Baaghi TV

Tag: drama industry

  • میں سادہ طبیعت کا ہوں سردار کمال

    میں سادہ طبیعت کا ہوں سردار کمال

    سٹیج کے معروف اداکار سردار کمال جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں، ان کو دیکھ کر بہت سارے لوگوں نے اداکاری شروع کی ، وہ اپنی زات میں‌ایک انسٹیٹیوٹ کی حیثیت رکھتے ہیں، سردار کمال آج کل ڈرامہ سیریل موچی گیٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، سیٹ پر ہم نے ان سے خصوصی گفتگوکی انہوں‌نے کہا کہ میں سادہ طبیعت کا مالک ہوں. جو کام ملتا ہے کر کے اپنے گھر چلا جاتا ہوں. کبھی میں‌نے خود کو بہت بڑا سٹار نہیں سمجھا مجھے لوگوں نے ہی بنایا ہے. سردار کمال نے کہا کہ اس فیلڈ میں‌میرے بہت سارے استاد ہیں ، ہر کسی فنکار سے میں نے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے.

    انہوں نے کہا کہ ڈرامہ موچی گیٹ کا سکرپٹ اور مجھے میرا کردار بہت اچھا لگا اس لئے میں نے فورا ہاں کردی، مجھے اس پوری کاسٹ کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آرہا ہے. انہوں نے کہا کہ” اس ڈرامے میں میرے ساتھ بہت سارے پرانے ساتھی ہیں، ان کے ساتھ اس سیٹ پر ملاقات بھی مسلسل ہو رہی ہے اور ایک ساتھ کام کرنے کا بہت مزا آرہا ہے.” ڈائریکٹر عادل عسکری ایک بہترین‌ڈائریکٹر ہیں اور وہ تمام فنکاروں سے بہت اچھے انداز سے کام لے رہے ہیں.

     

    ڈائریکٹر عادل عسکری کی نئی ڈرامہ سیریل "موچی گیٹ” کے او ایس ٹی کی شوٹنگ

    عمران خان سے آج میری ملاقات ہے ، پی ٹی آئی کا حصہ ہوں

    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا

  • کبھی پیسے کو دیکھ کر پراجیکٹ سائن نہیں کیا سلیم البیلا

    کبھی پیسے کو دیکھ کر پراجیکٹ سائن نہیں کیا سلیم البیلا

    سٹیج کے معروف اداکار سلیم البیلا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی پیسے دیکھ کر پراجیکٹ سائن نہیں کیا ، اگر مجھے لگے کہ جو کام مجھے دیا جارہا ہے اس میں‌ میرے پاس کرنے کو کچھ ہے تو میں‌فورا حامی بھر لیتا ہوں. انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں میرے استاد امان اللہ ہیں ، انہوں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی ، آج میں جس بھی مقام پر ہوں اس میں ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے. مستانہ ببو برال یہ وہ نام ہیں جن کو دیکھ دیکھ کر میں نے کام دیکھا ہے.

    انہوں نے کہا کہ مجھے سیاست میں بالکل بھی دلچپسی نہیں ہے، میں کہتا ہوں کہ ہر وہ سیاستدان اچھا ہے جو ملک کے لئے اچھا سوچتا ہے. میں کسی قسم کی کنٹرورسی میں نہیں پڑتا ، بس اپنے کام سے کام رکھتا ہوں. سلیم البیلا نے کہا کہ ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں ، ”ایسا نہیں ہے کہ سٹیج پر آج اچھا کام نہیں‌ہو رہا آج بہت اچھا کام ہو رہا ہے اور فیملیز بھی ڈرامہ دیکھنے آتی ہیں”، سب کے اپنے اپنے انداز ہے کسی کو بھی چیز کو جانچنے اور پرکھنے کا. لیکن آج کا سٹیج ڈرامہ برا نہیں ہے.

    ڈائریکٹر عادل عسکری کی نئی ڈرامہ سیریل "موچی گیٹ” کے او ایس ٹی کی شوٹنگ

    عمران خان سے آج میری ملاقات ہے ، پی ٹی آئی کا حصہ ہوں

    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا

  • ڈائریکٹر عادل عسکری کی نئی ڈرامہ سیریل "موچی گیٹ” کے او ایس ٹی کی شوٹنگ

    ڈائریکٹر عادل عسکری کی نئی ڈرامہ سیریل "موچی گیٹ” کے او ایس ٹی کی شوٹنگ

    لاہور میں آج کل ڈائریکٹر عادل عسکری کی ڈرامہ سیریل موچی گیٹ کی شوٹنگ جاری ہے، گزشتہ روز ڈرامے کا او ایس ٹی شوٹ کی گیا، شوٹنگ میں نواز انجم ، سردار کمال ، امانت چن ، اشرف خان ، سلیم البیلا و دیگر نے حصہ لیا. تمام فنکاروں نے او ایس ٹی شوٹ کرواتے ہوئے اس میں بھرپور انداز میں ڈانس کیا. اس ریکارڈنگ میں ڈرامے کے ہیرو نامور ماڈل عبداللہ بھی موجود تھے وہ بھی ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دئیے گئے. ڈائریکٹر عادل عسکری کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈرامہ کی کہانی کو روٹین میں چلنے والی کہانیوں سے مختلف رکھا ہے. ہمارے ڈرامے میں ایک ہیروئین اور دو ہیروز والا کونسپیٹ نہیں رکھا.

    انہوں نے کہا کہ شائقین اس ڈرامے کو دیکھ کر ضرور محظوظ ہوں گے ، ہم نے اس میں ملک کے نامور کامیڈینز کو حصہ بنایا ہے اور ہر کامیڈین کے کام کرنے کا اپنا ایک انداز ہے. تمام فنکار اور پوری ٹیم محنت سے کام کررہی ہے. ”تمام تر ڈرامہ لاہور میں ہی شوٹ کیا گیا ہے، پہلے کراچی میں‌اسے شوٹ کرنے کا منصوبہ تھا لیکن ہم نے لاہور میں ہی اس کو شوٹ کیا ہے ”کیونکہ زیادہ تر آرٹسٹ جو اس میں‌کام کررہے ہیں وہ سٹیج کے ہیں اور لاہور سے تعلق رکھتے ہیں.

     

    کنول آفتا ب کو اپنی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑی؟

    اقراءعزیز نے پہلی کمائی کا کیا کیا؟

    میں نے پانچ جنریشن کی ہیروئینز کے ساتھ کام کیا انیل کپور

  • عمران خان سے آج میری ملاقات ہے ، پی ٹی آئی کا حصہ ہوں

    عمران خان سے آج میری ملاقات ہے ، پی ٹی آئی کا حصہ ہوں

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ آج کے دن چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گی۔حریم شاہ نے کہا کہ میں‌پی ٹی آئی کا حصہ ہوں اور مشکل وقت میں اس جماعت کے ساتھ کھڑی ہوں، عمران خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ غلط ہے. ان کے ساتھیوں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے لیکن میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گی. اس وقت ان کو ہماری ضرورت ہے وہ ملک کے لئے ڈٹ کر کھڑے ہیں. انہوں نے کہا کہ میری شیخ رشید کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہے اور میں سمجھتی ہوں کی فیاض الحسن چوہان ایک گھٹیا آدمی ہے اس نے گھٹیا ہونے کا ثبوت بھی دیاہے.

    مجھے مولانا فضل الرحمان کی جماعت کی طرف سے دھمکیاں دی گئی ہیں‌لیکن جس دن مجھے کچھ ہوا مولانا بھی میرے ساتھ ہی جائیں گے وہ نہیں بچیں گے. انہوں نے کہا کہ تمام سیاستدان ایک جیسے ہیں ان میں بالکل بھی فرق نہیں ہے. حریم شاہ نے کہا کہ” مریم نواز اگر حج پر کرنے گئیں ہیں تو خدا ان کا حج قبول کرے لیکن وہ سعودی عرب جانے سے پہلے دبئی میں‌کیا کرنے گئیں ہیں”. انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں گی یا نہیں اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا.
    دو روز قبل صندل خٹک نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے کہا کہ مجھے رہائی مل گئی ہے حریم شاہ نے مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزمات لگائے ہیں. اس کے علاوہ بھی انہوں نے حریم شاہ پر سنگین الزامات لگائے، اس پریس کانفرنس کے بعد حریم شاہ نے بھی لاہور پریس کلب میں‌ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ صندل خٹک جاہل عورت ہے وہ ضمانت پر جیل سے باہر آئی ہے لیکن اسکو یہ بھی نہیں معلوم اور وہ کہہ رہی ہے کہ وہ رہا ہو گئی ہے. انہوں نے کہا کہ صندل نے پریس کانفرنس کرکے گھٹیا کام کیا ہے۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ صندل خٹک ضمانت پر باہر آ کر شوخیاں مار رہی ہے، میری ذاتی چیزیں اسی نے باہر نکالی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ صندل احسان فراموش ہے اس نے میرے احسانوں کا بدلہ گھٹیا انداز اپنا کر دیا ہے، میں اس سے کبھی دوبارہ دوستی نہیں کروں گی ، وہ میرے پاس روتی پیٹتی ہوئی آئی تھی ”میں نے اس کو غریب لڑکی سمجھ کر اپنی دوست بنا لیا اس کے ساتھ اپنے سارے راز شئیر کئے اور اس نے مجھے ہی ذلیل کرنے کی کوشش کی جس میں اسکو بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے.”

