Baaghi TV

Tag: cricket

  • قومی کرکٹ ٹیم آنکھوں میں بڑے خواب سجائے آسٹریلیا روانہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم قلعہ آسٹریلیا کو فتح کرنے کے بڑے خواب آنکھوں میں سجائے آسٹریلیا روانہ ہو گئی ہے

    کیرئر میں پہلی بابر اعظم قیادت کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، امام الحق، حارث سہیل، آصف علی ، خوشد ل شاہ ، افتخار احمد، عماد وسیم ، شاداب خان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان قادر ، محمد عامر، محمد حسنین ، وہاب ریاض، محمد عرفان ، موسیٰ خان، اور وہاب ریاض شامل ہیں،

    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سیریز سے قبل ایک وارم اپ میچ جمعرات کو کرکٹ آسٹریلیا ایلون کیخلاف کھیلے گی ، پہلا ٹی ٹوئنٹی 3 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ، ددسرا مقابلہ 5 تاریخ کو کینبرا جبکہ تیسرا 8 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا ،

    کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جارح مزاج کینگروز کیخلاف مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے ، قیادت کی وجہ سے زمہ داری بڑھ گئی، اپنی اور ٹیم دونوں کی پرفارمنس پر توجہ دوں گا، آسٹریلیا میں باؤنسی پچز پر مقابلے کی تیاری کر لی ، فخر زمان کیساتھ خود اننگز کا آغاز کروں گا ، پیس بیٹری اچھی ہے شاداب خان کی فارم بھی لوٹ آئی ،

    فیصل آباد میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں صلاحیتیں نکھارنے والے بیشتر کرکٹرز کی بہتر فارم ٹیم کیلیے خوش آئند ہے، البتہ ہمیشہ مشکل ثابت ہونے والی آسٹریلوی کنڈیشنز سے ہم آہنگی سخت چیلنج ثابت ہوگی، قومی ایونٹ میں واجبی کارکردگی دکھانے والے حارث سہیل اور عماد وسیم اعتماد کی بحالی کیلیے فکرمند ہوں گے۔

  • ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست دے دی

    قومی ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 420 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ویمزٹیم مقررہ 26 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بناسکی۔ اس سے قبل قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیاتو میزبان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور محض 15 رنز پر دونوں اوپنرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں، جس کے بعد کپتان بسمعہ معروف اور عمیمہ سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔

    اختتامی اوور میں سدرہ نواز نے 5 گیندوں پر 4 چوکے جڑ کرٹیم کا مجموعہ 126 تک پہنچایا۔ قومی ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے جہاں آراء عالم نے 17 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    127 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی ابتدائی 2 وکٹیں محض 6 رنز پر گرگئیں۔ تجربہ کار بیٹر رومانہ احمد نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکیں۔ رومانہ احمد نے 30 گیندوں پر 6 چوکوں
    اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی ویمزٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بناسکی۔اسپنر انعم امین نے 13 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ عالیہ ریاض، کائنات امتیاز، بسمعہ معروف، سعدیہ اقبال اور ڈیانا بیگ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    ایمرجنگ ویمنز ٹیمز ایشیاکپ ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

  • ایمرجنگ ویمنز ٹیمز ایشیاکپ ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

    اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیاکپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

    اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 65رنز سے شکست دے دی۔ نیوی گراؤنڈ کولمبو میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 48 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 116رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز ایمرجنگ کرکٹ ٹیم کی کپتان رامین شمیم نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مرشدہ خاتون اوراشما تانجم پر مشتمل بنگلہ دیش ایمرجنگ ویمنز ٹیم کی اوپننگ جوڑی نے 61 رنز کی ابتدائی شراکت قائم ، جس کے بعد پاکستان کی اسپنرز نے میچ کا کنٹرول سنبھال لیا اور ایک کے بعدایک حریف کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاکر میچ میں اپنی گرفت مضبوط کی۔

    بنگلہ دیش ویمزایمرجنگ ٹیم نےمقررہ 48اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ اوپنر مرشدہ خاتون 69 رنز بناکر ٹاپ اسکورررہیں۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 25 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سیدہ عروب شاہ اور فاطمہ ثناء خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ طوبٰہ حسین نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    181 رنز کے تعاقب میں قومی ویمنز ایمرجنگ ٹیم 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بیٹرلمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہی اور زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرسکی۔ مڈل آرڈر بیٹر منیبہ علی صدیقی 27 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔قومی ویمنز ایمرجنگ ٹیم کی 6 کرکٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے ربیعہ اور شیلا شرمین نےبالترتیب5اور 20رنز کے عوض 3،3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • انڈر 16 سیریز : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے تین روزہ میچ کا پہلا روز مکمل

    کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری تین روزہ میچ کے پہلے روز قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے میڈیم پیسر احمد خان کے 4 شکارکی بدولت مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 204 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ دن کے اختتام پر قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 40 رنز بنالیے۔

    اس سے قبل پاکستان انڈر 16 کرکٹ ٹیم کےکپتان عالیان محمودنے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ محض 35 رنزپر مہمان ٹیم کے ابتدائی 2 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر بلے باز ردوان حسین اور کپتان نعیم احمد کے درمیان 75 رنز کیشراکت قائم ہوئی۔ردوان حسین 84 اور نعیم احمد 54 رنز بناکر ٹاپ اسکور ررہے۔ بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی پوری ٹیم 63.5 اوورز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    قومی انڈر 61 کرکٹ ٹیم کی جانب سے احمد خان نے 43 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کپتان عالیان محمود اور علی اسفند نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا
    اور دن کے اختتام تک 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ قومی انڈر 61 کرکٹ ٹیم کی جانب سے محمد وقاص اور عباس علی میچ کے دوسرے روز 40 کے مجموعی اسکور سے کھیل کاآغاز کریں گے۔

    مزید پڑھیں
    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹاپ باولر دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کا حصہ نہیں

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹاپ باولر دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کا حصہ نہیں

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی پیس اور سوئنگ سے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے فاسٹ باولر عثمان شنواری کو دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا
    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں صرف ایک مرتبہ کسی باؤلر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خیبرپختونخوا کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے یہ کارنامہ ناردن کے خلاف سیمی فائنل میں انجام دیا۔ 13 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے باوجود عثمان شنواری
    میچ میں اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلاسکے۔

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، کس کھلاڑی کی کیا پرفارمنس رہی ؟

    اقبال اسٹیدیم فیصل آباد میں کھیلا گیا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ بلے بازوں کے نام رہا ،

    اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری 10 روزہ ایونٹ میں674 مرتبہ گیند باؤنڈری کے باہرگئی۔ جس میں 484 چوکے اور 190 چھکے شامل تھے۔190 میں سے 30 فیصد چھکے ناردرن کے بلے بازوں نے جڑے، جس میں مڈل آرڈر بلے باز آصف علی نے مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے ناردرن کی جانب سے لگائے گئے 56 میں سے 19 چھکے جڑے۔آصف علی نے ایک اننگز میں 10 چھکے لگائے۔

    ایونٹ کی رنرزاپ ٹیم بلوچستان نےسب سے زیادہ 109 ،چوکے لگا ئے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کےدوران 18 میچوں میں 5448 رنز اسکور کیے گئے، جس میں 26 نصف سنچریاں اور 2 سنچریاں شامل تھیں۔ ایونٹ کی دونوں سنچریاں سنٹرل پنجاب کے بلے بازوں کے نام رہیں، جس میں بابراعظم اور احمد شہزاد کے نام شامل ہیں۔

    محمد عامر، سہیل تنویر، حارث رؤف، موسیٰ خان، عماد وسیم اور شاداب خان کی موجودگی میں ناردرن کے پاس ایونٹ کی سب سے مضبوط باؤلنگ لائن اپ تھی، جنہوں نے ایونٹ میں 59 بار حریف کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ایونٹ میں کل 221 وکٹیں گریں۔

  • آسٹریلیا سے جیتنے کیلئے تمام کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا ہوگا ، بابر اعظم

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا دورہ چيلنج ہے ۔ ہماری اسٹرینتھ باؤلنگ ہے ۔ سري لنکا کے خلاف کي جانے والي غلطياں نہيں نہيں کريں گے۔

    ميرے پر کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں ہے بابر اعظم نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کا آغاز 12 سال قبل قذافی اسٹیڈیم میں بطور بال بوائے کے آنے سے اب تک کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ان بارہ سالوں ميں ٹيم ميں جگہ بنانے کے ليے سخت محنت کي ہے اور کبھي ہمت نہيں ہاري ۔ ٹي ٹوينٹي ٹيم کے نئے قائد کا کہنا تھا کہ نوجوان ٹیم کے ساتھ جیت کا عزم لیے آسٹريليا جارہے ہیں ہماری سٹرینتھ باؤلنگ ہے جس میں محمد عامر، وہاب ریاض اور دیگر نوجوان کھلاڑی شامل ہيں ۔

    پی ایس ایل 2020 کا پاکستان میں بہترین سہولیات کیساتھ انعقاد کریں گے، وسیم خان

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی کمی محسوس ہوگی ليکن ان کي جگہ لينے والے رضوان کي کارکردگي بھي بہت بہتر ہے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، میرے سمیت تمام کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا ہوگا۔قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ فخر زمان کے ساتھ اننگ کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق تیسرے اوپنر کے طور پر ٹیم میں شامل ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ينگسٹر کو ليکر جانے کا فائدہ ہوگا وہ اپني جگہ بنانے کے ليے پرفارم کريں گے۔ عثمان قادر کے تجربے سے فائيدہ اٹھانے کي کوشش کريں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہيں اندزہ ہے کہ اپنا رول کيسے ادا کرنا ہے ۔ ٹيم کا اچھا کمبي نيشن بنا ہوا ہے جيت کے واپس آئيں گے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں تاریخ رقم کی جائے گی

  • بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا ، بسمعہ معروف

    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے کہا کہ سیریز سے قبل 30 روزہ کیمپ میں فیلڈنگ میں بہتری پر خاص توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل بیٹرز اور باؤلرز بھی بھرپور فارم میں ہیں۔

    بسمعہ معروف نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ سیریز پاکستان کے لیے سیزن اوپنر کی حیثیت رکھتی ہے جو آئندہ 2 ماہ کے دوران انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول سیریز کی تیاریوں میں مدد دے گی۔

    کپتان قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کاکہنا ہے کہ ندا ڈار اور ثناء میر کی عدم دستیابی کے باعث جونیئر کھلاڑیوں کوقومی ویمنز ٹیم میں جگہ دی گئی ہے، لہذا یہ سیریز نئی کرکٹرز کے لیے قومی اسکواڈ میں مستقل جگہ بنانے کے لیے بہترین موقع ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پہلی بار قذافی اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل ویمنز کرکٹ میچ کے انعقاد پر تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اور بہترین نتائج کے لیے سخت محنت کریں گی۔ بسمعہ معروف کوامید ہے کہ اس تاریخی موقع پرویمنز کرکٹ کو اسپورٹ کرنے شائقین کرکٹ کی بڑی
    تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں تاریخ رقم کی جائے گی

    بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان سلمہ خاتون نے کہا کہ پاکستان ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان حریف نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک بار پھر پاکستان آمد پر خوش ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیشہ سخت مقابلہ ہوتا ہے۔ سلمہ خاتون نے کہا کہ سیریز کے لیے متواز ی اسکواڈ موجود ہے۔ تمام کرکٹرز ایک یونٹ بن کر سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔
    دونوں ٹیموں کے سکواڈ دعج زیل ہیں

    پی ایس ایل 2020 کا پاکستان میں بہترین سہولیات کیساتھ انعقاد کریں گے، وسیم خان

    اسکواڈز:
    پاکستان:
    بسمعہ معروف)کپتان(،عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان ، ڈیانا بیگ،جویریہ خان، سدرہ
    امین، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل، ارم جاوید،ثناء میر، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، کائنات امتیاز
    اور انعم امین۔

    بنگلہ دیش :
    سلمہ خاتون )کپتان(، عائشہ رحمٰن، ایکا مولک، فرگانہ حق، جہان آرا ءعالم،خدیجہ
    الکبرہ، لتا موندل، نگار سلطانہ، پنا گوش، رومانہ احمد، سنجیدہ اسلام،شمیم سلطانہ،شانجیدہ اختر، شرمین اختراورشرمین سلطانہ۔

