Baaghi TV

Tag: dance videos

  • اور فرح خان  نے سلمان خان کی جگہ لے لی

    اور فرح خان نے سلمان خان کی جگہ لے لی

    بگ باس 16 کامیابی سے جاری ہے ، سلمان خان نے بگ باس کی میزبانی کے فرائض بخوبی انجام دئیے لیکن جب بگ باس کو چار ہفتوں کے لئے مزید بڑھایا گیا تو سلمان خان اپنا کنٹریکٹ بڑھانے نے کی بجائے جتنا ان کا کنٹریکٹ تھا اس کے حساب سے شوز کرکے چلے گئے. اس کے بعد اس شو کی میزبانی تھما دی گئی ہے فرح خان کے ہاتھوں میں. معروف فلم میکر فرح‌خان نے گزشتہ روز ویک اینڈ کا وار کیا اور انہوں‌نے شو شروع ہوتے ہی کہا کہ میں سلمان خان نہیں‌ہوں فرح خان ہوں ، مجھے اس شو کو ہوسٹ کرنے کا موقع ملا ہے بگ باس میرا پسندیدہ شو ہے اور میں نے جب بھی اس شو کی میزبانی کی ہے بہت مزا آیا ہے اس بار بھی یقینا ایسا ہی تجربہ ہو گا. فرح‌خان نے گھر کے شرکاء سے بات ان کو اطلاع

    دیتے ہوئے کی اور اطلاع تھی فلم پٹھان کی کامیابی کی . انہوں نے کہا کہ آپ سب کو مبارک ہو فلم پٹھان سپر ڈوپر ہٹ ہو گئی ہے، اور آپ سب جب باہر آئو گے تو ضرور دیکھنے جانا. فرح‌خآن نے گھر والوں کے ساتھ کچھ مستی کی اور ان سے کچھ سنجیدہ باتیں بھی کیں. یوں سلمان خان کی جگہ لیتے ہوئے فرح‌خان نے ویک اینڈ کا وار اچھے سے ہوسٹ کیا . فرح خان اب بگ باس کی فائنل تک شو کی میزبانی کریں گی.

  • کے آر کے نے شاہ رخ‌ خان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ، غلطی کا اعتراف کر لیا

    کے آر کے نے شاہ رخ‌ خان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ، غلطی کا اعتراف کر لیا

    بھارتی فلموں کے نقاد کے آر کے جو کہ اپنی تیکھی باتوں‌ اور تنقید کی وجہ سے کافی زیادہ رہتے ہیں خبروں میں. انہوں نے فلم پٹھان کی ریلیز سے قبل کہا تھا کہ فلم مشکل سے دو دن ہی چل پائے گی انہوں نے فلم کے ٹریلر کا بے حد مذاق بنایا اور کہا تھا کہ خدا کے لئے ایسی فلمیں نہ بنایا کرو. بلکہ انہوں نے کہا تھا کہ اس فلم کے فلاپ ہونے کے ساتھ شاہ رخ خان کا کیرئیر بھی وائنڈ اپ ہو جائیگا، لیکن ایسا نہ ہو سکا اور کے آر کے کی تمام پیشن گوئیاں غلط ثابت ہوئیں اور پٹھان نے ریکارڈ‌ توڑ‌اوپننگ لیکر سب نقادوں‌ کے منہ بند کر دئیے. کے آر کے نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب

    چینل پر ایک وڈیو جاری کرکے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خآن اس ملک کے سب سے بڑے سٹار ہیں انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ شاہ رخ خآن کا مقابلہ خود شاہ رخ خان سے بھی نہیں ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں شرمندہ ہوں‌کہ میں‌نے پٹھان کے بارے میں جو پیشن گوئیاں کیں وہ غلط ثابت ہوئیں اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان نے بائیکاٹ ٹرینڈ‌کو شکست دیکر دنیا کو ایک پیغام دیا ہے کہ دنیا جھکنے والے کو جھکاتی ہے لہذا میں نہیں جھکوں گااور شاہ رخ انتہا پسندوں کے سامنے نہیں جھکا.