    کنول آفتا ب کو اپنی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑی؟

    اقراءعزیز نے پہلی کمائی کا کیا کیا؟

    میں نے پانچ جنریشن کی ہیروئینز کے ساتھ کام کیا انیل کپور

  • عائزہ خان نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

    عائزہ خان نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

    اداکارہ عائزہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی کامیابیوں پر بات کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کامیابی حاصل کرنے کے لئے بہت پاپڑ بیلے ہیں. جو مقام حاصل ہوا ہے کہ اسکو پانے کے لئے بہت محنت کی ہے،. انہوں نے کہا کہ انسان کامیابی تو حاصل کر لیتا ہے لیکن اسکو برقرار رکھنے کےلئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے. جب کسی کا ایک پراجیکٹ ہٹ ہوتا ہے تو وہ پریشر میں آجاتا ہے کیونکہ لوگوں کی اس سے توقعات بڑھ جاتی ہیں. انہوں نے کہا کہ انسان کو وقت کی پابندی لازمی کرنی چاہیے ، میں نے ہمیشہ وقت کی بہت پابندی کی ہے اور دوسروں کو بھی یہی تلقین کی ہے. انہوں نے کہا کہ میں اپنے پرستاروں کی بے حد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس مقام پر پہنچایا ہے.

    آئزہ خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں‌بہت سارے ایسےفنکار ہیں جن کے کام سے میں بےحد متاثر ہوں،. مجھے جب کوئی ملتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ ہماری فیورٹ ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے اور میں اپنے رب کی ذات کا شکر ادا کرتی ہوں. یاد رہے کہ آئزہ خان ڈرامہ انڈسٹری کی سپر سٹار مانی جاتی ہیں ان کے کریڈٹ پر پیارے افضل اور میرے پاس تم ہو جیسے ڈرامے ہیں.

    گوگل پر میری عمر غلط لکھی ہے میرب علی

    شوبز کی دنیا ڈپریشن دیتی ہے کر تعبیر

    دیپیکا پڈوکون نے بھی سرجری کروائی ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

  • فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے میں اپنا کردار ادا کرتی رہوں گی صائمہ نور

    فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے میں اپنا کردار ادا کرتی رہوں گی صائمہ نور

    سید نور کی اہلیہ اور معروف اداکارہ صائمہ نور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر تب کھڑی ہو گی جب شائقین کو الگ اور منفرد دکھایا جائیگا. میں نے نوٹس کیا ہے کہ کام بہت اچھا ہورہا ہے لیکن ایک طرح کی کاسٹنگ سال ہا سال تک نہیں ہوتی رہنی چاہیے. شائقین کے پاس بہت سارے میڈیمز ہیں بہت سار ی چیزیں دیکھنے کےلئے ہمیں اب انہیں روٹین سے کچھ ہٹ کر دکھانا ہو گا. صائمہ نے کہا کہ میں نے کئی سال تک فلم انڈستری میں کام کیا اور ہمیشہ اس چیز کا خیال رکھا کہ میرے مداح مجھ سے ناراض نہ ہوجائیں.

