Baaghi TV

Tag: crime movies

  • افغانستان  اور پاکستان کے دوہرے ٹیکس سے بچنے کیلئے معاہدے پر دستخط

    افغانستان اور پاکستان کے دوہرے ٹیکس سے بچنے کیلئے معاہدے پر دستخط

    اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان نے دوہرے ٹیکس سے بچنے کے کنونشن پر دستخط کر دیئے،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مذاکرات کا تیسرا دور ہوا، دونوں وفود کے درمیان مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے، تفصیلی بات چیت کے بعد دونوں فریقین نے متفقہ مسودے پر اتفاق کر لیا، متفقہ مسودے پر دونوں وفود کے سربراہان نے دستخط کیے۔

     

    چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ افغانی وفد کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، کنونشن سے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    افغان وفد کی سربراہی ڈائریکٹر ریونیو لیگل سروسز ندا محمد صدیقی نے کی، پاکستانی وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز، ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل ساجد اللہ صدیقی نے کی۔

     

    اس سے پہلے آج گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، وزیراعظم اور دیگر شرکاء کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سفارتی وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، سفارتی وفد افغان حکومت سے دوٹوک بات کرے گا، افغان حکومت کے سامنے کالعدم تنظیم کی کارروائیوں کے ثبوت رکھے جائیں گے، اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیس آپریشن کا بھی فیصلہ ہوا۔

    اجلاس میں موجودہ صورتحال میں ملٹری کورٹس دوبارہ فعال کرنے پر بھی غور کیا گیا، ملٹری کورٹس کے حوالے سے تجویز آل پارٹیز کانفرنس میں رکھی جائے گی، سیاسی قیادت نے فورسز کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • پنجاب اورخیبرپختونخوامیں بلدیاتی نمائندے معطل کردیئےگئے

    پنجاب اورخیبرپختونخوامیں بلدیاتی نمائندے معطل کردیئےگئے

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کو معطل کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی معطلی دونوں صوبوں میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے کی گئی ہے۔

    ای سی پی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے تحت معطل کیا گیا ہے، کنٹونمنٹ بورڈز کے نمائندے بھی معطل رہیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان تک بلدیاتی عہدیدار معطل رہیں گے۔

    واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں پاکستان تحریک انصاف نے تحلیل کی تھیں، تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود اب تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر پولنگ 19 مارچ کو ہوگی، امیدوار 10 سے 14 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔18 فروری تک کاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد مارچ کی 2 تاریخ کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔

    ضمنی انتخاب والے 31 حلقوں کی تفصیل
    الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 2 سوات، این اے 3 سوات میں ضمنی الیکشن ہوگا، این اے 5، این اے 6 اور این اے 7 لوئر دیر میں بھی ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ این اے 8 مالاکنڈ، این اے 9 بونیر، این اے 16 ایبٹ آباد بھی ضمنی الیکشن والے حلقوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

    این اے 19 صوابی، این اے 20 مردان، این اے 28، این اے 30 پشاور، این اے 34 کرک، این اے 40 باجوڑ میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری، این اے 42 مہمند، این اے 44 خیبر، این اے 61 راولپنڈی میں بھی ضمنی الیکشن ہوگا، این 70 گجرات، این اے 87 حافظ آباد، این اے 93 خوشاب میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

    این اے 96 میانوالی، این اے 107، این اے 109 فیصل آباد، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے 152 خانیوال میں ضمنی الیکشن ہوگا، این اے 158 ملتان، این اے 164، این اے 165 وہاڑی، این اے 177 رحیم یارخان اور این اے 187 لیہ میں بھی ضمنی الیکشن ہوگا۔

    خیال رہے اس سے قبل 27 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں کیلئے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

  • خاتون کو برہنہ کرکےتشدد کرنے والا مرکزی ملزم زین گرفتار

    خاتون کو برہنہ کرکےتشدد کرنے والا مرکزی ملزم زین گرفتار

    شیخوپورہ :صفدر آباد میں خاتون کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والا مرکزی ملزم زین گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی نے تصدیق بھی کردی ہے کہ پولیس نے جدید طریقہ کو بروکار لاتے ہوئے ملزم کو ڈرامائی انداز سے گرفتار کیا۔

     

     

    ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی کا مزید کہنا تھا کہ شیخوپورہ کے علاقے صفدرآباد میں ہونے والے اس واقعہ میں کے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ریڈ کر رہی ہے ۔ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔

     

    یاد رہے کہ شیخوپورہ میں پیش آیا انسانیت سوز افسوسناک واقع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی گاؤں میں غنڈہ عناصر نے خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا، ملزمان نے خاتون کو برہنہ کرنے اور گالم گلوچ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی

     

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان خاتون کے زبردستی کپڑے اتار کر تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں

     

    پولیس نے 3 روزقبل مقدمہ تو درج کرلیا مگربااثر ملزمان کو گرفتارنہ کر سکی ،پولیس نے روایتی بےحسی کا مظاہرہ کیا خاتون انصاف کی منتظر،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا، نگران وزیر اعلی پنجاب نے آئی جی پنجاب سے فوری واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی تھی ، جس کے بعد اپ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیاہے

  • اعلی عہدیدار کا پی اے ظاہرکر کے بھتہ مانگنے والا گرفتار

    اعلی عہدیدار کا پی اے ظاہرکر کے بھتہ مانگنے والا گرفتار

    راولپنڈی ،دھمیال پولیس کی اہم کاروائی، شہری کو دھمکا کر رقم لینے والا بھتہ خور گرفتار کر لیا گیا

    ملزم کی شناخت بابرنواز کے نام سے ہوئی، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے گاڑی کی تلاش میں مدد کا کہا اور بعد ازاں ڈرا دھمکا کر رقم وصول کی،ملزمان نے خود کو اعلی عہدیدار کا پی اے ظاہر کیا، دھمیال پولیس نے وسیم نامی شہری کی مدعیت میں بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم بابر نواز کو گرفتار کر لیا، ملزم سے مزید تفتیش کر کے بھتہ کی صورت میں لی گئی رقم بھی برآمد کروائی جائے گی،ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی شہری کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا،

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    دوستی کیوں نہیں کی؟ نوجوان نے لڑکی کو سیکس ورکربنا دیا

    سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر چونترہ کے علاقہ چھچھ میں پولیس کا دیگر اداروں کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کے ناجائز تعمیر کردہ ڈیرے مسمار، دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان سعید اور سجاد سے دو کلاشنکوفیں برآمد ہوئیں، سرچ آپریشن میں ایس پی صدر بلال محمود کی سربراہی میں پولیس کمانڈوز سمیت بھاری نفری نے شرکت کی، اے سی صدر، آر ڈی اے کے افسران بھی آپریشن میں موجود تھے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، قبضہ مافیا کے خلاف راولپنڈی پولیس کا آپریشن بھرپور قوت کے ساتھ بلا تفریق جاری رہے گا،

  • گرفتاریوں اور مقدموں کی نئی لہر

    گرفتاریوں اور مقدموں کی نئی لہر

    گرفتاریوں اور مقدموں کی نئی لہر
    تحریک انصاف کے اراکین کی گرفتاریاں جاری ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی حکومت ختم ہونے کے بعد نگران حکومتیں قائم ہوئیں تو نگران حکومت نے آتے ہی فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کیا اور انہیں لاہور سے گرفتار کر لیا ، فواد چودھری کو لاہور سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کیا گیا، جہاں عدالت نے انکی اس شرط پرضمانت دی کہ وہ اب مزید کوئی اداروں کے خلاف بیان نہیں دیں گے،

    تحریک انصاف کی جب سے وفاقی حکومت ختم ہوئی، انہوں نے اداروں کو نشانے پر رکھ لیا، عمران خان سے لے کر تحریک انصاف کے ایک کارکن تک ، سب نے ریڈ لائن کراس کر لی ہیں، جس کا جو بھی جی چاہتا ہے بول دیتا ہے خواہ وہ اداروں کے خلاف ہو، کچھ بھی ہو ، سوشل میڈیا پر بھی طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا ہے، ایسے میں اگر ادارے حرکت میں آتے ہیں کسی پر مقدمہ درج ہوتا ہے یا قانون اپنا راستہ بناتا ہے تو اسے انتقامی کاروائی قرار دے دیا جاتا ہے ، اعظم سواتی، شہباز گل پہلے گرفتار ہو چکے، ضمانت پر رہا ہیں ، اب تحریک انصاف کے رہنماؤں شاندانہ گلزار، شبیر گجر پر مقدمہ درج ہو چکا ہے، شیخ رشید جو تحریک انصاف کے اتحادی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ہیں پر تین مقدمے درج ہو چکے ہیں عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کی دوبارہ درخؤاست دی جا چکی ہے، پرویز الہیٰ کے خلاف بھی اندراج مقدمہ کی درخؤاست دی جا چکی ہے ، عمران خان زمان پارک میں ہیں اور وہ بنی گالہ جانے کا سوچ رہے ہیں تا ہم ہر روز رات کو شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے کہ آج رات عمران خان کو گرفتار کئے جانے کا امکان ہے اور پھر کارکنان کو بلا لیا جاتا ہے تا کہ کسی طریقے سے عمران خان کی گرفتاری نہ ہو

