Baaghi TV

Tag: crime movies

  • لسبیلہ بس حادثہ،مالکان کیخلاف مقدمہ درج،38 لاشوں کو پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا،پولیس

    لسبیلہ بس حادثہ،مالکان کیخلاف مقدمہ درج،38 لاشوں کو پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا،پولیس

    لسبیلہ بس حادثہ، پولیس نے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

    مقدمے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں بس مالکان نامزد کئے گئے ہیں،مقدمہ پولیس تھانہ بیلہ میں درج کیا گیا مقدمےمیں اقدام قتل، غفلت، دباؤ، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں پولیس نے مالکان منظور احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمے میں مقتول ڈرائیور سلیم کو بھی نامزد کیا گیا ہے

    بلوچستان بیلہ میں افسوسناک حادثہ پولیس سرجن کراچی سمیعہ طارق کا موقف سامنے آگیا ،سمیعہ طارق پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ حادثہ بلوچستان میں ہوا تھا، بلوچستان میں کوئی طبی سہولیات دستیاب نہیں ہیں،گذشتہ روز 38 لاشوں کو پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا ،خواتین اور مرد میڈیکولیگل ٹیم، مردہ خانہ اسسٹنٹ موجود تھے،مجھ سمیت پوری ٹیم نے مسلسل 11 گھنٹے سے زائد کام کیا،ہم صوبائی دائرہ اختیار سے بڑھ کر جاں بحق افراد کے رشتے داروں سے ملے، دیگر نمونوں کے علاوہ تمام کے ڈی این اے سمیپل حاصل کیے ،نمونوں کو محفوظ کرکے کراچی یونیورسٹی لیبارٹری تک پہنچایا، تمام لاشوں کو ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ پر منتقل کیا ، لاشوں کے مختلف حصوں سے تین اور چار سمپل لیے ہیںزیادہ سیمپل لاشیں بری طرح جلنےپر لئے گئے ہیں کیونکہ ڈی این اے بھی جلنےکا خطرہ ہے، سیمپل مکمل ہونےکےبعد آج دستاویزات مکمل کیےجائیں گے،

     فل کورٹ مستر کیا جاتا ہے تو ہم بھی عدلیہ کےاس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں.حکمران اتحاد 

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    مریم نواز کی حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس

    سیکرٹری پی ٹی اے ظفر کبدانی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوچ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، لسبیلہ انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں اورتحقیقات کا سلسلہ جاری ہے،

    بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی گرنے سے 41 مسافر جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی

  • گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی،عدالت نے سنائی ملزم کو سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی،عدالت نے سنائی ملزم کو سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کرنیوالے ملزم کو عدالت نے سزا سنا دی ہے

    واقعہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں پیش آیا تھا، ترجمان پولیس کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ سعد سلیمان نے مقدمہ کا فیصلہ سنایا ، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سرفراز کو 10 سال قید, 1 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سنائی ،ملزم سرفراز نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھر کس (س) نامی خاتون سے جنسی زیادتی کی تھی ملزم سرفراز کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ 270/22 بجرم 452/376i ت پ درج تھا

    ڈی پی او عمران احمد ملک کا کہنا ہے کہ چنیوٹ پولیس کی بہتر انوسٹی گیشن کی بدولت ملزم پر جرم ثابت ہوگیا,جدید طریقہ تفتیش, ہیومن انٹیلیجنس کی بدولت مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں,

    بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

    والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

    قبل ازیں پاکستان کے شہر پنجاب میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا، سگی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سزا سنا ئی تھی ، اپنی سگی بیٹی کے ساتھ 2 سال تک جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے،اٹھارہ سالہ علیشبا نے حاملہ ہونے کے بعد بچی کو جنم دیا جسکا ڈی این اے ملزم لطیف اور مٹھو سے میچ ہوا مشہور مقدمہ کا ایڈیشنل سیشن جج سجاول خان نے فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ایک مرتبہ عمر قید 10 لاکھ وکٹم کے لئیے ہرجانہ ، اور 2 لاکھ روپے سات ماہ کی بچی کے لئے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا

  • شہری پر تشدد اور دھمکیاں دینے والا مرکزی ملزم گرفتار

    شہری پر تشدد اور دھمکیاں دینے والا مرکزی ملزم گرفتار

    بدمعاشی۔غنڈہ گردی نہیں چلے گی شہری پر تشدد اور دھمکیاں دینے والا مرکزی ملزم مغیث گرفتارکر لیا گیا

    نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کی، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو نے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی ملزمان شہری پر تشدد کررہے تھے’راہ گیر شہری شہباز سعید نے منع کیا منع کرنے پر ملزمان آپے سے باہر شہباز سعید کو بھی دھمکایاجان سے مار دینے کی دھمکی دی ملزمان کے خلاف شہری شہباز سعید کے والد سعید آسی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے

    دوسری جانب ایس پی عثمان ٹیپو نے بطور ایس پی اقبال ٹاؤن آپریشن چارج سنبھال لیا ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو نے چینی قونصل خانہ مسلم ٹاؤن کا دورہ کیا ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو نے چینی باشندوں کی تمام رہائش گاہوں کو بھی چیک کیا ، چینی باشندوں کی رہائش گاہوں۔قونصل خانے کے تمام سکیورٹی پوائنٹس کو چیک کیا ،گارڈ انچارجز چینی قونصل خانہ پر تعینات انچارجز بھی ہمراہ تھے ،چینی قونصل خانے اور رہائش گاہوں کے اطراف سی سی ٹی وی۔سیف سٹی کیمروں کنٹرول روم کو چیک کیا سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو سکیورٹی بارے بریف کیا ایس پی اقبال ٹاؤن نے چینی باشندوں سے ملاقات کی سکیورٹی بارے دریافت کیا چینی قونصل خانے سمیت چینی باشندوں کی رہائش گاہوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے چینی قونصل خانے اور رہائش گاہوں پر تعینات پولیس افسران وجوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    لاہورہائیکورٹ نے "بدمعاشوں” کو ریلیف دے دیا

    کراچی کو کوئی دہشتگرد اب بند نہیں کر سکتا،وزیراعلیٰ سندھ

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

  • وزیر آباد حملہ کیس،فرانزک رپورٹ منظر عام پر آ گئی

    وزیر آباد حملہ کیس،فرانزک رپورٹ منظر عام پر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران مبینہ حملہ کے حوالہ سے واقعہ کی مکمل فرانزک رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے

    رپورٹ کے مطابق حملہ میں استعمال ہونیوالے اسلحے اور گولیوں کی رپورٹ چار صفحات پر مشتمل ہے .فرانزک رپورٹ کے مطابق عمران خان پر حملے کے موقع سے 31 گولیاں یا ان کے خول ملے، 3 گولیوں کے ٹکرے کنٹینر پر لگے اسپیکر سے ملے،3 گولیوں کے ٹکرے کنٹینر کی گرل سے ملے گولی کا ایک خول دوکان کے اندر زمین سے ملا،14 گولیوں کے خول سڑک سے ملے،ملزم نوید کے گھر کے قریب بھی ایک گراؤنڈ سے 10 خول ملےعمران خان کو لگنے والی گولیوں میں دو گولیاں ایسی تھیں جو کسی چیز کو لگنے کے بعد عمران خان کو لگیں،عمران خان کے جسم میں ایک دھات کا ٹکرا بھی پیوست ہواجو جسم سے نکال لیا گیا،

    چار گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے پسٹل سے چلی تھیں، موقع سے ملنے والی دو گولیاں ایسی ہیں جو کلاشنکوف کی ہیں،ملزم سے ملنے والے ایک پسٹل کا بھی فرانزک ہوا جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا،حملے میں زخمی احمد چٹھہ کے جسم سے نکلنے والی گولی کا بھی فرانزک کیا گیا،حملے میں زخمی عمران یوسف کو لگنے والی گولی کا بھی فرانزک کیا گیا،

    قبل ازیں نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ کیس کی تحقیقات میں دوسرے حملہ آور کی موجودگی اور فائرنگ کے شواہد نہیں ملے۔ جے آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حملہ آور ایک ہی تھا جس کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نوید اس وقت پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں عمران خان کے کنٹینر پر کھڑے ایک گارڈ کی فائرنگ کے ٹھوس شواہد ملے ہیں گارڈ کی شناخت کیلئے کنٹینرپر موجود گارڈز کے اسلحہ کا فارنزک کروایا جائے گااور شناخت کے بعد گارڈ کو شامل تفتیش بھی کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    khan

  • فواد چودھری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

    فواد چودھری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

    لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی سیکرٹری داخلہ ،نیب ، ایف آئی اے اور آئی جیز کو فریق بنایا گیا تھا وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ فواد چودھری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے درخواست گزار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی

     آج فواد چوہدری بھی عدالت میں رو پڑے

    ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فوادچودھری کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کا کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمدراجہ کی عدالت میں وکیل علی بخاری اور وکیل بابراعوان پیش ہوئے، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے گیارہ بجے کے آس پاس فوادچودھری اسلام آباد پہنچیں گے،پراسیکیوشن فوادچودھری کے پہنچنے کے بعد بتا دیں گے کہ کب پیش کرنا ہے،پراسیکیوشن کہہ رہی کہ سڑکیں بند ہیں،

  • بارش، برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ،لاہور کا کیسا رہے گا موسم؟

    بارش، برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ،لاہور کا کیسا رہے گا موسم؟

    خطۂ پوٹھو ہار، خیبر پختونخوا،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے سیالکوٹ،نارووال ، ساہیوال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان ہے اوکاڑہ،بہاولنگر، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب میں بارش کا امکان ہے خوشاب، میانوالی اورسرگودھا میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے مری ،گلیات اور گردونواح میں چند مقاما ت پر درمیانی سے برفباری متوقع ہے

    کوئٹہ، زیارت ،ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن میں برفباری متوقع ہے،نوشکی اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری،سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،چترال، دیر، پشاور، چارسدہ، مردان، کوہاٹ، بنوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے ڈیرہ اسماعیل خان ،سوات، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ، ایبٹ آباد میں بارش ہوئی ہے، بونیر، باجوڑ،کرم اور وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور شانگلہ میں برفباری متوقع ہے

    وادی نیلم میں پھر برف باری،سرد ی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، وادی نیلم ، آٹھمقام،سالخلہ ،کیرن ،کنڈلشاہی میں برف باری ہوئی ہے، لوات بالا ، جاگراں ،سرگن ،گریس ویلی میں رابطہ سٹرکیں بند ہو گئی ہیں،شونٹھر ،ہلمت ،سرداری ،پھولاوئی ،تاؤبٹ کی رابطہ سڑکیں بھی کئی روز سے بند ہیں، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ،شہری اور سیاح غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ،لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے ،وادی لیپہ دو دن موسم صاف رہنے کے بعد وادی لیپہ میں ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے وادی لیپہ کے پہاڑوں پر تازہ برف دو فٹ سے زیادہ پر چکی ہے جبکہ وادی لیپہ کے بالائی علاقوں میں ایک فٹ برف پڑ چکی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا یہ سلسلہ مزید 12 گھنٹے تک جاری رہے گا برفباری کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے متعدد علاقوں بجلی سے متاثر بیشتر علاقے اندھیروں میں ڈوب گئے ہیں

    ملکہ کوہسار مری میں برفباری سلسلہ جاری ہے، مری میں اب تک تقریبا ایک فٹ سے زائد برفباری پڑھ چکی ہے مزید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مری موسم شدید سرد ہو گیا ۔درجہ حرارت نقطہ انجماد سے دو ڈگری نیچے گر گیا راستے صاف کر دیئے گئے لیکن شدید برف باری سے ڈھکنے لگے مری انتظامیہ الرٹ رات سڑکوں میں رہے ڈی پی او مری سرفراز احمد ٹریفک انتظامات خود نگرانی کی ، پولیس کی جانب سے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مری جانے سے پہلے موسمی حالات سے آگاہی حاصل کر کے سفر کا آغاز کریں، دوران برفباری مری آنیوالے سیاح مکینکلی طور پر درست گاڑی کا انتخاب کریں،منفی ٹمپریچر ہونے کی وجہ سے گاڑی میں اینٹی کولنگ لیکیوڈ کا استعمال کریں، دوران برفباری گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں، برفباری کے دوران گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں، گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں گاڑی کے شیشے مکمل طور پر بند نہ کریں

    سردیوں کے آغاز سے جاری گیس کی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لاہورکے کئی علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اقبال ٹاون، اعوان ٹاؤن، اچھرہ، مسلم ٹاون، جوہر ٹاؤن کے علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہے ریواز گارڈن، ریاض کالونی، ہربنس پورہ، صدر، مغل پورہ، گڑھی شاہو میں شہری گیس سے محروم ہیں،

    لاہور میں گزشتہ روز ہونیوالی ہلکی بارش کے اثرات لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح کم ہو گئی دنیا کے آلودہ ترین 10 شہروں کی فہرست سے باہر ہو گیا،لاہور 144 ائر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں میں 17 ویں نمبر پرآ گیا، لاہور میں سب سے زیادہ 211 اے کیو آئی کینال بینک ہاوسنگ سوسائٹی میں ریکارڈکی گئی،لاہور میں گہرے بادلوں کے ڈیرے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج وقے وقفے سے بارش کا امکان ہے، لاہور میں سردی کی شدت برقرار ہے لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری رہے گا ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد رہے گا

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

  • معذور والدین کی دیکھ بھال کیلئے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار

    معذور والدین کی دیکھ بھال کیلئے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار

    لاہور کے علاقے ٹبی سٹی کی پولیس نے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والے گیارہ سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا جو معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر لوگوں سے بھیک مانگتا تھا۔ پولیس سے ملنے والی اطلاع کے مطابق گیارہ سالہ زین کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر فوری ایکشن کی ہدایت کی۔

    اسلام آباد:کمپنیاں بھی دیوالیہ ہونےلگیں،تنخواہ نہ دینےپرخاتون نےدفترکےشیشےتوڑدیئے

    اعلیٰ حکام کے نوٹس اور ہعدایت پر ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک کی قیادت میں ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والے 11 سالہ زین کو بحفاظت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 65 کیپسول برآمد

    زین نے پولیس حکام کو بتایا کہ وہ گھر والوں کی دیکھ بھال کیلیے خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر بھیک مانگتا ہے۔، اُس کے والدین ذہنی معذور اور بچوں کی پرورش سے قاصر ہیں۔ ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور ٹیم کو شاباش دی اور کہاکہ جرائم کو قابو کرنے کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔

  • بیلجیئم کو شکست دے کر جرمنی عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت گیا

    بیلجیئم کو شکست دے کر جرمنی عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت گیا

    بھونیشور: جرمنی نے دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-5 سے شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022 جیت لیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر بھوبینشور میں کھیلے جانے والے فائنل میں جرمنی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3۔3 گول سے برابر رہا تھا۔

    ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کھیلنے کےلیے بھارت کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    واضح رہے کہ یہ جرمنی کا تیسرا عالمی ٹائیٹل ہے، جرمنی نے پہلی مرتبہ 2002 میں ملائیشیا میں ہونے والے عالمی کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ چار سال 2006 میں اپنی ہی سرزمین پر ایک مرتبہ پھر فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔

    آئی سی سی نےامپائر آف دی ایئر2022 کا اعلان کردیا

    سب سے زیادہ چار مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ 1994 میں جیتا تھا۔

    ادھر دوسری طرف بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلا ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔اتوار کو جنوبی افریقا میں ہونے والے آئی سی سی ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی ،پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے…

    انڈین بولرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو جلد ہی پویلین روانہ کردیا اور پوری انگلش ٹیم 17.1 اوور میں صرف 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارتی ٹیم نے 69 رنز کا ہدف 6 اوورز پہلے عبور کرکے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سومیا تیواری اور جی تریشا نے 24، 24 رنز بنائے۔

