Baaghi TV

Tag: darr

  • شاہ رخ خان کے ساتھ لڑائی بچگانہ حرکت تھی سنی دیول کا اعتراف

    شاہ رخ خان کے ساتھ لڑائی بچگانہ حرکت تھی سنی دیول کا اعتراف

    معروف اداکار سنی دیول جن کی حال ہی میں‌فلم غدر 2 سپر ہٹ ہوئی ہے انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اور شاہ رخ خان نے فلم ڈر میں‌ایک ساتھ کام کیا تھا ، اس دوران جو ہماری لڑائی ہوئی تھی وہ ایک بچگانہ حرکت تھی ، میں اس جھگڑے کو بھول چکا ہوا ہوں اور امید ہے کہ شاہ خان بھی بھول چکے ہیں لیکن لوگ نہیں بھول رہے . انہوں نے کہا کہ وہ دور الگ تھا ، ہم شاید بہت میچور نہیں تھے ، وہ معمولی سی بات تھی جس پر میری اور شاہ رخ خان کی لڑائی ہو گئی اورہم نے ایک دوسرے کے ساتھ کبھی بھی کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا.

    ”انہوں نےکہ ایسا نہیں ہے کہ ڈر کے بعد ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ملے، ہم ملے مختلف تقریبات میں‌ہاتھ بھی ملایا ، ”اب شاہ رخ خان نے میری فلم غدر دیکھی تو اس نے مجھے کال کی اور کہا کہ بہت اچھی فلم ہے مبارک ہو. اس کے بعد وہ میری پارٹی میں بھی آئے ہمارا بہت اچھا وقت گزرا. ہمارے درمیان سب ٹھیک تھا ٹھیک ہے اور ٹھیک رہے گا.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • سنی دیول نے غصے میں‌ اپنی پینٹ کی جیبیں کیوں پھاڑ دیں ؟‌

    سنی دیول نے غصے میں‌ اپنی پینٹ کی جیبیں کیوں پھاڑ دیں ؟‌

    اداکار سنی دیول جن کی دیوانگی ایک وقت میں شائقین کے سر چڑھ کر بولتی تھی. انہوں نے بڑے بینرز کی متعدد فلموں میں‌کام کیا. ایک ایسی ہی فلم تھی ڈر. اس میں انہوں نے ایک کمانڈ کا کردار کیا، جوہی چاولہ نے ہیروئین کا جبکہ شاہ رخ خان نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا. سنی دیول نے ایک انٹرویو میں‌بتایا ہے کہ میری ڈر کے سیٹ پر یش چوپڑا کے ساتھ ایک سین پر بحث ہوئی وہ سین یہ تھا کہ شاہ رخ خان مجھے چاقو مارے گا تو میں‌نے کہا کہ ایک کمانڈو کو پتہ ہی نہ چلے اور دشمن اسکو وار کر کے زخمی کردے یہ کیسے ہو سکتا ہے. میں نے یش چوپڑا سے کہا کہ یہ اس سین کو اسی طرح کرنا بے وقوفی ہو گی،

    یش چوپڑا نے میری بات کو اگنور کر دیا اس کے بعد مجھے اتنا غصہ آیا کہ سیٹ پر کھڑے کھڑے میں نے اپنی پینٹ کی جیبیں پھاڑ‌دی. مجھے پتہ ہی تھا کہ میں اتنے غصے میں‌ہوں کہ میں نے اپنی جیبیں ہی پھاڑ‌ڈالیں. ”میرے دونوں ہاتھ میری جیب میں تھے. انہوں نے کہا کہ میں‌غصے میں‌کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا.” لیکن یش چوپڑا کے ساتھ شاید میں‌دوبارہ کبھی کام نہ کروں کیونکہ وہ مس کمٹمنٹ کرتے ہین. یاد رہےکہ فلم ڈر سپر ہٹ ہوئی تھی اور شاہ رخ خان زیرو سے ہیرو بن گئے تھے.

