Baaghi TV

Tag: drama

  • طوبی صدیقی کو اداکاری کا مشورہ کس نے دیا ؟

    طوبی صدیقی کو اداکاری کا مشورہ کس نے دیا ؟

    معروف اداکارہ جنہوں نے ماڈلنگ میں نام پیدا کرنے کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں نے پہلی بار اداکاری کے لئے آڈیشن دیا تھا تو میں مطمئن نہیں تھی مجھے لگ رہا تھا کہ جیسے میں اچھا آڈیشن دیکر نہیں آئی ، لیکن میں نے زیادہ ٹینشن نہیں لی اور گھر آگئی ، میرا یہ ماننا ہے کہ جب اور جو آپ کی قسمت میں ہوتا ہے آپ کو مل جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھے اداکاری کا مشورہ ایک میک اپ آرٹسٹ نے دیا تھا انہوں نے مجھے کہا کہ تم خوبصورت ہو سکرین پر اچھی لگو گی

    اداکاری کیوں نہیں کرتیں اس کے بعد مجھے بھی شوق پیدا ہوا اور سوچا کہ اداکاری میں قسمت آزمانی چاہیے۔ انہوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ” مجھے گھر کے کام کاج نہیں کرنے آتے یہاں تک کہ کھانا بنانا بھی نہیں آتا” وقت ہی نہیں ملتا ورنہ کھانا بنانا ضرور سیکھوں۔ انہوں نے کہا کہ پڑھائی کے فورا بعد تو کام شروع کر دیا۔ یاد رہے کہ بوطی صدیقی نے عامر لیاقت کے ساتھ شادی کی تھی ایک سال کے بعد انہوں نے خلع لیکر اس رشتے کو ختم کر دیا تھا۔

    میری تنقید سے کوئی بھی اداکار ناراض نہیں ہو گا ماریہ واسطی

    جمال شاہ نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کے عہدے کا چارج سنبھال …

    ثانیہ سعید نے سجل علی کو باکمال اداکارہ قرار دیدیا

  • میری تنقید سے کوئی بھی اداکار ناراض نہیں ہو گا  ماریہ واسطی

    میری تنقید سے کوئی بھی اداکار ناراض نہیں ہو گا ماریہ واسطی

    سینئر اور معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ایک پروگرام کرتی ہوں جس میں ڈراموں اور اداکاروں کی اداکاری کی بات کرتی ہوں. مجھے نہیں لگتا کہ میری ڈراموں پر رائے یا اداکاروں کی اداکاری پر رائے سے کوئی ایکٹر ناراض ہو گا. انہوں نے کہا کہ ہمارے آج کے ڈراموں میں سکرپٹ کی کمی نظر آتی ہے اچھے لکھنے والے آگے نہیں آرہے. پہلے جو ڈرامے ہوتے تھے ان کے کریکٹرز لوگوں کے زہنوںپر اثر کرتے تھے لوگوں کو نہ صرف اداکار یاد رہتے تھے بلکہ ڈائریکٹر کا نام بھی پتہ ہوتا تھا کہ ڈرامے کا ڈائریکٹر کون ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے اداکار بہت اچھے اور خوبصورت ہیں لیکن سکرپٹ اچھا نہیں ہے.

    انہوں نے کہا کہ ”آج کہانیوں میں چار گانے ڈال دئیے جاتے ہیں اور کامیڈی ڈال دی جاتی ہےبس یہ ہے آج کسی بھی پراجیکٹ کو بنانے کا فارمولا. ”ماریہ واسطی نے مزید کہا کہ آج ہماری سوسائٹی میں برداشت کا لیول بہت کم ہو چکا ہے ،اگر میں‌کسی پر تنقید کررہی ہوں تو بہتری کے لئے کررہی ہوں، اور تنقید بہتری کے لئے ہونی چاہیے کسی کو ڈی گریڈ کرنے کے لئے نہیں. انہوں نے کہا کہ سننا پڑے گا کہ دوسرا کیا کہہ رہا ہے.

    ثانیہ سعید نے سجل علی کو باکمال اداکارہ قرار دیدیا

    نگران سیٹ اَپ میں وزارتِ اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی شفاعت علی کا دعوی

    پی ٹی وی کو اسکے اپنے نے برباد کیا ہے عرفان کھوسٹ

  • پاکستان کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی رابی پیرزادہ

    پاکستان کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی رابی پیرزادہ

    اداکاری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دینے والی رابی پیرزادہ نے مکمل طور پر اللہ سے لو لگا لی ہے ایک عرصے سے وہ ایک این جی او چلا رہی ہیں جس کے تحت وہ مستحق اور غریب لوگوں کی مدد کرتی ہیں ان کے بچوں کو ہنر مند بناتی ہیں ، ان کے بارے میں‌سوشل میڈیا پر ایک افواہ اڑائی گئی جس میں کہا گیا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہیں، اس افواہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رابی نے کہا ہےکہ میں پاکستان کو چھوڑ کر کیوں اور کہاں‌جائوں گی؟ پاکستان کے ساتھ مجھے محبت ہے اس ملک نے مجھے نام اور مقام دیا ہے اور یہ میرا پہلا اور آخری گھر ہے .

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ ”جب تک میری زندگی ہے میں لوگوں کی مدد کے مشن پر کاربند رہوں گی ”۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے رابی فائونڈیشن ملک گیر ادارہ بن چکا ہے جس کے پلیٹ فارم سے لوگوں کی خدمت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں کہ میں ملک چھوڑ کر یو کے منتقل ہو رہی ہوں، اس ملک کو میں چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی مجھے نہیں سمجھ آتی کہ کون ایسی باتیں پھیلا رہا ہے.

    اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ہانیہ عامر کی مداحوں کو نصیحت

    عمرہ کرنے اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے؟ فہد مصطفی سے ایسا …

    ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں

  • ثمینہ احمد نے سنائی منظر صہبائی کے ساتھ شادی کی داستان

    ثمینہ احمد نے سنائی منظر صہبائی کے ساتھ شادی کی داستان

    سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میری اور منظر صہبائی کی ملاقات ڈرامہ سیریل دھوپ کی دیوار کے دوران ہوئی ، اس کے بعد ہم کافی عرصہ تک نہ ملے، لیکن جب دوبارہ ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے پرپوز کر دیا اور کہاکہ شادی کر لیتے ہیں. میں نے اپنے بچوں سے بات کی ، مجھے لگا کہ ان سے بات کرنی چاہیے ، میرے بچوں نے کہا کہ یقینا آپ کی زندگی ہے آپ کو بہتر فیصلہ کرنے کا حق ہے آپ بالکل شادی کریں ہم آپ کے اس فیصلے میں‌مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہیں آپ گھبرائیں نا. یوں میری اور منظر کی شادی ہو گئی .

    میں اور منظر آپس میں اچھی انڈر سٹینڈنگ رکھتے ہیں ، ہم ایک دوسرے کے مزاج کو بھی بہت جلد سمجھنے لگے تھے ، اس لئے ہم نے ایک دوسرے کا ہمیشہ کے لئے ہونے کا فیصلہ کر لیا، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے بہت اچھا فیصلہ کیا، منظر نہ صرف میرے شوہر ہیں بلکہ میرے بہت اچھے دوست ہیں. انہوں نے کہا کہ ”میں‌جانتی ہوں کہ اس شادی کو لیکر بہت تنقید بھی ہوئی لیکن مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا. کیونکہ میں‌سمجھتی ہوں ہر کوئی ہر کسی کو خوش نہیں کر سکتا.”

    اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ہانیہ عامر کی مداحوں کو نصیحت

    عمرہ کرنے اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے؟ فہد مصطفی سے ایسا …

    ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں

  • اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ہانیہ عامر کی مداحوں کو نصیحت

    اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ہانیہ عامر کی مداحوں کو نصیحت

    معروف اداکارہ ہانیہ عامر جو ٹک ٹاک کی دنیا سے شوبز کی دنیا کا حصہ بنیں، ان کے حصے میں‌ایسے پراجیکٹس آئے کہ آج ان کا شمار ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اداکارائوں میں ہوتاہے . لیکن یہ بات بھی ساتھ ہے کہ ہانیہ کافی کنٹرورشل اداکارہ ہیں کیونکہ ان کا نام ہرکسی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے. اسکی وجہ کیا ہے وہ خود ہی بتا سکتی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں‌انہوں نے اپنے تلخ تجربات کا زکر کیا ہے جو ان کو سوشل میڈیا کی وجہ سے ہوئے .

    انہوں نے اپنے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی بھی اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ایسا کرکے آپ دوسروں کو اپنی زندگی میں مداخلت کا موقع دیتے ہیں۔ جب آپ کسی کو اپنی زندگی کے معاملات کی جانکاری دے دیتے ہیں اس تک رسائی دے دیتے ہیں تو پھر دوسرے سے گلہ نہیں‌کیا جا سکتا کہ وہ کیوں آپ کے بارے میں بات کررہا ہے. انہوں نے کہا کہ ”میں نے زندگی میں بہت کچھ سیکھا اور بہت سی باتوں پر کشمکش کا شکار رہی ہوں” لیکن اس بات پر ان مکمل یقین ہے کہ ذاتی معاملات کو اپنی حد تک رکھیں۔

    میں ابھی بھی جوان ہوں کیا مطلب ہے تمہارا؟ پوجا بھٹ کا صحافی کو ٹکا …

    استاد حامد علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    شاہد آفریدی کی سنیل شیٹی سے ملاقات

  • ماں کے انتقال کے بعد  کسی نے کبھی پوچھا ہی نہیں کہاں ہوں کیا کررہی ہوں سعدیہ امام

    ماں کے انتقال کے بعد کسی نے کبھی پوچھا ہی نہیں کہاں ہوں کیا کررہی ہوں سعدیہ امام

    نامور اداکارہ سعدیہ امام کا سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں‌وہ بتا رہی ہیں کہ جب ان کی والدہ حیات تھیں تو ان کو انکی بہت فکر رہتی تھی وہ جہاں بھی ہوتیں ان کو فون کرکے ان کی والدہ خیریت دریافت کرتی رہتیں. سعدیہ امام بتاتی ہیں کہ ایک بار میں امریکہ میں تھی شوٹنگ کررہی تھی ، امریکہ میں رات ہو رہی تھی ، میری والدہ نے مجھے کال کی تو میں نے سوتے میں ہی فون اٹھا لیا ، میری ماں نے کہاکہ ہیں تم ابھی تک سو رہی ہو، میں نے کہا کہ ماما یہاں پر رات ہورہی ہے ،

    تو میری والدہ کہنے لگی ارے ایسے کیسے رات ہے وہاں ، میں گھبرا گئی میرے ساتھ سلطانہ صدیقی آپا تھیں انہوں نے میری والدہ سے بات کی اور کہا کہ ایسی بات نہیں ہے آپ پریشان نہ ہوں بچی میرے ساتھ ہے ، اور یہاں پر رات ہو رہی ہے . آپ کے پاس پاکستان میں دن ہے.انہوں نے کہا کہ” امی کے انتقال کے بعد مجھے آج تک کسی نے نہیں پوچھاکہ کہاں ہو کیا کررہی ہو،” گھر دیر سے کیوں آئی ، کچھ کھایا یا نہیں . انہوں نے کہا کہ ماں کا زندگی میں ہونا بچوں‌کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے میں‌اپنی ماں کو آج بھی مس کرتی ہوں .