    صائمہ نور نے کہا کہ ”میں ایسے کردار کرنے کی خواہش رکھتی ہوں جو لوگوں کو یاد رہ جائیں.میں فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے آخری سانس تک کام کرتی رہوں گی”. یاد رہے کہ صائمہ نے چار دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کیا. انہوں نے اردو اور پنجابی دونوں طرح کی فلموں میں کام کیا لیکن انہیں پذیرائی پنجابی فلموں سے ملی. ان کی مشہور فلموں میں چوڑیاں قابل زکر ہے اس فلم کی کہانی اور صائمہ کا کردار سمیت میوزک آج تک شائقین کو یاد ہے. اس سال بھی عید الفطر پر ان کی ایک پنجابی فلم ریلیز ہوئی جسے شائقین کی طرف مثبت ریسپانس ملا.

     

    میری فلم وی آئی پی میں میری لُکس بہت اچھی لگی ہیں سلیم معراج

    متحرہ عرب امارات میں ملی شاہ رخ خان کو ایک دیوانی مداح

    مجھے کوئی اور مل گیا ہے لیکن شادی سے خوفزدہ ہوں راکھی ساونت

  • معاشرے میں‌کیسے تبدیلی لائی جا سکتی ہے یمنہ زیدی نے بتا دیا

    معاشرے میں‌کیسے تبدیلی لائی جا سکتی ہے یمنہ زیدی نے بتا دیا

    اداکارہ یمنہ زیدی جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی ہے انسانی رویوں کی. انہوں نے کہا ہے کہ میں‌حیران ہوتی ہوں یہ دیکھ کر ہماری سوسائٹی کس طرف جا رہی ہے، ہمارے اندر برداشت کامادہ ختم ہوتا جا رہا ہے، ہم کسی کو اس کے نظریے کی وجہ سے نا پسند کرنا شروع کر دیتے ہیں. معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے بہت ضروری ہے کہ ہم سب مل کر کام کریں اور ایک دوسرے کے لئے خوشی اور راحت کا سبب بنیں. انہوں نے کہا کہ زندگی مختصر سی ہے کیوں ہم ایک دوسرے سے ناراضگی میں اپنا سارا وقت نکال دیتے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ”میری کوشش ہوتی ہے کہ میری وجہ سے کوئی پریشان نہ ہو نہ کوئی یہ کہے کہ میں نے کسی کا دل دکھایا ہے”. انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہم سب آپس میں مل جائیں اور جو وقت ہے اسکو خوشی سے گزار لیں. یہ زندگی دوبارہ نہیں ملنی ، اسی کو اس طرح سے جی لیں اور اپنا رویہ ایسا رکھیں کہ دنیا آپ کے جانے کے بعد بھی آپ کو یاد کرے. یاد رہے کہ یمنہ زیدی کو ایک منجھی ہوئی اداکارہ مانا جاتا ہے. سینئر اور نامور اداکار ان کے ساتھ کام کرنے ٔپر فخر محسوس کرتے ہیں.

    میری فلم وی آئی پی میں میری لُکس بہت اچھی لگی ہیں سلیم معراج

    متحرہ عرب امارات میں ملی شاہ رخ خان کو ایک دیوانی مداح

    مجھے کوئی اور مل گیا ہے لیکن شادی سے خوفزدہ ہوں راکھی ساونت

    .

  • ایمن اور منال نے کر دیا حیران مداحوں اور اپنے شوہروں کو لیکن کیسے ؟

    ایمن اور منال نے کر دیا حیران مداحوں اور اپنے شوہروں کو لیکن کیسے ؟

    ایمن خان اور منال خان دونوں جڑاوں بہنیں ہیں. انہوں نے نہایت ہی کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے. ان دونوں کی شکل آپس میں جڑواں ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ ملتی ہے، یہاں تک کہ ان کے شوہر بھی بعض اوقات ان کو پہچاننے میں کنفیوژن کا شکار ہوجاتے ہیں. ایسا ہی ہوا ہے حال ہی میں، جب دونوں نے اپنی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایمن اور منال خان کو دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بہنوں نے ایک جیسے میچنگ ڈریس پہنے ہوئے ہیں اور اپنے شوہروں کے تبصرے سن کر خوب ہنس رہی ہیں۔

