لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ تیز ترین بولر محمد حسنین نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کر ڈالی ، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے محمد حسنین ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے 9 ویں جبکہ پاکستان کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ محمد حسنین نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف لاہور میں جاری تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں حاصل کیا۔
اس سے قبل پاکستان کے فہیم اشرف نے 2017ء میں شیخ زید سٹیڈیم میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔ سری لنکا کے مالنگا کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دو مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کے علاوہ آسٹریلیا کے بریٹ لی، نیوزی لینڈ کے اورم اور ٹم ساوتھی، سری لنکا کے تسیرا پریرا اور افغانستان کے راشد خان نے بھی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔
Tag: cricket

محمد حسنین نے اپنے ٹیلنٹ کیساتھ انصاف کر دکھایا

کرکٹ کی واپسی پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں واپس لے آئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پر لاہوریوں کے چہروں کی خوشی دیدنی تھی، شائقین کرکٹ سخت سکیورٹی کے باوجود اپنی فیملیوں کے ہمراہ میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل ہی سٹیڈیم پہنچ گئے، سٹیڈیم کے اندر اور باہر قومی پرچموں کی بہار نظر آئی، خواتین، نوجوان اور بچے اپنے چہروں پر قومی پرچم پینٹ کراتے ہوئے نظر آئے، مہمان ٹیم کی سپورٹ کیلئے بھی نعرے لگائے جاتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلاٹی ٹونٹی میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کی بہت بڑی تعداد قذافی سٹیڈیم پہنچی۔ شائقین کرکٹ اپنی فیملیوں کے ہمراہ میچ دیکھنے لئے سٹیڈیم آئے۔ شائقین کرکٹ کو پارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے سٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔شائقین کرکٹ پاکستان کے حق میں نعر ے لگاتے رہے جبکہ کئی منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مہمان ٹیم کی سپورٹ کے لئے ان کے حق میں بھی بھرپور نعرے لگائے گئے۔ سٹیڈیم میں داخلے کیلئے طویل قطاریں لگی رہیں اور اس دوران بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی۔
کئی مقامات پر نوجوانوں نے پہلے داخلے کی کوشش میں قطاریں توڑ دیں اور دھکم پیل کی تاہم موقع پر موجود سکیورٹی نے حالات کو قابو کر لیا۔ پاک فوج، رینجرز اور پولیس کی جانب سے میچ کی سکیورٹی کے لئے غیر معمولی انتظامات کئے گئے۔ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ٹیموں کی ہوٹل سے سٹیڈیم آمد کے روٹ کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی جبکہ میچ کے دوران بھی اسٹیڈیم کے اوپر اور اطراف کی آبادیوں کی فضائی نگرانی جاری رہی

سرفراز احمد نے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے بڑا اعلان کر دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا سے شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایک ایسا فارمیٹ ہے جس میں آپ کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لے سکتے اور جس طرح سری لنکن ٹیم ون ڈے سیریز میں ہمارے خلاف کھیلی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سری لنکا کے نوجوان کھلاڑیوں میں پوٹینشل موجود ہے اور وہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں،
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے متعلق سوال پر سرفراز کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کو مدنظر رکھ کر پلاننگ کر رہے ہیں، مستقبل کے شیڈول کو دیکھیں تو قومی ٹیم کے پاس کافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہیں جن کی بدولت ورلڈ کپ کیلئے اچھی تیاری کو ممکن بنایا جا سکے گا ، اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں احمد شہزاد اور عمر اکمل جیسے سینئر کھلاڑیوں کا سکواڈ میں آنا خوش آئند ہے،
یہ بھی پڑھیں
حسن علی کا شاداب خان کیلئے دلچسپ پیغام
دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں کتنے پاکستانی شامل ہیں ؟
