Baaghi TV

Tag: crime movies

  • گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد انڈین آرمی کو ایک اور جھٹکا

    گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد انڈین آرمی کو ایک اور جھٹکا

    گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد انڈین آرمی کو ایک اور جھٹکا

    انڈین آرمی کے31سپاہیوں کو ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے حراست میں لے لیا حراست میں موجود ہندوستانی افسروں اورسپاہیوں نے فریڈم فائٹرز کی منت سماجت کی آئندہ ایسا نہ کرنے کی بُنیاد پر فریڈم فائٹرز نے ہندوستانی سپاہیوں کو محفوظ راستہ دینے کی حامی بھر لی ہندوستان آرمی یکے بعد دیگرے مختلف محاذوں ہر ہزیمت اُٹھا رہی ہے عزیمت اٹھانے کی سب سے بنیادی وجہ ہندوستانی فوج کا سیاسی استعمال ہے ہندوستانی فوج کا مورال دن بہ دن گرتا جا رہا ہے راشن اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستانی فوجی خود کشیاں کرنے پر بھی مجبورہیں

    ناگا لینڈ میں بھارتی فوجیوں کی گرفتاری پر بھارتی فوج میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے لیکن کچھ نہیں کر سکتی، ناگا لینڈ کے پیربن ضلع میں آسام رائفلز کی 25 ویں بٹالین کے اہلکاروں نے بھارتی فوجی اہلکاروں کو قبضے میں لیا اور انہیں ایک گھنٹے تک حراست میں رکھا، بھارتی فوجیوں کی منت سماجت کے بعد انہیں جانے دیا،

    طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

  • کوہاٹ، کشتی ڈوب گئی، 30 افراد تھے سوار،10 کی موت

    کوہاٹ، کشتی ڈوب گئی، 30 افراد تھے سوار،10 کی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے کوہاٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
    کوہاٹ میں کشتی ڈوب گئی ہے جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 30 افراد ڈوب گئے ہیں، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، کشتی تاندہ ڈیم میں ڈوبی، کشتی پر سوار افراد سیر کرنے کے لئے آئے تھے، ریسکیو ٹیموں کے مطابق کشتی میں سوار افراد میں سے زیادتی تعداد بچوں کی تھی،

    ڈی سی کوہاٹ فرقان اشرف بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں، انہوں نے تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیر کے لیے آئے ہوئے افراد کی کشتی ڈوب گئی ہے کشتی میں 30 افراد سوار تھے جس میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی، پشاور سے غوطہ خوروں کی ٹیم طلب کر لی گئی ہے جو ٹیم ایک سے دو گھنٹے میں موقع پر پہنچ جائے گی،

    اطلاعات کے مطابق کشتی میں مدرسے کے طلبا سوار تھے، بچوں کی عمریں 8سے10 سال کی درمیان ہیں،غوطہ خوروں نے اب تک 8 طلباء کو بچالیا ہے تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار 16 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 10 بچے دم توڑ گئے ہیں

     فل کورٹ مستر کیا جاتا ہے تو ہم بھی عدلیہ کےاس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں.حکمران اتحاد 

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    مریم نواز کی حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس

  • دھند کی وجہ سے لاہور میں پروازیں تاخیر کا شکار

    دھند کی وجہ سے لاہور میں پروازیں تاخیر کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہلکی دھند کے باعث دو انٹرنیشنل پروازیں تاخیر کا شکار اور دو قومی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ لاہور ایئرپورٹ پر دھند اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر متعدد پروازوں کی آمد و روانگی منسوخ اور بعض تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ 2000 میٹر حدنگاہ کے ساتھ ہلکی دھند ہے جس کی وجہ سے جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 860 دو گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی اسی طرح لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے 759 ایک گھنٹہ 44 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

    کراچی سے لاہور انے والی پرواز پی اے 402 آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہے ۔ کراچی سے لاہور انے والی پرواز پی اے 406 ، لاہور سے کراچی کی پرواز پی پی اے 401 ، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 405 آپریشنل وجوہات کی بناء پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مسافروں سے گذارش ہے کہ براہ کرم ہوائی اڈے روانگی سے پہلے اپنی ایئر لائن سے رابط میں رہیں۔

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

     پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے

  • لسبیلہ، بس کھائی میں گرنے سے لگی آگ،40 افراد کی موت

    لسبیلہ، بس کھائی میں گرنے سے لگی آگ،40 افراد کی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے

    بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، کوچ گرنے کے بعد آگ لگ گئی، آگ لگنے سے کم از کم 40 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آ رہی تھی ، پولیس سمیت دیگر ادارے موقع پر موجود ہیں، کوچ جل کر راکھ ہو گئی، امدادی کارروائیوں کے دوران کوچ سے اب تک 40 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں، کوچ میں 48 افراد سوار تھے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے

    حادثے کی اطلاع پر فائربریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ، اے سی بیلہ کے مطابق مسافر کوچ میں 48 مسافر سوار تھے حادثے میں اب تک 39افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں حادثے کے 4زخمیوں کو اسپتال متنقل کردیاگیا ہے،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں،اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم کا کہنا ہے کہ لاشیں ناقابل شناخت ہیں،کراچی میں ڈی این اے سیمپل ہوں گے.

    لسبیلہ بس حادثے پر وزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کی رپورٹ طلب
    وزیراعظم شہبازشریف نے لسبیلہ بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے لواحقین سے اظہارتعزیت،جاں بحق ہونے والوں کے بلندی درجات کی دعا کی وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ،وزیراعظم شپباز شریف نے زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی،

    وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجونے بیلہ کوچ حادثے پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے،وزیرعلیٰ بلوچستان نے جاں بحق مسافروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اورلواحقین کو صبرعطافرمائے،آمین

    وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مسافر کوچ کے حادثہ کی رپورٹ طلب کرلی ،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کمشنر قلات حادثہ کی وجوہات کا جائیزہ لیکر 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثات میں اضافہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی تشویشناک ہے حادثات کی روک تھام کے لیۓ موثر لائحہ عمل مرتب کرنا ناگزیر ہے۔محکمہ ٹرانسپور ٹ کمشنر قلات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ہائی وے پولیس حادثات کی روک تھام کے لیۓ اقدامات یقینی بنائیں ۔قومی شاہراہوں پر مسافر کوچوں کی اوورسپیڈنک اور ٹریفک قوانین کی پامالی کے خلاف سخت کاروائی کی جائے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز اور غیر زمہ دار ڈرائیوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کے موثر نفاز کو یقینی بنا کر حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔تیز رفتاری کے مرتکب ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو سزا اور جرمانے کیے جائیں۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ لسبیلہ کوچ حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس ہے- ٹریفک کنٹرول کو بہتر کرنا ہوگا- اللہ مرحومین کو جنت میں جگہ عطا فرمائے، آمین

    وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی آج بیلہ کراس کے قریب پیش آنے والے دلخراش واقعے کے بعد سول اسپتال کراچی پہنچیں گے کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی وزیر اعلی کی ہدایت پر زخمیوں کے بہترین علاج و معالجے کے انتظامات کا جائزہ لینے سمیت بیلہ روڈ حادثے میں جان بحق افراد کے لواحقین کے غم میں شریک اور لاشوں کو آبائی علاقوں میں منتقل کرنے کے عمل میں صوبائی حکومت کی نمائندگی کریں گے وزیر اعلی اس واقعے کے بعد انتہائی افسردہ ھیں ، واقعے میں جاں بحق ھونے والے تمام افراد کے لواحقین کے غم میں صوبائی حکومت برابر کی شریک ھے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور غفلت کے مرتکب ھونے والے افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائیں گی

