ڈیرہ غازی خان (رپورٹر: شاہد خان)
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد میگا پراجیکٹس کی مؤثر نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے واسا کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے کے سلسلے میں رات گئے پل ڈاٹ سے مانکا کینال تک بچھائے جانے والے 72 انچ قطر کے مین ٹرنک سیور کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر تیمور عثمان، چیف آفیسر ضلع کونسل جواد الحسن گوندل اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ واسا کے تمام جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو درپیش عارضی مشکلات کو ہر ممکن حد تک کم رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیوریج نظام کی بہتری سے شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا، جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی سہولیات کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
Tag: development projects
-

ڈیرہ غازی خان: ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کا رات گئے واسا میگا پراجیکٹ کا دورہ، 72 انچ مین سیور لائن کا معائنہ
-

ڈپٹی کمشنر ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے متحرک
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ضلع میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کیلئے متحرک..
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ضلع میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کیلئے متحرک ہوگئے- انہوں نے جاری کاموں کا جائزہ لینے کیلئے اچانک تحصیل کبیروالا کا تفصیلی دورہ لیا- ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن اور تعمراتی محکموں کے افسران بھی ان کے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے لیڈیز پارک اور شہر کے مختلف گلی محلوں میں جاری کام چیک کئے گورنمنٹ ہائی سکول کے ڈویلپمنٹ ورک کا تفصیلی جائزہ لیا-ڈپٹی کمشنر نے انہوں نے چوکی ہراج میں سڑک کی تعمیر کا کام اور میٹیریل چیک کیا اور کام میٹریل کے معیار کی ضمانت کیساتھ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-سول وٹرنری ہسپتال سردار پور کے دورہ کے دوران تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال پر شدید برہمی کا اظہار کیا-
ڈپٹی کمشنر نے وٹرنری ہسپتال میں مویشی پال کسانوں کے لئے سہولیات کا بھی جائزہ لیا- انہوں نے ڈگری کالج سردار پور کا جاری کام بھی چیک کیا-ڈپٹی کمشنر قتال پور بھی گئے اور محکمہ بلڈنگز،پبلک ہیلتھ،روڈز کی جاری سکیموں پر کام کی رفتار چیک کی-اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہ ضلع میں جاری ریکارڈ ترقیاتی کاموں کو میٹریل کے معیار کی ضمانت کے ساتھ مکمل کرانا میری پہلی ترجیج ہے- ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائیگی- انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے کنٹریکٹر کا بلیک لسٹ کردیا جائے گا
-

ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کوراڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں رکن صوبائی اسمبلی حامد یار ہراج اور ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی صدارت میں منعقد ہوا- اے ڈی سی آر اکرام ملک، اے سی جہانیاں بابر سلیمان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن پی ٹی آئی رہنما مسعود چوہان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے- اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم ، خوراک ،پولیس انڈسٹریز،ماحولیات اور تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی- اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی کو کورونا کی صورتحال،سبسڈائزڈ آٹے کی سپلائی، ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائیوں بارے بھی آگاہ کیا گیا- سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ دی-
رکن صوبائی اسمبلی حامد یار ہراج نے اس موقع پر پولیس کو منشیات کے بڑے اسمگلروں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا حکم دیا- انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے بغیر دبائو آپریشن کیا جائے- رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے ہر صورت مقررہ وقت کے اندر مکمل ہونے چاہئیں – اس موقع پر خطاب کرتےہوئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ضلع میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو خود مانیٹر کررہا ہوں ٹیم کے تمام افسران ضلع کے عوام کی خدمت کے لئے دن رات مصروف رہتے ہیں مئوثر اور سخت مانیٹرنگ کی وجہ سے اس وقت اشیاء کے نرخ کنٹرول میں ہیں-