Baaghi TV

Tag: current news

  • صدر مملکت نے فنانس بل 2023 کی منظوری دے دی

    صدر مملکت نے فنانس بل 2023 کی منظوری دے دی

    اسلام آباد:صدرمملکت عارف علوی نےفنانس (سپلیمنٹری) بل 2023 کی منظوری دے دی۔صدر مملکت عارف علوی نے فنانس بل 2023 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔

    خیال رہے کہ پیر کی شام قومی اسمبلی میں مالیاتی قانون سازی کو اپوزیشن اراکین کی موجودگی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا جسے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کیا۔بل میں 170 ارب روپے مالیت کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں تاکہ تعطل کا شکار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بیل آؤٹ پروگرام کو بحال کیا جائے اسے جلد از جلد مالیاتی ایکٹ میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    فنانس سپلیمنٹری بل 2023 کو اسی شام دیر گئےقومی اسمبلی کی قانونی شاخ نےدرست کیا اور وزارت قانون کے توسط سے وزیراعظم آفس کو بھیجا گیا تاکہ وزیراعظم کے رسمی مشورے کو صدر سے ان کی منظوری حاصل کرنے کیلئے منسلک کیا جا سکے۔

    وہ بل جس میں 170 ارب روپے مالیت کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں تاکہ تعطل کا شکار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بیل آؤٹ پروگرام کو بحال کیا جائے اسےجلد ازجلد مالیاتی ایکٹ میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

  • شیخ رشید نے پھرپیشن گوئیاں شروع کردیں:اگلے72گھنٹےاہم قراردیئے

    شیخ رشید نے پھرپیشن گوئیاں شروع کردیں:اگلے72گھنٹےاہم قراردیئے

    راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پھرپیشن گوئی کردی ، اس حوالے سے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہونگے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم کو صرف عدلیہ سے ہی توقع ہے باقی سب سے مایوسی ہے، عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی اور چوروں کو آئین کے شکنجے میں لائے گی ۔

    شیخ رشید نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس قوم سے بیہودہ مذاق تھی غریب قحط سےمر گیاہے مہنگائی کاجن حکومت کو کھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 13 پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں، صرف عمران خان الیکشن چاہتا ہے، آئی ایم ایف کی صدر بھی کہتی ہیں کہ امیروں کو سبسڈی دی ہے، لاہور نے جیل بھرو تحریک کا حق ادا کردیا۔

    13پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں صرف عمران خان الیکشن چاہتاہےIMFکی صدر بھی کہتی ہےامیروں کوسبسڈی دی ہےلاہورنےجیل بھروتحریک کاحق اداکردیاآل شریف زرداری فضل الرحمان کےعلاوہ سب پاکستان کےلیےپریشان ہیں اقتدارکےبھوکوں کاجمعہ بازارلگاہےآج2بجےلیاقت باغ پریس کلب میں خطاب کروں گا

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ آل شریف ،زرداری، فضل الرحمان کے علاوہ سب پاکستان کے لیے پریشان ہیں ، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازا ر لگا ہے، آج 2بجے لیاقت باغ پریس کلب میں خطاب کروں گا۔

    ادھرآج چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر از خود نوٹس لے لیا جس پر 9 رکنی بنچ آج دوپہر 2 بجے سماعت کرے گا۔9 رکنی بنچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کریں گے جبکہ بنچ کے دیگر ممبران میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ازخود نوٹس 3 سوالات پر لیا گیا، دیکھا جائے گا کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے؟ ازخود نوٹس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری کس نے اور کب پوری کرنی ہے؟ فیڈریشن اور صوبوں کی آئینی ذمہ داری کیا ہے؟۔

  • اگلے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کون ہوسکتےہیں:اہم نام سامنے آگیا

    اگلے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کون ہوسکتےہیں:اہم نام سامنے آگیا

    کراچی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے کے خواب دیکھنے لگے۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بھی پی سی بی کا چیئرمین بننے کا ارادہ رکھتے ہیں، 47 سالہ شعیب اختر نے اپنے 14 سالہ کیریئر کے دوران 46 ٹیسٹ، 163 ون ڈے اور 15 ٹی 20 میچز میں حصہ لیا، انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزترین گیند کرنے کا اعزاز بھی ان کے نام ہے۔

    ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ میں کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننا چاہتا ہوں تاکہ پاکستان کیلیے سپر اسٹارز متعارف کراسکوں، میں اپنے ملک کیلیے 50 سپر اسٹارز سامنے لانا چاہتا ہوں، پھر ان کی تعداد 100، 200 اور 2 ہزار تک لے جانے کی خواہش ہے، میرے ملک کا مجھ پر بہت زیادہ قرض اور یہ میری خواہش ہے کہ اب اس کی خدمت کروں۔