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا

  • 106 ماہی گیر بھارتی جیلوں میں قید

    106 ماہی گیر بھارتی جیلوں میں قید

    کراچی: بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔9ماہی گیر ضلع ٹھٹھہ سجاول جبکہ 3 کراچی کے رہائشی ہیں۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر لاہور میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے جلد کراچی منتقل کیا جائے گا۔

    دوستی کا جھانسہ دے کر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے بھارتی قید سے رہائی پانے والے 12ماہی گیروں کو بھارتی قید سے رہائی پانے پر مبارک باد دی ہے۔

    اسٹریٹ کریمنل گروہ سے پولیس مقابلہ، ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو ایدھی فاوئنڈیشن کے ذریعے جلد لاہور سے کراچی پہنچایا جائے گا۔اور ان کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔واضع رہے کہ 106پاکستانی ماہی گیر تاحال بھارت کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعبتیں برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ ا قوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی قید میں موجود پاکستانی ماہی گیروں کی جلد رہائی کےلیے مودی حکومت پر دباؤ بڑھائیں۔

    بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے گر کر تباہ

    رہائی پانےوالے ماہی گیروں میں میر جت ولد جمن جت،لالو ملاح ولدغلام ملاح،سید مقبول شاہ ولد سید حسین شاہ،جمن جت ولد حاجی موسی جت،عثمان جت ولد جمعہ جت،عالم جت ولد اللہ رکھا جت، سید اللہ بچائیو ولد سید پلو شاہ،ساون جت ولداللہ رکھا جت اور مٹھن جت ولد اللہ رکھا جت ضلع ٹھٹھہ سجاول کے علاقے شاہ بندر کے رہائشی جبکہ عبدالسلام ولد محمد کالا،شبیر احمد ولد امیر حسین اور محمد رفیق ولد جعفر عالم محمدی کالونی بنگالی پاڑہ کراچی کے رہائشی ہیں۔ان ماہی گیروں کو2013اور2014میں بھارتی فورسیز نے گرفتار کیا تھا۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے میر علی میں آپریشن کیا اور دوران آپریشن دہشت گروں اور سیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے ایک دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگیا جبکہ بھاری اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا۔

    ادھرڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو فرار ہوگئے۔ترجمان کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے موزہ جھنگی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنا چاہتے تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے جوابی فائرنگ شروع کردی۔

    ہلاک دہشت گردوں کی شناخت روہید خان اور حنیف اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق خیبر پختنوا سے ہے، دہشت گرد خیبرپختونخوا سمیت لاہور، اسلام آباد اور روالپنڈی میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر چکے ہیں۔

    ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 2 ہینڈ گرنیڈ، گولیاں، باوردی مواد برآمد کر لیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے، دہشت گردوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

  • لانڈھی میں 24 گھنٹوں کےدوران مختلف پولیس کارواٸیاں:4 ملزمان گرفتار

    لانڈھی میں 24 گھنٹوں کےدوران مختلف پولیس کارواٸیاں:4 ملزمان گرفتار

    کراچی:تھانہ لانڈھی پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف پولیس کارواٸیاں کرتےہوئے چار ملزمان گرفتارکرلیئے ہیں‌،ترجمان ضلع کورنگی پولیس کے مطابق لانڈھی پولیس نے انٹیلجنس بیس پر کاررواٸیاں کرتے ہوٸے اسٹریٹ کریمنلز, منشیات سپلاٸر اور ایک جواری ملزم کو گرفتار کرلیا,

    ڈیرہ غازیخان۔ ون ویلنگ کرنے والے اب جائیں گے جیل کی سیر کرنے

    پہلی کاررواٸی انٹیلجنس بیس پر اسٹریٹ کریمنل طارق مگسی کیخلاف کی گٸی, ملزم سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن اور دو چھیننے ہوٸے موباٸیل فون برآمد کیٸے,

    دوسری کاررواٸی میں جواری ملزم افتخار علی کو گرفتار کیا, ملزم سے سٹہ لگانے والی پرچیاں اور سٹہ پر لگنے والی نقدی رقم برآمد کی, تیسری پولیس کاررواٸی کے دوران منشیات فروش ملزم اشتیاق احمد کو گرفتار کیا, ملزم سے 4 بوتلیں شراب برآمد کی, چوہتی کاررواٸی کے دوران موٹرساٸیکل لفٹر ملزم دانیال کو چوری شدہ موٹرساٸیکل سمیت گرفتار کیاگیا,

    ڈیڑھ سالہ بیٹی کو تشدد سے ہلاک کرنے والی خاتون گرفتار

    گرفتار ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں اور پہلے بھی بیشتر مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں,گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا

    ادھرنارتھ ناظم آباد میں نجی اسکول میں مبینہ طور پر اردو میں بات کرنے پر بچے کے منہ پر کالک لگادی۔بچے کے منہ پر کالک لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس سے متعلق بچے کے والد نے الزام عائد کیا کہ اسکول میں میرے بیٹے کو اردو میں بات کرنے پر تضحیک کا نشانہ بنایاگیا اور اسکول میں بیٹے کے چہرے پر کالک لگائی گئی۔

    اسٹریٹ کریمنل گروہ سے پولیس مقابلہ، ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    بچے کے والد نے کہا کہ بیٹے کے چہرے پرکالک لگاکر سب بچوں کے سامنے تضحیک کی گئی، جب اسکول انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی توکوئی جواب نہیں دیا گیا۔دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو کا نوٹس لے کر نجی اسکول سے جواب طلب کرلیا۔

     

     

  • کوئٹہ کسٹمزکا بڑے پیمانےپرکریک ڈاؤن:انتہائی قیمتی گاڑیاں برآمد

    کوئٹہ کسٹمزکا بڑے پیمانےپرکریک ڈاؤن:انتہائی قیمتی گاڑیاں برآمد

    کوئٹہ:کوئٹہ کسٹمز کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہوا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس دوران نان کسٹمز پیڈ قیمتی گاڑیوں سمعیت دیگر سامان جنکی مالیت 20 کروڑ روپے بنتی ہیں بر امد کی۔

    ڈیرہ غازیخان :گندم اور آٹا سمگل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    پولیس کے مطابق کلیکٹر انفورسمنٹ کوئیٹہ سمیع الحق کی ہدایات پرایڈشنل کلیکٹر انفورسمنٹ معین افضل علی کے زیرنگرانی کسٹمز انفورسمنٹ نے کوئیٹہ کلیکٹر یٹ کے جیورسڈیکشن میں گزشتہ دو دنوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کا سامان برآمد کیا۔

    کسٹمز موبائل سکواڈز نے پولیس کے تعاون سے کوئٹہ میں مختلف جگہوں پر اچانک ناکہ لگا کر دس قیمتی گاڑیاں تحویل میں لیے۔ جن میں۔BMW, ٹویوٹا پراڈو TZ , لینڈ کروزر۔ V8 ، ٹویوٹا سرف۔ ویگو۔ کرولہ اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

    وزیر اعظم کا ترک صدر طیب اردوان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ

    فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ لکپاس نے کوئیٹہ کراچی روٹ پر کاروائ کرتے ہوئے ایک دس ویلرز ھینو ٹرک سے کپڑا، کاپر سکریپ، سمعیت دیگر سامان برآمد کیا۔
    اسی طرح شہید عبدالقدوس شیخ چیک پوسٹ کولپور کے مقام پر بڑے پیمانے پر ائرن سٹیل بار، کپڑا گوٹکا سرف،سیگریٹس۔ گولیاں جبکہ دو عدد دس ویلرز ٹرک کو بھی قبضے میں لیا۔

    ڈیرہ غازیخان۔ ون ویلنگ کرنے والے اب جائیں گے جیل کی سیر کرنے

    درخشان چیک پوسٹ پر جنریٹرز اور پرانے پرزے برآمد کی ،دالبندین چیک پوسٹ نے خشک دودھ اور دیگر سامان قبضے میں لیا۔مانیخوا ژوب کے مقام پر ایک ٹرک سے 15000 ایرانی ڈیزل برآمد کی ،ماشکیل ، رکھنی ، نوشکی چیک پوسٹوں نے خشک دودھ، ڈیزل۔ کھاد، اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں تحویل میں لیے,اسی طرح دیگر مختلف کاروائیوں اور چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے کی سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

  • ماڈل ٹاون پولیس نے 10 خطرناک ملزم گرفتار کرلیئے

    ماڈل ٹاون پولیس نے 10 خطرناک ملزم گرفتار کرلیئے

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کی ہدایت پر اینٹی وہیکلز لفٹنگ سکواڈ کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تیزکردیا گیا ہے اور پولیس کے مطابق ان کارروائیوں میں اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 03وہیکل سنیچر و چور گینگ کے07ملزمان گرفتار کر لیے،

    ڈی ایس پی AVLSماڈل ٹاؤن کاکہنا ہے کہ ان گرفتار ملزمان میں دانش علی، آصف، ناصر، عمران، شاہد، عرفان اور کونین شامل ہیں‌87 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 14لوڈر رکشے، آٹو رکشہ،80 موٹرسائیکلز اور ماسٹر چابیاں برآمد،رانا محمد اکمل ڈی ایس پی ماڈل ٹاون کا کہنا تھا کہ ملزمان گھروں،پلازوں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی گاڑیوں کو ماسٹر چابیوں کے ذریعے کھول کر فرار ہو جاتے تھے،

    رانا محمد اکمل کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں وہیکل چھیننے اور چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہےگرفتار ملزمان چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں کو کباڑ مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں اُونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے،

    تمام ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عرصہ دراز سے لاہور کے مختلف علاقوں میں وہیکل چوری کی وارداتیں کررہے تھے،ڈی ایس پی AVLS کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،اڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے AVLS ماڈل ٹاؤن پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے

  • ویڈیو: فواد چودھری کے منہ پر کالا کپڑا ڈال کر پولیس لے گئی

    ویڈیو: فواد چودھری کے منہ پر کالا کپڑا ڈال کر پولیس لے گئی

    ویڈیو: فواد چودھری کے منہ پر کالا کپڑا ڈال کر پولیس لے گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں فواد چودھری کے کیس کی سماعت ہوئی

    کیس کی سماعت کے بعد پولیس نے فواد چودھری کے منہ پر کالا کپڑا ڈالا اور اسے واپس لے کر جا رہی تھی جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے،پولیس کے فواد چوہدری پر کپڑا ڈال کر لے جانے پر اہلیہ اور بھائی دوبارہ عدالت کے سامنے پیش ہو گئے، فواد چودھری کی اہلیہ نے عدالت میں کہا کہ فواد چوہدری پر پولیس پھر کپڑا ڈال کر لے جا رہی ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ کیوں کپڑا ڈالا گیا ہے؟ تفتیشی افسر کو بلائیں، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ فواد چوہدری کو حفاظتی گارڈ لے کر گئے ہیں، میں یہیں کھڑا ہوں، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ آپ یہاں کھڑے کیا کر رہے ہیں؟ جائیں اور کپڑا ہٹائیں، فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ آپ پولیس کے ایس پی کو بھی بلا کر یہی حکم کر دیں،جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ تفتیشی افسر کو کہہ دیا ہے، وہ کردے گا،

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،عدالت نے فوادچودھری کو کمرہ عدالت میں فیملی سے ملاقات کی اجازت دے دی

    قبل ازیں فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کے خلاف درخواست منظورکر لی گئی، عدالت نے فواد چوہدری کو دوبارہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیدیا ، جج طاہر محمود نے کہاکہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی

    کہ آج فواد چوہدری بھی عدالت میں رو پڑے

    ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا