Baaghi TV

Tag: Deputy Commissioner

  • کشمیر کے حق میں ریلی

    کشمیر کے حق میں ریلی

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم حق خود ارادیت کشمیر منایا گیا

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اکرم ملک ،محمد اختر منڈھیرا کی زیر قیادت جناح لائیبریری ست ریلی نکالی گئ جس میں سرکاری افسران وملازمین،شہریوں اور ٹائیگرز فورس رضاکاروں نے شرکت شرکت کی شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں پر بھارتی ظلم اور بربریت پر اظہار مزمت کیا- اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک نے کہا کہ یوم حق خودارادیت کشمیر منانے کا مقصد بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے
    عا لمی برادری کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دلانے کے لئے کردار ادا کرے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔

  • محکمہ صحت نے تیاری پکڑلی

    محکمہ صحت نے تیاری پکڑلی

    خانیوال:حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت عطائیت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کوشاں

    ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

    ڈپٹی کمشنر نے عطائیوں،ممنوعہ ادویہ کی فروخت اور بلااجازت میڈیکل سٹور کے 20 کیسز کی سماعت کی 11کیسز میں وارننگ ،9 کی سماعت آئندہ پیشی کے لئے مقرر کردی گی

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز،سیکرٹری بورڈ اور ڈرگ انسپکٹرز کی اجلاس میں شرکت کی جس میں ڈپٹی کمشنر کا عطائیوں کیخلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری رکھنے کا حکم دیا
    انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیںڈرگ انسپکٹرز بلاتفریق کارروائیاں کریں ظہیر عباس شیرازی

    خانیوال ضلع میں کسی کو بغیر اجازت میڈیکل سٹورز چلانے کی اجازت بھی نہ دی جائے
    2020 میں 219عطائیوں کے چالان کرکے 216 کلینکس اور میڈیکل سٹورز سیل کئے گئے:سی ای او ہیلتھ
    2019 کیسز ڈرگ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن بھی بھجوادیئے گئے :ڈاکٹر ماریہ ممتاز کی ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ

  • رات گے ڈپٹی کمشنر نے کہاں کا دورہ کیا

    رات گے ڈپٹی کمشنر نے کہاں کا دورہ کیا

    ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر عباس شیرازی سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری کیلئے کوشاں
    میاں چنوں:ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں چیک کرنے کرنے رات 12 بجے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ایمرجنسی، وارڈز، میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا، لیبارٹری اور ہسپتال کی فارمیسی بھی چیک کی اور زیر علاج مریضوں اور ان کے ساتھ موجود اٹینڈنٹس سے ڈاکٹروں و سٹاف کے رویہ اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا
    سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے ہسپتالوں کی مانیٹرنگ مزید سخت کردی گئی ہے :ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میاں چنوں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں سے رویہ بارے کوئی شکایت نہیں ملنی چاہئے
    میاں چنوں:دیگر سرکاری ہسپتالوں کے بھی سرپرائز وزٹس کرونگا:ظہیر عباس شیرازی

  • میاں چنوں میں آگاہی مہم

    میاں چنوں میں آگاہی مہم

    میاں چنوں: ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ زراعت نے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے بھرپور آگاہی مہم شرو ع کردی- ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہزاد صابر اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود احمد نے چک نمبر 17ایٹ آر اور 6ایٹ آر میں کاشتکاروں سے میٹنگز کرکے انہیں گندم، تیل دار اجناس ، سبزیوں کو پانی دینے اور کھادوں کے استعمال بارے بریفنگ دی- ڈائریکٹر زراعت نے اس موقع پر کہا کہ گندم کی فصل اس وقت نازک دور سے گزر رہی ہے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے ساتھ متوازن کھادوں کا بروقت استعمال کیا جائے- انہوں نے کہا کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے محکمہ زراعت کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے- کاشتکار دی گئی ہدایات پر عمل کریں-

  • میاں چنوں کی عوام کا کتنا پیسہ ڈوب گیا

    میاں چنوں کی عوام کا کتنا پیسہ ڈوب گیا

    میاں چنوں میں ہاؤسنگ سکیم کے نام پر عوام کو لوٹنا سب سے آسان کام ہے.
    بائی پاس پر الیاس گارڈ کے نام سے بنائی گئی ہاؤسنگ کالونی جسکے فرنٹ پر صوبائی گورنمنٹ کی زمین پر فصل کاشت تھی. صوبائی گورنمنٹ کاشت کرنے والوں نے بھاری رقم کی عوض سرکاری جگہ کو الیاس گارڈن والوں کو فروخت کرکے ٹاؤن کو راستہ دیا. جسکے بعد ٹاؤن مالکان نے ٹاؤن کی جگہ کے سامنے صوبائی گورنمنٹ کی جگہ اپنے ٹاؤن کا فرنٹ اور نیشنل ہائی وے روڈ بتا کر میاں چنوں کی عوام کو کروڑوں کی زمین فروخت کردی.
    اب تک ہاْؤسنگ سکیم والے میاں چنوں کی عوام کو اُلو بنا کر کروڑوں روپے کی جگہ فروخت کرچکے ہیں. جس کا فرنٹ پر کوئی راستہ تک نہیں ہے.
    اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے بتایا کہ مشینری سے صوبائی گورنمنٹ کی جگہ واگزار کروالی گئی ہے اور صوبائی گورنمنٹ کی زمین کو ٹاؤن مالکان کو فروخت کرنے والوں سے سرکاری جگہ واپس لی جائےگی اور ٹاؤن مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید سخت کاروائی بھی عمل میں لائی جائےگی.

  • معزور افراد کے عالمی دن پر ڈپٹی کمشنر کا تقریب سے خطاب

    معزور افراد کے عالمی دن پر ڈپٹی کمشنر کا تقریب سے خطاب

    معزور افراد کے علمی دن پر ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر عباس شیرازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہو کہا کہ ضلع بر کے سرکاری اور نجی دفاتر میں ابتک 228معزور افراد کو ملازمتیں فراہم کر دی گئیں ہیں اور 523افراد کو سفری کارڈز کا اجرا کر دیا گیا ہے۔

    ضلع بر کے 5 ہزار 843 افراد کو ڈیس ایبل سرٹیفکیٹ جاری کیں ہیں اور کہا کہ کسی معزور افراد کی مدد کرکے جو خوشی ملتی ہے وہ کسی اور کام میں نہیں ملتی۔معزور افراد کے لیے میرے دفتر کے دروزے ہر وقت کھلے ہیں

  • ڈپٹی کمشنر چکوال کا احساس کفالت سنٹرز کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر چکوال کا احساس کفالت سنٹرز کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر چکوال بلال ہاشم نے آج یونیورسٹی آف چکوال میں قائم احساس کفالت پروگرام سنٹر کا معائنہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ ضلع چکوال میں چھ احساس کفالت پروگرام سنٹرز بنانے گئے ہیں جن پر احساس پروگرام کے رجسٹر تقریباً تیرا ہزار افراد ہیں۔ تمام سینٹرز پر کروناایس او پیز اور سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے وہاں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں پر موجود افراد سے استفسار کیا. اس موقع پر احساس کفالت اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھیں.