Baaghi TV

Tag: DPO khanewal

  • ڈسٹرکٹ پولیس افسر کی سربراہی میں میٹنگ

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر کی سربراہی میں میٹنگ

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی سربراہی میں کرائم میٹنگ

    خانیوال : میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن حافظ عطاءالرحمان، ایس ڈی پی اوز سمیت ڈی ایس پی ٹریفک کی شرکت کی تھانہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ اور کارکردگی مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری۔میٹنگ میں زیر تفتیش سنگین مقدمات اور کئی اہم امور پر تبادلہ خیال۔

    ڈی پی او کی ایس ڈی پی اوز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون اور مثبت رویہ کے متعلق بریفننگ۔ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز جرائم کی روک تھام کے لیے پٹرولنگ کو مؤثر بنائیں۔15کی کال پر فوری رسپانس کو مزید بہتر اور یقینی بنائیں۔

    عدالتی معاملات اور پینڈنگ ریفرنسز کو جلد از جلد یکسو کریں منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری رکھیں۔ تمام پولیس افسران ڈیوٹیز کے دوران عوام الناس سے مثبت رویہ اپنائیں۔

    عوام الناس کو ممکنہ سہولیات اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں عوام الناس کی خدمت اور تحفظ ہی ہماری نوکری ہے
    ڈی پی او محمدعلی وسیم

  • پولیس نے کتنے من چرس برآمد کرلی

    پولیس نے کتنے من چرس برآمد کرلی

    میاں چنوں:تھانہ چھب پولیس کی بڑی کاروائی

    جنوبی پنجاب میں سپلائی کی جانے والی چرس کی بھاری مقدار پکڑ لی:ایس ڈی پی او میاں چنوں راؤ طارق پرویز کی ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں کے ہمراہ پریس کانفرنس:ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں نجف عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تقریبا” 02 کروڑ روپے مالیت کی 04 من 26 کلو چرس ملزمان سے برآمد کرلیچرس پشین بلوچستان سے جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمگل کی جارہی تھی مخبر خاص کی اطلاع پر منشیات فروش گینگ کی خفیہ نگرانی کی گئی۔

    میاں چنوں : منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونیوالی کار GLI اور ہینو ٹرک بھی برآمد۔دوران کاروائی بین الاصوبائی منشیات فروش گینگ کے 03 منشیات فروشوں کو 102 پندرہ ایل اور آرائیں چوک پر ناکہ لگا کر گرفتار کرلیا:ملزمان میں کلیم اللہ ولد اختر قوم ترین پٹھان سکنہ ضلع پشین بلوچستان خوشحال خان ولد نوراللہ قوم ترین پٹھان سکنہ ضلع پشین بلوچستان اسداللہ ولد نیاز قوم ترین پٹھان سکنہ ضلع پشین بلوچستان شامل ہیں جنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیاگیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

    ڈی پی او کی ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں ہمراہی ٹیم ذیشان احمد SI اور رانا گُل فراز احمد ASI کو شاباش ،سرٹیفیکٹ اور نقد انعام دئے جانے کے احکامات جاری:منشیات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے، ایس ڈی پی او راؤ طارق پرویز منشیات پیشہ عناصر کےخاتمہ کے لئے ضلعی پولیس برسرِ پیکار ہے ڈی پی او محمدعلی وسیم: منشیات کا خاتمہ میری اور میری ٹیم کی اولین ترجیح ہے ڈی پی او محمد علی وسیم

  • شہر بر میں چوروں کا راج

    شہر بر میں چوروں کا راج

    میاں چنوں چوروں کی اماج گاہ بن گیا ایک ہی دن میں شہر بھر میں کئی چوریاں ہوئی پولیس خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ۔

    تلمبہ روڈ پشاور ڈرائی فروٹ دوکان پر چوری کی واردات نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر تقریباً 4 لاکھ نقدی اور ایک لاکھ کا ڈرائی فروٹ چوری کر کے لے گئے

    اس کے علاوہ تلمبہ روڈ افضل ڈیکوریشن پر چوری کی واردات نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر نئے نوٹوں والے ہا اور ہزاروں کی نقدی لے گئے۔
    گرین پلس فارمیسی کی دوکان کے تالے توڑ کر تقریباً 40ہزار کی نقدی لے گئے

    گاؤں 125 پندرہ ایل جھنڈے والی میں
    کیتھولک چرچ چوری کی واردات چرچ انتظامیہ نے بتایا کہ نامعلوم چور الماری توڑ کر ہمارا تبرک جسے الطار کہتے ہیں جو کہ گولڈ میں تھا مالیت تقریباً دو لاکھ چوری کر کے لے گئے ہیں اس کے علاوہ بودلہ ٹاؤن میں چور رفیق کی کریانہ شاپ کہ چھت پھاڑ کر سامان اور 10 ہزار کی نقدی لے گئے

  • مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ

    خانیوال: پیپلز کالونی مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ 2 افراد زخمی

    ایک خاتون سمیت دو افراد فائرنگ سے شدید زخمی۔ زخمیوں میں 50 سالہ رضیہ پروین زوجہ ندیم اور 25 سالہ واصف ولد ندیم شامل ہیں۔

    تاحال فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • منشیات فروش بہن بھائی

    منشیات فروش بہن بھائی

    خانیوال پولیس کی بڑی کاروائی پنجاب بھر میں سپلائی کی جانے والی ہیروئن کی بھاری مقدار برآمد

    ڈی پی او محمد علی وسیم کی گائیڈ لائن میں ایس ایچ او کہنہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کروڑوں روپے مالیت کی 31 کلو ہیروئن برآمد کرلی

    ہیروئن صوابی سے پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمگل کی جارہی تھی
    منشیات فروش بھائی سعد بن طارق اور بہن سحرش بن طارق منشیات اسمگل کرتے تھے

    مخبر خاص کی اطلاع پر منشیات فروش گینگ کی خفیہ نگرانی کی گئی منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونیوالی کار بھی برآمد

    گرفتار ملزمان بھائی بہن سے تفتیش جاری ، مزید انکشافات متوقع ڈی پ او کی ایس ایچ او تھانہ خانیوال کہنہ سعد بن سعیداور اس کی ٹیم کو شاباش ، سرسرٹیفیکٹ اور نقد انعام دیے جانے کے احکامات جاری

    منشیات پیشہ عناصر کےخاتمہ کے لیے ضلعی پولیس برسرپیکار ہے منشیات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے
    محمدعلی وسیم ڈی پی او خانیوال

  • انتظامیہ حرکت میں کیا ہونے والا ہے

    انتظامیہ حرکت میں کیا ہونے والا ہے

    میاں چنوں میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی آئندہ ہفتے میاں چنوں میں آمد متوقع
    ضلع و تحصیل انتظامیہ انتظامات کے لیے متحرک

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مختلف پروجیکٹس کا اعلان کریں گے۔
    اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی ڈی پی او محمد وسیم کی بلدیہ میاں چنوں میں مینٹگ کی گی۔
    جسمیں اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم بھٹی، ڈی ایس پی طارق پرویز،سی او بلدیہ خداداد اور ایس اپچ او سٹی آصف چوہان موجود تھے