر میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یوں بھارت نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 318 رنز سے شکست دی اور دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    دوسری جانب بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اگست کو ہوگا.

  • بریکنگ: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہوگی

    بریکنگ: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہوگی

    لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دسمبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہوگی.

    باغی ٹی وی کی سپیشل رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی دسمبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہوگی. ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز بھی اسی وجہ سے جلدی کروائی جارہی ہے تاکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بتایا جائے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات اب پہلے سے بہت بہتر ہیں. ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ دسمبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز 2 میچز پر مشتمل ہوگی جس کا ایک میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جبکہ دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا. اگر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کامیاب ہوجاتی ہے تو سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے بھی ضرور آئے گی. یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز پہلے دسمبر میں ہونا تھی لیکن اب اسے ستمبر میں کروایا جارہا ہے. جس کے تین میچز کراچی اور تین ہی لاہور میں کھیلے جائیں گے. سیریز کے شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کے تین میچز کراچی میں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے.

    دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچز پہلے اکتوبر میں شیدول تھے جو اب دسمبر میں کروائے جارہے ہیں اور اب ذرائع سے یہ خبر آرہی ہے کہ یہ میچز بھی پاکستان میں ہی ہوں گے.

  • سابق جنوبی افریقن آل راﺅنڈر کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا

    سابق جنوبی افریقن آل راﺅنڈر کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا

    کیپ ٹاﺅن (اے پی پی) سابق جنوبی افریقن کھلاڑی لانس کلوزنر کو بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقن ٹیم کا اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق سابق جنوبی افریقن آل راﺅنڈر لانس کلوزنر دورہ بھارت کے دوران ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کے اسسٹنٹنٹ بیٹنگ کوچ مقرر ہو گئے، وہ سیریز کے دوران جنوبی افریقی بلے بازوں کی رہنمائی کریں گے۔ وینسنٹ بارنز اسسٹنٹ باﺅلنگ کوچ جبکہ جسٹن اونٹانگ اسسٹنٹ فیلڈنگ کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جنوبی افریقن ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

    لانس کلوزنر کو 50 ٹیسٹ اور 171 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور اس سے قبل زمبابوین ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ فرائض انجام دے چکے ہیں.

  • سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

    سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

    کولمبو (اے پی پی) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہوم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، لاستھ مالنگا جنہوں نے حال ہی میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ہوں گے. آل راﺅنڈرز اینجلو میتھیوز اور تھسارا پریرا سمیت سرنگا لکمل اور دھنن جایا ڈی سلوا کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گا۔

    اعلان کردہ سکواڈ کپتان مالنگا، اویشکا فرننڈو، کوسل پریرا، دانشکا گوناتھلیکا، کوسل مینڈس، شیہان جے سوریا، ڈاسن شناکا، وانندو ہسارنگا، لکشن سنداکن، ایسورو اودانا، کاسن راجیتھا، لاہیرو کمارا اور لاہیرو مدوشنکا پر مشتمل ہے۔

  • محمد عامر سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا گیا

    محمد عامر سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا گیا

    لاہور: سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مشورہ دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا ہے کہ محمد عامر کی انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں فارم گرین کیپس کے کام آسکتی ہے، شعیب اختر نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں عامر کو بہتر انداز میں سنبھالا جا رہا ہے، وہاں ان پر کوئی دباؤ بھی نہیں ہوتا، البتہ عامر کو اس قسم کی پرفارمنس پاکستان کی جانب سے بھی پیش کرنا چاہیے تھی۔

    انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسی پالیسی بنائے جس کے تحت کوئی نوجوان کرکٹر ازخود ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہ ہوسکے کیونکہ اسے اس مقام تک پہنچانے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری ہوچکی ہوتی ہے۔

  • کرکٹ ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر کا فیصلہ کرلیا گیا

    کرکٹ ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر کا فیصلہ کرلیا گیا

    لاہور: سابق کپتان مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر ہوں گے.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے کرکٹ نظام کو فالو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کا ایک ہی کوچ اور چیف سلیکٹر رکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے. اس حوالے سے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کو کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے. تاہم اس حوالے سے پی سی بی نے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا، لیکن باغی ٹی وی کے باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ٹیم کا کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق ہی ہوں گے.

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل مصباح الحق نے قذافی اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فی الحال کوچنگ کیلئے اپلائی نہیں کیا، لیکن اگر وہ اپلائی کریں گے تو کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیں گے.

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار

    ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار

    نارتھ ساﺅنڈ (اے پی پی) بھارت نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لئے.

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لئے، اجنکیا راہانے نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 81 رنز بنائے، راہول 44 اگروال 5، چیتشوار پجارا 2 اور کپتان ویرات کوہلی 9 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو رشابھ 20 اور روندرا جدیجا 3 رنز پر کھیل رہے تھے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے تین اور گیبریئل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • آرچر کی تباہ کن باؤلنگ: آپ بھی ویڈیو دیکھیں

    آرچر کی تباہ کن باؤلنگ: آپ بھی ویڈیو دیکھیں

    لیڈز (اے پی پی) اشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ‌ میچ میں جوفرا آرچر نے آسٹریلیا کے خلاف تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا.

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر نے آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کے دوسرے ہی ٹیسٹ میچ میں شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کرلیں، انہوں نے ڈیوڈ وارنر، ہیرس، پیٹنسن، پیٹ کمنز اور نیتھن لائن کو پویلین کا راستہ دکھایا. یاد رہے کہ انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ میں بھی عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • اشیز سیریز: تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار

    اشیز سیریز: تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار

    لیڈز (اے پی پی) ایشز سیریز کےتیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، مارنس لوبسچینج 74 اور ڈیوڈ وارنر 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جوفرا آرچر نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں، سٹورٹ براڈ نے دو جبکہ کرس ووکس اور بین سٹوکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، بارش کی وجہ سے پہلے دن 52.1 اوورز کا کھیل ہو سکا۔