    شعیب اختر نے مزید کہاکہ کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ اپنی بول چال کی صلاحیت کو بھی بہتر بنانا ہوگا، ابھی آپ دیکھیں کہ ٹیم کو کوئی بات کرنے کا طریقہ نہیں آتا، انگریزی سیکھنا اور بولنا کون سا مشکل کام ہے، میڈیا کا سامنا کرنا بھی اہم بات ہے، اگر آپ بات نہیں کرسکتے تو پھر ٹی وی پر کبھی اظہار خیال نہیں کرسکیں گے۔

  • پشاور: سی ٹی اسکین کیلئے استعمال کی جانیوالی دوا کی عدم دستیابی سے مریض پریشان

    پشاور: سی ٹی اسکین کیلئے استعمال کی جانیوالی دوا کی عدم دستیابی سے مریض پریشان

    پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں سی ٹی اسکین کے لیے استعمال کی جانے والی دوا کی عدم دستیابی سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    متاثرہ مریض 5 سے 6 ہزار روپے میں دوا مارکیٹ سے لانے پر مجبور ہیں، مریضوں کو کینسرکے مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹ کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے فارمیسی انچارج ظفر الحق نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کافی عرصے سے ملک میں ایل سی ایز بند ہیں جس کے باعث جان بچانے والی ادویات اور دیگر سامان کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے ہمیں بھی دوائی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن مشکلات کے باوجود مستند ڈیلرز سےدوائی خرید کرسہولت دے رہے ہیں۔

    فارمیسی انچارج نے کہا کہ مختلف نوعیت کے سی ٹی اسکینز کے لیے کنٹراسٹ کی دستیابی کو بھی یقینی بنارہے ہیں۔

    ادھرادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عام آدمی کے لیے علاج کروانا بھی مشکل ہوگیا۔مہنگائی کے باعث ہر روز اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ادویات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، پین کلر کا جو پتا 20 روپے میں ملتا تھا وہ اب بڑھ کر 60 سے 70 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    اسی طرح نزلہ، زکام، کھانسی سمیت شوگر، بلڈ پریشر اور دیگربیماریوں کی ادویات کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث بیمار آدمی کے لیے ادویات کی خریداری بھی مشکل ہو چکی ہے۔

    میڈیکل اسٹور اونرز کا کہنا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیاں ڈالر کی بڑھتی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافے کا جواز بتا کر قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہیں۔

    دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو روکنے اور قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے کے ساتھ ادویات کی قیمتوں پر سبسڈی دینے کے اقدامات اٹھائے تاکہ غریب آدمی کم سے کم پیسوں میں اپنا علاج کروا سکے۔

  • پشاور میں  دفعہ 144 نافذ

    پشاور میں دفعہ 144 نافذ

    پشاور میں امن و امان کی خاظر دفعہ 144 نافذ
    امان و امان کو بحال رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر پشاور کی طرف ضلع پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی وجہ سے 5 یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق حالیہ حالات اور موجودہ پی ٹی آئی کی طرف سے پیدا کردہ کشیدگی کے سبب ایسا کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی بڑے سانحہ سے بچا جاسکے. جبکہ اس نوٹیفیکیسن میں کہا گیا ہے کہ اس کی خلاف ورزی سخت سزا دی جائے گی.
    ڈی سی پشاور نے کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائی گی۔ جبکہ تعزیرات پاکستان کا سیکشن 188 کہتا ہے کہ جو شخص سرکاری حکام کی طرف سے نافذ کردہ وقتی اور ہنگامی احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اسے 6 ماہ کی قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

    144 on gathering
    یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنرپشاور شاہ فہد نے گزشتہ بروز پیر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پرکام کا آغاز کر دیا تھا۔شاہ فہد گریڈ 18 کے پی اے ایس (پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس) آفیسر ہیں اور ان کا تعلق (39th Common) سے ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ضلع پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا تھا جبکہ پشاور میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے 5 یا زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا تھا کہ پشاور میں سیکیورٹی نازک صورتحال پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خواجہ آصف کی افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی
    ملتان سلطانز کاکراچی کنگزکوجیت کےلیے197رنزکاہدفمحمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری
    میری حکومت ضرور آئے گی پھر میں ان کو نہیں چھوڑوں گا:عمران خان
    نائن الیون کےمتاثرین افغان بینک کےفنڈزضبط نہیں کرسکتے:امریکی عدالت کافیصلہ
    آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مزید مشکلات آئیں گی: وزیر اعظم شہباز شریف
    خیال رہے کہ پشاور: دفعہ 144 گزشتہ 8 فوروی سے دس دنوں کے لیے نافذ کی گئی تھی اور ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی.

