Baaghi TV

Tag: cricket

  • گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ اختتامی مرحلے میں داخل

    گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ اختتامی مرحلے میں داخل

    ٹورنٹو (اے پی پی) گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی. برامپٹن والوز اور وائنی پیگ ہاکس کے درمیان کوالیفائر میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس کی ٹیم لیگ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ کینیڈین کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا دوسرا ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ برامپٹن والوز اور وائنی پیگ ہاکس کے درمیان کوالیفائر ٹو میچ ہفتہ کو برامپٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ برامپٹن والوز اور وائنی پیگ ہاکس کے درمیان کوالیفائر ٹو میچ ہفتہ کو برامپٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا جو ٹیم فاتح قرار پائے گی اس کا مقابلہ فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس سے ہوگا۔

    گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت 22 میچز کھیلے جائیں گے ۔ گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا فائنل میچ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیاناتوار کو برامپٹن کے مقام پر کھیلا جائےگا۔

  • روہت شرما کا تازہ ترین بیان سامنے آگیا

    روہت شرما کا تازہ ترین بیان سامنے آگیا

    پورٹ آف سپین (اے پی پی) بھارتی بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز بھی جیتں گے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد انکی ٹیم کا مورال بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کی تمام تر توجہ میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے اور ٹیم ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو شکست فاش سے دوچار کریگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کھیل کی بدولت اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں روہت شرما نے کہا کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں فتح یابی کے بعد اب ون ڈے سیریز میں بھی حریف ٹیم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ کا آغاز ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی سے ہوا ہے جس کا فائدہ ٹیم کو ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے آئندہ میچوں کے لئے حریف ٹیم کے خلاف منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

  • بگ بیش لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    بگ بیش لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    کینبرا (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا نے رواں برس شیڈول بگ بیش لیگ کے دورانیے میں دو ہفتوں کی کمی کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال بگ بیش لیگ ٹورنامنٹ 54 کی بجائے 42 دن پر مشتمل ہو گا، ٹورنامنٹ 17 دسمبر سے شروع ہوگا، رواں برس شیڈول بگ بیش لیگ کے دورانیے میں 2 ہفتوں کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے. یہ فیصلہ مداحوں، براڈ کاسٹرز اور کھلاڑیوں کی آرا کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ رواں سال بگ بیش لیگ ٹورنامنٹ 54 کی بجائے 42 دن پر مشتمل ہو گا جو کہ 17 دسمبر سے 27 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ سال کئی کھلاڑیوں اور ایڈمنسٹریٹرز نے بی بی ایل کے طویل دورانیے پر بات کی تھی جس پر شائقین، براڈ کاسٹرز اور کھلاڑیوں سے رائے طلب کی تھیں اور سب نے مثبت فیڈ بیک دی ہے جس کی روشنی میں لیگ کے دورانیے میں دو ہفتوں کی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فرنچائزز 4 کی بجائے 6 غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدہ کر سکیں گی۔

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: دوسرا میچ کب کھیلا جائے گا؟

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: دوسرا میچ کب کھیلا جائے گا؟

    کنگسٹن (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ اتوار کھیلا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو پورٹ آف سپین میں جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی، مہمان ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 22 رنز سے مات دی جبکہ تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے کالی آندھی کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز کلین سویپ کرلی۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔

  • پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ 10 سال بعد بحال، شائقین کو خوشخبری سنادی گئی

    پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ 10 سال بعد بحال، شائقین کو خوشخبری سنادی گئی

    لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کرنے کے بعد انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے یشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا. انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سری لنکن وفد کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم نے کراچی اور لاہور میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا ہے۔ پی سی بی نے وفد کو بہترین سہولیات فراہم کیں ۔ موہن ڈی سلوا واپس جاکر اپنی سفارشات اپنے بورڈ کو دیں گے. واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا حتمی فیصلہ سری لنکن بورڈ ہی کرے گا، تاہم اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ سری لنکن ٹیم 2 ٹیسٹ میچز پاکستان کھیلنے ضرور آئے گی.

    دوسری جانب پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ سیریز کیلئے تاریخیں دیدی ہیں جس کے تحت پہلا ٹیسٹ کراچی میں یکم سے 5 اکتوبر تک کھیلنے جبکہ لاہور میں دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سری لنکن ٹیم کراچی ٹیسٹ سے تین روز قبل پاکستان آئے گی.

