Baaghi TV

Tag: Dance

  • جہیڑا نشہ تیری آکھاں وچوں آوے مینوں، فواد خان بھی جھوم اٹھے

    جہیڑا نشہ تیری آکھاں وچوں آوے مینوں، فواد خان بھی جھوم اٹھے

    اداکار فواد خان جو پاکستان بھارت سمیت پوری دنیا میں مقبول ہیں ، ان کی حال ہی میں ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ انڈین گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. فواد خان انڈین گانے جیہڑا نشہ تیری آکھاں وچوں آوے مینوں، پر ڈانس کررہے ہیں ان کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور فواد خان کو اس گانے پر ڈانس کرتا دیکھ کر ان کے پرستار کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں. اس وڈیو سے چند دن قبل بھی فواد خان کی ناردرن ایریاز میں سیر کرتے ہوئے کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں. ان وڈیوز میں فواد خان اپنی اہلیہ، بچوں اور دوستوں کے ساتھ پہاڑوں کی سیر کررہے ہیں.

    واضح رہے کہ” فواد خان کی بالی وڈ میں بھی بہت دوستیاں ہیں وہاں سونم کپور ، انیل کپور ، دیپیکا سمیت تمام بڑے فنکار فواد خان کی فنی صلاحیتوں کے معترف ہیں”. فواد خان کی کچھ عرصے میں فلم نیلوفر ریلیز ہونے والی ہے، اس میں وہ ماہرہ خان کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں، نیلوفر کے پرڈیوسر خود فواد خان ہیں. دیکنھا یہ ہے کہ ایک بار پھر ماہرہ ور فواد خان کی جوڑی کیا رنگ لاتی ہے.

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

  • نورا فتیحی نے ٹرولنگ سے محفوظ رہنے کا نسخہ بتا دیا

    نورا فتیحی نے ٹرولنگ سے محفوظ رہنے کا نسخہ بتا دیا

    بالی وڈ میں‌ ڈانس سے اپنی پہچان بنانے والی نورا فتحی کافی بولڈ لباس پہنتی ہیں ، ان کے بولڈ لباس کی وجہ سے اکثر ان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور انہیں باقاعدہ ٹرول بھی کیا جاتا ہے ، اداکارہ جو کہ آئیفا یوارڈز میں پرفارم بھی کرنے والی ہیں اس ھوالے سے کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ آئیفا ایوارڈز زمیں پرفارم کرنے کا موقع ملا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ

    میں دیکھتی ہوں جب کہ میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول ہو رہی ہوں تو میں خود کو زرا سوشل میڈیا سے دور کر لیتی ہوں اور پڑھتی ہی نہیں کہ لوگ کیا لکھ رہے ہیں ، یہی ٹرولنگ سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ ہے کہ آپ ٹرولنگ کو بھائو ہی نہ دیں نہ ہی کسی کے غلیظ سوال کا جواب دیں ، لوگ مزید آپ کو گند میں لیجاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ زندگی میں اور بھی بہت کچھ ہے کرنے کےلئے صرف سوشل میڈیا ہی ہم نے اتنا سر پر سوار کیوں‌کر رکھا ہے. انہوں نے کہا کہ اپنی انرجی دوسرے کاموں میں‌لگائیں چھوڑیں سوشل میڈیا کی دنیا کو

  • سیاحوں کا رقص کرنا  جرم بن گیا، پولیس نے ایف آئی آر کاٹ ڈالی.

    سیاحوں کا رقص کرنا جرم بن گیا، پولیس نے ایف آئی آر کاٹ ڈالی.

    مالم جبہ میں سیاحوں کا رقص کرنا جرم بن گیا پولیس نے ایف آئی آر کاٹ دی.

    مالم جبہ میں سیاحوں کے رقص کرنے پر انتطامیہ نے ایف آئی آر درج کرکے ہوٹل مالک اور مینیجر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے مالم جبہ میں گزشتہ روز سیاحوں کی جانب سے ڈانس کیے جانے کے خلاف پولیس نے ایکشن لے لیا۔

    مالم جبہ پولیس نے ہوٹل کے مالک اور مینیجر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات کے مقامی ہوٹل میں لڑکے اور لڑکیوں نے ڈانس کیا تھا، ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی ہوئی۔

    مالم جبہ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور فحاشی پھیلانے پر کی گئی۔