    نگران حکومت کے قیام کے بعد تحریک انصاف ایک بار پھر دفاعی پوزیشن میں جا چکی ہے، شہباز گل، اعظم سواتی، فواد چودھری سمیت کئی رہنما ضمانتوں پر ہیں، اور اب حالات یہی بتا رہے ہیں کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مزید مقدمے ہوں گے اور گرفتاریاں بھی ہوں گی،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

  • بہن کو نشے پرلگانے کا جرم، باپ نے بیٹے کو قتل کر کے بوری بند لاش گراؤنڈ میں پھینک دی

    بہن کو نشے پرلگانے کا جرم، باپ نے بیٹے کو قتل کر کے بوری بند لاش گراؤنڈ میں پھینک دی

    شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں
    کراچی کے علاقے مزار قائد سے متصل جناح گراونڈ سے تشدد زدہ لاش ملنے کا معمہ شرقی پولیس نے حل کرلیا، پولیس حکام کے مطابق لڑکے کے قتل میں باپ ہی ملوث نکلا،واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کا کہنا تھا کہ جناح گراؤنڈ سے رواں ماہ نو جنوری کو ایک تشدد زدہ لاش ملی تھی جسے بوری میں ڈال کر گراؤنڈ میں رکھا گیا تھا، لاش کی شناخت فیصل مسیح کے طور پر ہوئی،پولیس نے تحقیقات کا آغاز ہوا تو انکشاف ہوا کہ فیصل کو اسکے باپ یعقوب مسیح نے قتل کیا ہے، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا مقتول نا صرف خود نشہ کرتا بلکہ اپنی بہن کو بھی نشے کا عادی بنا دیا تھا

    پولیس حکام نے واقعہ کےبارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم یعقوب نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے غصے میں بیٹے کو مارا ، اس پر تشدد کیا جس سے اسکی جان چلی گئی، اس نے بیٹے کی لاش کو بوری میں ڈالا اور گراؤنڈ میں پھینک دیا، ملزم منصوبہ بندی سے خود کو بچانا چاہتا تھا جسے آپریشن پولیس نے حکمت عملی سے گرفتار کر لیا.

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات

    اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ، ڈاکو ایمبولینس گاڑی چھین کر فرار

    دوسری جانب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈی جے گروپ سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان گھروں،پیٹرول پمپ،میڈیکل اسٹور، ریسٹورنٹ سمیت دیگر مقامات پر متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان میں حنین،سہیل عرف ڈاکٹر اور سہیل عرف چھوٹو شامل ہیں، ملزمان نے چند روز قبل نیو کراچی میں کریانہ اسٹور لوٹنے جے دوران رکشہ ڈرائیور کو گولی ماری۔ ملزمان نارتھ کراچی میں میڈیکل اسٹور پر لوٹ مار کے دوران ایک شخص کو گولی ماری ملزمان نے نیو کراچی میں بریانی کی دکان کو لوٹا ملزمان نے اعتراف کیا کہ واردات کے دوران وہ نشے کی حالت میں تھے ملزمان نے نیو کراچی میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔ ملزم حنین نے ضلع وسطی میں 10 سے زائد گھروں کو لوٹنے کا اعتراف کیا۔ ملزمان نے پیٹرول پمپز پر لوٹ مار کے دوران گار ڈ کو گولیاں بھی ماری ملزم حنین ساتھیوں کو واردات کے لئے اسلحہ موٹر سائیکل اور تمام سہولیات فراہم کرتا تھا۔ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے

  • شیخ رشید کو گرفتار کرنے مری اور کراچی پولیس بھی اسلام آباد پہنچ گئی

    شیخ رشید کو گرفتار کرنے مری اور کراچی پولیس بھی اسلام آباد پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے’

    شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد مری اور کراچی میں بھی دو مقدمے درج ہو چکے ہیں، شیخ رشید جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہیں، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات کرنے انکے بھتیجے شیخ شاکر تھانہ آبپارہ پہنچ گئے شیخ شاکر کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی طبیعت کے حوالے خدشات ہیں،شیخ رشید صاحب سے ملاقات کرنا ہمارا قانونی حق ہے، شیخ رشید کے وکلا بھی تھانے میں موجود تھے

    آبپارہ تھانہ کے مقدمہ میں جوڈیشل ہونے کے بعد شیخ رشید کو مری پولیس کو مطلوب ہیں،مری پولیس نے تھانہ آبپارہ سے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ مری پولیس نے شیخ رشید سے درج مقدمہ میں تفتیش کرنی ہے،شیخ رشید کو ہمارے حوالے کیا جائے، جس پر اسلام آباد پولیس کے حاکم نے کہا کہ مری پولیس کو اگر ملزم مطلوب ہے تو متعلقہ عدالت سے رابطہ کیا جائے،پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں مقدمہ کے اندراج کا علم ہوا ہے، کراچی پولیس نے ابھی اسلام آباد سے شیخ رشید کی حوالگی کی درخواست نہیں کی،تا ہم اطلاعات یہ ہیں کہ کراچی پولیس بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے، کراچی پولیس شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے لئے پہنچی ہے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

     15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

    شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

    ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 

     شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

  • لاہور میں ایک ماہ میں 13 ہزار سے زائد افراد کی گرفتاریاں

    لاہور میں ایک ماہ میں 13 ہزار سے زائد افراد کی گرفتاریاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    لاہور پولیس کی ماہ جنوری کی کارکردگی کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، ماہ جنوری کے دوران 13656 جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر گرفتار کئے گئے، 8113 اشتہاری،عادی مجرمان و عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے،اے کیٹیگری کے 723 اشتہاری مجرم گرفتار کئے گئے،ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن کے دوران 750 ملزمان گرفتار کئے گئے، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے مطابق 8کلاشنکوف،47 رائفلز،38 بندوقیں،648 پسٹلز ریوالور،4 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ہوائی فائرنگ اسلحہ کی نمائش میں ملوث 157 ملزمان گرفتار کئے گئے،

    منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 979 ملزمان گرفتار،975مقدمات درج کئے گئے ہیں، 7کلوگرام سے زائد ہیروئن،371کلوگرام سے زائد چرس،426گرام آئس،11312لٹر شراب برآمد کی گئی ہے، گزشتہ ماہ 412 قمار بازگرفتار،95 مقدمات درج کئےجوئے پر لگائی گئی 20 لاکھ 15ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئیپتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 383ملزمان گرفتار، مقدمات درج کئے 4 ہزارپتنگیں،518 سے زائد ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں،نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف قانون شکنی پر 2862 ملزمان گرفتار کئے،سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت 289،کرایہ داری ایکٹ میں 1420قانون شکن گرفتارکئے گئے، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 408،نفرت انگیز مواد کیسز میں04 ملزمان گرفتارکئے گئے

    دوسری جانب لاہور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی ،اقدام قتل کے سنگین جرائم میں ملوث مفرور اشتہاری گرفتار کر لیا، مفرور ملزم پشاور پولیس ٹیم پر فائرنگ کے مقدمہ میں مطلوب تھا ملت پارک پولیس نے کارروائی کی، مفرور اشتہاری ملزم تنویر عباس 05 سال سے ملت پارک پولیس کو مطلوب تھا مفرور اشتہاری کے خلاف دہشت گردی۔اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا مفرور ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا مفرور ملزم نے 05 سال قبل ریڈ کرنے کیلئے آئی تھانہ گلبرگ پشاور پولیس ٹیم پر فائرنگ کی تھی مفرور اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے پشاور پولیس ٹیم کا کانسٹیبل نصیر زخمی ہوا تھا ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو نے ملت پارک پولیس ٹیم کو شاباش دی،

    قبل ازیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا کی ہدایت پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے، اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سٹاف صدر ڈویژن موٹر سائیکل سنیچر وچور گینگ کے 3ملزمان گرفتار کر لیے،گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ خالد عرف موٹو اور اس کے ساتھی علی حمزہ، اصغر شامل ہیں، ملزمان سے تقریباً29 لاکھ روپے مالیت کی 47 موٹرسائیکلیں، رکشہ اور ماسٹر چابیاں برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان گھروں،پلازوں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو ماسٹر چابیوں سے کھول کر فرار ہو جاتے تھے،ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا، گرفتار ملزمان چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں کو کباڑ مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں اُونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے،سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان عرصہ دراز سے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کررہے تھے،

    راوی روڈ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ حنیف عرف اوڈھ اور ساتھی اطہر عباس شامل ہیں، ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، 10موبائل فونز اور ناجائزآتشیں اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے تھے،ملزمان نے دوران تفتیش لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی رضا تنویر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • بلاول کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال،شیخ رشید کیخلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    بلاول کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال،شیخ رشید کیخلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا

    شیخ رشید کے خلاف کراچی کے تھانہ موچکومیں مقدمہ درج کیا گیا ،مقدمہ درج ہونے کے بعد شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی، سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو نشانہ بنانے کی سازش کا بیان دینے کے بعد وزیر خارجہ بلاول زرداری کے حوالے سے نازیبا الفاظ ادا کرنے و دھمکیاں دینے پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

    درج مقدمہ میں دھمکیاں دینے،امن وامان کی صورتحال خراب کرنے اورخونریزی پھیلانے کی سازش سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں دفعہ 506، 504، 500 اور 153 شامل کی گئی ہے مقدمہ ، پیپلز پارٹی ، پی ایس 112 کے سنئیر نائب صدر خدا بخش کی مدعیت میں درج کیا گیا،درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ گزشتہ روز میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ اپنے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا،سوشل میڈیا پر دیکھا کہ شیخ رشید نے پولی کلینک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کے لیے غلیظ زمان استعمال کی بلاول بھٹو کے لیئے غیر اخلاقی الفاظ استعمال کیے شیخ رشید کا بیان سن کر پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں اشتعال پھیل گیا، لوگوں کی بڑی تعداد سڑک پر نکل آئی،میں نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مشتعل افراد کو بڑی مشکل سے روکا، جان بوجھ کر امن و امان خراب کرنے ، تصادم اور خونریزی اور اشتعال پھیلانے کے لیئے سازش کی گئی،

    تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ بلاول پر تنقید پر توہین بلاول کا مقدمہ کراچی میں شیخ رشید کیخلاف درج ہوگیا ہے،قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی تاکہ سیاسی مخالفین کی زبان بندی کی جاسکےعدلیہ ایسی انتقامی کاروائیوں کا نوٹس لے،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

     15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

    شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

    ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 

  • پشاور،پولیس لائنز مسجد میں شہید امام کے بھائی نے پڑھائی نماز جمعہ

    پشاور،پولیس لائنز مسجد میں شہید امام کے بھائی نے پڑھائی نماز جمعہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ میں پولیس کے اعلیٰ حکام اور جوانوں نے شرکت کی، دھماکے میں شہید ہونے والے امام مسجد کے بھائی نے امامت کی نماز جمعہ کے موقع پر سخت سیکیورٹی اقدامات ،مسجد کے باہر بھی صف بندی کی گئی تھی متاثرہ مسجد نمازیوں سے کچا کچ بھری تھی ، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہمارے اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گردوں کو شکست دیں گے نماز جمعہ میں دھماکے میں ہونیوالے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ شہید امام کے بھائی دعا کے دوران آبدیدہ ہوگئے

    واضح رہے کہ پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے سے سو اموت ہوئی ہیں اور ڈیڑھ سو کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس لائن میں ہونیوالے حملے پر بہت سارے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،کہ ایک ایسا علاقہ جہاں سرکاری دفاتر ہیں اور ریڈ زون ہے وہاں تک حملہ آور کیسے پہنچا؟ پولیس حکام نے سیکورٹی کی کوتاہی تسلیم کی ہے اور کہا ہے کہ اسکی تحقیقات ہوں گی کہ حملہ آور کیسے پہنچا، یہ سیکورٹی کی ناکامی ہی ہے کہ حملہ آور اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوا

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو