Baaghi TV

Tag: DG Khan news

  • ڈیرہ غازی خان میں واسا کی کارکردگی بے نقاب  | سیوریج مسائل، جعلی رپورٹس کا انکشاف!

    ڈیرہ غازی خان میں واسا کی کارکردگی بے نقاب | سیوریج مسائل، جعلی رپورٹس کا انکشاف!

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی) — رپورٹر شاہد خان
    شہر میں واسا کی کارکردگی ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ شہری حلقوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں سیوریج بندش، گندگی اور بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی کی شکایات کے باوجود عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کے مطابق متاثرہ علاقوں کی تصاویر اور شکایات متعلقہ عملے کو بھجوائی جاتی ہیں، تاہم مسئلہ حل کرنے کے بجائے بعض اہلکار انہی تصاویر کو ایڈٹ کر کے “ریزولو” ظاہر کرتے ہوئے افسران کو ارسال کر دیتے ہیں، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہوتے ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ متعدد محلوں اور گلیوں میں گندا پانی کھڑا رہنے سے نہ صرف آمدورفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ تعفن اور بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

  • دبئی ورک ویزہ فراڈ بے نقاب، ایف آئی اے کی کارروائی، ملزم گرفتار

    دبئی ورک ویزہ فراڈ بے نقاب، ایف آئی اے کی کارروائی، ملزم گرفتار

    ڈیرہ غازی خان میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی ورک ویزہ کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم عابد حسین نے ایک شہری کو دبئی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 9 لاکھ روپے وصول کیے، مگر نہ ویزہ فراہم کیا اور نہ ہی وعدہ پورا کیا۔ایف آئی اے نے امیگریشن آرڈیننس 1979 کے سیکشن 22-B کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم سے مزید اہم انکشافات اور اس کے نیٹ ورک کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بیرون ملک ملازمت کے لیے صرف مستند ایجنٹس سے رجوع کریں اور کسی بھی مشکوک پیشکش سے بچیں۔