  • کراچی پولیس آفس حملہ؛ دہشتگردوں کا سہولتکار گرفتار کرلیا گیا

    کراچی پولیس آفس حملہ؛ دہشتگردوں کا سہولتکار گرفتار کرلیا گیا

    کراچی پولیس آفس حملہ؛ دہشتگردوں کا سہولتکار گرفتار کرلیا گیا

    کراچی پولیس آفس (کے پی او ) حملہ کیس میں بھتیجے نے چچا کو دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے گرفتار کروا دیا۔ پولیس کے مطابق صبح ساڑھے 4 بجے ایک کالر نے نارتھ کراچی میں کے پی او حملے میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کار کی موجودگی کی اطلاع دی، پولیس نے فوری کارروائی کر کے رہائشی غلام رضا کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ کال کرنے والا شخص غلام رضا کا بھتیجا ہے، غلام رضا نے بتایا کہ ان کی خاندانی دشمنی چل رہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے تحقیقات کے بعد زیر حراست شخص کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سے کالر نے موبائل فون بند کر دیا ہے، کالر کسی اور کے نام کی سم استعمال کر رہا ہے، کالر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل دہشت گردوں نے کراچی پولیس آفس پر حملہ کیا تھا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ فورسز کے 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہوئے تھے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خواجہ آصف کی افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی
    ملتان سلطانز کاکراچی کنگزکوجیت کےلیے197رنزکاہدفمحمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری
    میری حکومت ضرور آئے گی پھر میں ان کو نہیں چھوڑوں گا:عمران خان
    نائن الیون کےمتاثرین افغان بینک کےفنڈزضبط نہیں کرسکتے:امریکی عدالت کافیصلہ
    آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مزید مشکلات آئیں گی: وزیر اعظم شہباز شریف

  • شہری مشتبہ ادویات کے استعمال سے گریز کریں.ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان

    شہری مشتبہ ادویات کے استعمال سے گریز کریں.ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان

    شہری مشتبہ ادویات کے استعمال سے گریز کریں. ڈریپ

    ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ڈیوس فارما کی مشتبہ مصنوعات سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مراسلے کے مطابق ڈیوس فارما کے سیرپ میں ایتھیلین گلائیکول کی مقدارمقررہ حد سے زائد تھی۔ ڈیوس فارما 7 ادویات کے 34 بیچ مارکیٹ سے فوری اٹھائے۔ شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مشتبہ ادویات کے 34 بیچز کے استعمال سے گریز کریں۔

    حکام کی جانب سے ڈیوس فارما کو ملٹی وٹامن سیرپ کے 10 بیچ، زنک سیرپ 17 بیچ، اینٹی الرجک سریپ کا ایک اور امراض معدہ سیرپ کے 3 بیچ اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کے جانب سے ڈیوس فارما کو نزلہ زکام، سیرپ کا ایک بیچ اور کھانسی سیرپ کا بیچ واپس اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اعصابی امراض اور کھانسی کے سیرپ بھی مارکیٹ سے اٹھایا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خواجہ آصف کی افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی
    ملتان سلطانز کاکراچی کنگزکوجیت کےلیے197رنزکاہدفمحمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری
    میری حکومت ضرور آئے گی پھر میں ان کو نہیں چھوڑوں گا:عمران خان
    نائن الیون کےمتاثرین افغان بینک کےفنڈزضبط نہیں کرسکتے:امریکی عدالت کافیصلہ
    آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مزید مشکلات آئیں گی: وزیر اعظم شہباز شریف
    ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے فارمیسی اور کیمسٹ کو بھی مذکورہ مشتبہ سیرپ کےبیچ کمپنی کو واپس بھجونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پاکستانی ڈیوس فارما نے کھانسی سیرپ گیمبیا کو درآمد کئے تھے۔

  • میری حکومت ضرورآئےگی پھر میں ان کونہیں چھوڑوں گا:عمران خان

    میری حکومت ضرورآئےگی پھر میں ان کونہیں چھوڑوں گا:عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری حکومت ضرور آئے گی پھر میں ان کو نہیں چھوڑوں گا۔ عوام سے ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے جو جج ان کے خلاف فیصلہ کرے گا اس کے پیچھے لگ جاتے ہیں، جو بھی آج ایکشن کررہا ہے اسے میں نہیں چھوڑوں گا۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ پہلے تو آپ نے غیر قانونی چیزیں کیں لیکن اس بار آپ نہیں بچیں گے، 90 دن کے بعد نگراں حکومت نہیں رہ سکتی، ہمارے دور میں نیب نے 480 ارب ریکور کیے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ اپنی دولت بھی پاکستان لے آئیں تو مہنگائی ختم ہوجائے گی، 10 ماہ میں حکومت کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا، ہمارے دور میں تیل 110 ڈالر فی بیرل تھا آج 75 سے 80 ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں سے قربانیاں لے رہے ہیں خود بھی کچھ کریں، ہمارے سامنے مگر مچھ کے آنسو نہ بہائیں، قوم اب بیوقوف نہیں بنے گی لوگ سڑکوں پر آنے کے لیے تیار ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ جس طرح لاہور کے لوگ نگلے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آج پاکستان گھٹنوں کے بل کھڑاہے، ملک میں ایک طرف بے روزگاری دوسری طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت گراکر ملک کے خلاف سازش کی گئی، اس سب کے ذمہ دار آپ اور آپ کے سہولت کار ہیں، ہمارے دور میں ملک میں تاریخی ڈالر آئے تھے۔

    ’چیئرمین نیب ان کا خاص آدمی تھا، وہ بھی کہہ رہا ہے جھوٹے کیسز بنائے گئے‘چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب ان کا خاص آدمی تھا، وہ بھی کہہ رہا ہے جھوٹے کیسز بنائے گئے، مجھ پر 70 ایف آئی آر ہیں، کوئی فکر نہیں جتنی مرضی کریں، لوگوں کا خوف دور کرنے کے لیے ہی جیل بھرو تحریک شروع کی۔

    عمران خان نے کہا کہ ملک سے بھاگا ہوا بھگوڑا باہر بیٹھ کر ملک کےفیصلےکررہا ہے،اس ملک کا کیا مستقبل ہوگا جہاں ایک مفرور ملک کے فیصلے کررہا ہے، شہباز شریف 24 ارب کے کرپشن کیس میں پکڑا جانے والا تھا۔

  • ملتان سلطانز کاکراچی کنگزکوجیت کےلیے197رنزکاہدف

    ملتان سلطانز کاکراچی کنگزکوجیت کےلیے197رنزکاہدف

    ملتان: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اورملتان سلطانزکی بیٹنگ جاری ہے ، ۔پاکستان سپر لیگ 8 کا 11واں میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ،

    پی ایس ایل 8 کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیدیا، محمد رضوان نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی، رائیلی روسو کے ساتھ سنچری پارٹنر شپ بھی قائم کی۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے، عماد وسیم نے ٹاس جیت کر رضوان الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ 8 میں اب تک 4 میچ کھیل کر 3 میں کامیابی حاصل کرچکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
    کراچی کنگز کی ٹیم بھی 4 میچز کھیل چکی ہے اور اس نے صرف ایک میچ جیتا جبکہ تین میچ ہارے ہیں، ٹیبل پوائنٹس پر ملتان سلطانز پہلے نمبر پر جبکہ کراچی کنگز چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

    کراچی کنگز کی ٹیم میں میں جیمز وینس، حیدر علی، شعیب ملک، عرفان احمد، میتھیو ویڈ، عماد وسیم شامل بین کٹنگ، عاکف جاوید، محمد عمر، عمران طاہر اور عامر یامین شامل ہیں۔

    ملتان سلطانز میں محمد رضوان، شان مسعود، رائلی روسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ خوشدل شاہ، کارلوس بریتھویٹ، اسامہ میر، محمد الیاس، عباس آفریدی اور احسان اللہ شامل ہیں۔

  • نائن الیون کےمتاثرین افغان بینک کےفنڈزضبط نہیں کرسکتے:امریکی عدالت کافیصلہ

    نائن الیون کےمتاثرین افغان بینک کےفنڈزضبط نہیں کرسکتے:امریکی عدالت کافیصلہ

    نیویارک:نائن الیون کے متاثرین افغان بینک کے فنڈز ضبط نہیں کر سکتے، امریکی عدالت نے فیصلہ سنا دیاامریکی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ نائن الیون کے متاثرین افغان مرکزی بینک کے 3.5 ارب ڈالر فنڈز ضبط نہیں کر سکتے۔

    نیویارک کی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نائن الیون حملے کی قیمت افغانستان، افغان عوام کو نہیں بلکہ طالبان کو ادا کرنی چاہیے، افغان مرکزی بینک کے فنڈز ضبط کرنےکا مطلب طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا ہو گا۔نیویارک کی ساؤدرن ڈسٹرکٹ کی عدالت کے جج جارج ڈینیئلز نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے فنڈز ضبط کرنا وفاقی عدالتوں کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

    یاد رہے کہ نیویارک میں 11 ستمبر 2001 میں ہونے والے حملے میں 2900 سے زائد افرادہلاک ہوئے تھے۔

    نیویارک کی عدالت نے 2012 میں فیصلہ دیا تھا کہ طالبان، القاعدہ اور دیگر تنظیمیں نائن الیون کی ذمہ دار ہیں، وہ نائن الیون متاثرین کو ہرجانہ ادا کریں جبکہ نائن الیون حملے کے متاثرین نے امریکی بینکوں میں پڑے افغان حکومت کے پیسوں سے ہرجانےکا مطالبہ کیا تھا۔