    ویڈیو میں منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اس وقت دونوں بہنوں میں اپنی اہلیہ کو پہچان نہیں پا رہے۔ احسن محسن کا حیران ہوتے ہوئے مذاق میں کہنا ہے کہ انہیں پتہ نہیں چل رہا کہ وہ ان دونوں میں سے سب سے زیادہ نفرت کس سے کرتے ہیں۔یوں ان دونوں بہنوں کی وڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے اور دیکھنے والے اس سے بہت زیادہ لطف اندوز ہو رہے ہیں. یاد رہے کہ ایمن خان اور منال خان نے شادی کے بعد کام سے وقفہ لے رکھا ہے.
    میری فلم وی آئی پی میں میری لُکس بہت اچھی لگی ہیں سلیم معراج

    متحرہ عرب امارات میں ملی شاہ رخ خان کو ایک دیوانی مداح

    مجھے کوئی اور مل گیا ہے لیکن شادی سے خوفزدہ ہوں راکھی ساونت

     

  • میری فلم وی آئی پی میں میری لُکس بہت اچھی لگی ہیں سلیم معراج

    میری فلم وی آئی پی میں میری لُکس بہت اچھی لگی ہیں سلیم معراج

    سینئر اداکار سلیم معراج نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے میں نے منفی اور مثبت دونوں طرح کے کردار کئے ہیں، لیکن میرے منفی کردار لوگوں کو زیادہ یاد رہ جاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ منفی کرداروں میں مجھے میلا کچیلا بنا کر پیش کیا جاتا ہے، لیکن میری فلم وی آئی پی میں میرا کردار مختلف ہے ، یہ کردار منفی تو ہے لیکن اس میں میرا حلیہ ایسا ہے کہ جو کہ مجھے خود کو بہت اچھا لگا ہے. سلیم معراج نے کہاکہ میں نے بہت سارے ڈراموں میں مثبت کردار کئے ہیں لیکن وہ لوگوں کو یاد نہیں ہیں.

    کوئی معمولی سا بھی منفی کردار کر لوں تو وہ لوگوں کو یاد رہ جاتا ہے، ”سلیم معراج نے کہا کہ میں کوئی بھی پراجیکٹ سوچ سمجھ کر سائن کرتا ہوں،” مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب میرے کسی کردار کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے. میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں اپنے مداحوں کو معیاری پراجیکٹس دوں. یاد رہے کہ سلیم معراج کے کریڈٹ پر نامور ڈرامے ہیں. وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں.

    متحرہ عرب امارات میں ملی شاہ رخ خان کو ایک دیوانی مداح

    مجھے کوئی اور مل گیا ہے لیکن شادی سے خوفزدہ ہوں راکھی ساونت

    گوگل پر میری عمر غلط لکھی ہے میرب علی

  • متحرہ عرب امارات میں ملی شاہ رخ خان کو ایک دیوانی مداح

    متحرہ عرب امارات میں ملی شاہ رخ خان کو ایک دیوانی مداح

    بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں ، ان کے دیوانے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب رہتے ہیں. اداکار جہاں جاتا ہے وہیں ان کو مداحوں کی ایک بڑی تعداد گھیر لیتی ہے. شاہ ر خ خان تین دہائیوں سے بالی وڈ پر راج کررہے ہیں. شاہ رخ خان پچھلے دنوں پہنچے متحدہ عرب امارات وہاں ان کو گھیر لیا ان کے مداحوں نے.. ایک دیوانی مداح ان کے قریب آئی اور بلا اجازت ان کا گال چوم لیا. اس واقعہ کی وڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی. اس مداح کا کہنا ہے کہ میں شاہ رخ خان کی دیوانی ہوں . وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ اداکار خود حیران رہ گئے اپنی دیوانی پرستار کی اس حرکت پر.

    شاہ رخ خان نے اس حرکت کے باوجود اپنی دیوانی مداح کو ڈانٹا نہیں، لیکن سوشل میڈیا پر ضرور یہ کہا گیا کہ اداکاروں کا احترام کیا جانا چاہیے اگر اداکار نرم دلی کا مظاہرہ کررہے ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے ہم ان کی سر عام بے عزتی کا باعث بنیں . یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ایسا پہلے بھی کئی بار ہو چکا ہے شاہ رخ خان لڑکیوں کے ساتھ ساتھ ساتھ دیوانے میل پرستار بھی ملے ہیں.

    مجھے کوئی اور مل گیا ہے لیکن شادی سے خوفزدہ ہوں راکھی ساونت

    گوگل پر میری عمر غلط لکھی ہے میرب علی

    ریا چکربورتی نہ بھول پائیں سوشانت سنگھ راجپوت