  • پاکستانی ٹیم کے نئے کوچ کا نام سامنے آگیا

    پاکستانی ٹیم کے نئے کوچ کا نام سامنے آگیا

    لاہور: نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوچنگ کیلئے رابطہ ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ پر نظریں جما لی ہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے انڈین پریمیر لیگ کو بھی خیرآباد کہہ دیا ہے. مائیک ہیسن پی سی بی کو کوچنگ کیلئے درخواست دیں گے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچنگ کیلئے جن غیر ملکی افراد کے نام زیر غور ہیں، ان میں مائیک ہیسن مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ مائیک ہیسن نے 6 برس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے بعد گزشتہ برس اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور ان کے دور میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ناصرف ورلڈکپ 2015ءکے فائنل میں پہنچی بلکہ ٹی 20 ورلڈکپ 2016ءکے سیمی فائنل میں بھی کوالیفائی کیا۔

    واضح رہے کہ مکی آرتھر کے بعد پی سی بی کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش ہے تاہم اب مائیک ہیسن کو پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے مضبط امیدوار سمجھا جارہا ہے.

  • شعیب ملک اور محمد حفیظ کا کیرئر شدید خطرے میں، تازہ ترین خبر نے کھلبلی مچادی

    شعیب ملک اور محمد حفیظ کا کیرئر شدید خطرے میں، تازہ ترین خبر نے کھلبلی مچادی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کردیا، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 20-2019 کے لیے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے جس میں کپتان سرفرازاحمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ کو اے کٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ پی سی بی نے اظہر علی کو اے سے بی کٹیگری اور ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے والے محمد عامر کی تنزلی سی کیٹیگری میں کر دی ہے۔ جبکہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا جس سے ان دونوں کا کیرئر خطرے میں پڑ گیا ہے. اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ دو سابق کپتانوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پی سی بی نے گذشتہ سال 33 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے تھے مگر اس سال ان کی تعداد میں نمایاں کمی کی گئی۔ نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذ العمل ہوگا۔

  • اب زمبابوے کبھی بھی کرکٹ نہیں کھیل سکے گا؟

    اب زمبابوے کبھی بھی کرکٹ نہیں کھیل سکے گا؟

    دبئی (اے پی پی) نائیجیریا اور نمیبیا کی ٹیمیں زمبابوین ٹیموں کی جگہ مینز اینڈ ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی.

    تفصیلات کے مطابق نائیجیریا اور نمیبیا کی ٹیمیں زمبابوین ٹیموں کی جگہ رواں سال شیڈول مینز اینڈ ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حکومتی مداخلت پر زمبابوے کرکٹ کو معطل کر دیا تھا جس کی وجہ سے زمبابوے کی مینز اینڈ ویمنز ٹیمیں ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم ہو گئی تھیں۔ نائیجیرین ٹیم کی مینز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ میں شمولیت کے بعد افریقن ٹیموں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ کینیا اور نمیبیا پہلے ہی ایونٹ کا حصہ ہیں۔ ٹورنامنٹ یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

    اسی طرح نمیبیا کی ٹیم کو ویمنز ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ سکاٹ لینڈمیں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا، میچز کب اور کہاں؟ فیصلہ ہوگیا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، میچز کب اور کہاں؟ فیصلہ ہوگیا

    لاہور: پاکستان اور سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی تاریخیں سامنے آگئیں.

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ سیریز کیلئے تاریخیں دے دیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سری لنکا کا سیکیورٹی وفد بھی پاکستان میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دونوں ٹیسٹ میچز کی تاریخیں سری لنکا کرکٹ کو دی ہیں جس کے تحت پہلا ٹیسٹ کراچی میں یکم سے 5 اکتوبر تک کھیلنے جبکہ لاہور میں دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سری لنکن ٹیم کراچی ٹیسٹ سے تین روز قبل پاکستان آئے گی.

    واضح رہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے 2 سال قبل لاہور آچکی ہے.

  • سینئر ترین کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    سینئر ترین کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    جوہانسبرگ: مایہ ناز اوپننگ بلےباز ہاشم آملہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ہاشم آملہ ڈومیسٹک کرکٹ سمیت مختلف کرکٹ لیگ کھیلتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ ہاشم آملہ نے 28 نومبر 2004 کو بھارت کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، انہوں نے 124 ٹیسٹ میچز میں 46.64 کی اوسط سے 9282 رنز بنائے جن میں 28 سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہترین اسکور 311 رنز ہے۔ آملہ نے ون ڈے کیریئر کا آغاز 2008 میں بنگلہ دیش کیخلاف کیا، 181 ون ڈے میچز میں انہوں نے 27 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 8113 رنز بنائے۔

    دوسری جانب جنوبی افریقی بالر ڈیل اسٹین نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہوا ہے.