    میں ابھی بھی جوان ہوں کیا مطلب ہے تمہارا؟ پوجا بھٹ کا صحافی کو ٹکا …

    استاد حامد علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    شاہد آفریدی کی سنیل شیٹی سے ملاقات

  • مصطفی قریشی اور سلطان راہی کو پہلے منفی سمجھتی تھی صبا فیصل

    مصطفی قریشی اور سلطان راہی کو پہلے منفی سمجھتی تھی صبا فیصل

    سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جو فنکار جو بھی کردار کرتے ہیں چاہے مثبت ہوں یا منفی ، لوگ ان کو ویسا ہی سمجھنا شروع کر دیتے ہیں اب جیسے کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ سلطان راہی اور مصطفی قریشی فلموں میں بہت گولیاں چلاتے ہیں تو یقینا یہ منفی لوگ ہوں گے. لیکن جب میں نے ان کے ساتھ کام کیا تو پتہ چلا کہ یہ لوگ تو ایسے ہیں ہی نہیں جیسا کام کرتے ہیں یہ تو بہت اچھے اور بھلے لوگ ہیں. انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے میرے بارے میں‌لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ میں ایک بری ساس ہوں اگرمیں ڈراموں میں بری ساس بنتی ہوں تو حقیقت میں‌بھی ایسی ہوں گی.

    انہوں نے ایک واقعہ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ” میں نے اپنے بیٹے کا رشتہ دیکھا ، لڑکی والوں کے گھر گئی تو انہوں نے مجھے دو مہینے تک کچھ بتایا ہی نہیں میں نے اپنے لڑکے سے کہا کہ اگر لڑکی تمہیں پسند ہے اسے تم پسند ہو تو کیا مسئلہ ہے کیوں جواب نہیں دے رہے وہ لوگ تو میں‌نے اپنی بہو کی ماں کو خود ہی کال کر لی تو انہوں نے کہا کہ کہ بتائوں جب جب زہن بناتی ہوں کہ ہاں کر دوں آپ کا کوئی بری ساس والا ڈرامہ سامنے آجاتا ہے پھرمیں ڈر جاتی ہوں .” یوں میرے بارے میں یہ تاثر قائم ہو گیا ہے کہ میں اچھی نہیں ہوں حالانکہ ایسا نہیں ہے ہم تو صرف کردار کرتے ہیں .

    فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے

  • فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    اداکارہ انمول بلوچ جنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا مقام نہایت ہی کم عرصے میں بنایا ہے. انہوں نے مثبت اور منفی دونوں طرح کے کردار کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ اداکاری میں دلچپسی رکھتی ہیں مرکزی یا مثبت منفی کرداروں کے چکر میں نہیں پڑتیں. انمول بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ میں بہت جلد اپنے مداحوں کو فلموں میں نظر آئوں گی. انہوں نے کہا کہ پہلے میں فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے کچھ تذبذب کا شکار تھی لیکن اب ذہنی طور پر فلم کیلئے تیار ہوں، اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ”میں فلموں میں آئٹم نمبرز کبھی بھی نہیں کروں گی کیونکہ ہمارے ملک میں اسے پسند نہیں کیا جاتا۔” انہوں نے مزید کہا کہ آج کل پاکستانی ڈراموں میں یا تو خواتین بہت رو رہی ہیں، یا پھر بہت ہی بری ہیں، اس وقت جتنے بھی سکرپٹ آرہے ہیں ان میں ایک ہی طرح کی کہانیاں ہیں، مصنفین کو چاہیے کہ وہ سکرپٹ کو ذرا تبدیل کریں۔انہوں نے کہا کہ ہماری فلموں کو اگر ہم دیکھیں تو اب تو ہر طرح کے موضوع پر کام ہو رہا ہے اور لوگ قبول بھی کررہے ہیں اور دیکھنے میں‌دلچپسی بھی رکھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ فلموں میں ایسے کرداروں‌کا انتخاب کروں گی جس کو دیکھ کر میرے مداح مایوس نہ ہوں.