    بھارت کی ٹیم سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جبکہ انگلینڈ آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچا تھا جبکہ پاکستان کی ویمن انڈر 19 ٹیم سپر سکس راؤنڈ میں پہنچنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی

  • ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار

    ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شہر قائد میں مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل کراچی رابعہ قریشی کی ہدایت پر ٹیم نے کلفٹن تین تلوار اور صدر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    کراچی، ایک ہفتے میں 22 پولیس مقابلے، 36 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے امریکی ڈالرز، پاکستانی روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بر آمد کی گئیں ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملزم عزیز مرچنٹ، ملزم محمد ہمایوں، سلیم الدین اور عثمان عارف شامل ہیں۔

    150 سے زائد موبائل فونز چھیننے والے دو ملزم گرفتار

    ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے درجنوں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

    ادھرناظم آباد نمبر 2 پل پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود میں ناظم آباد نمبر 2 پل پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل نوجوان کو کچل ڈالا، ڈمپر کی ٹکر لگنے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

    کوہاٹ، کشتی ڈوب گئی، 30 افراد تھے سوار،10 کی موت

    اسپتال میں متوفی کی شناخت 18 سالہ یوسف ملک ولد ارشد ملک کے نام سے کی گئی، متوفی نوجوان ناظم آباد کا رہائشی تھا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا۔

  • لسبیلہ واقعہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے:سماجی رہنما فیصل ایدھی

    لسبیلہ واقعہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے:سماجی رہنما فیصل ایدھی

    سماجی رہنما فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ لسبیلہ واقعہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئےعملی اقدامات کرنے ہوں گے۔
    جناح اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کوئٹہ سے آنے والی بس میں کئی ہزار لیٹرایرانی ڈیزل اسمگل کیاجارہا تھا۔ حکومتی ادارے ایسے حادثات میں براہ راست ملوث ہیں۔

    فیصل ایدھی نے کہا کہ مسافر بسوں کے حادثات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہیں کیے جاتے۔

    خیال رہے کہ آج بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی گرنے سے 41 مسافر جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے میں 2 گھنٹے لگ گئے، بعد ازاں لاشیں نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

     

    ہاد رپے کہ چکوال میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو مزدور جاں بحق اور کئی دب گئے جبکہ تین مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق چکوال ماٹن کلاں میں کوئلے کی کان کی چھت گرگئی جس میں مزدور دب گئے۔ اطلاعات کے مطابق دو مزدور حاں بحق ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔

    فائر فائٹر نے جہیز کیلئے بیوی کو ہی آگ لگا دی

    امدادی ذرائع کے مطابق مائن کی گہرائی 700 سے 800 فٹ ہے، 3 افراد کو زندہ ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ننکانہ : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے- اُم…

    ادھر اس سے پہلےکوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹنے سے 10 طلباء ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی الٹنے سے تمام طلباء ڈوب گئے جن کی تعداد 25 سے 30 بتائی جاتی ہے، مدسرے کے طلباء پکنک کے لیے تاندہ ڈیم آئے تھے۔حکام نے بتایا کہ اب تک 18 طلباء کو نکال لیا گیا ہے جن میں 10 طلباء جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کو بحفاظت نکانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    لسبیلہ، بس کھائی میں گرنے سے لگی آگ،40 افراد کی موت

    وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ڈوبنے والے افراد کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔محمد اعظم خان نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ریسکیو کارروائیوں کی خود نگرانی کریں۔

    آج ہی کے دن بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گردی، اندوہناک حادثے میں 41 مسافر جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے میں 2 گھنٹے لگ گئے، بعد ازاں لاشیں نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بیلہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پل کے ستون سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری جس کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کوچ میں 40 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے بچہ اور خاتون سمیت کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے جب کہ لاشیں نکالنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ ابتدا میں لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، تمام لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ لاشوں کی شناخت کے لئے انہیں کراچی منتقل کیا گیا ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی این اے سے شناخت کیا جائے گا، دو شدید زخمیوں کو بھی فوری طبی امداد کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ رات گئے پیش آیا، اندھیرے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