Baaghi TV

Tag: Deputy Commissioner

  • ایک اور کلینک سیل کردیا گیا

    ایک اور کلینک سیل کردیا گیا

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر کبیروالا میں ایک اور کلینک سیل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محکمہ صحت کے عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوۓ کہا تھا کہ ضلع خانیوال میں بغیر اجازت نامہ کے جو عطائی میڈیکل سٹور کھول کر بیٹھے ہوئے ہیں ان کو وارننگ دی جائے۔

    اگر وہ بات نہیں مانتے تو ان کے خلاف سحت کاروائی کی جاۓ جس کے نتیجے میں آج ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر کبیروالا میں ایک اور کلینک سیل کردیا گیا- جھنگ روڈ پر عطائی الرضا کلینک کے نام سے دکان کھول کر غیر قانونی طور پر لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا تھا

    ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کارروائی کرکے دکان سے ممنوعہ ادویات بھی برآمد کرلی- عطائی کیخلاف کیس پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوادیا گیا ہے –

  • ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کوراڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

    ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کوراڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    جس میں رکن صوبائی اسمبلی حامد یار ہراج اور ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی صدارت میں منعقد ہوا- اے ڈی سی آر اکرام ملک، اے سی جہانیاں بابر سلیمان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن پی ٹی آئی رہنما مسعود چوہان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے- اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم ، خوراک ،پولیس انڈسٹریز،ماحولیات اور تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی- اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی کو کورونا کی صورتحال،سبسڈائزڈ آٹے کی سپلائی، ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائیوں بارے بھی آگاہ کیا گیا- سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ دی-

    رکن صوبائی اسمبلی حامد یار ہراج نے اس موقع پر پولیس کو منشیات کے بڑے اسمگلروں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا حکم دیا- انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے بغیر دبائو آپریشن کیا جائے- رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے ہر صورت مقررہ وقت کے اندر مکمل ہونے چاہئیں – اس موقع پر خطاب کرتےہوئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ضلع میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو خود مانیٹر کررہا ہوں ٹیم کے تمام افسران ضلع کے عوام کی خدمت کے لئے دن رات مصروف رہتے ہیں مئوثر اور سخت مانیٹرنگ کی وجہ سے اس وقت اشیاء کے نرخ کنٹرول میں ہیں-

  • ضلعی انتظامیہ نے شوگر ملوں کی مانیٹرنگ شروع کردی

    ضلعی انتظامیہ نے شوگر ملوں کی مانیٹرنگ شروع کردی

    کین کمشنر کی پالیسی کیمطابق ضلعی انتظامیہ خانیوال نے شوگر ملز کے سٹاک کی مانیٹرنگ شروع کردی۔

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے حکم پر ڈی او انڈسٹریز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے جے کے شوگر ملز میاں چنوں کا دورہ کیا اور شوگز مل کے گوداموں میں پڑے چینی کے سٹاک کا جائزہ لیا اور مل انتظامیہ کو موجود سٹاک کا ڈیٹا روزانہ کین کمشنر اور ضلعی انتظامیہ سے شیئر کرنے کی ہدایت کی-

    اس حوالہ سے ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سٹاک کی پڑتال کا مقصد چینی کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کی روک تھام ہے-

  • ہیلتھ آفیسر کی کاروائی کئی کلینک سیل

    ہیلتھ آفیسر کی کاروائی کئی کلینک سیل

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں چنوں ڈاکٹر محمد آصف نے کارروائی کرتے ہوئے تین عطائیوں کے کلینک سیل۔۔۔

    ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں چنوں ڈاکٹر محمد آصف نے کارروائی کرتے ہوئے تین عطائیوں کے کلینک سیل کردیئے دو عطائیوں کے کلینکس جنڈیالی بنگلہ اور ایک چک نمبر15L/99 میں سیل کیے گئے۔ سیل کیے جانے والے کلینکس میں سعیدی میڈیکل کمپلیکس ،الکبری میٹرنٹی ہوم جنڈیالی بنگلہ اور 99/15L میں عطائی محمد آصف کے کلینکس شامل ہیں۔ ۔سعیدی میڈیکل کمپلیکس کے عطائی ذوالفقار ،الکبری میٹرنٹی ہوم کی عطائیہ میمونہ اور عطائی محمد آصف کے خلاف کارروائی کر کے ان کے کیسز ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب لاہور کو بھجوا دیئے گئے

    یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عطائیوں اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عطائیوں اور بلا لائسنس انسانی ادویات فروخت کرنے والے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

  • حکومت پنجاب کا  گنے کے کاشتکاروں کے لیے احسن اقدام

    حکومت پنجاب کا گنے کے کاشتکاروں کے لیے احسن اقدام

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی کرشنگ سیزن کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو جے کے شوگرملز انتظامیہ سے ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلوانے کیلئے ہرممکن اقدامات

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی کرشنگ سیزن کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو جے کے شوگرملز انتظامیہ سے ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلوانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں-ضلعی انتظامیہ کی دن رات کارروائیوں کی بدولت ضلع میں غیر قانونی کنڈوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے مانیٹرنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے

    شوگر ملز مالکان کو اس پابند کا سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کو مقررہ سرکاری نرخ کے مطابق ادائیگیاں ہر صورت پندرہ دن کے اندر کریں اور شوگر ملز میں آنے والی ہر ٹرالی کو لازمی چوبیس گھنٹے کے اندر پورے وزن کے ساتھ ان لوڈ کیا جائے-

    یہ بات ڈپٹی کمشنر کو ڈسٹرکٹ شوگرکین پرچیز،مانیٹرنگ اینڈ ایگزمننگ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی – اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا، اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم،ڈی او انڈسٹریز بلال مارتھ سمیت, صوبائی وزیر زراعت کے نمائندہ ، پولیس اور جے کے شوگر ملز انتظامیہ کے نمائندگان نے شرکت کی- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو کاشتکاروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائیگی- انہوں نے ہدایت کی کہ افسران فیلڈ وزٹ جاری رکھیں اور جس جگہ کوئی غیر قانونی کنڈا نظر آئے تو اس کے مالک کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے-

  • ڈپٹی کمشنر خانیوال  کی ڈائریکٹر بیت المال پاکستان سے ملاقات

    ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ڈائریکٹر بیت المال پاکستان سے ملاقات

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ممبر بیت المال پنجاب شیخ فرخ زبیر ،جاوید خان لغاری اور دیگر پی ٹی آئی عہدیداران کے ہمراہ ملاقات۔۔

    ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ممبر بیت المال پنجاب شیخ فرخ زبیر ،جاوید خان لغاری اور دیگر پی ٹی آئی عہدیداران کے ہمراہ ملاقات کی اس موقع پر ضلع خانیوال میں پاکستان بیت المال کے تحت غریب اور مستحق افراد کی امداد سمیت دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

    ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیت المال مستحقین کی مدد کے لیے جو اقدامات کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہیں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے دفتر آنے والا کوئی سائل خالی بھی خالی نہ لوٹے- ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے بتایا کہ پاکستان بیت المال کینسر کے مریضوں کے علاج معالجہ اور معذور افراد کو ویل چیئر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مستحق ذہین طلباء و طالبات، بیمار افراد اور معذور افراد کی مالی امداد کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • غیر قانونی پیٹرول پمپ کے خلاف کریک ڈاون جاری

    غیر قانونی پیٹرول پمپ کے خلاف کریک ڈاون جاری

    خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی غیرقانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈائون اتوار کے روز بھی جاری رہا-

    تحصیل انتظامیہ، سول ڈیفینس،انڈسٹریز، کسٹم اور پولیس کے افسران پر مشتمل انفورسمنٹ ٹیم نے تحصیل جہانیاں کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 5 مزید غیر قانونی پٹرول پمپس سیل کرکے مالکان کو نوٹسز جاری کردیئے- .

    انفورسمنٹ ٹیم کے چھاپوں کے دوران پمپ مالکان کے فارم اور دیگر مطلوبہ دستاویزات پیش نہ کرسکے تھے-پٹرول پمپس مالکان کے مقررہ معیاد کے اندر درکار ضروری کاغزات پیش نہ کرنے کے بعد ان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائی جائے گی- ڈپٹی کمشنر نے ضلعی محکموں کو بلاتفریق کریک ڈائون جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے-

  • پانچ روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے

    پانچ روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے

    ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع کو پولیو فری رکھنے کے عزم کے ساتھ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری و ساری ہے.

    انشاءاللہ اس بار تقریباً 5 لاکھ 25 ہزار سے زائد پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کی عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ہدف کے سو فیصد حصول کے لیے ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کے ہمراہ تحصیل جہانیاں کا دورہ کیا. ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے عملی طور پر پولیو کے قطرے پلائے گے بچوں کے نشان زدہ انگلیوں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ والدین سے تصدیق کی. پولیو انچارج سے مساجد میں منادی کے بارے دریافت کیا. پولیو ورکرز کےاچھے اقدام پر ان سب کی حوصلہ افزائی کی.

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے معززین علاقہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس پاکستان اور افغانستان کے علاوہ ساری دنیا میں اس کا کوئی نام و نشان نہیں ہے اور بدقسمتی سے ہمارے اپنوں کی لاپرواہی سے اس موذی وائرس سے چھٹکارا حاصل نہ کر سکے. جس کی وجہ سے دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے. لہٰذا آپ سے اپیل کی جاتی ہے کہ آپ محکمہ صحت کی ٹیموں کا بھرپور ساتھ دیں.

    خصوصاً مہمان بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور پولیو کی ٹیموں کو بروقت اطلاع کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو کی دو بوند سے محروم نہ رہ سکے. آپ کے تعاون اور پولیو ورکرز کی انتھک جدوجہد سے بہت جلد چھٹکارا حاصل کر لیں گے. اس دوران آپ ڈپٹی کمشنر خانیوال اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں تمام سٹاف سے میٹنگ کی اور ضروری ہدایات دی. خصوصی شرکت تحصیلدار جہانیاں محمد طاہر عباس کچھی ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا ،محمد ناصر طور اور اختر فاروق نے کی.

  • آئل ٹینکر کا ایک اور حادثہ

    آئل ٹینکر کا ایک اور حادثہ

    میاں چنوں: کچاکھوہ نزد اووہیڈ برج فرانس آئل کے ٹینکر کو حادثہ

    حادثہ کے باعث آئل ٹینکر سے فرنس آئل بہنے لگا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو جوان موقع پر پہنچ گۓ اور امدادی کاروائی شروع کر دی، ریسکیو کے جوانوں نے متاثرہ جگہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ریسکیو عملہ کا یہی کہنا ہے کہ تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

  • اسمگل شدا پٹرول فروخت کرنے والوں خلاف کریک ڈاون

    اسمگل شدا پٹرول فروخت کرنے والوں خلاف کریک ڈاون

    ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں غیر قانونی اور اسمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کیخلاف سخت کریک ڈائون

    خانیوال ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں غیر قانونی اور اسمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کیخلاف سخت کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا جبکہ سول ڈیفینس کو ایل پی جی کی ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کیخلاف بھی خصوصی کارروائی ٹاسک دیدیا گیا ہے-
    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے سول ڈیفینس، صحت، ماحولیات، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز سے خصوصی میٹنگ کی-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزمحمد اکرام ملک، محمداختر منڈھیرا، کبیروالا ،میاں چنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سرکاری وصولیوں کی رفتار اور دیہی مراکز مال کے قیام کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ دیہی مراکز مال کے قیام کے لئے تمام کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ دیہات تک سطح تک عوام کے لئے کمپیوٹرائزڈ فردات اور انتقالات کے سرٹیفکیٹس کا اجراء آسان بنایا جاسکے –

    محکمہ ماحولیات کو رہ حانے والے بھٹہ جلد از جلد زگ زیک ٹیکنالوجی پر منتقل کرانے کی ہدایت بھی کی-ڈی او انڈسٹریز نے چینی کے نرخوں ،ڈیمانڈ اینڈ سپلائی بارے آگاہ کیا-ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کے حکام کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کسی جگہ سے قلت بارے شکایات نہیں ملنی چاہئے-اجلاس میں ضلع میں شجر کاری اور تجاوزات خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا-