Baaghi TV

Tag: DC Khaneeal

  • ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ کمیٹی کے اجلاس میں کیا ہوا

    ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ کمیٹی کے اجلاس میں کیا ہوا

    ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ کمیٹی خانیوال نے سرکاری ملازمین اور ان کے پسماندگان کی مالی امداد کے 627 کیسز کی منظوری دیدی-

    فنڈ کے تحت سرکاری ملازمین، انکے لواحقین کو ماہانہ ، میرج گرانٹ،تجہیز و تکفین کی مد میں 2 کروڑ 45 لاکھ 31 ہزار روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی جائینگی-اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم،صحت،ڈی سی دفتر کے افسران و متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی-

    ماہانہ گرانٹ کی 69، شادی گرانٹ کی 316 اور 242 تجہیز و تکفین کی درخواستوں پر ادائیگیاں کی جائینگی- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا منظور ہونے والے کیسز کی ادائیگیاں جلد از کی جائیں تاکہ حقداروں کا حق ان تک پہنچ سکے