دنیائے کرکٹ نے کئی ایسے بلے باز پیدا کیے ہیں کہ جنہوں نے رنز کے انبار لگا دیے اور ریکارڈ پر ریکارڈ بناتے چلے گئے ، لیکن کرکٹ نام ہی سخت مقابلے کا ہے ، ان بلے بازوں کے مقابلے میں ایسے ایسے گیند باز بھی شائقین کرکٹ کی انکھوں نے دیکھے کہ جنہوں نے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ، آج ہم تذکرہ کریں گے اسپیڈ کے ہتھیار سے مکمل طور پر لیس دنیا ئے کرکٹ کے دس گیند بازوں کا ، جنہوں نے اپنی بالنگ سے کئی نامور بلے بازوں کے پسینے چھڑوا دیے ،
1. شعیب اختر (پاکستان)
شعیب اختر نے 43 ٹیسٹ، 163 ون ڈے انٹرنیشنل اور 15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی ، شعیب نے ٹیسٹ میں 178، ون ڈے میں 247 اور ٹی ٹوئنٹی میں 19 وکٹیں حاصل کیں، شعیب اختر کے پاس کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند کرنے اعزاز حاصل ہے اور اس کی اسپیڈ 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی ،
2. بریٹ لی (آسٹریلیا)
دنیائے کرکٹ کے دوسرے تیز ترین بولر کا نام بریٹ لی ہے ، بریٹ لی نے 76 ٹیسٹ، 221 ون ڈے انٹرنیشنل اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی نمائند گی کی ، بریٹ لی نے ٹیسٹ میں 310، ون ڈے میں 380 اور ٹی ٹوئنٹی میں 25 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ، بریٹ لی نے تیز ترین بال کی اسپیڈ 161.1 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،
3. شان ٹیٹ (آسٹریلیا)
کرکٹ کے تیسرے تیز ترین بولر کا نام شین ٹیٹ ہے ، شین ٹیٹ نے 3 ٹیسٹ ، 35 ون ڈے انٹرنیشنل اور 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ، شین ٹیٹ نے ٹیسٹ میں 5 ، ون ڈے میں 62 اور ٹی ٹوئنٹی میں 28 وکٹیں حاصل کیں، شان ٹیٹ کے پاس برٹ لی کے بعد تیز ترین بال کرنے کا ریکارڈ موجود ہے ، جس کی اسپیڈ 161.1 ریکارڈ کی گئی تھی ،
4. جیف تھامسن (آسٹریلیا)
کرکٹ کے تیسرے تیز ترین گیند باز کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر جیف تھامسن کے پا س ہے، جیف تھامسن نے 51 ٹیسٹ اور 50 ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ، جیف تھامسن نے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دنیائے کرکٹ کی چوتھی تیز ترین گیند کی ،
5. اینڈی رابرٹس ( ویسٹ انڈیز)
ویسٹ انڈین انڈین فاسٹ بالر اینڈی رابرٹس نے 47 ٹیسٹ اور 56 ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ، ٹیسٹ میچوں میں 202 جبکہ ون ڈے میں 87 وکٹیں حاصل کیں، اینڈی رابرٹس کو سر کا ایوارڈ بھی دیا گیا اور اب ان کا نام سر اینڈی رابرٹس لکھا جاتا ہے ،
6. فیڈل ایڈورڈز ( ویسٹ انڈیز)
یہ بھی ویسٹ انڈیز کے ہی فاسٹ بولر ہیں جن کے پاس کرکٹ بال کو اینڈی رابرٹس کے تیز ترین کرنے کا ریکارڈ حاصل ہے، فیڈل ایڈورڈرز نے 157.7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے بال کی تھی ،
7. مچل جانسن (آسٹریلیا)
ایک اور آسٹریلوی بالر جنہوں نے دنیائے کرکٹ پر اپنا سکہ جمایا ، مچل جانسن نے 73 ٹیسٹ، 153 ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ، جانسن نے ٹیسٹ میں 313، ون ڈے میں 239 اور ٹی ٹوئنٹی میں 38 وکٹیں حاصل کیں، مچل جانسن کی تیز ترین گیند کی اسپیڈ 156.8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،
8. محمد سمیع (پاکستان)
دنیا کے ٹاپ ٹین تیز ترین فاسٹ بولرز میں شمار کیے جانے والے پاکستان کے دوسرے فاسٹ بولر محمد سمیع ہیں ، محمد سمیع نے 36 ٹیسٹ، 87 ون ڈے انٹرنیشنل اور 13 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ، اور نے ٹیسٹ میں 66، ون ڈے میں 85 اور ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں ، محمد سمیع کی تیز ترین گیند کی اسپیڈ 156.4 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی ،
حسن علی کا شاداب خان کیلئے دلچسپ پیغام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر و آل راؤنڈر شاداب خان آج اپنی اکیسویں سالگرہ منا رہے ہیں اور دوست واحباب سے جنم دن کی مبارکباد وصول کر رہے ہیں ، ان کے ٹیم میٹ اور دیرینہ دوست حسن علی نے بھی شاداب خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا اور کہا "لوگوں کے جنم دن آتے جاتے رہتے ہیں لیکن تم جیسے دوست زندگی میں بار بار نہیں ملتے ، اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ تم میرے سب سے اچھے دوست ہو ، صدا خوش رہو اور جنم دن کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ”
Birthdays come around every year,but friends like you only come once in a lifetime. I’m so glad and lucky you came into my life. Best wishes on your special day.Happy birthday Shaddy 🥳🥳🎂🎂#suchiyaari pic.twitter.com/nUN8WD6iru