  • جمائمہ گولڈ‌سمتھ پاکستان سے محبت میں گرفتار ، فلم کیوں بنائی بتا دیا

    جمائمہ گولڈ‌سمتھ پاکستان سے محبت میں گرفتار ، فلم کیوں بنائی بتا دیا

    جمائمہ گولڈ سمتھ جن کی حال ہی میں فلم وٹس لو گاٹ‌ ٹو ڈو ود اٹ ریلیز ہوئی ہے اس کی ریلیز کے بعد انہوں نے ایک پاکستانی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان میں اس وقت آئی جب میری عمر محض بیس برس تھی جب میں تیس برس کی ہوئی تو یہاں سے یوکے شفٹ ہو گئی ، دس سال تک میں نے جوائنٹ فیملی سسٹم میں گزارا ، میرے سابق شوہر کے بہن بھائی ان کے والدین کے ساتھ رہی تو رشتوں‌کی اہمیت کا اندازہ ہوا ، اس دوران میں نے دیکھا کہ ارینج میرج دیرپا ہوتی ہے، یہ چیز جب میں نے اپنے دوستوں‌کو یوکے میں بتائی تو وہ مجھ پہ ہنستے تھے ، ویسے بھی میں‌پاکستان میں رہ کر دیکھ چکی تھی کہ یہ ملک کیسا ہے میں‌نے محسوس کیا کہ اس کی پازیٹیو سائیڈ‌دنیا کو نہیں دکھائی جاتی اس لئے

    میری خواہش تھی کہ میں ایسا کروں اور میں‌نے اپنی فلم کے زریعے یہ خواہش پوری کی. پاکستان سے مجھے بہت محبت ہے یہاں کی مٹی کی خوشبو میری روح میں سمائی ہوئی ہے. یہ میرا گھر ہے. ایک سوال کے جواب میں جمائمہ نے کہا کہ میرے بچوں‌نے میری فلم دیکھی اور انہیں پسند آئی وہ فلم دیکھنے کے دوران ہنستے رہے اور بہت زیادہ لفط اندوزہوئے.

  • ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم  ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل

    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئراور ورسٹائل اداکار عدنان صدیقی نے نئی بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے-

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم مشن مجنوں آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر 20 جنوری کو ریلیز ہوئی ہے جس میں بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو دہشت گرد دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    فلم مشن مجنوں ایک ایسے بھارتی جاسوس کی کہانی ہے جو پاکستان میں درزی کا روپ دھار کر ملک کے ایٹمی منصوبے کو ناکام بنانے کے منصوبے پر کام کرتا ہے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سدھارتھ نے فلم میں مسلمان دکھائی دینے کیلئے سر پرٹوپی گلے میں تعویذ جبکہ آنکھوں میں سُرما لگا رکھا ہے اوروہ پاکستانیوں کو آداب کہتے بھی دکھائی دے رہے ہیں جس پر اداکار کو سوشل میڈیا پرجہاں صارفین کی جانب سے ٹرولنگ اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں اداکار عدنان صدیقی نے بھی پاکستانیوں کو دہشتگرد دکھانے کے ایجنڈے پر مبنی اس فلم پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے خوب تنقید کی ہے۔

    عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مشن مجنوں میں ایسا بہت کچھ ہے جو کہ بدذائقہ اور حقیقت کے منافی ہے۔ یہ بتائیں کہ مزید کتنی غلط نمائندگی ہوگی کہ ہمیں پتا چلے گا کہ غلط نمائندگی ہوئی ہے کیا بالی ووڈ کے پاس اس کا جواب ہے۔

    اداکار نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ کیا ہوگیا ہے یار، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہے، کوئی اچھے ریسرچرز ڈھونڈ لو جو ہم پر تحقیق کر سکیں،یا پھر مجھ سے مدد لے لو، نوٹس بناؤ کہ ہم لوگ ٹوپی نہیں پہنتے، سُرمہ نہیں لگاتے اور گلے میں رومال اورتعویذ نہیں پہنتے نہ ہم آداب کہتے ہیں اور نہ ہی آداب کہتے وقت جھکتے ہیں

    عدنان صدیقی نے فلم کی کہانی، پیشکش اور تحقیق کو انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے بھارتیوں کو مشورہ دیا کہ یہ بہت خراب کہانی خراب پیشکش خراب تحقیق تھی اگر ولن کو برابری کے ساتھ دکھایا جاتا تو ہیرو کا نجات دہندہ کمپلیکس زیادہ زور دیتا۔ ایک کمزور مخالف اس سے بھی کمزور مرکزی کردار کو زیب دیتا ہے اگلی مرتبہ ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں ہم آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں کیسے کپڑے پہنتے ہیں اور ہمارا رہن سہن کیسا ہے۔

  • سجل علی کو جمائمہ کی فلم کیسے ملی ؟

    سجل علی کو جمائمہ کی فلم کیسے ملی ؟

    جمائمہ گولڈ‌سمتھ جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں ان کی بنائی ہوئی فلم وٹس لو گاٹ ٹو ڈو اٹ ھال ہی میں‌ آسٹریلیا سیمت دیگر ممالک میں ریلیز ہوئی ہے فلم اچھا بزنس لے رہی ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس فلم کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں‌ کا رخ کررہی ہے. اس فلم میں جیسا کہ دیگر سٹارز کے ساتھ پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی ہیں. ان کی اداکاری کو پاکستان میں تو سراہا جاتا ہی ہے لیکن اب باہر کے ممالک میں بھی ان کی اداکاری کو بے حد سراہا جانے لگا ہے. بہت سارے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ آخر سجل علی کو یہ فلم ملی کیسے کس نے ان کو یہ فلم دلوائی. تو یہ چیز سامنے آ گئی ہے کہ سجل کو جمائمہ کی یہ فلم کس طرح‌سے ملی. تفصیلات

    کے مطابق جمائمہ گولڈ سمتھ نے جب فلم وٹس لو گاٹ‌ٹو ڈو بنانے کا ارادہ کیا تو ان کو ایک پاکستانی اداکارہ چاہیے تھی لہذا انہوں‌نے پاکستان میں اپنے دیرینہ دوست یوسف صلاح الدین کو کال کی اور ان سے کہانی ڈسکس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اب اس کردار کے لئے پاکستانی اداکارہ چاہیے آپ بتائیے کہ یہاں کونسی ایسی اداکارہ ہے جو یہ کردار کر سکے تو انہوں‌ نے سجل علی کا نام دیا،یوں سجل کا آڈیشن لیا گیا اور انہوں نے بہترین آڈیشن دیا اس کے بعد ان کی سلیکشن ہو گئی.یوں وٹس لو گاٹ‌ٹو ڈو ود اٹ انکے ہاتھ لی.

  • پٹھان کا باکس آفس پر تاریخ رقم کرنے پر  ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کاردعمل

    پٹھان کا باکس آفس پر تاریخ رقم کرنے پر ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کاردعمل

    شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان اس سال کی بالی وڈ کی سب سے بڑی ہٹ فلم اوپپنگ کے اعتبار سے ثابت ہو رہی ہے، یہ تو کنفرم ہے کہ اس فلم جیسی اوپننگ شاید ہی بالی وڈ کی اس سال کی کوئی دوسری فلم لے گی. اس فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند اس وقت فلم کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ پٹھان کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے اس ملک کی کامیابی ہے. ہم سب بعد میں ہیں اور یہ ملک سب سے پہلے ہے. پٹھان کی کامیانی سے بالی وڈ ایک نئے فیز میں داخل ہو گیا ہے بہت عرصے کے بعد پورے بھارت میں کوئی فلم مقبول ہوئی ہے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ پٹھان پوری دنیا میں شائقین کو متاثر کررہی ہے. جس

    کی مجھے بے حد خوشی ہے انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان ، دیپیکا اور جان ابراہم نے کمال مہارت کے ساتھ کام کیا انہوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ سب بالی وڈ کے نمبر ون سٹارز ہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ فلم کو اتنا پسند کیاجائیگا میں اپنے چاہنے والوں کا شکر گزار ہوں. یادرہے کہ پٹھان فلم نے ریلیز کے پہلے دن 55 کروڑ جبکہ دوسرے دن 70 کروڑ روپے کما کر بالی وڈ کی سینما کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کر دیا ہے.

  • ماہرہ خان کا رنبیر کپور کے گانے پر ڈانس ، وڈیو کی انڈیا میں دھوم

    ماہرہ خان کا رنبیر کپور کے گانے پر ڈانس ، وڈیو کی انڈیا میں دھوم

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، جنہیں پاکستان سمیت بھارت میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ماہرہ خان شادی کی ایک تقریب میں رقص کررہی ہیں اور وہ شادی کی تقریب معروف فیشن آئی کون فریحہ الطاف کی بیٹی کی ہے. جس ماہرہ خان ڈانس کررہی ہیں اس وڈیو میں ماہرہ خان نے رنبیر کپور کی فلم براہمسٹرا کے ایک گیت پر رقص کیا اور اس رقص اور وڈیو کی شہرت بھارت جا پہنچی. ماہرہ کی اس وڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر دلچپسپ تبصرے ہوئے اور ساتھ ہی رنبیر کپور اور ماہرہ کے افئیر کی خبروں پر بھی بات چیت ہوتی رہی جوکہ 2017 میں بہت زیادہ چرچا میں رہیں. رنبیر کپور اور ماہرہ خان

    کو دبئی میں ایک ہوٹل میں ایک ساتھ سیگریٹ پیتے ہوئے دیکھا گیا تو ان کے افئیر کے چرچے دونوں ملکوں میں ہوئے. لیکن وقت نے ثابت کیا کہ دونوں کا تعلق صرف دوستی کی حد تک تھا اس سے آگے ایسی کوئی بات نہیں تھی جو اُس وقت ان دونوں کی ایکساتھ تصاویر کو دیکھ کر کی گئیں. یاد رہے کہ وڈیو میں ماہرہ خان نے ایک خوبصورت لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ نہایت ہی دلکش لگ رہی ہیں.

  • بگ باس کے عبدو شاہ رخ خان کے گھر کے باہر پہنچ گئے

    بگ باس کے عبدو شاہ رخ خان کے گھر کے باہر پہنچ گئے

    تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کو آج کل بہت مقبولیت حاصل ہے. عبدو جو کہ بگ باس سے باہر آچکے ہیں ان کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شاہ رخ خان کے گھر منت کےباہر گاڑی میں کھڑے نظر آرہے ہیں انہوں نے ہاتھ میں ایک پوسٹر بھی پکڑ رکھا ہے. ان کے اردگرد ان کے اور شاہ رخ خان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو شاہ رخ خان کو نہ صرف دیکھنے کےلئے بلکہ انہیں ان کی فلم کی کامیابی کی مبارکباد بھی دینے کےلئے جمع تھے. اس موقع پر عبد و میڈیا اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے. شائقین ان کی تصاویر اپنے موبائل میں اتارتے رہے . یاد رہے کہ عبدو روزک کی عمر 19 برس ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں،

    ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے۔ عبد رواں برس دسمبر میں آنے والی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ میں دکھائی دیں گے۔عبدو بگ باس 16 میں شریک تھے لیکن انہوں نے اس گھر سے خود ہی رخصت لے لی کیونکہ بگ باس نے شو کا دورانیہ چار ہفتوں کے لئے بڑھایا تھا. اور عبدو نے شوٹنگ کےلئے کسی کو ڈیٹس دے رکھی تھیں.

