Baaghi TV

Tag: crime movies

  • پنجاب میں انتخابات کیلئے سپیکر سبطین خان کے صدر کو خط پرمشاورت شروع

    پنجاب میں انتخابات کیلئے سپیکر سبطین خان کے صدر کو خط پرمشاورت شروع

    لاہور:پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے تعین کے لیے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا جس کی نقول چیف الیکشن کمشنر اور گورنر پنجاب کو بھی بجھوائی گئی ہیں۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی جانب سے صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد میں نے گورنر پنجاب کو 90 روز کی آئینی مدت کے دوران انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ کے تعین کی نشاندہی کی، الیکشن کمیشن نے بھی گورنر پنجاب سے انتخابات کی تاریخ کے تعین کا تقاضا کیا جس پر گورنر پنجاب نے جوابی خط میں موقف اختیار کیا کہ اسمبلی ان کے دستخطوں سے تحلیل نہیں ہوئی اس لیے آئینی طور وہ انتخابات کی تاریخ دینے کے پابند نہیں۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو گورنر سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ کے تعین کے احکامات صادر کیے، لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر گورنر اور الیکشن کمیشن کے مابین ناقابل جواز تاخیر کا مظاہرہ کیا گیا، آئینی فرائض کی انجام دہی اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں ناکامی آئین سے صریح انحراف ہے، آئین سے انحراف کی راہ روکنے کیلئے سربراہِ ریاست کی فوری مداخلت ناگزیر ہے۔

    سپیکر نے اپنے خط میں کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کا آرٹیکل 57(1) آپ کو انتخابات کے انعقاد کے آئینی تقاضے کی انجام دہی کے اختیارات سونپتا ہے لہٰذا آپ آئین سے مزید انحراف کی راہ روکنے کیلئے فوری طور پر پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔

  • سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خود کش بمبار ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خود کش بمبار ہلاک

    چمن:سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران اہم دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد خود کش جیکٹ پھٹنےسے مرا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسپنکی میں خفیہ اطلاع پر جمعرات 16 فروری کو آپریشن کیا گیا۔

    آپریشن کے دوران خود کش بمبار نیک رحمان محسود عرف نیکرو ہلاک ہوگیا۔ خود کش بمبار فائرنگ کے تبادلے میں خودکش جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوا۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد لوگر ( افغانستان ) سے پاکستان آ یا تھا۔ ہلاک مذکورہ دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے جنگجوؤں عظمت اللّٰہ اور خیربان کا قریبی ساتھی تھا۔دہشت گرد ماضی میں سیکیورٹی اداروں پر کیے گئے متعدد حملوں میں بھی ملوث رہا تھا۔

    ادھررات کوپنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کا اہم کمانڈر ہلاک ہو گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کالاباغ میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی میانوالی کی ٹیم پرحملہ کیا، جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور بیس منٹ تک دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہے جبکہ اُس کے دو ساتھی فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، خودکش جیکٹ اورٹی ٹی پی کے سٹیکرز برآمد ہوئے ہیں۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردی کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دو دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاتھا۔

  • کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر ٹرالر نے چار افراد کو کچل دیا

    کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر ٹرالر نے چار افراد کو کچل دیا

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں ایئرپورٹ روڈ پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر حادثہ ٹرالر کے بریک ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جس نے تیز رفتاری میں پہلے رکشے، موٹرسائیکل سوار اور راہگیر کو کچل دیا۔

    حکام کے مطابق واقعے میں رکشے میں سوار دو افراد جبکہ موٹرسائیکل سوار اور راہگیر بھی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے موقع سے ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی۔

    ادھرخان پور میں سردار گڑھ کے قریب تیزرفتار ٹرالر کی زد میں آکر 4 طالب علم جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق طلبا اسکول سے چھٹی کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔ریسکیو ٹیم نے حادثے میں زخمی طالبعلم کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    جبکہ گجرات میں سسرال میں ڈکیتی کرنیوالی بہو کو پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاندان نے اپنی بہو کیخلاف درخواست دی تھی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سسرال میں ڈکیتی کرنیوالی خاتون کو دیگر 4 خواتین اور ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے لوٹے گئے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے، مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

  • کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر 2 بچوں کا باپ اور 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

    کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر 2 بچوں کا باپ اور 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 بچوں کا باپ اور 5 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کردیا گیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ٹو جمعرات بازار گراؤنڈ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 35 سالہ مزمل احمد ولد بشیر احمد کو قتل کردیا، مقتول شخص 2 بچوں کا باپ اور5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جو ویلڈنگ کا کام کرتا تھا، واقعہ کے روز مقتول اپنی بڑی بہن سےفیملی کےہمراہ ملنےآیا ہوا تھا اور واپسی پرافسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

    سعودی عرب سے کراچی پہنچے والا عمرہ زائر ائرپورٹ پر انتقال کرگیا

    مقتول مزمل کے اہلخانہ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے فل الفور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، رات گئے خواجہ اجمیرنگری پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر مزمل کوقتل کرنے کے واقعے کامقدمہ الزام نمبر23/87 بجرم دفعہ 302/397 کے تحت مقتول کی بہن راحیلہ کی مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

    مدعیہ مقدمہ کے بیان کے مطابق ان کا بھائی مزمل پی آئی بی کالونی سے اپنی فیملی کے ہمراہ ان کے گھر آیا ہوا تھا اور واپسی کے لیے نکلا توایک موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے انہیں روکا موٹر سائیکل پر میرے بھائی کی دوبچیاں اس کی بیوی اوربھانجی سوار تھی ڈاکونے میری بھابھی سے پرس چھین کر بھاگنے کی کوشش کی۔

    کراچی؛ ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں اندھی گولی سے زخمی دو سالہ بچہ دم توڑ گیا

    ملزمان کی جانب سے پرس گھسیٹنے کے باعث مقتول موٹرسائیکل اور بیوی بچوں سمیت زمین پر گرا ملزمان نے اچانک فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، ملزمان کی فائرنگ سےبھائی کوگولی گردن پر لگی جوجان لیوا ثابت ہوئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے کہ جبکہ پولیس نے ایک سی سی ٹی وی بھی حاصل کرلی ہے۔

  • سعودی عرب  سے کراچی پہنچے والا عمرہ زائر ائرپورٹ پر انتقال کرگیا

    سعودی عرب سے کراچی پہنچے والا عمرہ زائر ائرپورٹ پر انتقال کرگیا

    کراچی: سعودی عرب سے کراچی پہنچے والا عمرہ زائر حرکت قبل بند ہونے سے ائرپورٹ لاؤنج میں انتقال کرگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر صدیق احمد خان جمعرات کی دوپہر پی آئی اے کی پرواز پی کے 732 سے جدہ سے کراچی پہنچا تھا، مسافرکو امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچتے ہی دل کا دورہ پڑا جو جاں لیواثابت ہوا۔

    جناح ٹرمینل پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے طبی معانہ کے بعد مسافر صدیق احمد خان کی موت کی تصدیق کردی، مسافر کی عمر 77 سال ہے اور وہ کراچی کے علاقے لانڈھی کا رہائشی ہے، سی اے اے کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کر کے مسافر کی میت کو ورثا کے حوالے کردی۔

    ادھرکلفٹن بلال ہاؤس چورنگی کے قریب نجی ریسٹورنٹ کے پارکنگ ایریا میں اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والے دو سالہ معصوم بچہ دم توڑ گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