    جعلی اکائونٹس بنا کر تنقید کرتے ہو شرم کرو ہرشالی کاٹرولز کو جواب

    شوبز سرگرمیاں معطل ہی کچن چلانے کےلئے بزنس سیٹ کرنے کی کوشش میں ہوں ببرک …

    شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رجنی کانت نے جیکی شروف سے کیا کہا ؟

  • ملک میں یکساں‌نظام تعلیم رائج کرنا وقت کی ضرورت ہے صبا حمید

    ملک میں یکساں‌نظام تعلیم رائج کرنا وقت کی ضرورت ہے صبا حمید

    سینئر اداکارہ صبا حمید نے اپنے ایک انٹرویو میں تعلیم کے حصول پر زور دیا ہے. انہوں نے کہا کہ ملک میں ایلیٹ اور غریب کلاس کے بچے الگ الگ سکولوں میں‌پڑھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ غریب کا بچہ عملی دوڑ میں پیچھے چلا جاتا ہے. سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی پڑھائی میں بہت زیادہ فرق ہے جو کہ یقینا اثر انداز ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ بہت ہی افسوس کی بات ہےکہ ملک میں تعلیم اور صحت کو مشن کی بجائے کاروبار بنا لیا گیا ہے. حکومت کو چاہیے کہ ہنگامی بنیادوں پر تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے اقدامات کرے.

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”صحت کے حوالے سے بھی غریب طبقات کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے، غریب آدمی کو اچھے علاج کی سہولیات میسر نہیں۔،” حکومت سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر کرے اور فنڈز کو آبادی کے تناسب سے بڑھایا جائے۔صبا حمید نے کہا کہ اب وقت پہلے جیسا نہیں ہے ، اب وقت کے جدید تقاضوں کے مطابق چلیں گے تو نوجوان نسل بہتری کی جانب جائیگی دنیا کا مقابلہ کر سکے گی. یاد رہے کہ صبا‌حمید اکثر سوشل ایشوز پر بات کرتی رہتی ہیں اس بار انہوں نے تعلیم اور صحت پر کھل کر بات کی ہے.

    جعلی اکائونٹس بنا کر تنقید کرتے ہو شرم کرو ہرشالی کاٹرولز کو جواب

    شوبز سرگرمیاں معطل ہی کچن چلانے کےلئے بزنس سیٹ کرنے کی کوشش میں ہوں ببرک …

    شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رجنی کانت نے جیکی شروف سے کیا کہا ؟

  • بچپن میں بہت ضدی تھی نازش جہانگیر کا انکشاف

    بچپن میں بہت ضدی تھی نازش جہانگیر کا انکشاف

    اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بچپن میں بہت ہی ضدی لڑکی تھی کسی کی سنتی نہیں تھی کسی کی بات ماننے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا تھا. لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اپنے ضدی ہونے اور کسی کی بات نہ سننے والے عمل کو ٹھیک کیا ہے اب میں نہ صرف سنتی ہوں بلکہ سمجھتی بھی ہوں معاملات کو. انہوں یہ بھی کہا کہ شہرت ملنا بھی آسان نہیں لیکن اسے سنبھالنا اس سے زیادہ مشکل ہے ،زندگی کو ایڈ جسٹ کرنا آنا چاہیے ، کوئی بھی ایسا انسان نہیں جو غلطیاں نہ کرتا ہو لیکن ان غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ۔

    نازش جہانگیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ” ہر انسان غلطیاں کرتا ہے اور غلطیاں کرکے ہی سیکھتا ہے” ، میں نے بھی زندگی میں بہت ساری غلطیاں کیں اور ان سے سیکھا بھی ، میرے خیال سے سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے.انہوں نے کہا کہ خاموشی بہت بڑی چیز ہے اور اس میں صبر سب سے اوپر ہے ، انسان کو صبر کرنا آجائے تو اس کی بہت سے مشکلات حل ہو جاتی ہیں۔خوشی ہو یا غم دونوں ہی ہمیشہ نہیں رہتے اس لئے انسان کو بہت سوچ سمجھ کر ہر سیچوایشن کو ہینڈل کر نا چاہیے.

    گپی گریوال کو مولا جٹ میں گوہر رشید بھا گئے

    کابلی پلائو میں احتشام الدین کی اداکاری ماہرہ خان کو بھی بھا گئی

    شہنشاہ قوالی نصرت فتح علیخان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے