Baaghi TV

Tag: crime movies

  • شہر قائد،ڈاکوؤں کے ساتھ 24 روز میں 11 شہری قتل

    شہر قائد،ڈاکوؤں کے ساتھ 24 روز میں 11 شہری قتل

    کراچی پولیس چیف کی پھرتیاں رائیگاں،جا بجا پولیس ناکوں کے باوجود لوٹ مار کے واقعات نہ رک سکے

    جنوری کے 24 روز میں ڈاکؤوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد11 ہوگئی ،اورنگی ٹاؤن میں ڈاکؤوں نے فائرنگ کرکے ادھیڑ عمر سوزوکی ڈرائیور کی جان لے لی مقتو ل واجد سات بچوں کا باپ ، اورنگی ٹاؤن نمبر 10عرشی چوک کا رہائشی تھامقتول مچھلی اور سبزی کے بیوپاریوں کو فشریز اور سبزی منڈی لے جا کر روزگار کماتا تھا، عینی شاہد نے پولیس کو بیان دیا کہ مقتول حسب معمول روزگار کے لئے گھر سے نکلا تھا راستے میں ڈاکؤوں نے روکنا چاہا ،مقتول نے گاڑی نہ روکی تو ڈاکؤوں نے فائرنگ کردی،ایک گولی لگنے سے موت واقع ہوگئی گذشتہ شب بلدیہ ٹاؤن میں بھی ڈاکؤوں کی فائرنگ سے نعیم نامی نوجوان جاں بحق ہوا تھا

    دوسری جانب سٹی کورٹ کے احاطے میں فائرنگ کا معاملہ،گذشتہ روز پیش آئے واقعے کے دو مقدمات درج کر لئے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات گرفتار ملزم امیر جان محسود کےخلاف تھانہ سٹی کورٹ میں درج کئے گئے ہیںایک مقدمہ زخمی پولیس اہلکار کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی، قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا دوسرا مقدمہ غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر درج کیا گیا ،ملزم نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے جواں سال بیٹی کو قتل ،پولیس اہلکار اور راہگیر کو زخمی کیا تھا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی،لاہور سمیت کئی شہروں سے مشتبہہ دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،لاہور سمیت کئی شہروں سے مشتبہہ دہشتگرد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن جاری ہے،

    سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے یکی گیٹ سے ایک مشتبہ شخص گرفتار کر لیا، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کاروائیاں کی گئیں اور منڈی بہاوالدین ، خوشاب ، دنیاپور سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا،مختلف اضلاع میں 49 مقامات پر کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کیے ، کارروائیوں کے دوران 517 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی ، 2713 افراد سے پوچھ گچھ کے دوران 3 مشتبہ افراد کی نشاندہی ہوئی گرفتار افراد کے خلاف 4 مقدمات درج کر لئے گئے اور ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

    دوسری جانب رحیم یار خان پولیس کا اغواء برائے تاوان میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں آپریشن جاری ہے، ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا ہے کہ ۔ دو ماہ سے جاری آپریشن کے دوران خطرناک گینگز کے 16 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا، ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء ہونے والے 16 افراد کو بازیاب کروایا جا چکا ہے، سرحدی چیک پوسٹوں پر جاری مہم میں ملک بھر سے ہنی ٹریپ ہو کر آنے والے 66 افراد کو اغواء ہونے سے بچا لیا گیا ہے، ڈاکووں کی سپلائی چین کو ختم کرکے ان تک پہنچنے کیلئے مختصر عرصے میں 200 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا،۔ سندھ اور پنجاب پولیس نے سرحدی کچے میں مشترکہ چوکیاں قائم کردی ہیں،

  • منشیات نہیں، بلکہ پارٹی کی تصاویر والدین کو بھجوانے پر تشدد کیا گیا،انکوائری رپورٹ

    منشیات نہیں، بلکہ پارٹی کی تصاویر والدین کو بھجوانے پر تشدد کیا گیا،انکوائری رپورٹ

    چار طالبات کی جانب سے کلاس فیلو طالبہ پر تشدد کا معاملہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اپنی انکوائری رپورٹ مرتب کر لی.

    محکمہ تعلیم کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ میں منشیات کے استعمال کا سرے سے ہی انکار کر دیا گیا ، رپورٹ میں پارٹی کی تصاویر والدین کو بھیجنے پر تشدد کی وجہ بتایا گیا، رپورٹ کے مطابق واقعہ ڈی ایچ اے فیز 04 کے ایک نجی سکول کے کیفے ٹیریا کے باہر پیش آیا.چار طالبات نے اپنی کلاس فیلو پر تشدد کیا سکول میں نظم و ضبط کا فقدان ہے. سکول کے کیفے ٹیریا کے داخلی راستے پر کیمروں کی تنصیب نہ ہے.لڑائی جھگڑا کرنے والی طالبات آپس میں دوست تھیں. واقعہ سکول سے باہر سٹوڈنٹ پارٹی کی تصاویر والدین کے ساتھ شئیر کرنے پر پیش آیا. انکوائری افسران نے سکول کو چھ لاکھ روپے کا جرمانہ کرنے کی بھی سفارش کی.

    انکوائری رپورٹ کے مطابق انکوائری افسران نے سکول کی رجسٹریشن معطل کرنے کی سفارش کر دی. تشدد کرنے والی طالبات کے نام سکول سے خارج کرنے کی بھی سفارش کی گئی. انکوائری ڈی او زنانہ ایلیمنٹری ایجوکیشن لاہور، ڈپٹی ڈی او کینٹ اور ڈپٹی ڈی او ماڈل ٹاؤن نے کی.سی ای او ایجوکیشن لاہور نے اپنی انکوائری رپورٹ کو ڈی سی لاہور کو ارسال کر دیا.ڈی سی لاہور محمد علی کل سفارشات کی روشنی میں سکول کی رجسٹریشن کو معطل کرنے یا جرمانہ کا فیصلہ کریں گے.ڈی سی لاہور محمد علی نے سی ای او ایجوکیشن کو تشدد کے واقعہ کے بعد فوری انکوائری کرنے کی ہدایت کی تھی.

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    درج مقدمے کے مطابق لاہور میں واقع ایک امریکن اسکول میں پیش آیا جہاں علیحہ عمران نامی لڑکی نے اپنے ساتھی گرلز سٹوڈنٹ ساتھی کو نشہ کرنے سے منع کیا کیا کہ وہ جان کی دشمن بن گئی واقعے کا مقدمہ طالبہ کے والد عمران کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ متن کے مطابق بیٹی کی کلاس فیلو جنت آوارہ اور نشے کا شوق رکھتی ہے ملزمہ جنت میری بیٹی کو نشے کا عادی بنانا چاہتی تھی۔ متن میں کہا گیا ہے کہ جنت نے اپنی بہن کائنات، عمائمہ اور نور رحمان کو ساتھ ملاکرحملہ کیا ملزمان نےبیٹی کی سونےکی چین بھی چرا لی اورتشددبھی کیا۔اس ایف آئی آر میں یہ بھی بھی درج ہےکہ جب علیحہ عمران پرتشدد کیا جارہا تھا تو اس وقت وہاں کچھ لڑکے بھی پہنچ گئے اورانہوں نے تشدد زدہ علیحہ کی ویڈیوز بنائیں اور پھر وائرل کردیں‌

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    پولیس رپورٹ کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کے والد گرامی کا کہنا ہے کہ میری بیٹی پر بہت زیادہ تشدد کیا گیا ، اس کے کپڑے پھاڑےگئے ، اس کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا منظروہاں ہر کسی نے دیکھا تو بعض نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کریہ ہیبتناک منظرمحفوظ بھی کرلیا جو کہ ایک واضح ثبوت ہے ، اس لیے اس واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اوران کو قانون کی گرفت میں لایا جائے

  • گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی نے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

    گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی نے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

    راولپنڈی: تھانہ ائرپورٹ کے علاقے شاہ خالد کالونی میں گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کا کہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد کو پڑوسی میر افضل نے مبینہ طور پر گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر قتل کیا اور واقعے کے بعد فرار ہوگیا ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد مری پولیس میں تعینات تھا۔