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) October 4, 2019

اپنے کھیل کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش میں رہتا ہوں، عابد علی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز عابد علی نے نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے کھیل کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کی ویڈیوز بھی دیکھتا ہوں تا کہ ان کی تکنیک اور انداز کو دیکھ کر اپنے کھیل کو بہتر بنا سکوں،
عابد علی نے سری لنکا کیخلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں انجڑڈ امام الحق کی جگہ فخر زمان کے پاکستان کی اننگز کا آغاز کیا اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے ،
عابد علی نے مزید کہا کہ اوپننگ جوڑی کیلئے قومی کھلاڑیوں میں مقابلے کا پایا جانا قومی ٹیم کیلئے خوش آئند ہے اور اس سے پاکستان کے ٹاپ آرڈر کی بیٹنگ مزید مستحکم ہو گی، اور مجھے جب جب قومی ٹیم میں جگہ ملے گی میں اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرتا رہوں گا ،
پاکستان نے سری لنکا کو تیسرا ون ڈے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی
کراچی : پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی ، اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی،
تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی اوپننگ جوڑی زیادہ اسکور نہ بنا سکی اور اوشکا فرنینڈو 4 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار ہو گئے ، اس کے بعد سری لنکن کپتان لاہیرو تھریمانے اور اوپننگ بلے باز گونا تھلاکا نے سری لنکن بلے بازی کا سنبھالا اور سری لنکا کا اسکور 101 تک پہنچا دیا ، لاہیرو تھریمانے 36 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر انہی کو کیچ تھما بیٹھے ، اینجلو پریرا 13 اور بھانوکا 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن گونا تھلاکا نے اپنی اننگز پر اعتماد انداز میں جاری رکھی اور اپنے ون ڈے کیرئر کی دوسری شاندار سینچری جڑ ڈالی، گوناتھلاکا 133 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے ، 243 کے مجموعے پر سری لنکا کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب آل راؤنڈر داسن شانکا کریز پر آئے اور انہوں نے 24 گیندوں پر 43 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور مقررہ 50 اوورز میں سری لنکا کا اسکور 297 تک پہنچا دیا اور سری لنکا کے کل 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، محمد عامر نے تین جبکہ عثمان شنواری ، شاداب خان، محمد نواز اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ،
جواب میں پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور عابد علی نے 123 رنز کا شاندار اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا ، عابد علی 123 کے مجموعے پر 74 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، فخر زمان نے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کےساتھ مل کر پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھایا اور 58 رنز کی شراکت سے پاکستان کا سکور 181 تک پہنچا دیا ، اور پھر بابر اعظم 31 رنز بنا کر نوان پردیپ کی بال پر آوٹ ہو گئے، اس کے بعد پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کریز سنبھالی اور 23 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، سرفرز کے بعد حارث سہیل کریز پر آئے اور 50 گیندوں پر 56 رنز بنا کر پاکستان کو فتح کے قریب ل گئے تاہم میچ حتم نہ کر سکے اور آوٹ ہو گئے، دوسرے اینڈ پر موجود افتحار احمد نے اننگز جاری رکھی اور 28 رنز بنا کر پاکستان کی کشتی کو پار لگا دیا، سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے دو جبکہ جے سوریا ، سنداکن اور لہرو کمارا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ، 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر عابد علی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ،
یہ بھی پڑھیں
شاہد آفریدی پاکستان سری لنکا میچ دیکھے بغیر واپس کیوں چلے گئے؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا
قومی ٹی 20 ٹیم کاا علان، کون کون سے سینئر کھلاڑی شامل خبر آگئی
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کی والدہ وفات پا گئیں
مصباح الحق اسلام آباد یونائٹڈ کی کوچنگ کیلئے تیار
پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور تیسرے سیزن کی فاتح فرنچائز اسلام آباد یونائٹڈ نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کی زمہ داری سنبھالنے کی آفر کر دی، مصباح الحق نے اسلام آباد یونائٹڈ کی آفر قبول کر لی، پی سی بی اجازت کے بعد مصباح الحق اسلام آباد یونائٹڈ کیلئے ہیڈ کوچ کی زمہ داریاں سنبھالیں گے،
مصباح الحق پی ایس ایل کے پہلے تین سیزن میں اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں جن میں سے دو سیزن اسلام آباد یونائٹڈ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب بھی ہوئی ہے، زرائع کے مطابق مصباح الحق کے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ بننے سے پہلے وہ اسلام آباد یونائٹڈ کیساتھ ہیڈ کوچ کا ایم او یو سائن کر چکے تھے ،
اے بی ڈی ویلیئرز کا بگ بیش فرنچائز کے ساتھ معاہدہ
برسبین ہیٹ نے آنے والے بگ بیش کے سیزن کے دوسرے نصف حصے کیلئے اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ وہ ریٹائر ہونے والے برینڈن میک کولم کی جگہ لیں گے۔
گابا فرنچائز کے لئے دستخط کرنے پر اے بی ڈی نے کہا ، "آپ ریٹائرمنٹ کے بعد ایسے لمحوں سے گزرتے ہیں جب آپ واقعی میں کھیلنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ، پھر آپ صرف گھر میں بھی رہنا چاہتے ہیں۔ اس میں توازن رکھنا واقعی مشکل ہے۔ گھر میں رہنا اور کرکٹ میں وقت گزارنے کے معاملے میں بڑی سوچ بچار سے کام لیتا ہوں ، اور جسم قدرے بوڑھا ہوتا جا رہا ہے لہذا میں زیادہ نہیں کھیل سکتا۔
"میں کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں کے دوران گھر میں رہنا پسند کرتا ہوں ، لیکن میں برسبین آنے اور تفریح میں شامل ہونے کیلئے بھی بے چین تھا۔ بگ بیش دنیائے کرکٹ کے بہترین ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے اور میں کافی عرصے سے اسے فالو کر رہا ہوں ۔ اب تک میں ان تمام کھلاڑیوں سے بگ بیش اور برسبین ہیٹ کی کافی تعریف سنی ہے جو پہلے یہ ٹورنامنٹ کھیل چکے ہیں۔ اور میں برسبین ہیٹ کی جرسی پہننے کیلئے کافی پرجوش ہوں، بگ بیش میں کرکٹ کا معیار اچھا ہے ، اور بہت زیادہ شائقین کرکٹ میچز دیکھنے آتے ہیں”
عثمان شنواری اور بابر اعظم نے فتح پاکستان کی جھولی میں ڈال دی
کراچی: پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 67 رنز سے شکست دے دی ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کراچی میں کھیلا گیا، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان نے پہلی اننگز میں مقررہ 50 اوورز میں 305 رنز بنائے ،
پاکستان کی اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، اور 73 رنز کی شراکت داری قائم کی ، اس کے بعد امام الحق 31 رنز ڈی سلوا کا شکار ہو گئے، فخر زمان پاکستان میں اپنے پہلے ون دے میچ کو 54 رنز کی اننگز سے یادگار بنا لیا ، لیکن میچ کی پہلی اننگز کی سرخی پاکستان کرکٹ ٹیم کی رن مشین بابر اعظم ثابت ہوئے جنہوں نے 105 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کیریر کی گیارھویں سینچری اسکور کی ، حارث سہیل نے 40 اور افتحار احمد نے 32 رنز کی اننگز کھیلی، سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا نے دو جبکہ لاہیرو کمارا اور ادانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،
جواب میں سری لنکن ٹیم 305 رنز کے تعاقب میں 238 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ، سری لنکن ٹیم کے پہلے پانچ کھلاڑی 28 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ چکے تھے، اس کے بعد شیہان جے سوریا اور داسن شانکا نے 177 رنز کی شاندار اننگز شراکت داری قائم کی، اور پاکستان کی بولنگ لائن کی کمزوریوں کو کھول دیا ، ، سری لنکا کی جانب سے شیہان جے سوریا نے 95 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور داسن شانکا نے 68 رنز بنا کر جے سوریا کا بھرپور ساتھ دیا، لیکن ان دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی سری لنکن کھلاڑی جم کر کھیل نہ سکا، پھر عثمان خان شنواری نے جے سوریا کو آؤٹ کرکے ٹیم کو کم بیک کروایا اور سری لنکن ٹیم 238 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی،
پاکستان کی جانب سے عثمان خان شنواری نے 10 اوورز میں 51 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان نے دو جبکہ محمد عامر، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، شاندار باؤلنگ اسپیل کی بدولت عثمان شنواری کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ،