  • قذافی اسٹیڈیم میں تاریخ رقم کی جائے گی

    تاریخ میں پہلی بار،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم قومی کرکٹ کےگڑھ میں ایکشن میں دیکھائی دیں گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں پرمشتمل سیریز کاآغاز 62 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    دونوں ٹیمیں 33 ماہ میں دوسری مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں ۔ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے گذشتہ سال اکتوبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔ 4 میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم نے 3 0 سے کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ندا ڈار سیریز میں شرکت نہیں کررہی ہیں۔تجربہ کار اسپنر ثناءمیر بھی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔ دونوں کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میزبان ٹیم کے لیےاپنے بیک اپ کھلاڑیوں کو آزمانے کا بہترین موقع ہے۔

    30 روزہ دورے پر پاکستان آئی بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم 3 ٹی ٹونٹی میچوں کے علاوہ 6 ایک روزہ میچوں میں بھی شرکت کرے گی۔ پاکستان کو دسمبر میں ورلڈ چیمپئن شپ میں شامل میچز کے لیےملائشیا کے میدانوں میں انگلینڈ کی میزبانی کرنی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول سیریزدرحقیقت انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیےقومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوگی۔
    خواتین کرکٹ کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے تمام میچوں کو لائیو اسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں
    پی ایس ایل 2020 کا پاکستان میں بہترین سہولیات کیساتھ انعقاد کریں گے، وسیم خان

  • پی ایس ایل 2020 کا پاکستان میں بہترین سہولیات کیساتھ انعقاد کریں گے، وسیم خان

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہےکہ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی تجدید کا عمل مکمل ہونے سے ایک سنگ میل عبور کرلیا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام 41 میچوں کا انعقاد پاکستان میں کیا جائے گا۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ دنیا بھر میں ٹی ٹونٹی لیگز کے انعقاد سے پاکستان سپر لیگ ایک مطلوب لیگ شمار کی جاتی ہے اور اس کا آئندہ ایڈیشن اسے اور شانداربنادے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم پی ایس ایل کے مداحوں کو دنیا بھر کے نامور کھلاڑی اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلتےہوئے دیکھائی دیں گے،آئندہ سال فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ کے دوران اسٹیڈیم میں بہترین سہولیات کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ تمام میچوں کی براڈ کاسٹنگ بھی اعلیٰ معیار کے مطابق کی جائے گی۔

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل میں بلوچستان پر جرمانہ عائد

    علاوہ ازیں آئندہ ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی تجدید کے عمل میں کھلاڑیوں کی گذشتہ ایڈیشنز سمیت قومی اور بین الاقومی کرکٹ میں کارکردگی اور کرکٹر کی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں مقبولیت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی بنیادی کٹیگری گولڈ مقرر کی گئی ہے۔ نئے قوانین کے مطابق ہر ٹیم گذشتہ ایڈیشن میں شامل زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو آئندہ
    ایڈیشن کے لیے برقرار رکھ سکےگی۔ کٹیگری مرحلے کے مکمل ہونے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے والے 24 سال
    سے کم عمر کھلاڑی ایمرجنگ کٹیگری کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    اس کے علاوہ 24 سال سے کم عمر کھلاڑی 2 سال سے زائد عرصہ ایمرجنگ کٹیگری کا حصہ نہیں رہ سکتےتاہم 2 سالوں میں 4 یا اس سے کم میچ کھیلنے والے کھلاڑی ایمرجنگ کٹیگری میں برقرار رہ سکتے ہیں۔ ریٹینشن کے عمل کے مکمل ہونے سے قبل تمام ٹیموں کے پاس کھلاڑیوں کوریلیگیٹ کرنے کی درخواست کرنے کا حق محفوظ ہوگا۔ اگر کسی ٹیم کی جانب سے کھلاڑی کو
    ریلیگیٹ کرنے کی درخواست کی جاتی ہے تو ہر ٹیم کے پاس اس کھلاڑی کو بنیادی قیمت پر اٹھانے کا حق حاصل ہوگا۔اگر کوئی بھی ٹیم اس کھلاڑی کو بنیادی قیمت پر نہ اٹھائے تو اس کھلاڑی کی کٹیگری میں تنزلی کردی جائے گی۔

    پی ایس ایل سیزن 5 ، بیشتر قومی کھلاڑی کی کیٹیگریز کو تبدیل کر دیا گیا

    کھلاڑی کو ریلیگیٹ کرنے کی درخواست اس کی رضامندی کے بعد ہی کرنے کی اجازت ہوگی۔ جو مقامی کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں شامل نہیں تھے ان کی فہرست بعد میں جاری کی جائے گی۔