Baaghi TV

Tag: DPO Office

  • سرکاری سطح پر اسٹیشنری کی فراہمی

    سرکاری سطح پر اسٹیشنری کی فراہمی

    خانیوال:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ شہریوں اور سائلین کو اس بات سے آگاہ ھونا چاہیے ضلع بھر کے تمام تھانوں اور پولیس افسران کے دفاتروں کی تمام برانچوں میں سرکاری سطح پر سٹیشنری فراہم کی جاتی ہے

    شہری اور سائلین کسی بھی پولیس اہلکار یا افسران کو سٹیشنری کی مد میں کوئی چیز فراہم نہ کریں سٹیشنری کی فراہمی ہر تین ماہ بعد کی جاتی ھے اور ڈیمانڈ کے مطابق دی جاتی ہے۔یہ بات انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں سٹیشنری فراہم کرنے کے عمل کا جائز لینے کے دوران کہی

    بعدازاں انہوں نے پولیس افسران اورہیڈبرانچز میں سٹیشنری کا سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر مرغوب الحسن قریشی‘رائے فرحت ودیگر پولیس افسران بھی موجودتھے۔

  • ایس پی انویسٹی گیشن کی جانب سے کھلی کچہری کا انقعاد

    ایس پی انویسٹی گیشن کی جانب سے کھلی کچہری کا انقعاد

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی ھدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن حاحظ عطاءالرحمان کا ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

    خانیوال : ایس پی انویسٹی گیشن نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے. پولیس افسران وملازمین شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور شائستگی سے پیش آئیں تاکہ معاشرہ میں پولیس امیج اوروقاربلندہو
    ایس پی انویسٹی گیشن

    سائلین کی درخواستوں پر میرٹ پر کاروائی نہ کرنے والے پولیس افسران کیخلاف کاروائی ہوگی
    پولیس افسران کمیونٹی پولیسنگ پر اپنی توجہ مرکوز کریں جس سے جرائم کے تدارک میں مدد ملتی ہے پولیس افسران تھانو ں میں آنے والے سائلین کے مسائل کے حل اور انکی بے لوث خدمت کو اپنا شعاربنائیں حافظ عطاءالرحمان ایس پی انویسٹیگیشن.