  • انوشے اشرف  نے کس ایکٹر کو کائنات کا سپر سٹار کہہ دیا ؟‌

    انوشے اشرف نے کس ایکٹر کو کائنات کا سپر سٹار کہہ دیا ؟‌

    پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے بالی وڈ کے بادشاہ کےحوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے لوگ جتنا مرضی شاہ رخ‌خان سے نفرت کر لیں اور چاہے بالی وڈ کی فلموں کو پرموٹ نہ کریں. شاہ ر خ خان کائنات کا سپر سٹار ہے. انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ سرحدوں کے محتاج نہیں ہیں اور یہ سرحدوں سے ہٹ کر ہی بات کرتے ہیں . یوں انوشے اشرف نے شاہ رخ خان کی تعریف میں زمین آسمان ایک کر دئیے اور انہیں کائنات کا ہی سپر سٹار کہہ دیا. واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے دنیا بھر میں شاہ رخ خان کے مداحوں کو ایک بار پھر اپنا گرویدہ کر لیا ہے. پاکستانی بھی شاہ رخ خان کو بے حد پسند کرتے ہیں لیکن چند پاکستانیوں کے جذبات انکی حالیہ فلم کی کہانی کی وجہ سے مجروح ہیں.

    انوشے اشرف ہی نہیں بلکہ پاکستانی اداکار ہمایوں سعید بھی شاہ ر خ خان کی صلاحیتوں کو معترف ہیں،. ہمایوں سعید نے جب ریما کے ہمراہ زی سنے ایوارڈز میں شرکت کی ، اس دوران شاہ رخ خان نے پریتی زنٹا کے ہمراہ ریما اور ہمایوں سعید کے ساتھ سٹیج پر پرفارم کیا.

  • پاکستانی مرد ٹوپی  میں اور عورتیں بکنی میں؟ زنیرہ انعام پٹھان پر برس پڑیں

    پاکستانی مرد ٹوپی میں اور عورتیں بکنی میں؟ زنیرہ انعام پٹھان پر برس پڑیں

    عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان حال ہی میں پٹھان مووی پر برس پڑی ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ بالی وڈ پاکستانی مردوں کو ٹوپی پہنائے ہوئے پرہیز گار نمازی دکھاتے ہیں جبکہ عورتوں کو بکنی پہنے ہوئے دکھاتا ہے. اس کی حالیہ مثال فلم پٹھان میں اداکاہ دیپیکا پڈوکون کو بکنی پہنا کر انہیں آئی ایس آئی ایجنٹ دکھانا ہے. ایسا کیا جانا بہت ہی عجیب سی حرکت ہے اور کھلا تضاد ہے. مجھے سمجھ نہیں آتی کہ بالی وڈ یہ سب کیسے کر لیتا ہے. صرف زنیرہ انعام خان ہی نہیں ہیں جنہوں نے پٹھان پر تنقید کی ہے، جن جن پاکستانیوں نے دنیا کے کسی کونے میں پٹھان دیکھی ہے

    وہ بہت زیادہ مایوس ہوئے ہیں. کیونکہ پاکستانی شاہ رخ خان سے بہت محبت کرتے ہیں انہیں بہت پسند کرتے ہیں لیکن کیرئر کی اس سٹیج پر انہون نے پٹھان جیسی فلم کرکےاپنے پاکستانی مداحوں کو مایوس کر دیا ہے. فلم پاکستان کے خلاف بنائی گئی ہے جس کو دیکھنے کےبعد یقینا پاکستانیوں کے جذبات ہرٹ ہو رہے ہیں. یاد رہے کہ پٹھان فلم میں دیپیکا پڈوکون نے آئی ایس آئی کی ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے اس میں کافی بولڈ‌ڈریسز بھی زیب تن کئے ہیں.