Baaghi TV

Tag: cricket

  • سری لنکن ٹیم لاہور پہنچ گئی، شائقین خوشی سے نہال

    سری لنکن ٹیم لاہور پہنچ گئی، شائقین خوشی سے نہال

    لاہور: سری لنکن سیکیورٹی وفد کی ٹیم لاہور پہنچ گئی. سیکیورٹی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیا.

    تفصیلات کے مطابق وفد نے قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، پی سی بی حکام بھی سری لنکن وفد کے ہمراہ ہیں، وفد کی سربراہی سری لنکن بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کر رہے ہیں. پی سی بی حکام انتظامات کےحوالےسےآفیشلرزکو بریفنگ دےرہےہیں. اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وفد کو ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک سیکیورٹی پلان انتظامات کا بھی بتایا جائے گا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی وفد نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا. اگر سیکیورٹی وفد انتظامات سے اطمینان کا اظہار کرتا ہے تو سری لنکن ٹیم 2 ٹیسٹ‌ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی.

  • انگلش کرکٹ ٹیم نے بڑا فیصلہ کرلیا

    انگلش کرکٹ ٹیم نے بڑا فیصلہ کرلیا

    لندن (اے پی پی) جوفرا آرچر اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ایشز ٹیسٹ کھیلنے کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے.

    تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آسٹریلیا کے خلاف جاری ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے۔ انہوں نے سسکس سیکنڈ الیون کی طرف سے گلوسیسٹرشائر کے خلاف میچ میں 6 وکٹیں لیں اور شاندار سنچری سکور بھی کی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہو گا۔

    میزبان ٹیم کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں اسے فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی لیکن آرچر کی سیکنڈ الیون کرکٹ چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس سے انگلش ٹیم کو کافی حوصلہ ملا ہے اور قوی امکانات ہیں کہ انہیں دوسرے ایشز ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا حصہ بنا لیا جائے گا۔

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز، اچانک ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز، اچانک ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

    جمیکا (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا.

    ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی، مہمان ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 22 رنز سے مات دی جبکہ تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے کالی آندھی کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز کلین سویپ کرلی۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔

    دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔

  • سری لنکا کیخلاف سیریز کا حتمی شیڈول جاری، میچز کون کون سےشہر مییں ہوں گے؟

    سری لنکا کیخلاف سیریز کا حتمی شیڈول جاری، میچز کون کون سےشہر مییں ہوں گے؟

    کولمبو (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم جمعرات سے تین روزہ ٹور پریکٹس میچ سے دورہ سری لنکا کا آغاز کرے گی.

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم جمعرات سے تین روزہ ٹور میچ سے دورہ سری لنکا کا آغاز کرے گی۔ کیوی ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکا پہنچ چکی ہے اور دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹور میچ کے بعد نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 اگست جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے قبل 29 اگست کو نیوزی لینڈ کی ٹیم پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے بعد نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر، دوسرا میچ 3 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • انگلش کرکٹ ٹیم کو تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا، پوری دنیا میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

    انگلش کرکٹ ٹیم کو تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا، پوری دنیا میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

    لارڈز (اے پی پی) اشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ‌ میچ میں انگلش فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن فٹنس مسائل کے باعث شرکت نہیں کرسکیں گے.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہو گا۔ آسٹریلوی ٹیم کےلئے بری خبر یہ ہے کہ سٹار انگلش فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف شیڈول دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔ وہ پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور صرف 4 اوورز ہی کرا سکے تھے۔ آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ایشز ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ انگلش ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گے، وہ انجری مسائل کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے دوسرا میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر جوش ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اگست، چوتھا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 16 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

  • پی ایس ایل کے کتنے میچز پاکستان میں ہوں گے؟ حتمی فیصلہ کرلیا گیا

    پی ایس ایل کے کتنے میچز پاکستان میں ہوں گے؟ حتمی فیصلہ کرلیا گیا

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں‌ کروانے کا حتمی فیصلہ ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے تمام فرینچائز کو پوری پاکستان سپر لیگ پاکستان میں کروانے کیلئے رضامند کرلیا. تازہ ترین رپورٹ کے مطابق تمام فرینچائز راضی ہوگئی ہیں کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہی کروائیں جائیں گے. پاکستان سپر لیگ 2020 کے 13 میچز لاہور، 9 میچز کراچی، 8 راولپنڈی جبکہ ملتان میں 4 میچز کھیلے جائیں گے. اس حوالے سے افتتاحی تقریب کراچی میں کروائی جائے گی جبکہ پلے آف سمیت فائنل لاہور میں کروانے کی تجویز زیر غور ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے لیکن ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے.

    یاد رہے کہ تمام فرینچائز پہلے پوری پی ایس ایل کروانے کے حق میں نہیں تھی ان کا موقف تھا کہ پی ایس ایل کے پورے میچز نہیں بلکہ آدھی پی ایس ایل پاکستان میں کروائی جائے کیونکہ اگر پوری پی ایس ایل پاکستان میں کروائی جاتی ہے تو انٹرنیشنل پلیئرز پاکستان آنے سے انکار کردیں گے. تاہم اب تمام فرینچائز متفق ہیں کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں کروایا جائے.

  • شرجیل خان اب دوبارہ کھیلتے نظر آئیں گے، بڑی خبر آگئی

    شرجیل خان اب دوبارہ کھیلتے نظر آئیں گے، بڑی خبر آگئی

    لاہور: اسپاٹ فکسنف میں سزایافتہ پاکستانی بلےباز شرجیل خان نے کرکٹ میدانوں میں دوبارہ کھیلنےکیلئے پی سی بی کو خط لکھ دیا.

    تفصیلات کے مطابق شرجیل خان نے بحالی پروگرام میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھا ہے. شرجیل خان کو واپس کرکٹ میدانوں میں کھیلنے کیلئے پی سی بی کے بحالی پروگرام میں شرکت کرنا لازمی ہے. سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ شرجیل خان پر پابندی کی مدت 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے، اوپنر پر ڈھائی سال معطل سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی، بہتر رویہ کی وجہ سے معطل سزا کا اطلاق نہیں ہوا۔ دوسری جانب شرجیل خان کو بحالی پروگرام میں اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے ساتھ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے تحت پروگراموں میں نوجوان کرکٹرز کو فکسنگ سے بچاؤ کیلئے لیکچر بھی دینا ہوں گے۔

    یاد رہے کہ شرجیل خان نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ کی تھی جس کے بعد انہیں سزا دی گئی، تاہم اب وہ دوبارہ کرکٹ میدانوں میں کھیلنا چا رہے ہیں جس کیلے انہوں نے پی سی بی کو خط بھی لکھا ہے.

  • پاکستانی میدان آباد ہونے کو، 10 سال بعد ٹیسٹ میچ پاکستانی سرزمین پر

    پاکستانی میدان آباد ہونے کو، 10 سال بعد ٹیسٹ میچ پاکستانی سرزمین پر

    کراچی: سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد سیکیورٹی کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا. ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وفد کو ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم تک سیکیورٹی پلان انتظامات کا بتایا جائے گا، اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکیورٹی معاملات پر وفد کو مطمئن کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی. یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درماین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ستمبر اکتوبر میں شیڈیول ہے جس کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوری خواہش ہے کہ یہ ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوجائیں، جبکہ شائقین بھی پر امید ہیں کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچ کھیلنے ضرور پاکستان آئے گی.

    واضح رہے کہ پاکستان کی سر زمین پر آخری ٹیسٹ میچ 2009 میں سری لنکا کیخلاف ہی ہوا تھا جہاں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں حملہ ہوگیا تھا اس کے بعد سے ہی پاکستان میں کرکٹ کے دروازے بند ہیں.

  • پولارڈ کو زندگی کا سب سے بڑا دھچکہ، ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

    پولارڈ کو زندگی کا سب سے بڑا دھچکہ، ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

    لاڈرہل (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کیرن پولارڈ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پولارڈ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا اور ان کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر لیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پولارڈ نے ایمپائرز سے اپنی جگہ متبادل کھلاڑی کو فیلڈنگ کیلئے بلانے کا مطالبہ کیا تو ایمپائرز نے انہیں اگلا اوور ختم ہونے تک انتظار کرنے کا کہا لیکن پولارڈ نے تھوڑی دیر بعد پھر اسی بات کو دوہرایا تو ایمپائرز نے انہیں پھر انتظار کرنے کا کہا تاہم پولارڈ نے ایمپائرز کی ہدایات کی حکم عدولی کی اور فیلڈ چھوڑ کر چلے گئے۔ آئی سی سی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پولارڈ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی انہیں دے دیا۔

  • مشہور ترین کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، مداح افسردہ

    مشہور ترین کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، مداح افسردہ

    ٹورنٹو (اے پی پی) سابق کیوی کپتان برینڈن میک کولم نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز برینڈن میک کولم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے چار سال بعد تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا اور کہا کہ کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہے۔ میک کولم گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں ٹورنٹو نیشنلز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ میک کولم نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 20 سالہ پروفیشنل کیریئر کے دوران جتنی کامیابیاں حاصل کیں مجھے ان پر فخر ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ کرکٹ سے کنارہ کشی کا صحیح وقت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میرے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہے اور اس کے بعد میں یورو ٹی ٹونٹی سلیم میں حصہ نہیں لوں گا۔ واضح رہے کہ میک کولم کا شمار ٹی ٹونٹی کرکٹ میں خطرناک بلے بازوں میں کیا جاتا ہے اور وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں کرس گیل کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے 9922 رنز بنا رکھے ہیں۔