    قصور میں ہندو برادری کےتین افراد کی پراسرار موت,انتہائی افسوسناک واقعہ ہے.میاں عدیل اشرف

    پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اپنے ہی گھر کے سامنے ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد کو قتل کیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ائرپورٹ کی پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے، تاہم تمام زاویوں کو پیش نظر رکھ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے جاںبحق ہونے کے واقعے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    گوجرخان: برطانیہ پلٹ نوجوان نے بیوی اور چچی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

  • عدالت نےنقیب اللہ محسود قتل کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

    عدالت نےنقیب اللہ محسود قتل کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

    کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نےنقیب اللہ محسود قتل کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : نقیب اللہ محسود قتل کیس کا تحریری فیصلہ 42 صفحات پر مشتمل ہے جس کے مطابق عدالت نے راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو مقدمے سے بری کیا ہے جب کہ 7 مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور کہا کہ مفرور ملزمان جب بھی اور جہاں بھی ملیں گرفتارکیا جائے۔

    نقیب اللہ قتل کیس کا عدالت نے سنایا فیصلہ

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ مقدمے میں شکوک و شہبات پائے گئے، اسلامی اور یونیورسل اصول کے تحت شکوک و شہبات کا فائدہ ملزم کے حق میں جاتا ہے یہ اصول ہے کہ قاضی کی غلطی سے سزا دینے سے بریت بہتر فیصلہ ہے، عدالت کی نظر میں استغاثہ کیس ثابت نہیں کرسکی اس لیے ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق وکیل صفائی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سی ڈی آر گواہی کے طور پر پیش کی گئی، راؤ انوار کو اس مقدمے میں پیشہ وارانہ بغض کی بنیاد پر پھنسایا گیا جب کہ کسی گواہ نے راؤ انوار کو شناخت نہیں کیا تھا۔

    گزشتہ روز کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ سنا یا تھا راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔کیس میں مدعی مقدمہ کے وکلاء اور ملزمان کے وکلاء کے دلائل کے بعد 14 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ

    جج نے فیصلہ سنانے سے پہلے کہا کہ نقیب اللہ کا اغوا اور جائے وقوع پر ان کا قتل ثابت ہوا ہے جبکہ نقیب اللہ پر دہشت گردی کی ایف آئی آر سی کلاس ہونے کے بعد اسے چیلینج نہ کیے جانے سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ بےگناہ تھے تاہم عدالت نے قانونی اور تیکنیکی بنیادوں پر اس معاملے کا جائزہ لیا ہے جس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ نامزد ملزمان اس قتل میں ملوث تھے۔

    اس کیس میں مدعیان کی قانونی ٹیم کے رکن وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ نقیب محسود کے اہل خانہ اس فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’توانائی سے انصاف تک پاکستان میں ہر چیز کا بریک ڈاؤن ہو رہا ہے۔

    سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئےملزمان میں ڈی ایس پی قمر احمد، امان اللّٰہ مروت اور دیگر شامل ہیں نقیب اللّٰہ قتل کیس کے فیصلے کے سبب عدالت میں سیکیورٹی سخت کی گئی تھی-

    اپنی بریت کے فیصلے پر راؤ انوار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جج نے ہمارے ساتھ انصاف کیا۔ جب تک سانس ہے تب تک لڑوں گا پولیس مقابلے کا دفاع کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ جھوٹا کیس انجام کو پہنچ گیا۔

    گجرات جیل میں ہنگامہ آرائی ،قیدیوں سے مذاکرات کامیاب، حالات پر قابو پالیا گیا

    واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نقیب اللہ اور ان کے تین ساتھیوں کو 13 جنوری 2018 کی صبح کراچی میں مبینہ جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا اور اس وقت کے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے مارے جانے والے چاروں افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا تھا نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ نے پولیس کے مؤقف کو مسترد کر دیا تھا اور واقعے کا سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

    نقیب اللہ کے والد اور اہلخانہ اس پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیتے رہے اور ان کا موقف تھا کہ نقیب اللہ کا کسی شدت پسند گروہ سے کوئی تعلق نہیں تھا اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے بھی پولیس کی جانب سے مقابلے کے دعوے کو مسترد کیا تھا۔

    بعدازاں جنوری 2019 میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہی نقیب اللہ محسود کے خلاف دہشت گردی، اسلحہ و بارود رکھنے کے الزام میں دائر پانچوں مقدمات خارج کردیئے تھے اور قرار دیا تھا کہ نقیب اللہ کے سوشل میڈیا پروفائل سے معلوم ہوتا ہے کہ ‘وہ ایک لبرل، فن سے محبت کرنے والا نوجوان تھا جو ماڈل بننے کا خواہشمند تھا-

    ٹھٹھہ : چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 مرکزی ملزمان گرفتار

    متعلقہ کیس میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار سمیت 18 ملزمان پر 25 مارچ 2018 کو فرد جرم عائد کی گئی تھی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 51 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے تھے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں راؤ انوار اور سابق ڈی ایس پی قمر احمد ضمانت پر تھے جبکہ 13 ملزمان جیل میں ہیں کیس میں نامزد سابق ایس ایچ اور امان اللہ مروت سمیت 7 ملزمان مفرور ہیں۔

    حتمی دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے 14 جنوری کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، نقیب اللہ محسود قتل کیس تقریباً 5 سال عدالت میں زیر سماعت رہا۔

  • پیپلز پارٹی کے رہنما سابق اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما سابق اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما سابق اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بلخ شیر کھوسہ زخمی ہو گئے ہین اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے بلخ شیر کھوسہ زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کریم بلاک اقبال ٹاؤن کے قریب پیش آیا، دو موٹرسائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ واقعہ کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے آئی جی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے۔

    پیپلز پارٹی رہنماؤں نے بھی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے-

  • گجرات جیل میں ہنگامہ آرائی ،قیدیوں سے مذاکرات کامیاب، حالات پر قابو پالیا  گیا

    گجرات جیل میں ہنگامہ آرائی ،قیدیوں سے مذاکرات کامیاب، حالات پر قابو پالیا گیا

    پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے سپرنٹنڈنٹ جیل نے موقع پر پہنچ کر ہنگامہ آرائی کرنے والے قیدیوں سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں حالات پر قابو پالیا گیا –

    باغی ٹی وی : گجرات پولیس کے مطابق جیل کے اندر قانون کے مطابق ملازمین کے پاس اسلحہ ہوتا ہی نہیں ملازمین سے اسلحہ چھیننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایسی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔

    کراچی؛ سٹی کورٹ میں پسند کی شادی کیلئے آنے والے جوڑے پرفائرنگ ملزم گرفتار

    حالات قابو میں ہیں انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات تمام صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل کی سربراہی میں کمیٹی نے موقع پر پہنچ کرانکوائری کا آغاز کردیا ہےجو فوری طور پر اس ہنگامہ آرائی کے عوامل اور ذمہ داران کا تعین کرکے مفصل رپورٹ آئی جی جیل خانہ پنجاب کو پیش کی جائیگی۔

    کراچی:24 گھنٹوں میں اسٹریٹ کرائمزکی 84 وارداتیں

    واضح رہے کہ گجرات ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں نے آگ لگا دی تھی جیل کے اندر سے فائرنگ کی آوازیں آئیں تھیں نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا گجرات جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کےواقعہ کا نوٹس لیتےہوئےکمشنر گجرات اور آر پی او گجرات کو فی الفور گجرات جیل پہنچنے کی ہدایت کی تھی

    نگران وزیراعلی نے حکم دیا کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار قیدیوں کا تعین کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے-

    اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید

  • اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید

    اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید

    کوئٹہ:مستونگ میں اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔ضلعی حکام کے مطابق ولی خان بائی پاس پراسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

    الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم مزید تیز کی جائے: عمران خان کی پارٹی کو ہدایت

     

    حکام کا کہنا تھاکہ ملزمان جنگل کراس پر پیٹرول پمپ لوٹ رہے تھے کہ ملزمان نے لیویز فورس کی گاڑی دیکھنے پرفائرنگ کردی۔حکام نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔

     

    اسلام آباد:سویٹس ہاؤس سے02 مسلح ڈاکو 50 ہزارکیش لوٹ کر باآسانی فرار

    حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر محفوظ رہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔فائرنگ سے گاڑی میں سوار لیویز اہلکار محمد اکرم موقع پر شہید جبکہ نائب رسالدار محمد ظاہر زخمی ہوگیا ۔ واقعے کے بعد شہید اور زخمی اہلکار کونواب غوث بخش اسپتال منتقل کیا گیا ۔

    وزیرآباد فائرنگ: عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی تبدیل

    لیویز کے مطابق فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ محفوظ رہے ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکرملزمان کی تلاش کے لیے ملحقوں علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • اسلام آباد:سویٹس ہاؤس سے02 مسلح ڈاکو 50 ہزارکیش لوٹ کر باآسانی فرار

    اسلام آباد:سویٹس ہاؤس سے02 مسلح ڈاکو 50 ہزارکیش لوٹ کر باآسانی فرار

    نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع سویٹس ہاؤس سے02 مسلح ڈاکو 50 ہزار کیش لوٹ کر باآسانی فرار۔ سوسائٹی کی سیکیورٹی کمپنی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔روات پولیس بھی جرائم پیشہ عناصر کو لگام ڈالنے میں ناکام نظر آنے لگی۔

    ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن فیز 07 میں واقع رشید سویٹس ہاؤس کے منیجر راجہ فیصل نے روات پولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی رات آتشیں اسلحہ سے لیس 02 ڈاکو دوکان میں گھس آئے۔ڈاکووں نے ہمیں گن پوائنٹ پر ہینڈز اپ کروا لیا۔انہوں نے کیش کاونٹر کی تلاشی لیتے ہوئے 50ہزار کیش نکال لی۔ اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    راجہ فیصل نے بتایا کہ ہم بحریہ ٹاؤن سیکیورٹی کمپنی کو بھاری رقم سیکیورٹی کی مد میں ادا کرتے ہیں۔جبکہ سیکیورٹی کمپنی ہمیں تحفظ دینے میں ناکام ہے۔چند روز سیکیورٹی کمپنی والوں کے ذمہ داران سے میٹنگ دوران انکے نوٹس میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے توجہ دلائی۔مگر کوئئ جواب نہ آیا۔اور آج واردات ہوگئی۔ادھر حسن احمد خان نے بحریہ ٹاؤن پولیس چوکی کو درخواست دی کہ میرا قیمتی موٹر سائیکل دوکان کے سامنے سے چوری کرلیا گیا۔کاروائی کی جائے۔روات پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

     

    ادھراسلام آبادکیپیٹل پولیس کا سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری، پولیس ٹیمو ں نے گزشتہ چھ دنوں میں 18مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی،اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

  • کیپیٹل پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون:18گرفتار

    کیپیٹل پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون:18گرفتار

    اسلام آباد:کیپیٹل پولیس کا سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پرکریک ڈاون جا ری، پولیس ٹیموں نے گزشتہ چھ دنوں میں 18مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی،اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

    شوہر نے بیوی کے آشنا کے ٹکڑے کرکے کچرے میں پھینک دیئے

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں کیپیٹل پولیس آفیسر آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ نے تما م زونل ڈی پی اوز کو سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان کی گرفتار ی کے لیے خصوصی ٹا سک دئیے، ان احکا مات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی تھانہ آ بپا رہ، کو ہسار، بنی گالہ، رمنا، انڈسٹر یل ایر یا،سبزی منڈی اورشہزاد ٹا ون پر مشتمل پولیس ٹیموں نے گزشہ چھ دنوں میں 18 مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی،

    کراچی: دکان میں پراسرار دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی

    سی پی او آ پر یشنز نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے مجرمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران چیکنگ کو مزید موثر بنائیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بر وئے کا رلاتے ہوئے جرائم پیشہ مجرمان اور مقدمات میں نا مزد ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کریں اور گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں،

    کراچی:یونیورسٹی روڈ پر پولیس مقابلے کےبعد چھلاوا ڈکیت گروہ گرفتار

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا” پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