     

     

    عید کا بڑا تحفہ منی بیک گارنٹی ٹی وی پر لگے گی

    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری

    عید سو کر گزارتا ہوں معمر رانا

  • مجھے کرن سے نفرت ہے ، شاہ رخ خان نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    مجھے کرن سے نفرت ہے ، شاہ رخ خان نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی جب بھی کہیں‌کاپی کی جاتی ہے تو ک ک کرن آئی لو یو کہا جاتا ہے، شاہ رخ خان اپنی اس کاپی سے کافی خفا ہیں ، انہوں نے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی وہاں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت برا لگتا ہے جب کوئی میری کاپی کرتے ہوئے ک ک کرن کہتا ہے ، میں نے ڈر مووی کے علاوہ کس مووی میں اس طرح بولنے کی کوشش کی ہے؟‌ اس فلم میں اس طرح ڈائیلاگ کی ادائیگی کی تھی میں نے اپنی آواز کو بدلہ اور اپنے دوست کے انداز کو اپناتے ہوئے ک ک کرن والا ڈائیلاگ بولا، لیکن اسکو میری پہچان ہی بنا دیا گیا ہے ایسا نہیں ہے،

    کیونکہ میں نے ڈر کے بعد بہت ساری فلمیں ایسی کی ہیں جن میں میری آواز موٹی ہے لیکن ک ک کرن ہی سب کو یاد ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے تو نفرت ہے کرن سے اور ہر اس نام سے نفرت ہے جو ک سے شروع ہوتا ہے. لیکن انہوں نے یہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی. یاد رہے کہ شاہ رخ خان کو فلم ڈر نے راتوں رات سٹار بنا دیا تھا. آج وہ جو کچھ بھی ہیں اس میں فلم ڈر اور بازیگر کی کامیابی کا بہت بڑا ہاتھ ہے.

  • ڈر اور بازیگر شاہ رخ خان سے پہلے کو آفر ہوئیں تھیں؟‌

    ڈر اور بازیگر شاہ رخ خان سے پہلے کو آفر ہوئیں تھیں؟‌

    نوے کی دہائی میں آئیں دو فلمیں ایک کا نام تھا ڈر اور ایک کا نام تھا بازیگر. دونوں فلموں نے کمال بزنس کیا اور شاہ رخ خان کو راتوں رات سپر سٹار بنا دیا ، بلکہ یوں کہیے کہ امیتابھ بچن کے بعد اگر کوئی اگلہ سپر سٹار ہے تو وہ آج تک شاہ رخ خان ہی ہے. ان دونوں فلموں میں شاہ رخ خان نے نیگیٹیو کردار نبھائے تھے، یہ فلم شاہ رخ خان سے قبل کس اداکار کو آفر ہوئیں تھیں جان کر رہ جائیں گے حیران. شاہ رخ خان سے پہلے یہ دونوں فلمیں سلمان خان کو آفر ہوئیں تھیں ، اداکار سلمان خان کو ایک شو میں کپل شرما نے کہا کہ آپ کو کبھی یہ محسوس نہیں‌ہواکہ یہ دونوں فلمیں منع کرکے آپ نے کچھ غلط کیا. اس پر سلمان خان نے کہا کہ مجھے کبھی بھی اس چیز کا افسوس نہیں ہوا ، میرے

    بابا نے سکھایا ہے کہ دے کر مانگنا اور واپسی کی امید رکھنا اچھی بات نہیں ہوتی. سلمان خان نے کہا کہ شاہ رخ خان نے بہت اچھے سے ان دونوں فلموں کے کردار نبھائے ہیں. یاد رہے کہ ڈر اور بازیگر اپنے دور کی سپر ہٹ فلمیں ہیں اور اسکا میوزک بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا، آج بھی ان فلموں کو اور ان کا میوزک پسند کیاجاتا ہے.