Baaghi TV

Tag: deepika padukon

  • ہمسفر کیسا ہونا چاہیے دیپیکا نے لڑکیوں کو بتا دیا

    ہمسفر کیسا ہونا چاہیے دیپیکا نے لڑکیوں کو بتا دیا

    سب جانتے ہیں کہ بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کے درمیان دوستی کا رشتہ ہے ، دونوں ایک دوسرے کو اپنا بہترین دوست قرار دیتے ہیں. دیپیکا پڈوکون حال ہی میں ایک پوسٹ کے زریعے لڑکیوں کے ساتھ ہوئی ہیں مخاطب . انہوں نے کہا ہے کہ رنویر میرا بہترین دوست ہے اور بہترین دوست کو ہی ہمسفر بنانا چاہیے اس سے زندگی بہت اچھی گزرتی ہے. انہوں نے اس پوسٹ میں لکھا کہ جس سے آپ محبت کرتے ہیں اس میں مضبوط دوستی تلاش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا شریک حیات جس کے ساتھ آپ کو بولنے کی لئے الفاظوں کااستعمال نہ کرنا پڑے.

    ”جس کے ساتھ آپ ہنس سکتے ہیں، زندگی بہت چھوٹی ہے اور اسے کسی ایسے شخص پر ضائع نا کریں جو آپکو ان سب کیلئے سوچنے پر مجبور کرے”۔انہوں نے کہاکہ جو انسان آپ کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا خیال رکھے ، وہ آپ کے لئے بہترین چوائس ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ ایک بہترین رشتہ تبہی چلتا ہے جب اس کو چلانے والے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مخلص ہوں ایک دوسرے کی خوشی غمی کو اپنی خوشی غمی سمجھیں. یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے محبت کی شادی کی اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی بسر کر رہے ہیں.

    گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

    ہیروئنز سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر نہیں لیتیں آمنہ ملک

  • عالیہ بھٹ کو ملا دیپیکا پڈوکون کی جانب سے تحفہ

    عالیہ بھٹ کو ملا دیپیکا پڈوکون کی جانب سے تحفہ

    اداکار رنیبر کپور جن کے شادی سے پہلے بہت زیادہ افئیرز رہے ان کے دو اداکارائوں کے ساتھ افئیرز بہت مشہور رہے ، ایک دیپیکا پڈوکون اور دوسری کترینہ کیف، کترینہ کیف کے ساتھ رنبیر کپور کافی سال تک ایک الگ گھر میں بھی رہے، جبکہ دیپیکا پڈوکون کو انہوں نے سات سال تک ڈیٹ کیا. لیکن ان دونوں سے شادی نہیں کی شادی انہوں نے عالیہ بھٹ کے ساتھ کی جن کے خود کے افئیرز کی تعداد شاید رنبیر کپور سے بھی زیادہ ہے. حیرت کی بات یہ ہے کہ دیپیکا اور عالیہ بھٹ اس وقت بہترین دوستیں ہیں ایک دوسرے کو تحفے تحائف دیتی رہتی ہیں.

    دیپیکا پڈوکون نے عالیہ بھٹ کو اپنے ہی کاسمیٹک برینڈ کی پراڈکٹ بھیجی ، جس کو عالیہ بھٹ نے گاڑی میں بیٹھے ہاتھ میں‌پکڑا ہوا تھا، عالیہ نے تصویر بنا کر اس کو سوشل میڈیا پر شئیر کرکے لکھا کہ مجھے دیپیکا کی طرف سے یہ تحفہ موصول ہوا. انہوں نے ساتھ ہی اپنی دوست کا شکریہ بھی ادا کیا. ”دونوں کو ایک دوسرے پر جان نچھاور کرتے ہوئے ان کے مداح کافی حیران رہ جاتے ہیں” کیونکہ دیپیکا کے بارے میں‌عالیہ بخوبی جانتی ہیں کہ وہ ان کے شوہر کی گرل فرینڈ رہ چکی ہیں اور وہ ان سے شادی بھی کرنا چاہتی تھیں.

     

    پھوپھو کو ہمیشہ برا ہی کہا جاتاہے فریحہ پرویز

    مانی تم میرے ٹام ہینکس ہو حرا

     

    عید کے موقع پر ماہرہ خان کا کالے رنگ کا لباس مداحوں کو بھا گیا

  • دیپیکا پڈوکون نے بھی سرجری کروائی ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    دیپیکا پڈوکون نے بھی سرجری کروائی ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے آج تک کبھی سرجری نہیں‌کروائی ، انہوں نے کہا کہ جب میں‌بالی وڈ میں آئی تو مجھے شروع شروع میں سرجری کروانے کے مشورے دئیے گئے اور کہا گیا کہ بڑی ہیروئین بننا ہے یا زیادہ پرکشش لگنا ہے تو اپنی سرجری کروا لو ، تو میں نے انکار کر دیا اور ایسے کسی مشورے پر عمل نہیں کیا. انہوں نے کہا کہ مجھے چھاتی کی سرجری کروانے کا مشورہ بھی دیا گیا لیکن میں نے اس پر عمل نہیں‌کیا ،مجھے یہ مشورہ بہت برا لگا بلکہ میں کہوں کہ بد ترین لگا تو بے جا نہ ہو گا.

    انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی کیرئیر کے کسی موڑ پر سرجری کروانے کی طرف دھیان دیا ہی نہیں سوچا بھی نہیں بس کام محنت کے ساتھ کرتی گئی. اور میں سمجھتی ہوں کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ میرا فیصلہ بالکل ٹھیک تھا سرجری نہ کروا کر میں‌نے اچھا کیا. انہوں نے کہا کہ ”مجھے بہت خوشی ہے کہ میری فلم پٹھان کو بہت زیادہ پذیرائی ملی”. میری کوشش ہوتی ہے کہ میں مختلف کردار کروں تاکہ لوگوں کو یاد رہ جائیں اور میں اس ھوالے سے خوش قسمت ہوں کہ میرے کردار لوگوں کو یاد رہ جاتے ہیں.

     

     

     

     

     

    سونم باجوہ اور گپی گریوال کی لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگو

    مجھے پاکستان سے کوئی بھی فلم آفر ہو تو میں کرنے کے لئے تیار ہوں گپی گریوال

    فواد خان کے ساتھ بغیر سکرپٹ پڑھے فلم کرنے کو تیار ہوں سونم باجوہ

  • تو جھوٹی میں مکار دیپیکا نے رنیبر کپور کی وجہ سے رد کی ؟‌

    تو جھوٹی میں مکار دیپیکا نے رنیبر کپور کی وجہ سے رد کی ؟‌

    بالی وڈ‌ اداکار رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کا افئیر قریبا سات برس تک رہا اس کے بعد رنبیر نے دیپیکا پڈوکون کو چھوڑ دیا اور کترینہ کیف و دیگر کی طرف رخ کر لیا. لیکن دیپیکا ٹوٹ کر رہ گئیں. اس کے بعد دیپیکا نے رنبیر کپور کے ساتھ کوئی فلم نہ کی. یہاں تک کہ فلم تو جھوٹی میں مکار ان کو آفر کی گئی تو انہوں نے منع کر دی ، کہا جاتا ہے کہ انہون نے انکار کی وجہ کچھ اور بتائی لیکن اصل وجہ یہ تھی کہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ کام نہیں‌کرنا چاہتی تھیں چند ہفتے قبل رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ نے دیپیکا کے حوالے سے کہا تھا کہ میرے بیٹے نے اگر

    سات سال تک افئیر چلایا تھا تو اسکا مطلب یہ تو نہیں تھا کہ وہ شادی بھی کرتا، دیپیکا اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں اور انہیں‌جب رنبیر کپور نے چھوڑا تو انہوں نے ان کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا. اسی لئے انہوں نے تو جھوٹی میں مکار کرنے سے منع کر دی. یاد رہے کہ تو جھوٹی میں مکار رنبیر کپور کی آخری رومانوی مووی ہے اس کے بعد انہوں نے رومینٹک مویز کرنے سے منع کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ اب کچھ الگ کردار کریں گے. یاد رہے کہ تو جھوٹی میں مکار جو جب دیپیکا نے منع کیا تو شردھا کپور نے اس کے لئے ہاں کی.

  • دیپیکا پڈوکون بے شرم رنگ گانے پر تنقید پر بو ل پڑیں

    دیپیکا پڈوکون بے شرم رنگ گانے پر تنقید پر بو ل پڑیں

    بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے جب سے فلمی کیرئیر شروع کیا ہے تب سے لیکر اب تک اتنے برسوں میں ان کو بار بارتنقید کا سامنا رہا لیکن وہ زیادہ تر خاموش رہیں انہوں نے کبھی رد عمل نہیں دیا ۔تاہم اب وہ بول پڑی ہیں ، اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پٹھان کے گانے بے شرم رنگ پر ہونے والی تنقید پر ایک رد عمل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس گانے میں ، میں نے جو لباس پہنا اس کے رنگ کو لیکر جو طوفان اٹھا اس پر میں یہی کہوں گی کہ ”مجھے نہیں معلوم کہ مجھے اس کے بارے میں کچھ محسوس کرنا چاہیے یا نہیں۔ لیکن سچ یہ ہے کہ مجھے اس کے بارے میں کچھ محسوس نہیں ہوتا۔” یوں اداکارہ نے اپنے ایک ہی فقرے سے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو ہوا میں اڑا دیا۔ یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون کی فلم

    پٹھان کے گیت بےشرم رنگ پر شدید تنقید کی گئی اس کے باوجود انڈیا میں اس فلم نے باکس آفس پر 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔37 سالہ اس وقت سرخیوں میں آئی جب اس نے پٹھان کے ہٹ گانے بیشرم رنگ کے ایک سیکونس میں زعفرانی رنگ کا مختصر لباس زیب تن کیا۔ بھارت کی دائیں بازو کی کئی تنظیموں نے دعویٰ کیا کہ گانے میں زعفرانی رنگ کی توہین کی گئی ہے کیونکہ یہ ہندو برادری کے لیے مقدس ہے۔

  • دیپیکا نے کرن جوہر کو تھپڑ مارنے کی بات کیوں کی؟‌

    دیپیکا نے کرن جوہر کو تھپڑ مارنے کی بات کیوں کی؟‌

    کافی ود کرن ایک ایسا شو ہے جس میں کرن جان بوجھ کر سلیبرٹیز سے ایسے سوال کرتے ہیں کہ ان کے جواب سے کنٹرورسی بنے. کرن جوہر نے اس شو میں ایک بار دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کو مدعو کیا، کرن نے پریانکا چوپڑا سے پوچھا کہ آپ کے بازوپر جو ٹیٹو تھا وہ ابھی بھی ہے تو پریانکا نے کہا کہ یقینا ابھی بھی ہے. اس کے بعد کرن نے دیپیکا سے پوچھا کہ آپ نے آر کے کا ٹیٹو اپنی گردن پر بنوایا تھا وہ ابھی تک ہے تو دیپکا نے پہلے اسکا جواب دینا مناسب نہ سمجھا لیکن پھر کہا کہ جی ہاں ہے. کرن جوہر نے کہا کہ پوچھنا چاہا کہ آر کے سے کس کا نام

    بنتا ہے ، تو اس پر دیپیکا نے پریانکا سے کہا کہ کیا میں اسکو تھپڑ مار سکتی ہوں جس کی تائید پریانکا نے بھی کی اور کہا کہ یقینا مارنا چاہیے. یہ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے. یاد رہے کہ دیپیکا اور رنبیر کپور کیرئیر کے آغاز میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے دیپکا نے رانبیر کی محبت میں اپنی گردن پر ان کے نام کا ٹیٹو بنوایا تھا ، لیکن کبھی اس کی تصدیق نہیں‌ کی تھی کہ انہوں نے یہ رنبیر کپور کے نام کا ٹیٹو بنوایا ہے.

  • پٹھان  اور ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پر دستیاب ہو گی ، پاکستانی بھی دیکھ سکیں گے

    پٹھان اور ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پر دستیاب ہو گی ، پاکستانی بھی دیکھ سکیں گے

    بھارتی فلم پٹھان جس نے اس سال ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے وہ اب او ٹی ٹی پلیٹ‌ فارم ایمازون پر بھی دسیتاب ہو گی اور پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ وہ بھی اس فلم کو اب دیکھ سکیں گے. فلم پٹھان میں بالی وڈ‌ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ جان ابراہیم بھی دکھائی دئیے ہیں. فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے کہا ہےکہ ایمازون پر جو پٹھان فلم دکھائی جائیگی اس میں وہ سارے سینز شامل کئے جائیں گے جو کاٹے گئے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم کی ڈیجیٹل ریلیز میں مرکزی کردار کی بیک اسٹوری اور مذہب کو بھی بتایا

    جائے گا۔یوں سدھارتھ آنند نے بتا دیا ہے کہ جلد ہی ان کی فلم او ٹی ٹی کے پلیٹ فارم ایمازون پر دسیتاب ہوگی. یاد رہے کہ اس فلم نے ابھی تک انڈین ایک ہزار کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے. جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو یہ کہا جا رہا تھا کہ فلم کی کہانی پرانی ہے یہ نہیں‌چل سکے گی لیکن یہی فلم انڈیا کی اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے. اور پاکستانی اس فلم کو دیکھنے کےلئے کافی بےتاب ہیں.

  • پٹھان کے بعد دیپیکا کی مانگ میں اضافہ ،10 کروڑ آفر کئے گئے

    پٹھان کے بعد دیپیکا کی مانگ میں اضافہ ،10 کروڑ آفر کئے گئے

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکاپڈوکون کی ھال ہی میں فلم پٹھان سپر ہٹ ہوئی ہے اور اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں. اس فلم سے پہلے بھی دیپیکا کا شمار بھاری معاوضہ لینے والی اداکارائوں میں ہوتا تھالیکن پٹھان کے بعد ان کو پہلے سے بھی زیادہ بھاری معاوضے پر کاسٹ کیاجا رہا ہے. کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے بعد اب دیپیکا سپر سٹار پربھاس کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی اس فلم میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن بھی دکھائی دے رہے ہیں. اطلاعات یہ ہیں کہ اس فلم کے لئے انہیں دس کروڑ روپیہ ادا کیا جا رہا ہے اور اتنا معاوضہ ان کو پہلے

    کبھی کسی فلم کا نہیں ملا. اس فلم کو ناگ اشون ڈائریکٹ کررہے ہیں. یاد رہے کہ دیپیکا نے عالمی سطح پر کافی شہرت حاصل کی ہے کئی بین الاقوامی لگژری برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نامزد ہونے کے بعد انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر نے کا اعزاز حاصل کیا۔ان دنوں اداکارہ پیرس فیشن میں جلوہ گر ہو رہی ہیں. اس کے علاوہ دیپیکا اس وقت بالی وڈ کے ڈائریکٹرز کی اولین چوائس بنی ہوئی ہیں ہر ڈائریکٹر ان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا خواہاں ہے.

  • دپیکا پڈوکون نے پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کو کیا کہا؟

    دپیکا پڈوکون نے پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کو کیا کہا؟

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے، اس سال کی پہلی سپر ہٹ فلم کی کامیابی کے سلسلے میں شاہ رخ خان اور گوری نے ایک پارٹی رکھی جس میں نامور ستاروں نے شرکت کی ۔ اس پارٹی میں فلم کی ہیروئین دیپیکا پڈوکون نے شرکت کی اور گوری اور شاہ رخ خان سے کہا کہ میں اس فلم کی کامیابی کے لئے بہت زیادہ دعائیں کررہی تھی یہ فلم مجھ سے زیادہ شاہ رخ خان کے لئے اہمیت کی حامل تھی۔ دیپیکا نے کہا کہ میرا شاہ رخ خان کے ساتھ ایک اچھا تعلق ہونے کی وجہ سے بھی میری خواہش تھی کہ پٹھان سپر ہٹ ہوجائے۔ یوں دیپیکا پڈوکون نے بتا دیا کہ وہ

    کس طرح سے اورکیوں پٹھان کی کامیابی کےلئے دعائیں کرتی رہیں۔ یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے کیرئیر کی پہلی فلم شاہ ر خ خان کے ساتھ کی ، اس فلم کی کامیابی نے ان کو بالی وڈ کی کامیاب ترین اداکاراﺅں کی صف میں لاکھڑا کر دیا۔ شاہ رخ خان اور دیپیکا نے چنائی ایکسپریس میں بھی ایک ساتھ کام کیا شائقین ان دونوں کی جوڑی کو سراہتے ہیں۔ حال ہی میںفلم پٹھان کی کامیابی نے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی کو شائقین کا فیورٹ بنا دیا ہے۔

  • اور جب رنبیر کپور نے کہا ہاں میں دیپیکا کا دیوانہ ہوں

    اور جب رنبیر کپور نے کہا ہاں میں دیپیکا کا دیوانہ ہوں

    رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون بالی وڈ میں نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے ہمیشہ سامعین کو متاثر کیا ہے یہی وجہ ہے کہ شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے بےتاب رہتے ہیں. آن سکرین اس رومینٹک جوڑی کا ذاتی زندگی میں بھی افئیر تھا ان کے افئیر کے چرچے ہر طرف تھے. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شادی بھی کرنے والے تھےلیکن اچانک سے ان کا رشتہ ختم ہو گیا اور رنیبر کپور نے دیپیکا کے علاوہ بھی دوسری ہیروئنز میں دلچپسی لینا شروع کر دی جس میں کترینہ کیف قابل زکر ہے. ان دونوں کے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ سوشل

    میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجت شرما نے رنبیر کپور سے ایک سوال کیا اور اس سوال کے جواب میں رنبیر کپور نے کہا کہ ہاں میں دیپیکا کا دیوانہ ہوں ، اس کے ساتھ رنبیر نے یہ بھی کہا کہ دیپیکا کے ساتھ میری کمیسٹری بیالوجی ہر چیز ملتی ہے، کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب رنبیر کپور دیپیکا کی تعریف کررہے ہیں ان کے چہرے کی لالی اور تیز ہوجاتی ہے اور رنبیر خود بھی تھوڑا شرما جاتے ہیں. دونوں اس کلپ میں نہایت ہی خوبصورت لگ رہے ہیں. یاد رہے کہ دیپکا اب رنویر سنگھ کے ساتھ جبکہ رنبیر عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کر چکے ہیں.