    پولیس کے مطابق 12 فروری کو بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن میں بلال ہاؤس چورنگی کے قریب نجی ریسٹورنٹ کے پارکنگ ایریا میں سر میں اندھی گولی لگنے سے دو سالہ شیر خوار بچہ سید حسن سجاد ولد علی سجاد شدید زخمی ہو گیا تھا جسے کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بعد ازاں زخمی بچے کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ بچہ مکان نمبر بی 10 بلاک 2 چیپل سن سٹی اسکیم 33 کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول بچہ اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی دعوت پر بلال ہاؤس چورنگی کے قریب واقع ریسٹورنٹ آیا تھا اور پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی سے باہر آکر کھڑا ہوگیا تھا اسی دوران ایک آواز آئی جس سے بچے کے سرسے خون بہنا شروع ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولی بچے کے سر پر دائیں جانب سے لگی تھی جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا، بوٹ بیسن پولیس نے سرکاری مدعیت میں قتل باالسبب کی تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

  • کراچی؛ ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں اندھی گولی سے زخمی دو سالہ بچہ دم توڑ گیا

    کراچی؛ ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں اندھی گولی سے زخمی دو سالہ بچہ دم توڑ گیا

    کراچی: کلفٹن بلال ہاؤس چورنگی کے قریب نجی ریسٹورنٹ کے پارکنگ ایریا میں اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والے دو سالہ معصوم بچہ دم توڑ گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

    پولیس کے مطابق 12 فروری کو بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن میں بلال ہاؤس چورنگی کے قریب نجی ریسٹورنٹ کے پارکنگ ایریا میں سر میں اندھی گولی لگنے سے دو سالہ شیر خوار بچہ سید حسن سجاد ولد علی سجاد شدید زخمی ہو گیا تھا جسے کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بعد ازاں زخمی بچے کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ بچہ مکان نمبر بی 10 بلاک 2 چیپل سن سٹی اسکیم 33 کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول بچہ اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی دعوت پر بلال ہاؤس چورنگی کے قریب واقع ریسٹورنٹ آیا تھا اور پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی سے باہر آکر کھڑا ہوگیا تھا اسی دوران ایک آواز آئی جس سے بچے کے سرسے خون بہنا شروع ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولی بچے کے سر پر دائیں جانب سے لگی تھی جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا، بوٹ بیسن پولیس نے سرکاری مدعیت میں قتل باالسبب کی تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق مقتول بچے کے اہل خانہ نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کیا تھا جس پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول بچے کو بڑے ہتھیار کی گولی لگی۔

    پولیس نے واقعے کے فوری بعد چند افراد کو حراست میں لیا تھا جنہیں پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کی تفتیش جاری ہے، جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

    یاد رہے کہ 10 فروری کو قیوم آباد کے پی ٹی انٹر چینج کے قریب اندھی گولی لگنے سے ہائی روف میں فیملی کے ہمراہ سوار 6 سالہ عبدالغنی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گا تھا۔ واقعے کو کئی روزگزرجانے کے باوجود پولیس اب تک ملزمان کا سراغ لگانے میں مکمل ناکام ہے۔ چند روزکے بعد اندھی گولیاں لگنے سے بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں پولیس تاحال کسی کو گرفتار نہیں کرسکی۔

  • آڈیو لیکس معاملہ: شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

    آڈیو لیکس معاملہ: شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پر غداری کے مقدمے میں ایف آئی اے نے مزید پیش رفت شروع کر دی۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم شوکت ترین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی-

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اشتہاری قرار دینے کے بعد ایف آئی اے گرفتاری کے لئے اقدامات کرے گا۔ ملزم شوکت ترین کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے بھی مدد لی جائے گی۔

    شوکت ترین کی لیک آڈیو پر انکے خلاف مقدمہ درج ہے جس میں صوبائی وزرائے خزانہ تیمور جھگڑا اور محسن لغاری کو بھی نامزد کیا گیا ہے،یہ مقدمہ راولپنڈی کے رہائشی ارشد محمود کی مدعیت میں پیکا ایکٹ، 124a اور 505 پی پی سی کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے تینوں سابق وزرا پر آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں 2 آڈیو کلپس کا ذکر ہے، جس میں شوکت ترین ہدایت دیتے ہوئے سنے گئے ہیں کہ ’’یہی لکھنا اور کچھ نہیں لکھنا‘‘۔آڈیو کے متن کے مطابق شوکت ترین نے کہا کہ ’’دیٹس آل ہم چاہتے ہیں کہ وہ جو ہے کہ ان سالوں کے اوپر پریشر پڑے‘‘۔یہ اپنا معاملہ کھنچ رہے ہیں اور ہمیں اندر کروا رہے ہیں۔ہمارے اوپر دہشت گردی کے مقدمے کروا رہے ہیں۔ یہ بالکل سپاٹ فری جارہے ہیں، وہ نہیں ہونے دینا ہم نے ۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق محسن لغاری نے کہا کہ کیا پاکستان بحیثیت ریاست اس کی وجہ سے نقصان اٹھا سکتا ہے؟ تو شوکت ترین نے کہا کہ سچ کہوں تو آپ کو معلوم ہے کہ جس طرح سے آپ کے چیئرمین اور باقی سب کے ساتھ سلوک کیا جا رہا ہے اس کی وجہ سے ریاست کو تکلیف نہیں ہو رہی۔

    مقدمے کے مطابق ملزم شوکت ترین نے واضح طور پر وزیر خزانہ سے کہا کہ خطوط لکھیں جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی متعلقہ وزارتیں فاضل بجٹ وفاقی حکومت کو واپس نہیں کریں گی۔ جس سے حکومت و آئی ایم ایف کے مابین جاری معاہدے شدید متاثر ہوں گے۔ دوران تفتیش ملزم شوکت ترین کو طلب کیا گیا اور مبینہ آڈیو کلپس کے مواد کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔

    متن میں مزید تحریر ہے کہ شوکت ترین تسلی بخش جوابات نہ دے سکے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم فوری معاملے سے متعلق حقائق کو چھپا رہا ہے۔ اس کے پیچھے اپنے ارادوں اور مقاصد کے بارے میں جھوٹ بول رہا ہے۔ مبینہ گفتگو و اس طرح کی کارروائیوں سے عوامی سکون میں خلل پڑ سکتا ہے اور ریاست کے ستونوں کے مابین صورتحال خراب پیدا ہو سکتی ہے ۔

    مقدمے کے متن کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال کی وجہ سے ریاست کے ہر شہری کے لیے خوف، خطرے اور دھمکی کا احساس پیدا ہو سکتا ہے۔ مبینہ گفتگو کو ریاست کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے طور پر سمجھا جاسکتا ہے۔

  • دانیہ شاہ کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    دانیہ شاہ کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بڑا ریلیف دے دیا-

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت نے دانیہ کی والدہ سے مکالمہ کیا کہ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں، اس پر خاتون نے کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے۔

    عمران خان کا صدر مملکت کو خط،سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیانات پر تحقیقات کا مطالبہ

    عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے پیسوں کی ٹرانزیکشن تو ہوئی ہے، سچ بتائیں آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں؟ عدالت کے استفسار پر دانیہ کی والدہ نے کہا کہ میرا داماد بینک میں ہے اور میری چیک بک بھی اس کے پاس ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کو 20 لاکھ سے کم کرکے 5 لاکھ کردیا۔

    واضح ر ہےکہ مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے دو روز قبل دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی اور دانیہ کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا-

    عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ویڈیو وائرل کرنے کا الزام مزید تحقیقات کا متقاضی ہے، سرکاری وکیل کے مطابق ملزمہ نے ایک انٹرویو میں ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا، اس واقعہ کے دو گواہان ہیں جو کہ کیمرا مین اور انٹرویور ہیں۔

    مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ ماتحت عدالت دونوں گواہوں کے بیان کی روشنی میں بہتر فیصلہ کرسکتی ہے، ملزمہ کے مطابق جس موبائل فون میں ویڈیو تھی اسے فروخت کردیا تھا، حیران کن طور پر ایف آئی اے نے فروخت شدہ موبائل فون برآمد کیا نہ ہی موبائل خریدنے والے سے انکوائری کی۔

    عدالت نے کہا تھا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ عورت پرپرائیویسی کی خلاف ورزی کا اثر مرد پر پڑنے والے اثرات سے کہیں زیادہ ہے ، مجرموں کو سزا ملنی چاہیے لیکن ضمانت کے اس مرحلے پر عورت مرد سے زیادہ رعایت کی حقدار ہے اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ ملزمہ 18 سالہ لڑکی ہے جس کی شادی کم عمری میں کر دی گئی تھی۔

    خیبر پختو نخوا انتخابات: عدالت نے گورنر کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی

    دوسری جانب عدالت نے دانیہ شاہ کو انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے روک دیا تھا عدالت نے ملزمہ دانیہ کو براہ راست یا کسی بھی طریقے سے کیس کے گواہوں سے رابطہ کرنے سے بھی روکا حکم دیا کہ اگر ملزمہ نے ضمانت کا غلط فائدہ اٹھایا تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی، دانیہ شاہ پر الزامات کے حوالے سے ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے گی۔

    دوسری جانب ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مرد ہو یا عورت، قانون دونوں کے لیے برابر ہے۔

    واضح رہے کہ دانیہ پر عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے جس پر مرحوم کی بیٹی دعا عامر نے مقدمہ درج کروایا تھاعامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

    معروف صحافی رانا مبشر نے نجی خبررساں ادارے کو خیرباد کہہ دیا

  • ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان ہلاک، پولیس ذرائع

    ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان ہلاک، پولیس ذرائع

    اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف نائن پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی بارہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ناکے پر فائرنگ کی لیکن جوابی کارروائی میں 2 ملزمان مارے گئے جس کے بعد نعشیں اسپتال منتقل کردی گئیں-

    سی سی پی او لاہور تبادلہ کیس: چیف الیکشن کمشنر کو عدالت نے طلب کر لیا

    پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ہلاک ملزمان مبینہ طور پر ایف نائن پارک واقعہ میں ملوث تھے، پولیس گزشتہ روز ملزمان کی شناخت کرچکی تھی، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے ناکہ دیکھا تو فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزمان مارے گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کوگزشتہ روزمارگلہ پولیس نے تھانہ گولڑہ کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، ایک ہلاک ملزم کی شناخت نواب علی اور دوسرے کی اقبال کے نام سے ہوئی، دونوں ملزمان ریکارڈ یافتہ تھے، ان کے خلاف تھانوں میں 60 سے زائد مقدمات درج تھے۔

    شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  • کوئٹہ سے پشاورجانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا،ایک خاتون جاں بحق 4 مسافر زخمی

    کوئٹہ سے پشاورجانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا،ایک خاتون جاں بحق 4 مسافر زخمی

    لاہور: چیچہ وطنی کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 مسافر زخمی ہوگئے،دھماکا اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 4 میں ہوا، دھماکےکی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    پولیس کے مطابق ٹرین میں دھماکا میاں چنوں کی حدود میں ہوا جبکہ ٹرین ڈرائیور نے چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک لگائی۔ ٹرین میں 850 مسافر سفر کر رہے تھے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو چیچہ وطنی منتقل کر دیا دیا گیا جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

    ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال، ڈی پی او اور ضلعی افسران اطلاع ملتے ہیں دھماکے سے متاثرہ ٹرین میں پہنچ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کی دیگر بوگیوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ جعفر ایکسپریس کو چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

    مسافر کا کہنا ہے کہ ٹرین میں دھماکے کے بعد ایمرجنسی چین کھینچتے رہے مگر عملے نے نظر انداز کیا۔